میڈیا

مینتھول سگریٹ خاص طور پر کالی عورتوں کو ذہن میں رکھ کر بنایا گیا تھا۔ یہ افریقن عورت مجھ سے مخاطب تھی۔ ہم نے ریڈیو پر اس بارے میں ایک پروگرام کیا تھا اور ثابت کیا تھا۔ اس وقت کچھ سالوں قبل سے بہت اچھا ratio ہے۔ افریقن امریکن میں سگریٹ کا استعمال مسلسل کم ہو رہا ہے۔ میں نے مسکرا کر اس کے ہاتھ میں دبے سگریٹ کے پیک کو دیکھا۔ سگریٹ پینے والے لوگوں سے مجھے ہمدردی محسوس ہوتی ہے۔ یہ لوگ خود اپنے آپ کو سزا دے رہے ہوتے ہیں۔

 اس نے میری مسکراہٹ بھانپ لی۔ فورا بولی۔ میں quit کرنے کی کوشش کر رہی ہو۔ میں نے اس کو کہا کہ ایسے کام نہیں بنے گا اس کو cold turkey سے ہی شکست دی جا سکتی ہے۔ kool خاص طور پر افریقن مردوں کے لئے بنایا گیا تھا۔ میں نے پوچھا کیا یہ ان کے لئے as a service بنایا گیا تھا یا intentionally ان کے خلاف۔ اس نے کہا کہ جان بوجھ کر ان کو نقصان پہنچانے کے لئے بنائے گئے تھے۔ یہ حلق سے لے کر پھیپھڑوں تک کے حصہ کو عام سگریٹ کی نسبت زیادہ نقصان پہنچاتے ہیں۔ میں نے کہا اگر یہ بات تھی تو افریقن امریکن تو سگریٹ سے زیادہ نقصان دہ چیز پیتے ہیں وہ ہے سگار۔ میرا نہیں خیال کہ سفید فام لوگ افریقن امریکن کو اتنا نقصان پہنچا سکے جتنا افریقن امریکن نے خود اپنے آپ کو پہنچایا۔

 اس نے میری طرف غور سے دیکھا۔ پھر بولی تم کہاں سے تعلق رکھتے ہو؟ میں نے فورا کہاں پاکستان سے۔ کہتی۔ اچھا تم بتاؤ تم لوگوں کی کیا پرابلم ہے۔ ساتھ کھڑے مرد نے کہا میں سچ میں اس بات کا جواب چاہونگا۔ میں نے کہا ہم لوگ کبھی اپنی غلطی نہیں مانتے اور معافی مانگنے سے پرہیز کرتے ہیں۔ وہ ہنسی اور بولی بالکل صیح۔

تم لوگ وحشی ہوتے ہو۔ عورت کو زندہ جلا دیتے ہو۔ میرے ساتھ عرب تھا۔ عرب لوگ خاص طور پر پڑھے لکھے پاکستانیوں سے بہت متاثر ہیں۔ اس نے فورا کہا کہ وہ ہندو ہیں جو اپنی عورت کو جلاتے ہیں۔ اس نے کہا نہیں۔ اگر عورت جہیز کم لائے یا بعد میں مرد کے مانگنے پر گھر سے کچھ نہ لا کر دے سکے تو اس کو زندہ جلا دیتے ہیں۔ عرب دوست چپ تھا۔ اس نے مجھ سے پوچھا یہ سچ ہے؟ عورت بولی بتاؤ یہ سچ ہے کہ نہیں۔ میں سناٹے کی کیفیت سے باہر آیا اس عورت نے سچ میں دنیا کا علم حاصل کر رکھا تھا۔ میں نے کہا ہاں یہ سچ ہے۔ وہ ہنسی اور بولی تم نے پاکستانی ہونے کی ڈیفینیشن کو خود ہی غلط ثابت کر دیا۔ میں نے کہا کہ میں بجائے جھوٹ کہہ کر سرخرو ہونے کے اس کے خلاف کچھ کرنے میں زیادہ دلچسپی رکھتا ہوں۔

