گوگل ایڈ سینس کے بارے میں کافی پاکستانی پبلشر کچھ غلط فہمی کا شکار ہیں۔ اکثر نے مجھ سے ایک ہی بات پوچھی ہے اور مجھے سمجھ نہیں لگتی کہ ان کو یہ اتنی آسان سی بات کیوں سمجھ نہیں آتی حالانکہ میں ان کو کتنی ہی دفعہ سمجھا چکا ہوں۔ اب تو میں اس سوال کا جواب ہی نہیں دیتا۔ ادھر ادھر کی ہانک دیتا ہوں۔ سوچا لکھ ہی دوں۔ کافیوں کا بھلا ہو جائے گا۔
گوگل ایڈ سینس کا طریقہ کار انتہائی آسان الفاظ میں کہ آپ کسی بھی ماہ میں جو رقم کمائیں گیں اگر وہ 100 ڈالرز سے اوپر ہے تو وہ رقم آپ کو اس ماہ سے اگلے ماہ کے اختتام پر ملے گی۔ یعنی اگر آپ نے فروری میں 120 ڈالر کمائے تو آپ کو یہ رقم یکم مارچ سے پانچ مارچ یکم اپریل سے پانچ اپریل کے درمیان کسی وقت موصول ہو گی۔
اب اگر آپ نے اپریل میں کمائے 76 ڈالر اور 15 مئی تک آپ کے 100 سے اوپر ہو بھی گئے تب بھی آپ کو رقم جون میں نہیں مل سکتی کیونکہ مئی کا مہینہ پورا کاؤنٹ ہونا ہے آدھا نہیں۔ لہذا اپریل کی کمائی گئی رقم مئی کی کمائی گئی رقم کے ساتھ ملا کر دی جائی گی۔ مئٰ سے اگلا ماہ ہوا جون۔ تو آپ کو یہ رقم یکم جولائی سے پانچ جولائی تک ملے گی۔
اب یہ لوگ 15 تاریخ تک ہولڈ کرنے نہ کرنے سے کنفیوز ہو جاتے ہیں۔ بہت ہی کم لوگ ہولڈ کرتے ہیں۔ باقی سب پیسے منگوا لیتے ہیں۔ اس لئے اس سے کچھ فرق نہیں پڑتا۔ پاکستان میں تو نسلیں ایک ہی گھر میں گزار لیتی ہیں لیکن امریکہ میں اوسطا دو تین سالوں میں کافی لوگ گھر تبدیل کر لیتے ہیں۔ اس لئے یہ 15 تاریخ اور ہولڈ کا آپشن ہے۔ یعنی اگر آپ کو علم ہو کہ آپ چیک کے موصول ہونے کے وقت نئے ایڈریس پر ہونگے تو اپنا پتہ 15 سے پہلے تبدیل کریں تا کہ بعد میں جب چیک بھیجا جائے تو نئے پتے پر جائے نہیں تو ہولڈ کروا لیں کہ آپ کو بھی علم نہیں تو جب شیور ہو جائے گا تب نئے پتہ پر منگوا لیں۔
بالفرض آپ نے ہولڈ کروایا ہوا تھا۔ اب 15 تاریخ گزر گئی تو چانس پر ہے۔ 16 یا 17 تک تو شائد وہ کچھ کر لیں نہیں تو اب اگلے سے اگلے ماہ ہی رقم موصول ہو گی۔ یہ ویسٹرن یونین پر بھی لاگو ہوتا ہے۔ آپ کو اگر رقم دسمبر میں چائے تو نومبر کی پندرہ سے پہلے اپنے اکاؤنٹ سے ہولڈ ختم کر دیں۔ تا کہ اکتوبر تک کمائی گئی رقم بھیجی جا سکے۔ نہ کر سکنے کی صورت میں جنوری میں ہی رقم ملے گی لیکن تب ساتھ میں نومبر کے پیسے بھی مل جائیں گیں۔
Popularity: 10% [?]
Popularity: 10% [?]
289 views
Related Posts
- None Found


























“اگر آپ نے فروری میں 120 ڈالر کمائے تو آپ کو یہ رقم یکم مارچ سے پانچ مارچ کے درمیان کسی وقت موصول ہو گی۔”
غلط۔ رقم آپ کو مارچ کے آخری ہفتے میں ملے گی۔
سلام
زکریا: درستگی کا شکریہ۔
:bow/
بہت اچھے بھئی بہت اچھے