میرے پیدا ہونے پر میرے ماموں نے میرے کانوں میں اذان دی۔ یہ اعلی سرکاری آفسیر رہے ہیں۔ انجینئیر ہیں اور ساری عمر کلین شیو رہے ہیں۔ اسی طرح میرے سارے خاندان میں کبھی کسی مولوی کو بلا کر اذان دلوانے کا واقعہ نہیں۔ زیادہ سے زیادہ ایک دو دفعہ ہسپتال میں ہی کسی اور کے ساتھ آئے بندے نے یہ نیک فریضہ انجام دیا۔

میرے دادا کے فوت ہونے پر میں 8 کلاس میں تھا۔ میں نہیں چاہتا تھا کہ مولوی کے پیچھے دو ٹھونگیں مار کر اٹھ جاؤ۔ لہذا میں نے نماز جنازہ خوب دھیان سے فورا یاد کر لی۔ میرا خیال تھا کہ I owe him this

میرے خاندان میں نکاح اور ختم کے لئے مولوی بلایا جاتا ہے۔ مجھے نکاح کے وقت پر اعتراض نہیں۔ یہ مجبوری سی بن گئی ہے۔ حالانکہ اگر عاقل بالغ مرد اور عورت دو گواہوں کی موجودگی میں ایجاب و قبول کر لیں تو نکاح ہو جاتا ہے۔ لیکن چونکہ خرافات میں پڑنا ہوتا ہے لہذا یہ مولوی صاحب بھی بلا لئے جاتے ہیں۔

ختم کے لئے مولوی کو بلانے پر مجھے شدید اعتراض ہے۔ اس نے بھی آ کر قران کی آیات پڑھ کر پھونک مارنی ہے تو خود پڑھ کر پھونک مار لیں۔ یہ کیا بات ہوئی کہ اس کا آنا ضروری ہے۔ جیسے اسلام اسلام سے نہیں مولوی سے ہے۔

ایسے مولوی جو میرے گھر غرض سے چکر لگاتے رہے اس کی میں کیا عزت کرو؟ میرے نزدیک عالم وہ ہے جو خود دار بھی ہو۔ اگر یہ کچھ رقم مانگتا ہے یا قبول کر لیتا ہے تو کیونکر اس کی عزت ہو گی؟

ہم لوگوں نے خدا اور اپنے بیچ بت رکھے ہوئے ہیں۔ جیتے جاگتے بت۔ ان کو لات و منات کی بجائے مولوی کا نام دے رکھا ہے۔ ان کو سجدہ تو نہیں کرتے لیکن ظلم بھی کم نہیں کرتے۔ ان کو کہا جاتا ہے سارا رٹ لو پھر ہم تم سے پوچھیں گیں۔

میں چھوٹے ہوتے ایک صاحب کو جانتا تھا۔ یہ ہمارے دادا کے خاندان کے روحانی قسم کے سربراہ تھے۔ ان سے ملاقات کے بعد دعا اور دم کے بعد ہم سب کو باہر بھیج دیا جاتا تھا۔ اگر سب کو باہر بھیج کر پیسے دینے ہیں تو سامنے کیوں نہیں؟ یہ شخص اتنا بڑا عالم ہے تو کیوں لوگوں کے اس طرح پیسے قبول کرتا ہے؟

ایک اور عالم صاحب کھانا پکا پکا کر کھاتے پیتوں کو دیتے جاتے ہیں۔ اور اللہ کے بندے جس کو لنگر کا نام دے رکھا ہے اس کو خاموشی سے کیوں نہیں خرچ کرتے۔ ہمارے گھر وہ کھانا آ کر عیسائی جمعدار کے بچوں کے شکم میں جاتا تھا۔ اس میں کیا برکت تھی؟ اگر وہ یہ رقم اس عیسائی جمعدار کے بچوں کو مل جائے جو اس طرح ضائع ہوتی ہے تو وہ سکول میں پڑھ لکھ جائیں۔

