ووٹ ڈالیں اپنے لئے قوم کے لئے
202 views Published September 18th, 2007 in پاکستان نامہ.2003 میں میں نے کسی کو کہا کہ یار ووٹ ڈال کر آ۔ اس نے کہ کارڈ نہیں بنا۔ میں نے کہا میٹرک کی سند پر دے آ۔ اس نے کہا یار اس پر نمبر اور گریڈز لکھے ہوئے ہیں۔ :p
مذاق ایک طرف ووٹ میں نے بھی کبھی نہیں ڈالا۔ میں تو ازلی سست ہوں اس لئے کبھی نہیں ڈالا۔ لیکن کل ایسے ہی ایک بات سوجھ گئی۔
میرا امیدوار جیتا نہیں یا نہیں جیت سکتا۔ یا میں سیاستدانوں سے مایوس ہوں یا پھر میں اس سب کے ٹھیک ہونے کے انتظار میں ہوں تو پھر مجھے نظام اور اس کے چلانے والوں کے بارے میں شکائیت کرنے کا حق حاصل ہے؟ میرا خیال نہیں۔ دھاندلی اپنی جگہ درست لیکن جو آدھی سے زیادہ قوم گھر بیٹھی رہتی ہے اگر یہ ووٹ ڈالنے چلی جائے تو کیا ذرا سا بھی فرق نہ پڑے گا۔
چاہے دھاندلی ہو یا جو بھی میرے خیال سے ووٹ ڈالنا لازمی ہے۔ اس سے آپ اپنے سیاسی سیٹ اپ کو تبدیل کرنے کی کوشش کر سکتے ہیں چاہے ناکام صحیح لیکن ایک کوشش۔
الیکشن پھر سر پر ہیں۔ صدر نے شیروانی کا زنانہ ورژن بھی تیار کروا لیا ہے۔ شیروانی یا تو دولہا پہنتا ہے یا پھر صدر۔ ہیلری کلنٹن کو اس جسارت پر صدر پاکستان کے مشیروں کی چھٹی کروا دینی چاہئے۔
چوہدری شجاعت کا کہنا ہے کہ صہبا مشرف کو صدر بنایا جائے اور صدر کا کہنا ہے کہ بینظیر کو وزیراعظم بنایا جائے۔ شہباز شریف کا کہنا ہے کہ کلثوم نواز کو اپوزیشن مل جائے گی۔ اب ہم بنگلہ دیش بننے لگے ہیں۔
اگر باری کا حساب رکھیں تو بینظیر کی باری بنتی ہے لہذا باقی سب اپنا ہاتھ ہولا رکھیں یہ قاضی، الطاف حسین، فضل الرحمن یہ تو ریلو کٹے ہیں ہر جگہ یہ مزے لوٹتے ہیں۔
صدر مشرف کے ریفرنڈم کا بڑا دلچسپ واقعہ میں نے لاہور کے ایک ماسٹر صاحب سے سنا۔ یہ پولنگ اسٹیشن پر بیٹھے تھے۔ دن روشن تھا اتنے میں ایک کیپٹین صاحب دو سنتریوں کے ساتھ آئے۔ حکم دیا چلو بھئی صدر کے لئے ہاں پر نشان لگاؤ۔ ماسٹر صاحب ذرا وکھری طبعیت کے تھے۔ فوجی وردی سے کم ہی متاثر ہوتے تھے۔ بولے میں تو یہ کام نہیں کر سکتا۔ کروانا ہے تو کسی اور کو بلا لو۔ کیپٹین صاحب نے ادھر ادھر دیکھا اور کہا اچھا جاؤ دھوپ سینکو اور سنترے کھاؤ یہ کام میرے سنتری کر لیں گیں۔ بس جی تو یہ صدارتی ریفرنڈم ایسا صاف شفاف تھا۔
نواز شریف کے ساتھ جو ہوا اس سے ثابت ہوا کہ امریکہ کے لئے شفاف انتخابات کا مطلب ہے ایسے انتخابات جس میں حکومتی پارٹی سے زیادہ ووٹ پیپلز پارٹی کو ملیں آخر کار باری تو ان کی ہے۔
Popularity: 35%
Popularity: 35%
202 views
Related Posts
- None Found
Random Posts








جی یہ گانا ہی تھا تو وہ کوڈ ڈالنا بھول گیا۔
0 Responses to “ووٹ ڈالیں اپنے لئے قوم کے لئے”
Please Wait
Leave a Reply