کچھ لوگ جوہڑ کی طرح ہوتے ہیں۔ بدبو دار۔ ان کی سوچ متعفن اور اعمال گھٹیا ہوتے ہیں۔ ان سے کسی اچھے کی امید فضول ہوتی ہے۔ یہ ساری زندگی اپنی ہنسی اڑاتے ہیں اور تماشہ بنتے ہیں۔ سب سے حیرانی کی بات ہوتی ہے کہ ان کی خوب آؤ بھگت ہوتی ہے۔ ان کی کرتوت نظر انداز کر دئیے جاتے ہیں۔ لیکن جب ان کو ضرورت پڑتی ہے تب کوئی منہ لگانے کو تیار نہیں ہوتا۔
عقل و خرد کے دشمن زک پر زک اٹھاتے ہیں لیکن آفرین ہیں اپنی نالائقی سے باز نہیں آتے۔ ان کی بدبو دار طبعیت ان کو کبھی کچھ اچھا کرنا تو دور کی بات سوچنا یا سمجھنے تک کی توفیق نہیں دیتی۔ یہ لوگ تھوتھنی اٹھا کر چاند کی طرف تھوکتے ہیں جو ان کے اپنے رخ روشن کو مزید چکنا کر دیتا ہے۔
اسکے برعکس کچھ لوگ ہمیشہ اچھا کرنے یا سوچنے کی کوشش میں رہتے ہیں۔ کوئی طاقت کوئی رشتہ ان کو روک نہیں سکتا۔ جہاں دوسرے آہ و بکا پر آمادہ ہوتے ہیں یہ وہاں بھی ہمت نہیں ہارتے۔ ہر ناکامی ان کو کچھ نیا سیکھاتی ہے۔
ایسے لوگ بدبو دار جوہڑ میں تبدیل ہونے سے خود کو روکنے کے لئے حرکت میں رہتے ہیں۔ ان کو قابو کرنا ناممکن ہوتا ہے۔ کسی کے زیر اثر یا قید میں رہنا ان کے لئے موت کے مترادف ہوتا ہے۔ ان کے ارادے بلند اور اپنی زور آوری سے یہ آگے نکلتے رہتے ہیں۔
بدبو دار جوہڑ یا بہتی ندی آپ کیا بننا چاہتے ہیں انتخاب آپکا۔
Popularity: 14% [?]
Popularity: 14% [?]
270 views
Related Posts
- None Found
Random Posts








میں عموماً پنجابی میں کہا کرتا هوں
که
کھڑا هوا تو پانی بهی بدبودینے لگتا ہے پانی جو چیزوں کو پاکیزگی دیتا ہے
بندے کو حرکت میں رهنا چاهیے
کوئی چیز پلید هو جائے تو اس کو پانی پاک کردیتا ہے
کیا آپ کو معلوم ہے که آگر پانی پلید هو جائے تو اس کو کیا چیز پاک کرتی ہے؟؟
لیں لکھ تو جانا تھا کہ کیسے کرتے ہیں۔