داتا صاحب لاہور میں لوگ پتہ نہیں کیسے دعا مانگ رہے ہیں۔ میں نے کبھی اس دیوار پر کھڑے ہو کر اس بزرگ کے توسط سے دعا نہیں مانگی۔ ہمیشہ اللہ سے ڈائریکٹ دعا کی۔ ایک ہی الٹی حرکت کرتا تھا وہ اس جالی سے اندر دیکھنے کی کوشش جس کے پاس کبھی نہیں جا سکا۔

وہاں پڑے قران جمع ہو رہے ہیں اور پھر نہ جانے کہاں جا رہے ہیں۔ اگر اس رقم کو قران فہمی کے لئے خرچ کر دیا جائے جو خرید خرید وہاں جمع ہو رہے ہیں تو کیا اچھا نہ ہو؟ ہمیں شوق ہے کہ قران خرید کر رکھ دو کوئی پڑھے گا تو ثواب ہو گا۔ میرے خیال سے اس کو خود روزانہ پڑھیں تو زیادہ ثواب ہو گا۔

ہم اب یہ علم خود حاصل نہیں کرنا چاہتے۔ ہمیں بت چاہئے۔ جیتے جاگتے بت۔ جھانوی۔ لاہوری۔ سرگودھوی۔ جہانپوری۔ کانپوری۔ وہ زمانے گئے جب کسی محدث کے شہر آنے پر لاکھوں کا مجمع لگتا تھا۔ اب ہم ایک مولوی کو در پر بلاتے ہیں۔ اب ہم اپنے بچوں تک کو قران مولوی سے پڑھاتے ہیں کہ ہمیں خود نہیں آتا۔ قرات بنانے سے بہتر بچہ کو سمجھ آئے کہ وہ کیا پڑھ رہا ہے۔ اور اگر ڈر ہو کہ ہمیں صحیح نہیں آتا تو پہلے خود مولوی سے پڑھ لیں اور اپنی نسل پر رحم کر کے اس کو خود پڑھائیں۔

مولوی ایک عہدے کا نام تھا جس کا تقدس جاتا رہا۔ اس کے تقدس کا جنازہ نکالنے میں ہم سب برابر کے شریک ہیں جنہوں نے اس کو اپنے اور خدا کے درمیان بیٹھا دیا۔

Popularity: 69%

Popularity: 69%

200 views

 

 

