مرغ مُسلم
345 views Published August 22nd, 2007 in امریکہ نامہ, بش کے دیس میں, طنز و مزاح.زبان کا علم نہ رکھنے والے جاہل ہی ہوتے ہیں۔ جیسے مجھے انگلش نہیں آتی تو انگلش کے لحاظ سے جاہل ہی ہوں۔ لہذا اگر انگلش میں گفتگو ہو رہی ہو تو ہوں ہاں پر ہی اکتفا کرتا ہوں۔ مناسب الفاظ کا انتخاب نہیں کر پاتا لہذا بات کچھ کی کچھ بن جاتی ہے۔ جیسے میں نے اگر کہنا ہو کہ بزرگ آدمی تو میں بڑے مزے سے کہہ دونگا کہ old man حالانکہ اس کی مناسب انگلش aged person ہو سکتی ہے۔ پہلا لفظ دوسرے کی نسبت سخت ہے اس سے احترام بھی نہیں جھلکتا۔
کچھ ایسا ہی حال ہماری پوری قوم کا ہے۔ اس میں انگلش چھوڑ سبھی زبانیں شامل ہیں۔ سب سے برا ہم نے کیا ہے اسلام کے ساتھ۔ اسلام کی ٹرانسلیشن ایسی کر ماری ہے کہ بس۔ ہمارے علما کو عربی نہیں آتی ہاں رٹا لگانا آتا ہے۔ لہذا جہاں کوئی عالم صاحب عربی کی حدیثیں یا آیات رٹا لگا کر سنائیں میں ان کو ٹاٹا بائے بائے کہہ دیتا ہوں۔ مجھے صرف اس چیز سے اتفاق ہے کہ اسلام میں مشکل کوئی نہیں۔ لہذا جہاں بنی اسرائیل اس کو مشکل کرنے کی کوشش کرتی ہے میں ان کو چھوڑ دیتا ہوں۔
مولانا علامہ شبیر احمد عثمانی کو “جاہل آنلائن” میں مدعو کیا گیا۔ مولانا صاحب کا پروگرام میں نے ریکارڈ کر لیا لیکن ونڈوز کی وجہ سے ہو نہیں پا رہا۔ ابھی اوبنٹو انسٹال کر کے دیکھونگا۔ ان علامہ کو دیکھ کر مجھے علم ہوا کہ پاکستانی مولویوں سے اتنے الرجک کیوں ہیں۔ سچ کہوں تو میں نے صرف ایسے عالم ہی دیکھے تھے جو قائل کرتے ہیں نہ کہ میں نا مانو کی رٹ لگاتے ہیں۔ مولانا صاحب نے سخت مایوس کیا۔ اب مجھے بالکل حیرانی نہیں ہو گی اگر کوئی کسی مولوی سے نالاں نظر آیا۔
ماورا نے ابھی چند دنوں پہلے مرغ کی مرگ پر ایک مضمون لکھا۔ زکریا بھی مسلمانوں کے معجزوں کی detail بنانے کے قائل نظر آئے۔ میرا ایمان ہے کہ برصغیر کے بہت سے علاقوں کا اسلام انہیں مولانا صاحب جیسے حضرات کا بنایا ہوا ہے۔ اس سے زکریا نے اختلاف کیا۔ مجھے پکا یقین ہے کہ اسلام ویسا نہیں تھا جیسا اس کو بنا دیا گیا۔ میرے نزدیک اسلام نیت سے شروع ہوتا ہے نا کہ عمل سے۔ لہذا اگر نیت درست نہیں تو عمل چاہے درست ہو لاحاصل ہے۔
امریکہ آ کر حلال حرام بہت اجاگر ہوا۔ اس میں کچھ ہاتھ تو انہی علما کا ہے۔ کچھ کاروباری ذہن کا۔ اب مرغ مسلم کی تلاش شروع ہوئی۔ چونکہ یہ حلقہ اسلام میں داخل ہو چکا ہوتا ہے لہذا مسلمانوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے نتیجہ میں بہت مشکل سے ملتا ہے۔ عام طور پر اس کی قیمت عام مرغ سے دوگنی ہوتی ہے۔ میرے خیال سے وہ دن دور نہیں جب صدر مشرف ایسے مرغ بھی پکڑ پکڑ کر امریکہ کو تھمایا کریں گے۔
میرا مولوی کہتا ہے کہ مرغ پکڑو اس کا ٹینٹوا دباؤ تکبیر پڑھو اور لوگوں کو سنا کر اس پر چھری پھیرو۔ بلیڈ سے کٹا مرغ ذبح نہیں۔
