معاف کردیں۔

میں ایک کنٹریکٹر ہوں۔ دراصل میں بالٹی مور میں رہتا ہوں۔ یہاں ہوٹلوں میں رہنا پڑتا ہے۔ کام ختم ہوتے واپس چلا جاؤں گا۔ میں نے اس سے پوچھا کہ بالٹی مور میں کمپیوٹر سے متعلقہ اداروں میں جابز کی صورتحال کیا ہے۔ کیونکہ جس جگہ میں رہ رہا ہوں یہاں تو بالکل نہیں۔ اس نے کہا کہ نادرن ورجینیا میں بہت ہیں۔ لیکن اس جگہ پر تو بزنس ہی نہیں دفاتر ہی نہیں۔ بلکہ بلڈنگز ہی نہیں۔ اگر تم وہاں چلے جاؤ تو بہت ہیں۔ میں نے وہاں بہت سے انڈین کمپیوٹر انجنئیر اور پروگرامرز دیکھے ہیں۔

میں نے اس سے پوچھا برادر تم مسلمان ہو؟ وہ تھوڑا سا ہچکچایا پھر بولا میں نہ مسلمان ہوں نہ عیسائی نہ ہندو اور نہ یہودی لیکن میں ایک خدا کو مانتا ہو تمام مذاہب کے بندوں کے لئے کہ وہ ایک ہی ہے جسکو مختلف نام دے رکھے ہیں۔ میں نے کہا یہی مین بات ہے۔ اس نے مجھ سے پوچھا تم مسلمان ہو؟ میں نے کہا ہاں۔ اس نے کہا کہ ہاں میری پرورش مسلمان ماحول میں ہوئی تھی۔

پھر اس نے سوال کیا کہاں سے؟ میں نے فٹ فخر سے جواب دیا۔ پاکستان۔ وہ ہنسا اور بولا نواز شریف ڈیپورٹ کر دیا گیا۔ مجھے سمجھ نہیں لگتی کہ کوئی اپنے ہی ملک سے کیسے ڈیپورٹ ہو سکتا ہے۔ بس مجھے بریک لگ گئی۔ اب میں اس کو کیا جواب دیتا اس نے کہا کہ بھٹو بھی جانا چاہ رہی ہے۔ اس کو بھی ڈیپورٹ کر دیں گیں۔ میں نے اکتاہٹ سے جواب دیا کہ نہیں اس کو امریکہ کی حمایت حاصل ہے۔ وہ بولا میں کینیا سے ہوں تم لوگ ہماری بہت سی چائے خریدتے ہو اور بھی نہ جانے کیا کیا۔ لیکن میں ایک ہی بات سوچ رہا تھا کہ کوئی اپنے ہی ملک سے کیسے ڈیپورٹ ہو سکتا ہے؟

جناب صدر پاکستان، میرا بھی اب یہی خیال ہے کہ بس بہت ہو گئی۔ اب بس کریں اور تشریف لے جائیں۔ صدارتی محل سے زیادہ سرحد کو آپ کی ضرورت ہے۔ ایک شخص سے ڈرنا اور اس کو ایسے بھیجنا آپ کے شایان شان نہیں۔ لیکن اب تو شان ہی نہیں۔

 

Popularity: 21% [?]

Share and Enjoy:
  • Print
  • Digg
  • Sphinn
  • del.icio.us
  • Facebook
  • Mixx
  • Google Bookmarks
  • Blogplay
  • Reddit
  • RSS
  • StumbleUpon
  • Technorati
  • FriendFeed
  • LinkedIn
  • Live
  • MySpace
  • Twitter
  • Yahoo! Bookmarks
  • Yahoo! Buzz

Popularity: 21% [?]

287 views

 

 

Related Posts

    None Found


4 Responses to “معاف کردیں۔”

  1. 1 راشد کامران

    بس جی یہ آناجانا تو لگا رہے گا۔۔ ابھی تو انکو مدینے والے نے بلایا ہے ۔۔ جب تک واشنگٹن والے نہیں بلا لیتے انکا آنا جانا لگا رہے گا۔۔ رہی بات وردی والے کی ارے آپ نے سنا نہیں وردی کہیں نہیں جارہی بلکہ بیگم وردی کا بیک اپ تیار ہے۔۔۔ کر لو بات۔۔

  2. 2 میر پاکستان

    اگر آدمی یہ کہ دے “میں تو یہیں ہوں” پھر آپ اسے ڈنڈے کے زور سے ہی ہٹا سکتے ہیں۔ وہ تو وہیں رہنے کیلیے قانون بھی بدلے گا، ملک کی بھی پرواہ نہیں کرے گا، اپنوں کو بھی بیچ کھائے گا اور پتہ نہیں کیا کیا کرے گا۔

  3. 3 Lfunga

    Musharraf???

  4. 4 بدتمیز

    سلام

    راشد کامران: میں نے بھی یہ بات پڑھی تھی لیکن کسی نے مزاحیہ انداز میں لکھی تھی۔ اب نامعلوم سچ مچ ایسا ہے کہ نہیں۔ ویسے صدر پاکستان اب کسی تھرڈ کلاس سیاستدان سے بھی گئی گزری حرکتیں کرنے پر ٓمادہ ہیں۔

    میرا پاکستان: صدر کی وہی حالت ہے جو اپنی ٓنکھیں بند کر کے دوسرے کی عینک پر بھروسہ کرے۔،

    لفنگا: جی مشرف

Leave a Reply




CommentLuv Enabled



Free Clipart

Obama for 08

الٹی سیدھی

Asides

  • just a test post for the movie, 10,000 bc with sabre toothed cat and mamoth and evalot :P

    - #
  •  

    Recent Comments:

    • عبداللہ: :lol: :oops:
    • محمد ریاض شاہد: یار ادھر جو گندم پیدا ہو رہی ہے اس کے لئے سٹوریج...
    • عبداللہ: در حقیقت یہ ہوتے ہیں گھڑے کے مینڈک :oops:
    • عبداللہ: نہیں ہم امام مہدی اور حضرت عیسی کا انتظار کررہے!
    • اسماء پيرس: ہميں بيچوں کی کيا ضرورت ہمارے پاس گندے انڈوں کا سٹاک...
    • بدتمیز: فراست یہ میں نے پہلے پی پڑھ لیا تھا اور آخری لائن بہت...
    • فراست: http://www.slate.com/id/206422 7/
    • عمار ابنِ ضیاء: مسئلہ یہ نہیں‌ہے کہ میرے امی ابو میری کزنز لے کر...
    • بدتمیز: خاور: اسلام میں‌ بھی حکم نہیں ہے بلکہ وضاحت تھی اس حکم کی...
    • ریحان: اب اگر میرے والدین آپس میں کزنز تو میں پھر زہنی مریز کنفرم

     

    Recent Trackbacks:

    Most Viewed

    • Users Online: 0
    • Registered Users: 2
    • Posts: 815
    • Links to posts: 82
    • Links per post: 0.10
    • Top3 commented posts: مہاجر (51) جہیز (42) بھگوڑا کون؟َ (35)
    • Comments: 2859
    • Comments per post: 3.51
    • Top3 commenters: -بدتمیز (658) -راشد کامران (104) -راہبر (87)
    • Pagerank:
    • Alexarank: 382622

     

    SideRSS Error: Something bad happened! Try again later.

    Subscribe

    Subscribe to my RSS Feeds

    -->