Related Posts

  • 2006 TOYOTA CAMRY LE On September 6, 2007, 2 Comments
  • I am sorry but I cant help it. I am obsessed with this one. Posting a few more pics I promise this should be the last of it. and the last of my backyard. by the end of next month it will be completely changed. Popularity: 69%SHARETHIS.addEntry({ title: "جیتے جاگتے بت", url: "http://www.badtamiz.com/blog/2007/08/29/idols/" });
  • میری نظر میں On November 10, 2007, 3 Comments
  • صدر؟ مملکت پاکستان جناب؟ جنرل؟ پرویز مشرف نے ایمرجنسی کے بعد قوم؟ سے خطاب فرمایا۔ اس خطاب کی اکثریت کو سمجھ نہیں لگ سکی۔ اس میں صدر کا قصور نہیں۔ اکثریت کو اردو نہیں آتی۔ آئیے میں کوشش کرتا ہوں مجھے جیسے صدر کے خطاب کی سمجھ لگی ویسے آپ کو بھی سمجھانے کی کوشش
  • finished hp7 On July 26, 2007, 0 Comments
  • I finished harry potter and the deathly hallows this afternoon, was it good? yeh the papers was great the font could not be any better size and most of all it was a hardcover. am I suppose to talk abt the story? nah I aint gona spoil ur fun so read the book ur self and enjoy
  • finally spring On April 2, 2007, 0 Comments
  • Every body likes spring. specially after 4 months of winter. the trees have got their attractions and lots of flowers everywhere. last year we came to america in may. so the spring was almost over. as a result we planted tomatos. this time I wasnt in a mood of plantin vegetable specially if I aint gona live here long.
  • I am sorry On February 11, 2008, 0 Comments
  • Oh I had alot to sayWas thinking on my time awayI missed you and things weren’t the same‘Cause everything inside it never comes out rightAnd when I see you cry it makes me wanna die. I’m sorry I’m bad, I’m sorry you’re blueI’m sorry about all the things I said to youAnd I know I can’t take it backAnd
  • Updated version of Microsoft Phonetic Input Tool Beta On January 10, 2007, 0 Comments
  • Microsft updated the phonetic input tool beta with a newer version, this is the mail we recieved. The Microsoft Phonetic Input Tool Team would like to thank everyone who tested and provided feedback for the version 1.1 beta. As a reminder, the license for the version 1.1 beta (posted in August 2006) will end on January
  • youtube On May 27, 2007, 4 Comments
  • پاکستان کی بدلتی صورتحال اور صدر مشرف کے حمائتیوں کی حرکات سے تنگ بہت سے لوگ اور بلاگر اب سیاست کی طرف لکھنے پر مائل ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ تصویر ہزار الفاظ سے زیادہ اثر رکھتی ہے تو پھر متحرک تصویر کتنا اثر رکھتی ہو گی؟ میری ان تمام لوگوں سے گزارش ہے کہ یوٹیوب
  • Pipes On February 17, 2007, 0 Comments
  • This is interesting I just found while I was doing random browsing. I have absolutely no idea whats this all about but hope fully once I get somethin I will come up with an idea http://pipes.yahoo.com about pipes Pipes is an interactive feed aggregator and manipulator. Using Pipes, you can create feeds that are more
  • 2006 On January 1, 2007, 0 Comments
  • 2006 another year I lost. Gained a lot and didn’t repay a penny. Should I be shamefull? I dont kno. May be I should and may be I shouldnt. I became less emotional and more stable than the previous years. I was never been some one looking for trouble but troubles always found me. This year
  • Google Summer Of Code On March 22, 2007, 0 Comments
  • Looking for something fun to do this summer? All college and university students around the world are invited to apply to get paid $4,500 USD to work on your favorite open source project this summer. WordPress is among the 131 accepted to Google Summer of Code, of more than 300 projects that applied We have eight

 

Random Posts


8 Responses to “جیتے جاگتے بت”

  1. 1 سرمد منصوری(1)

    لادینی سیاسی نظام کے بت کے بارے میں تمہاری کیا رائے ہے۔

    [reply to this comment]

  2. 2 خاور کهوکهر(13)

    باتیں تو آپ کی ٹهیک هیں مگر آپ بهی پاک فوج کے مولوی کو بدنام کرنے کی مہم میں شامل هوگئے
    جب تک مشرف ہے میں نے مولوی سے اختلافات کو پس بشت ڈال دیا هے
    مولوی بهی آپنا هی ہے اور آپنوں سے گلے شکوے بهی چلتے هی رهیں گے مگر
    اجینسیوں کا اله کار نهیں بننا
    باقی اسلام بہترین معاشرے کا تقاضاکرتا ہے ناں که بہترین عبادات کا
    اور قرآن کوئی منتر نہیں که پڑه پڑه کر پهونکا جائے
    یه احکامات هیں میرے رب گے

    [reply to this comment]

  3. 3 اجمل(64)

    میں کچھ عرصہ قبل کسی سربراہِ مملکت کے متعلق پڑھ رہا تھا ۔ لکھا تھا کہ وہ بہت عمل پسند تھا جب سربراہ بنا تو لوگ اس کے پاس شکایات لے کر آنے شروع ہو گئے ۔ اس نے سب کو ایک دن اکٹھا بُلا کر کہا “آپ شکایات ضرور لائیں لیکن برائے مہربانی ساتھ اُن شکایات کا حل بھی لے کر آئیں”۔ کیا خیال ہے آپ کا جن مولویوں کا آپ نے ذکر کیا ہے آج تک ان کی درستگی کی کسی نے کوشش کی ہے ؟ نہیں بالکل نہیں ۔ کیوں ؟ تو اس کا جواب ہے کہ ایسے لوگوں سے اپنی مقصد براری مقصود ہوتی ہے ۔ اسلئے ایسے لوگوں کی پروڈکشن اور مینٹننس جاری ہے ۔