فریڈریکس برگ میں مسلمان ڈاکٹر بہت ہیں اور کچھ ڈنگر ڈاکٹر بھی ہیں۔ ان کا بیان ہے کہ جو امریکہ میں حلال مرغ کی کہانی ہے بکواس ہے۔ یا تو بندہ رکھا ہوتا ہے جو اللہ اکبر اللہ اکبر کہتا جاتا ہے اور مرغیاں بلیڈ سے کٹتی رہتی ہیں۔ یا پھر ٹیپ لگائی ہوتی ہے۔ اب ایک سیکنڈ میں کتنی دفعہ کہا جاتا ہو گا اور کتنی مرغیاں ذبح ہو جاتی ہونگی؟ نامعلوم۔ صدقے جاؤں اس دیسی مولوی کے اس نے ذبح کو تکبیر سے مشروط کر دیا۔
اسلام میں تکبیر پر ابھی میرے پاس مکمل معلومات نہیں۔ لیکن اسلام کا مقصد جانور کا خون نکالنا ہے۔ ذبح سے مراد اس کا خون نکل جانا تاکہ خوراک مضر نہ ہو۔ میں نے پچھلے سال اگست میں کسی کو ٹوکا کہ تم جو یہ چکن کھا رہے ہو یہ حلال نہیں ہے۔ وہ ایک لمحہ کو پریشان ہوا پھر اطمینان سے بولا کہ قران کہتا ہے کہ تم یہود اور عیسائیوں کے ساتھ کھانا کھا سکتے ہو۔ مجھے اس کے اطمینان پر رشک آیا لیکن اس کی کمزور انگلش مجھے مدعا سمجھانے سے قاصر رہی۔ اب سمجھ لگی ہے۔
اسلام کہتا ہے کہ تم اہل لکتاب سے وہ کچھ کھا سکتے ہو جو ان کے لئے حلال تھا۔ کمزور عربی کی وجہ سے ہم نے اس کو ذبح اور اللہ کا نام لینے سے مشروط کر دیا۔ بہر حال اہل کتاب لوگ اللہ پر یقین رکھتے ہیں۔ لہذا جو ان کی شریعت میں جائز ہے وہ ہم کھا سکتے ہیں۔ اور جو نہیں جائز وہ نہیں۔ جیسے ہم اونٹ کا گوشت کھا سکتے ہیں لیکن یہود کی شریعت میں منع ہے تو چاہے یہود آپ کے لئے اس کو ذبح کریں آپ نہیں کھا سکتے۔
ایک مزے کی بات۔ ایک مسلمان تکبیر تو پڑھتا ہے لیکن اس کی نیت ہی نہیں تھی تو کیا وہ ذبح حلال ہو گا؟ میرے خیال سے ہمیں مولانا حضرات کے لئے عربی میں ماسٹرز کی ڈگری لازمی کر دینی چاہئے۔ یہ قرآن حدیث کے رٹے عالم بننے کے لئے کافی نہیں۔ ایک “کالا” افریقی عرب دین کا بہرحال ہمارے علما سے زیادہ علم رکھتا ہے۔
ابھی تک ایک ماہ سے میری وجہ سے یہ لوگ ویجیٹیبل آرڈر کرتے ہیں۔ کسی صاحب کو مزید معلومات ہوں تو ضرور لکھیں۔ کیونکہ میں ابھی تک سوچ ہی رہا ہوں کہ حلال ہے کہ نہیں :d
Popularity: 11%
Popularity: 11%
345 views
Related Posts
- تبدیلی جنس On April 30, 2007, 6 Comments
- اکثر اخبار میں خبر آتی ہے کہ فلاں جگہ لڑکی یا لڑکے کو آپریشن کے بعد مخالف جنس میں تبدیل کر دیا گیا۔ عام طور پر اس کی details صرف اتنی ہوتی ہیں کہ جی کچھ عرصے سے ان کے پیٹ میں بڑا شدید درد تھا ڈاکٹر کو دیکھایا گیا انہوں نے فوری آپریشن سے
- Windows Live Skydrive On August 11, 2007, 0 Comments
- well the changed the name again, windows live folders to windows live skydrive. I liked the name folders though. When you sign in to Windows Live Skydrive, you’re in charge For each folder you create, you choose who has access to it. Add new folders, rename them, or change who has access at any time. Always where you