کبوتر بلی کو دیکھ کر آنکھیں بند کر لیتا ہے یہ اس کی شرافت ہے۔ نہیں تو آنکھیں کھلی بھی رکھ سکتا ہے۔ کوئی مضائقہ نہیں۔ بلی نے آنکھیں کھلی اور بند کا لحاظ نہیں کرنا۔ کچھ ایسا ہے حال ہمارے میڈیا کا ہے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ اگر میڈیا کچھ دیکھا رہا ہے تو یہ غلط ہے۔ ہمیں اس کو دیکھنے سے پرہیز کرنا چاہئے۔ یہ غلط طرز عمل ہے۔

میڈیا عام طور پر ایک شیشہ ہوتا ہے۔ اس میں بہت کچھ دیکھایا جاتا ہے۔ کچھ ہمارے ہمسائے کے چہرے پر پڑے داغ دیکھاتا ہے تو ہم خوش ہوتے ہیں۔ کچھ ہمارے چہرے پر پڑے داغ دیکھاتا ہے تو ہم اس کے خلاف ہو جاتے ہیں۔

مجھ سمیت کچھ لوگ جیو کے خلاف ہیں۔ اس کی وجہ میڈیا کے کردار سے انکار نہیں بلکہ جیو کے اس برگر کلچر کو پاکستان کے کلچر کے طور پر متعارف کرنے کے عمل سے بیزاری ہے۔ زیادہ تر یہ فضول ڈراموں میں دیکھایا جاتا ہے جس کو عورتیں اور چند فیصد مرد بہت شوق سے دیکھتے ہیں۔ اس کی وجہ دلچسپی سے زیادہ کسی نامعلوم حس کی تسکین ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ میڈیا کا کردار بہت اہم اور قابل ستائش ہے۔

میڈیا پر جو کچھ دیکھایا جا رہا ہے آپ اس کو نہیں دیکھنا چاہتے تو کیا فرق پڑے گا؟ باقی دنیا دیکھ رہی ہے اور آپ لاعلم ہیں۔ دیکھئے جانئے اور پھر اس کے بارے میں کچھ کیجئے نہ کہ اس کے وجود سے انکار کریں جس سے باقی دنیا inspire ہو گی۔

مرغ کے بارے میں پوسٹ پر اگر غور کریں تو میرے بزرگوں سے لے کر بچوں تک سبھی مولوی کو defend کرتے رہے نا کہ اسلام کو۔ چند ایک نے اچھی بات کی لیکن اس پر ابھی بحث کا موقعہ نہیں مل سکا۔ ایک واقعہ ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک یہودی عورت کے گھر کھانے پر مدعو کئے گئے اس نے گوشت میں زہر ملا دیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے لقمہ منہ میں رکھ کر نکال دیا۔ میں جاننا چاہونگا اس بکری یا دنبہ کو کس نے ذبح کیا۔ کیا حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کسی کو بھیجا ذبح کے لئے یا گوشت بھجوایا؟

قران کی دو آیات کا حوالہ دیا گیا۔ میری ناقص سمجھ اس میں مشرک دیکھ رہی ہے نا کہ مسلمان کی شرط۔ مجھے کہیں نہیں ملا کہ مسلمان کے ہاتھ کا ذبح درست ہے۔ جبکہ مشرک ہی ہوگا جو کہ اللہ پر نہیں یقین رکھتا لہذا ذبح کے وقت وہ کسی اور کا نام لے گا۔ یہود اور عیسائی بہرحال خدا پر ایمان رکھتے ہیں۔ اسلام نیت کو اہمیت دیتا ہے۔ اس پر کسی نے غور نہیں کیا۔ درد ناک بات یہ ہے کہ کسی چیز کے حلال یا حرام پر ہمارا علم صفر اور ہم خوش ہیں کہ شادی سے لے کر بچے تک اور پھر قبر تک ہمیں مولوی کی ضرورت ہے لہذا مولوی کو ڈیفنڈ کرو۔ اسلام میں کہاں لکھا ہے کہ یہ سارے کام  مولوی پر لاد دو؟