    دراصل جس وجہ سے 40 منٹ کی کوشش کے بعد میں آپ کا بلاگ کھول پایا ہوں [کیونکہ آپ کا انٹرنیٹ بیہوش پڑا تھا اوراب ہوش میں آیا ہے] ۔ وہ یہ ہے کہ آپ کے محترم ماموں جان نے اگر انجنیئرنگ لاہور سے پاس کی تھی تو کس سال ۔ کس ڈسپلن میں اور ان کا اسمِ مبارک کیا ہے ؟

    [reply to this comment]

  4. 4 ساجداقبال(28)

    بدتمیز میاں،،،کبھی جمعہ پڑھانے کا اتفاق ہوا؟ :P

    [reply to this comment]

  5. 5 Ahmad(11)

    you have raised some valid points, but their is one open issue. How a moulvi can earn his livings? Not every one is Imam in mosque otherwise you need one mosque per every madarssah alumni.

    [reply to this comment]

  6. 6 شگفتہ(20)

    السلام علیکم

    دلچسپ، بدتمیز آپ نے عام فرد کے ساتھ ساتھ خود مولوی حضرات کو بھی سوچنے کی دعوت دے ڈالی ہے ۔۔۔
    آپ نے جو سوالات اٹھائے ہیں اچھا کیا کہ ان کے حل کی نشاندہی بھی کر دی ہے ۔

    واقعی کئی باتیں سوچنے کی ہیں۔ کچھ اعمال فکری ریاضت کے سبب ہوتے ہیں اور کچھ اس کے بغیر۔ اذان دینا ، ختم کے لئے ، نکاح کے لئے وغیرہ ۔۔۔ ان میں فکری ریاضت شامل نہیں ہے ۔۔۔ ایک بار یاد (حفظ) کر لیا اور اسی کو دہراتے رہنا۔۔۔ یہ اعمال ایسے ہیں جنھیں کوئی بھی فرد انجام دے سکتا ہے ۔۔۔ اور دنیا بھی چاہیے ۔

    آپ جس تقدس کو بحال کرنا چاہتے ہیں اس کے لئے فکری ریاضت درکار ہے جبکہ معاشرہ تساہل پسندی کا شکار بھی ہے چاہے عام افراد ہوں یا خواص و (مذکورہ) عہدے دار۔ دینی پہچان رکھنے والے ناموں کو مثبت فکر میں اپنی ریاضت بڑھانا ہوگی۔ اور بڑھانی بھی چاہیے ان کی یہ ریاضت معاشرے میں خودبخود معکوس ہو کر ایک بہتر معاشرے کی تشکیل میں مددگار ثابت ہوگی ۔ یہ فکری ریاضت خود مولوی حضرات کو بھی فکرِ معاش سے نجات دلانے اور دست نگر ہونے سے بچانے میں بہترین مددگار ثابت ہوگی ۔

    یہ قدرے مایوس کن ہے کہ دینی پہچان رکھنے والے افراد عموماً اپنی صلاحیت یاد کی ہوئی منتخب دعاؤں ، وظائف ، سورہ ، اذان ، احادیث کے بیان سے زیادہ بڑھانے میں دلچسپی رکھتے نظر نہیں آتے ۔۔۔ توجہ دلانے پر بھی نہیں۔۔۔ اور فکری صلاحیت عموماً مناظروں اور دیگر مسالک اور مذاہب کو باطل ثابت کرنے میں صرف ہوجاتی ہے ، اس طرح معاشرے میں (منفی) تقسیم بڑھتی ہے