- MadMeg Urdu On August 7, 2008, 0 Comments
- This one , My Personal Favorite. I might actually use it sometimes. with an excuse to rahbar is any one else liking it? would like to customize even further If some body plans to use it lets say permanently. Download Preview Original Popularity: 11%SHARETHIS.addEntry({ title: "مرغ مُسلم", url: "http://www.badtamiz.com/blog/2007/08/22/murgh-e-muslim/" });
- 2 more betas On June 27, 2007, 0 Comments
- Dont know microsoft just launched 2 more betas or just one now and one had already been there. but 2 more betas r live now. windows live Photo Gallery and Windows Live Folders (though folder is only available for signup in between 10 am to 4 pm Pacific Standard Time on june 27th) To get into
- youtube On May 27, 2007, 4 Comments
- پاکستان کی بدلتی صورتحال اور صدر مشرف کے حمائتیوں کی حرکات سے تنگ بہت سے لوگ اور بلاگر اب سیاست کی طرف لکھنے پر مائل ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ تصویر ہزار الفاظ سے زیادہ اثر رکھتی ہے تو پھر متحرک تصویر کتنا اثر رکھتی ہو گی؟ میری ان تمام لوگوں سے گزارش ہے کہ یوٹیوب
- ٹیکس On March 22, 2008, 2 Comments
- آجکل ٹیکس سیزن ہے۔ ہر سال جنوری سے لے کر 14 اپریل تک ٹیکس سیزن ہوتا ہے۔ سیزن کا سٹارٹ مصروف ہوتا ہے یا پھر اختتام۔ عام طور پر بڑی کمپنیاں بلو کالر جاب والوں کو دسمبر کے اختتام میں ہی w2 پکڑا دیتی ہیں۔ جبکہ وائیٹ کالر جاب والوں کو جنوری تک ملتا ہے۔
- Windows Live OneCare Family Safety Beta Refresh On December 6, 2006, 0 Comments
- Hello xyz, We’re very excited to announce that December 11th will be the Windows Live OneCare Family Safety Beta Refresh! Over the next few days, you may see a preview of the refreshed Family Safety website as we update our servers and transition them over to the new content and functionality. The website update will
- The Male Brain, Explained On August 20, 2008, 0 Comments
- یہ ایک بڑے مزے کا آرٹیکل ہے۔ چونکہ ماشاللہ سب بہت ignorant ہیں اور لنک کرنے پر پڑھیں گے نہیں لہذا میں نے اس کو دلچسپ کرنے کی خاطر اپنے کمنٹس ساتھ دے دئیے ہیں۔ پڑھیئے اور سر دھنئے، پر اپنا، میرا نہیں۔ Women have puzzled over it for years—why the
- 4more On August 12, 2008, 0 Comments
- Antique Download Preview main post original Harvest Download preview main post original Motion ah, personal favorite. had it had the comments section, definately would have used it. Download preview main post original yomel Download preview main post Original Popularity: 11%SHARETHIS.addEntry({ title: "مرغ مُسلم", url: "http://www.badtamiz.com/blog/2007/08/22/murgh-e-muslim/" });