عالم مولوی میں نے دیکھ رکھے ہیں۔ لوگوں نے کیسے عالم دیکھیں ہیں نامعلوم۔ میں فرقوں کا بیان نہیں کرونگا۔ ایک صاحب اپنے فرقے پر کافی سختی سے کاربند تھے۔ یہ کسی فرقے کے تھے اور ایک دوسرے فرقے کے مولانا صاحب کے ہتھے چڑھ گئے۔ اب یہ تبلیغ کریں۔ میرے دوست کا اس نے سر کھا لیا۔ لیکن میرے سامنے کچھ کہنے سے بعض رہتا۔ اس کو وہ تنگ آ کر ہمارے گھر کے نزدیک مسجد کے عالم کے پاس لے گیا۔ اس نے شرط رکھی کہ یہ ایک لفظ نہیں بولے گا اور میرا دوست خود ہی سارے سوال پوچھ لے وہ بیان کریں گے تو یہ سن لے گا۔ ایسا ہی ہوا۔ اس کو عقل نہیں آنی تھی نہیں آئی۔

اگلے دن عصر کے وقت عالم صاحب نے میرے دوست کو کہا فلاں جو تمہارے ساتھ تھا وہ فلاں فرقے کا تھا نا۔ دوست حیران رہ گیا۔ انہوں نے کہا میں نے دیکھتے ہی پہچان لیا تھا۔ اب یہ تھے ایک عالم جن کا صبر اور مہمانداری تھی۔ ان دوسرے صاحب کی سنیں جن کو اختلافی باتون سے فرصت نہیں۔ اپنے ابا جان کو قبر کھود کر نکلوایا کہ ان کے مولانا نے فرمایا تھا کہ اس فرقے والے لوگ جہنم میں جائیں گے اپنے باپ کو نکال کر ہمارے فرقے کے قبرستان میں ڈالو۔ اللہ کے بندے باپ تمہارا اس فرقے کا نہیں جس فرقے کو تم نے قبول کیا تو وہ کیونکر تمہارے مولانا کے عقیدے کے تحت جہنمی یا جنتی ہو گیا؟

اس کے بعد سننے میں آیا یہ سعودی عرب تشریف لے گئے۔ وہاں انٹرنیٹ سے نقل کر کے کوئی اسائنمنٹ جمع کروائی اور فرقے نے جوتیاں مار کر  نکال دیا۔ اب کہاں ہیں مجھے کیا علم۔

اب اگر میں کسی کے مولانا کے خلاف کچھ کہنے پر فورا یہ سمجھوں کے سب مولانا اس مسجد کے عالم جیسے ہوتے ہیں اور پھر ان کو ڈیفنڈ کرنے لگ جاؤ تو کیا ہوگا؟

 

 

Popularity: 14% [?]

Share and Enjoy:
  • Print
  • Digg
  • Sphinn
  • del.icio.us
  • Facebook
  • Mixx
  • Google Bookmarks
  • Blogplay
  • Reddit
  • RSS
  • StumbleUpon
  • Technorati
  • FriendFeed
  • LinkedIn
  • Live
  • MySpace
  • Twitter
  • Yahoo! Bookmarks
  • Yahoo! Buzz

Popularity: 14% [?]

271 views

 

 