    ایک اور بات جو کثرت سے ہوتی ہے اور نہیں ہونی چاہیے وہ یہ کہ اپنی سوچ کو عالمگیر تصور کرتے ہوئے فرد کی ، لوگوں کی سوچ پر پہرے بٹھانا اور اگر کوئی سوچنے والا ذہن ہو تو اسے اپنی بقا کے لئے خطرہ محسوس کرتے ہوئے مطعون قرار دے دینا اور اس مقصد کے حصول کے لئے (لا یعنی) فتاویٰ کے استعمال سے بھی گریز نہیں کرنا ۔

    اسلام عمل کے اچھے ہونے کو انسانی فلاح سے مربوط کرتا ہے جبکہ اسلام کی تشریح کرنے والے بیشتر افراد اچھے عمل کی ترغیب اس بنیاد پر دیتے ہیں کہ (جیسے) اصل مقصد ثواب حاصل کرنا ہے ۔ یہاں نیت کا فرق آ جاتا ہے۔ بہت سے ایسے طریقوں پر توجہ (زیادہ) مرکوز کروائی اور کر دی جاتی ہے اور انداز کچھ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ محنت کم کریں اور ثواب زیادہ سے زیادہ حاصل کریں۔ کم محنت میں یا بغیر محنت کے ذاتی ثواب حاصل کیے جانے کی ترغیب۔ اس لئے قران خرید کر جمع کروا دینے کی ترغیب زیادہ ملے گی اور اس ترغیب پر عمل بھی۔ ثواب بھی ہے اور محنت بھی نہیں جبکہ قرآن فہمی میں محنت کرنا ہوگی ۔۔۔ ایک قباحت یہ بھی ہے کہ عام فرد کی قرآن فہمی بڑھ گئی تو بہت سے صاحبانِ علم بالخصوص صاحبِ علمِ قرآن کی حقیقت بھی کھل جائے گی لہٰذا وہ نہیں چاہیں گے کہ عام آدمی کا فہم بڑھ جائے۔

    اس پر بہت کچھ لکھنے اور کہنے کی گنجائش ہے ، بہت سے نکات ہیں جن پر بات ہونی چاہیے ۔ معاشرے میں انتشار و ابتری بڑھانے میں بہت کچھ حصہ کم علمی اور اس کم علمی پر ثابت قدم رہنا بھی ہے ۔

    [reply to this comment]

  7. 7 بدتمیز(426)

    سلام

    سرمد منصوری۔ اس بت کے بارے میں پھر کبھی صحیح۔

    خاور: ٓپ کی سبھی باتوں سے اتفاق لیکن اسی طرح ٓپ چند جرنیلوں کو لا کر ساری فوج کو رگڑا لگا دیتے ہیں۔ :d

    اجمل انکل: ان کو سمجھائیں یا نہ سمجھائیں مسلمان ایک بات سمجھ لیں کہ اسلام مولوی سے نہیں۔ اسلام مسلمانوں سے ہے۔ لہذا خود بھی علم اور عمل کریں۔ دوسرے ہر مولوی کو پیر بنانے سے گریز کریں جب تک اس کو خوب اچھا عالم نہ پائیں۔

    ساجد اقبال: جمعہ پڑھنے کا تو بہت دفعہ ہوا لیکن پڑھانے کا نہیں۔۔ نا معلول ٓپ کیا لکھنا چاہتے تھے۔ خیر ایک ایویں ہی سے مولوی صاحب کو جمعہ کے خطبہ کا رٹا لگاتے دیکھا ہے :p

    ahmad: masjid usually build shops in its property to take care of bills. A committe is usually created in every mosque to take care of fundings. peoples do contribute silently for mosques. however isnt it horrifying that our Aalim doenst kno anything at all? shagufta wrote excelletn stuff. Islam cant allow an aalim to live on free money. the time molvis are spending goin to pplz home to teach Quran and getting money is not appropriate. had they been taught anythin else in madurassa they could do somethin to earn lively hood.