- Life as an American Female Soldier On November 3, 2007, 0 Comments
- War in iraq is no where near popular. Now media is allowed to publish what so ever. Mission accomplished. I heard now pk army has women soldiers too to conquer women lawyers Every person has a story some tell some don’t. 3 female soldiers tell the tale of what they been through. Its shocking
Random Posts









انگریزی کے بارے میں اگر آپ کسرنفسی سے کام لے رہے ہیں تو ٹھیک ہے وگرنہ ہمارا تجربہ یہ کہتا ہے کہ ہر نئے آنے والے پاکستانی کو امریکہ میں انگریزی سننے اور بولنے کا کورس ضرور کرنا چاہیے یہ ساری عمر کام آتا ہے۔
حلال حرام کے بارے میں دو آرا ہیں جیسا کہ آپ نے کہا، لیکن محتاط لوگ کہتے ہیں کہ تبھی شک والی خوراک کھاؤ جب جان کو خطرہ ہو نہیں تو اس سے پرہیز بہتر ہے۔
مولویوں کو لتاڑنے کی بجائے ہمیں کوشش کرنی چاہیے کہ ہم خود اسلام کا مطالعہ کریں۔ یہی ہم سب کیلیے بہتر ہے چہ جائیکہ ہم ایک دوسرے کو مورد الزام ٹھرا کہ اپنے آپ کو بری الزمہ قرار دیتے رہیں۔
آپ کی انگریزی کا تو مجھے علم نہیں لیکن اُردو کمزور لگتی ہے ۔ عالِم علم رکھنے والے کو کہتے ہیں اور عُلماء عالِم کی جمع ہے ۔ آپ کے مطابق علم رکھنے والا بے علم ہے ۔ رہی بات ملا کی تو ملا بھی جس زبان کا لفظ ہے اس کے مطابق علم والا ہی ہے ۔ آپ لوگ جب ملا یا مولوی کو جاہل گردانتے ہیں تو ہر وقت ان کی یاد میں کیوں مبتلا رہتے ہیں ؟ اور ان کے بغیر آپ جیتے بھی نہیں ۔ نکاح پڑھانا ہو تو مولوی ۔ بچہ پیدا ہو تو مولوی کان میں اذان دے ۔ بچے نے قرآن شریف پڑھنا ہو تو مولوی ۔ کوئی مر جائے تو مولوی نماز جنازہ پڑھائے ۔ کوئی بیمار ہو تو مولوی دَم کرے ۔ کوئی نذر نیاز کرنی ہو تو مولوی کو ختم دینے کیلئے بلاؤ۔ ویسے مجھے آج تک نہیں معلوم کہ یہ ختم دلانا کیا ہوتا ہے ۔ قرآن شریف ختم کرنا ہے مولوی کو بلاؤ ۔ اللہ جانے اور کتنے کاموں کیلئے مولوی کو بلایا جاتا ہے لیکن جن مولوی کی بات پسند نہ ہو تو مولوی جاہل اور پتہ نہیں کیا کچھ ہو جاتا ہے ۔ کبھی کسی نے سوچا کہ آج اگر ہم مسلمان ہیں تو اسی مولوی کی وجہ سے اور اگر ہم دین کو سمجھنے کی کوشش کرتے ہیں تو اسی مولوی کی جاہلیت کی وجہ سے ۔ ویسے دنیا میں جاہل صرف مولویوں میں نہیں پائے جاتے بلکہ جدید علوم کے ماہرین میں بھی جاہل پائے جاتے ہیں ۔
حلال کے قواعد موجود ہیں اگر اس کے مطابق نہیں ہے تو حرام ہے ۔ اگر کوئی حرام کھانا چاہتا ہے تو اس کا الزام مولوی پر کیوں رکھتا ہے ؟ مولوی کیا گردن پکڑ کر منہ سے مرغی باہر کھینچ لیتا ہے ؟
السلام علیکم، ۔