Related Posts

  • Battle of the Billionaires On March 18, 2007, 0 Comments
  • I was a fan of stone cold steve austin. despite the fact that wwe follows the story line and each and every move in the show is pre-written. it was always fun to watch. I missed all that golden age of undertaker, stone cold, triple h, dx, the rock. but still I find old videos to
  • open xdrive On June 13, 2007, 0 Comments
  • Xdrive’s Data Service Platform (XDSP) is not just storage. Our JSON v1.1 API (aka Xdrive JSON interface) allows developers to access the storage, services, and functions of the XDSP programatically via a set of web services. Unlike other services, resources are allocated to the user, not the developer or application. Each user can have
  • اردو ٹیک On October 19, 2007, 7 Comments
  • اردو ٹیک پر اردو سیارہ کی طرز پر ایک feed aggregator بنا دیا گیا ہے۔ اس کی تنصیب میں زکریا اجمل کی قدم قدم پر رہنمائی اور صبر و سکون سے نااہلی کو برداشت کرنے پر میں ان کا بہت شکرگزار ہوں۔ اس کا ایڈریس http://www.urdutech.net/venus  ہے۔ ابتدائی کچھ عرصے میں اس میں کسی بڑی
  • Immigration Deal On May 20, 2007, 0 Comments
  • جنوری یا فروری 2006 میں ایک شخص نے ابو کو کہا کہ آپ تو بے حد خوش قسمت ہیں کہ آپ کا کام ہو گیا۔ امریکہ میں کچھ عرصے میں امیگریشن بند ہو جانی ہے یا مزید سخت کر دی جانی ہے۔ یہ صاحب ان دنوں پی ایچ ڈی سٹارٹ کر رہے تھے۔ اللہ ان
  • ہائے رے مسلمان On November 15, 2006, 0 Comments
  • ہم مسلمان دنیا کی عجیب ترین قوم ہیں۔ ہمارے عقائد ہائی جیکڈ ہیں۔ ہم سب انڈوں میں سوئی ہوئی مخلوق ہیں۔ دنیا نے ناقابل یقین ترقی کر لی ہے مگر ہمارے خراٹے بند ہونے میں نہیں آ رہے۔ ہم ابھی تک انتہائی بنیادی باتوں سے نکل نہیں سکے۔ اور ہم سب ماضی میں زندہ رہنے
  • گوگل ایڈسینس On August 4, 2007, 16 Comments
  • میرے چند دوستوں نے اردو سے انگلش کی طرف ہجرت کی۔ اب انگلش بلاگ بھی مذاق تھا اور اردو بلاگ بھی مذاق ہی تھا۔ خیر یہ ان کا ذاتی فیصلہ تھا۔ یہ کچھ عجیب سا ہے کہ ایک طرف آپ اردو اردو کریں اور پھر انگلش میں مشقیں کریں۔ اور انگلش کو برتر ماننے والے
  • gov gone wild On March 6, 2007, 5 Comments
  • If you live on planet earth you would have known “girls gone wild”, If you live in United States of America, You must have known “guys gone wild”. But there is somethin you are missing. The famous gov gone wild. The next release of “guvs gone wild”, we all have been watching this crazy drama over
  • Orkut opens to general public On November 9, 2006, 0 Comments
  • In its attempt to out-run microsoft’s wallop which opened as an invitation only service last month and facebook which opened its sign-ups to peoples all over the world, google opened up its orkut sign-ups to anybody who wants to join as priviously it was only an invitation only service. AKPC_IDS += "470,";Popularity: 14% [?] Share and Enjoy:
  • Buy a Domain with Google On December 18, 2006, 0 Comments
  • One year domain registration for $10 Private domain registration to protect against spam at no extra cost Full DNS control and domain management Automatically configured to work with Google services Email, calendar, instant messaging, web pages and more also at no extra charge To make ‘getting started’ an easier process, we’ve partnered with a select
  • 911 On January 18, 2009, 6 Comments
  • آجکل نیویارک میں رج کے ٹھنڈ پڑ رہی ہے۔ درجہ حرارت single digit میں ہوتا ہےاور real feel تو اس سے بھی کم۔ پرسوں AAA کو 1200 کے قریب کالز موصول ہوئیں صرف نیوجرسی سے اور 35 فیصد کی پرابلم صرف اتنی تھی کہ ان کا ڈور لاک سردی سے فریز ہو گیا تھا۔ ویسے


3 Responses to “میڈیا”

  1. 1 Qadeer Ahmad

    Oh ! You work at radio?

  2. 2 ماوراء

    بدتمیز، مجھے ایک بات سمجھ نہیں آئی۔ آپ نے کہا کہ “قران کی دو آیات کا حوالہ دیا گیا۔ میری ناقص سمجھ اس میں مشرک دیکھ رہی ہے نا کہ مسلمان کی شرط۔ مجھے کہیں نہیں ملا کہ مسلمان کے ہاتھ کا ذبح درست ہے۔ جبکہ مشرک ہی ہوگا جو کہ اللہ پر نہیں یقین رکھتا لہذا ذبح کے وقت وہ کسی اور کا نام لے گا۔ یہود اور عیسائی بہرحال خدا پر ایمان رکھتے ہیں۔ اسلام نیت کو اہمیت دیتا ہے۔“