    شگفتہ: ٓپ کا تبصرہ بہت اعلی ہے۔ خاص طور پر اس کا چوتھا پیراگراف۔

    [reply to this comment]

  8. 8 بدتمیز(426)

    اجمل انکل: میرے ماموں کا نام مظفر اقبال ہے۔ وہ انہوں نے انجئنیرنگ یونیورسٹی لاہور سے انجنئیرنگ کی تھی۔ سال کا پتہ نہیں لگ سکا۔ صرف انتا پتا ہے کہ اس وقت لاہور میں کوئی اور انجئنیرنگ کالج نہیں تھا۔ یہ میرے پیدا ہونے سے کافی سال پہلے کی بات ہو گی۔ اس کے بعد انہوں نے
    texas a&m university
    http://www.tamu.edu/
    میں داخلہ لے لیا تھا۔ کورس مکمل ہونے پر واپس آ گئے تھے۔

    [reply to this comment]

Leave a Reply







Free Clipart

الٹی سیدھی

Asides

  • just a test post for the movie, 10,000 bc with sabre toothed cat and mamoth and evalot :P

    - #
  •  

    Recent Comments:

    • راشد کامران: کوئی شک نہیں‌ کہ خام مال سستا ہوتا ہے خصوصا اگر آپ...
    • بدتمیز: راشد کامران: ہمم والمارٹ پر بنگلہ دیش کی بنی شرٹس 20 ڈالر...
    • بدتمیز: آجکل انکی یہی زبان ہے۔
    • ابوشامل: یاد کرنے کا شکریہ۔ ابوشامل’s last blog post..جشن آزادی مبارک
    • ابوشامل: بہت خوب! اس “تیل چکر” کو سمجھنے کے لیے بہت اچھی...
    • اردو: اردو کا پروگرام ھے ےا انگریزی کا؟
    • بدتمیز: نہیں میں گانے ایسے ہی موڈیفائی کر کے اپنی پسند کے الفاظ...
    • راشد کامران: بہت خوبصورت ۔۔ یہ بات بالکل درست ہے لوگوں کی سمجھنا...
    • میرا پاکستان: یہ گانا ہمیں‌بھی پسند ہے، لگتا ہے اور کو پنجابی...
    • بدتمیز: ہے ایک حسینہ :D جی یہ گانا ہی تھا تو وہ کوڈ ڈالنا بھول گیا۔

     

    Recent Trackbacks:

    Most Viewed

  • Honda Accord 2008 - 1,526 views
  • urdu bloggin plugin tidbits - 1,288 views
  • Runaway Love - 1,271 views
  • aitzaz ahsan interview - 963 views
  • میں رہ گیا کنوارہ - 869 views
  • جہیز - 810 views
  • میرا تعارف - 672 views
  • عورت کہیں جسے - 641 views
  • talk - 631 views
  • jextr - 609 views
  • About - 600 views
  • کارٹون - 597 views
  • Toyota Camry - 577 views
  • افسوس - 576 views
  • میں پاگل میرا دل وی پاگل - 570 views
  • ہم اس لئے گھورتے ہیں۔ - 540 views
  • @live.com.pk - 539 views
  • Contact - 520 views
  • ڈومز ڈے - 517 views
  • مزید کارڈز پلیز - 505 views
    • Users Online: 0
    • Registered Users: 2
    • Posts: 550
    • Links to posts: 55
    • Links per post: 0.10
    • Top3 commented posts: جہیز (40) سب سے پہلے پاکستان (33) جامعہ حفصہ (20)
    • Comments: 1643
    • Comments per post: 2.99
    • Top3 commenters: -بدتمیز (426) -راہبر (83) -اجمل (64)
    • Pagerank: 2
    • Alexarank: 0

     

    اردو بلاگرز

    Powered by SideRSS Plugin

    Subscribe

    Subscribe to my RSS Feeds

    -->


    FireStats icon Powered by FireStats