موضوع طویل ہے اور اگر بات روبرو ہو تو ہی صحیح طرح سمجھأی جا سکتی ہے۔ اس پر میں نے اجمل صاحب کے بلاگ پر مختصراً لکھا تھا ۔ یہاں آپ نے سوال کیا کہ ذبح کے لیے تکبیر (صحیح لفظ ہے تسمیۃ) کی شرط کیوں رکھی گٔی ہے۔
اس کا جواب تو قرآن شریف میں ہی موجود ہے۔
اللہ تعالیٰ سورۃ انعام آیۃ ۱۲۱ میں فرماتا ہے:۔
وَلاَ تَأْكُلُواْ مِمَّا لَمْ يُذْكَرِ اسْمُ اللّهِ عَلَيْهِ وَإِنَّهُ لَفِسْقٌ وَإِنَّ الشَّيَاطِينَ لَيُوحُونَ إِلَى أَوْلِيَآئِهِمْ لِيُجَادِلُوكُمْ وَإِنْ أَطَعْتُمُوهُمْ إِنَّكُمْ لَمُشْرِكُونَ
ترجمہ:۔ اور جس چیز پر اللہ کا نام نہ لیا جأے اسے مت کھاو کی اس کا کھانا گناہ ہےاور شیطان لوگ اپنے رفیقوں کے دلوں میں یہ بات ڈالتے ہیں کہ تم سے جھگڑا کریں اور اگر تم لوگ ان کے کہے پر چلے تو بے شک تم بھی مشرک ہوے۔
سورۃ حج آیۃ ۳۴۔
وَلِكُلِّ أُمَّةٍ جَعَلْنَا مَنسَكًا لِيَذْكُرُوا اسْمَ اللَّهِ عَلَى مَا رَزَقَهُم مِّن بَهِيمَةِ الْأَنْعَامِ فَإِلَهُكُمْ إِلَهٌ وَاحِدٌ فَلَهُ أَسْلِمُوا وَبَشِّرِ الْمُخْبِتِينَ
ترجمہ:۔ اور ہم نے ہر امت کے لیے قربانی کا طریق مقرر کر دیا ہے تاکہ جو مویشی چاربأے خدا نے ان کو دیے ہیں ان پر خدا کا نام لیں۔ سو تمہارے معبود ایک ہی ہےتو اسی کے فرمانبردار ہو جاو اور عاجزی کرنے والوں کو خوشخبری سنا دو۔
سورۃ المأیدہ آیۃ ۳
حُرِّمَتۡ عَلَيۡكُمُ ٱلۡمَيۡتَةُ وَٱلدَّمُ وَلَحۡمُ ٱلۡخِنزِيرِ وَمَآ أُهِلَّ لِغَيۡرِ ٱللَّهِ بِهِۧ وَٱلۡمُنۡخَنِقَةُ وَٱلۡمَوۡقُوذَةُ وَٱلۡمُتَرَدِّيَةُ وَٱلنَّطِيحَةُ وَمَآ أَكَلَ ٱلسَّبُعُ إِلَّا مَا ذَكَّيۡتُمۡ وَمَا ذُبِحَ عَلَی ٱلنُّصُبِ وَأَن تَسۡتَقۡسِمُواْ بِٱلۡأَزۡلَـٰمِۚ ذَٰلِكُمۡ فِسۡقٌۗ ٱلۡيَوۡمَ يَٮِٕسَ ٱلَّذِينَ كَفَرُواْ مِن دِينِكُمۡ فَلَا تَخۡشَوۡهُمۡ وَٱخۡشَوۡنِۚ ٱلۡيَوۡمَ أَكۡمَلۡتُ لَكُمۡ دِينَكُمۡ وَأَتۡمَمۡتُ عَلَيۡكُمۡ نِعۡمَتِی وَرَضِيتُ لَكُمُ ٱلۡإِسۡلَـٰمَ دِينََاۚ فَمَنِ ٱضۡطُرَّ فِی مَخۡمَصَةٍ غَيۡرَ مُتَجَانِفِِ لِّإِِِثۡمِِۙ فَإِنَّ ٱللَّهَ غَفُورُُ رَّحِيمُُ﴿٣﴾ يَسۡـَٔلُونَكَ مَاذَآ أُحِلَّ لَهُمۡۖ قُلۡ أُحِلَّ لَكُمُ ٱلطَّيِّبَـٰتُۙ وَمَا عَلَّمۡتُم مِّنَ ٱلۡجَوَارِحِ مُكَلِّبِينَ تُعَلِّمُونَہُنَّ مِمَّا عَلَّمَكُمُ ٱللهُۖ فَكُلُواْ مِمَّآ أَمۡسَكۡنَ عَلَيۡكُمۡ وَٱذۡكُرُواْ ٱسۡمَ ٱللَّهِ عَلَيۡهِۖ وَٱتَّقُواْ ٱللهَۚ إِنَّ ٱللَّهَ سَرِيعُ ٱلۡحِسَاب