    کیا آپ کہنا چاہ رہے ہیں کہ ایک مشرک یعنی یہود اور نصرانی کا ذبح کرنا درست ہے؟ اگر یہی کہنا چاہ رہے ہیں تو ہو سکتا ہے کہ درست ہو۔ لیکن اگر کسی غیر مسلم کو تکبیر ہی نہ پڑھنی آتی ہو اور اسے مذہب اسلام کے طریقے کے مطابق ذبح کرنے کا علم ہی نہ ہو۔ تو پھر اس کی نیت کیسے درست ہو سکتی ہے؟
    جب بندہ نماز پڑھتا ہے، وضو کرتا ہے یا روزہ رکھتا ہے تو دل میں تو وہ نیت کرتا ہی ہے۔ لیکن نیت منہ سے بول کر بھی پڑھی جاتی ہے نا۔

    اور ہمارے ملک میں کچھ ایسا ہے کہ اگر کسی کا باپ دکانداری کرتا ہے تو بیٹا بھی دکانداری،اگر کسی کا باپ درزی ہے تو بیٹا بھی درزی ہی ہو گا۔ اور پھر اگر ان سے اس کے پیشے کی تعلیم کی متعلق استفسار کیا جائے تو کہا جاتا ہے کہ ہمارے تو باپ دادا یہی کرتے آئے ہیں۔ ہمیں بھلا کسی تعلیم یا تربیت کی کیا ضرورت۔ اسی طرح کچھ مولویوں کا بھی یہی حال ہے۔ اگر آپ باقاعدہ تعلیم حاصل کر کے کچھ بنتے ہو تو آپ کے پاس علم زیادہ ہوتا ہے، آپ کو کسی کو سمجھانے کے لیے درست اور متاثر کن انداز معلوم ہوتا ہے۔

  3. 3 بدتمیز

    سلام

    قدیر احمد رانا ملتانی: نیور مائینڈ :P

    ماورا: مشرک سے مراد ایسا شخص جو اللہ کا انکاری ہو نہ کہ اس کے نبی صلی اللہ علیہ وٓلہ وسلم کا۔ لہذا عیسائی اور یہود مشرک نہیں۔ امید ہے سمجھ گئ؁ ہو گے۔

Leave a Reply




CommentLuv Enabled



Free Clipart

Obama for 08

الٹی سیدھی

Asides

  • just a test post for the movie, 10,000 bc with sabre toothed cat and mamoth and evalot :P

    - #
  •  

    Recent Comments:

    • بدتمیز: گندم کی اسٹوریج کا مسئلہ؟
    • عبداللہ: :lol: :oops:
    • محمد ریاض شاہد: یار ادھر جو گندم پیدا ہو رہی ہے اس کے لئے سٹوریج...
    • عبداللہ: در حقیقت یہ ہوتے ہیں گھڑے کے مینڈک :oops:
    • عبداللہ: نہیں ہم امام مہدی اور حضرت عیسی کا انتظار کررہے!
    • اسماء پيرس: ہميں بيچوں کی کيا ضرورت ہمارے پاس گندے انڈوں کا سٹاک...
    • بدتمیز: فراست یہ میں نے پہلے پی پڑھ لیا تھا اور آخری لائن بہت...
    • فراست: http://www.slate.com/id/206422 7/
    • عمار ابنِ ضیاء: مسئلہ یہ نہیں‌ہے کہ میرے امی ابو میری کزنز لے کر...
    • بدتمیز: خاور: اسلام میں‌ بھی حکم نہیں ہے بلکہ وضاحت تھی اس حکم کی...

     

    Recent Trackbacks:

    Most Viewed

    • Users Online: 0
    • Registered Users: 2
    • Posts: 815
    • Links to posts: 82
    • Links per post: 0.10
    • Top3 commented posts: مہاجر (51) جہیز (42) بھگوڑا کون؟َ (35)
    • Comments: 2860
    • Comments per post: 3.51
    • Top3 commenters: -بدتمیز (659) -راشد کامران (104) -راہبر (87)
    • Pagerank: 0
    • Alexarank: 367965

     

    SideRSS Error: Something bad happened! Try again later.

    Subscribe

    Subscribe to my RSS Feeds

    -->