ترجمہ:۔ تم پر مرا ہوا جانور اور (بہتا) لہو اور سور کا گوشت اور جس چیز پر خدا کے سوا کسی اور کا نام پکارا جائے اور جو جانور گلا گھٹ کر مر جائے اور جو چوٹ لگ کر مر جائے اور جو گر کر مر جائے اور جو سینگ لگ کر مر جائے یہ سب حرام ہیں اور وہ جانور بھی جس کو درندے پھاڑ کھائیں۔ مگر جس کو تم (مرنے سے پہلے) ذبح کرلو اور وہ جانور بھی جو تھان پر ذبح کیا جائے اور یہ بھی کہ پاسوں سے قسمت معلوم کرو یہ سب گناہ (کے کام) ہیں آج کافر تمہارے دین سے ناامید ہو گئے ہیں تو ان سے مت ڈرو اور مجھی سے ڈرتے رہو (اور) آج ہم نے تمہارے لئے تمہارا دین کامل کر دیا اور اپنی نعمتیں تم پر پوری کر دیں اور تمہارے لئے اسلام کو دین پسند کیا ہاں جو شخص بھوک میں ناچار ہو جائے (بشرطیکہ) گناہ کی طرف مائل نہ ہو تو خدا بخشنے والا مہربان ہے
شروع کی دو آیتوں میں تسمیۃ کے فرض ہونے کا حکم دیا گیا ہے اور آخری آیۃ میں ذبح کی شرط۔ تو پھر آپ کیسے کہتے ہیں کہ یہ چیزیں مولویوں نے اپنے طور پر گھڑھ لی ہیں اور جن محترم مولانا شبیر احمد عثمانی کی بات آپ کر رہے ہیں وہ تفسیرِعثمانی کے مصنف ہیں جو عصر حاضر کی ایک بہت جامع تفسیر ہے۔
دوسری بات جومیں کہنا چاہتا ہوں کہ ‘دین آسان ہے’ کی مد میں لوگ کتنی ہی شرعی حدیں پار کر جاتے ہیں اور ہر چیز کو دین کا حصہ بناتے چلے جاتے ہیں۔ اس طرح کے لوگوں سے محتاط رہیے۔ ان کے چنگل میں پھنس کر کہیں اپنے تقوے سے ہاتھ نہ دھو بیٹھنا۔ جیسا کہ افضل صاحب نے کہا کہ جب شک ہو تو پرہیز کرو۔
تیسری بات جو میں نے توٹ کی کہ آپ کہتے ہیں کہ ذبح کا مقصد اسلام میں خون کا بہا دینا ہے تاکہ گوشت مضر صحت نہ ہو۔ کیا میں یہ پوچھ سکتا ہوں کہ اسلام میں یہ کہاں لکھا ہے؟ یا کیا یہ تاویل کسی ‘دین آسان ہے’ کی رٹ لگانے والے ‘مولوی’ کی گھڑی ہؤی ہے ؟
بدتمیز، دنیا میں تو کئی زبانیں ہیں آپ کن زبانوں کا علم نہ رکھنے والوں کو جاہل کہہ رہے ہیں؟ دنیا میں ہمیشہ سے ہی فہیم اور محقق لوگ کم رہے ہیں۔اکثریت محض خیالی اور لکیر کے فقیر والوں کی ہی ہوتی ہے۔ اور یہ جو عالم ہوتے ہیں نا اس رتبے پر ایسے ہی نہیں پہنچ جاتے۔ عربی زبان پر انھیں پورا عبور حاصل ہوتا ہے اور جب وہ کوئی آیت یا حدیث پڑھ کر سناتے ہیں تو یقیناً اس کا مطلب بھی ساتھ ہی سمجھاتے ہیں۔ مولانا شبیر احمد عثمانی جن کی آپ بات کر رہے ہیں، لگتا ہے آپ نے صرف ایک بار سن کر ان کے بارے میں کوئی رائے قائم کر لی ہے۔ شاید انہوں نے آپ کے مطلب کی بات نہیں کی ہو گی۔ ان کی ہی لکھی ہوئی تفسیر سے ہی میں نے بہت کچھ سیکھا ہے۔ آپ ایسا کریں کہ یہ ٹی وی پروگرامز کم دیکھا کریں اور قرآن مجید تفسیر کے ساتھ زیادہ پڑھا کریں۔
اور مرغیوں کو ذبح کرتے وقت تکبیر پڑھنے کے لیے بندہ رکھا ہو۔۔۔ شاید کہیں ایسا ہوتا ہو لیکن ہمارے ہاں تو ٹیپ کا ہی استعمال ہوتا ہے۔ حرام و حلال اور ذبح کی معلومات کے لیے ابو حلیمہ نے کچھ آیات کا ذکر کیا ہے۔ قرآن مجید کھول کر ان کی تفسیر بھی ضرور پڑھ لیجیے گا۔ اور جب قرآن مجید کھل ہی جائے گا تو سورۃ البقرۃ کی آیت نمبر ١٧٣ اور سورۃ الانعام کی ١١٧ اور ١١٨ کا بھی مطالعہ کر لیجئے گا۔
پھر جو آپ نے ذکر کیا کہ آپ نے کسی کو ٹوکا کہ چکن حلال نہیں ہے۔ ایسے لوگ تو مجھے اپنے ہاں بکثرت ملتے ہیں۔ ایک بار میری کسی سے حلال و حرام پر بات ہوئی تو اس کا جواب یہ تھا کہ “چکن یا دوسرا گوشت تو حرام نہیں ہوتے نا وہ تو صرف سور حرام ہے۔“ اور شراب کے بارے میں اس کا خیال تھا کہ اتنی اسلام میں پینا جائز ہے کہ انسان نشے میں نہ چلا جائے۔“ میں نے کئی ایسے ترکی، ایرانی، افغانی لوگ دیکھے ہیں جو صرف سور کے گوشت کو حرام سمجھتے ہیں۔ باقی سب ٹھیک ہے۔ اور افریقی علماء کو شاید آپ نے سنا ہو۔ لیکن میرے مشاہدے کے مطابق ایسا نہیں ہے۔
جہاں حلال حرام میں شک ہو اس کو نہ کھانا ہی بہتر ہوتا ہے۔
بدتمیز بھائی نے جن صاحب کا بدتمیزی سے ذکر کیا ہے وہ علامہ شبیر عثمانی نہیں،جنہوں نے تفسیر عثمانی لکھی، کیونکہ انکی وفات تو غالباً اسی کی دہائی میں ہو چکی ہے۔
بدتمیز، عربی آیاتیں سن کر ٹاٹا کہنے کے بجائے اگر انکی معانی اور تفسیر پوچھ لیں یا خود تحقیق کرلیں تو زیادہ بہتر ہوگا۔ ویسے قرآن عربی میں ہی نازل ہوا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اور ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آپکی طے کی گئی جاہلیت کے معیار کے مطابق پوری دنیا جاہل ہے، کہ دنیا کی سب زبانیں کسی شخص کو بھی نہیں آتیں۔
السلام علیکم بدتمیز
آپ کی پوسٹ میں کئی نکات ہیں جو سوچنے اور غور کرنے کی دعوت دیتے ہیں :
جو شخص جس بھی زبان کا علم نہیں رکھتا وہ اس زبان کو نہ جاننے کے لحاظ سے جاہل تصور ہوگا۔
اگر وہ اس زبان کو کسی حوالے سے (کسی بیان میں) استعمال کرنا چاہے تو نہ جاننے کی صورت میں یا ادھورا علم رکھنے کی صورت میں کما حقہ حق ادا نہیں کر سکے گا۔
اسلام دینِ فطرت ہے اور انسان کو آسانی فراہم کرنے کا قائل ۔
عمل کا دارومدار نیت پر ہے اور عمل کی حقیقت نیت پر منحصر ہے ۔
اگر دینی حوالے سے کوئی صاحبِ علم اپنے مخاطب کو مطمئن نہ کر سکے (سکیں) ۔۔۔ تو ایسی صورت میں کسی دوسرے ذریعے (ذرایع) سے حصولِ علم کی جستجو کی جائے ۔
(عصرِ ھٰذا میں بالخصوص ؟ ) دینی حوالے سے بیشتر جو نام سامنے آتے ہیں ان کے رویے ، فکر سوچ اور عمل میں وہ ضروری لچک نہیں دکھائی دیتی جو ان کے علمی حیثیت و مقام کا خاصہ ہونا چاہیے ۔
مولویت اب معاشرے میں ایک روش یا مزاج کا نام بھی ہے اور بلا وجہ جاری کردہ فتاویٰ نے معاشرے میں اس علمی مقام کی اہمیت کو نقصان کی حد تک کم کر دیا ہے ۔
(چند نہیں بلکہ تمام) علماء کو حقیقتاً صاحبِ علم ہونا چاہیے اور اس ذیل میں اعلیٰ سطح کی حامل اسناد ضروری تصور کی جائیں ۔
بدتمیز ، آپ ابھی تک حلال کے بارے میں سوچ رہے ہیں لیکن ایک سوال اگر مولوی صاحب ہوتے تو کیا کرتے ؟
ایک سوال اور بھی ہے عیدِ قُرباں پر قصائی حضرات کی نیت یہ ہوتی ہے کہ جلدی سے اس جگہ سے فارغ ہوں ذبح کر کے تو دوسری جگہوں پر پہنچیں۔۔۔ اس نیت کے ساتھ وہ جب ذبح کرتے ہیں تو کیا کوئی ایک فتویٰ اس گوشت پر بھی لاگو ہونا چاہیے یا ہوا کبھی ۔۔۔ !!
اور آخر میں شکریہ بھی میرے علم میں اضافہ کے لئے مجھے اب دو نئے انگریزی الفاظ معلوم ہو گئے
سلام
میرا پاکستان: نہیں امریکیوں کی انگلش ہم سے کہیں درجے گندی ہے۔ اور افریقن امریکن نے انگلش کا جنازہ نکال دیا ہے۔ کورس کریں یا نہ کریں اس انگلش کو آ کر ہی سیکھا جا سکتا ہے۔
مولوی کو لتاڑنے میں ایک بات شامل نظر رکھیں کہ یہ ان جاہل مولویوں کی بات ہے جن کو مجھے علم نہیں کہنا نہیں آتا۔ؕ
انکل اجمل: آپ اگر دو منٹ ٹھنڈے ذہن سے سوچتے تو شائد سمجھ جاتے۔ دیکھیں کوئی عالم نہیں لیکن عالم بنا پھرتا ہے تو؟ ہم لوگ نہیں سمجھتے کے داڑھی بڑھا لینے سے انسان مولوی نہیں ہو جاتا۔ یہ بھیس میں قوم کو مار رہے ہیں۔
حلال کے قوائد موجود ہیں۔ لیکن مولوی نے بیان کئے ہیں۔ ٓپ اس کی بات کا یقین کر رہے ہیں۔ میں ثبوت چاہتا ہوں۔
میں کہہ چکا ہوں کہ میں نے عالم دیکھے ہیں۔ لہذا جو اڑیاں لگائے وہ عالم کیسے ہو گیا؟
شگفتہ نے بہت اچھے طریقے سے کچھ بیان کیا ہے۔ اس کو ٹھنڈے دل سے پڑھیں۔
ابو حلیمہ: ہمیشہ کی طرح بہت اچھے طریقے سے بات کہی ہے۔ اگر آپ میسینجر استعمال کرتے ہوں تو میں بات کرنا چاہونگا۔
دیکھیں ایک بہت عام غلط فہمی مسلمانوں مٰں ہے کہ وہ خدا کی نعمتوں اور رحمتوں کو بنی اسرائیل کی طرح مسلمانوں کے لئے مخصوص سمجھتے ہیں۔ حالانکہ یہ محنت کرنے والوں کے لئے ہیں۔
مومن کا ترجمہ مسلمان کرتے ہیں۔ اور اسی طرح انسان کو بھی صرف مسلمان سے چوڑتے ہیں۔ مشرک وہ ہے جو خدا کا انکار کرے نہ کہ محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا۔ لہذا اہل کتاب سے کھانا جائز ہے جبکہ مشرف سے منع کیا۔ یعنی اہل کتاب جب ذبح کرتے ہونگے تو خدا کا نام لیتے ہونگے۔
مٰں بہت بڑے پیمانے پر سوچ رہا ہوں۔ آپ نے کبھی غور کیا ہندو اور مسلمانوں کی ساخت میں فرق کیوں ہے؟ حالانکہ یہ ایک ہی نسل کے ہیں۔ جو ہندو گوشت کھا لیتے ہیں وہ باقی ہندوؤں سے مختلف کیوں نظر آتے ہیں؟ ان کو صدیوں سے سبزی ملی ہے۔
ویسے ایک فائدہ ہو گا گوشت نہ کھانے والے مسلمان بہت دھیمے مزاج کے ہونگے۔
کیا یہ وہی مولانا ہیں جو روئیت ہلال کمیٹ میں بھی ہیں۔ انہی علما کی وجہ سے ملک میں بتیس روزے تین عیدیں اور سات دن تک گلے ملنے کا رواج پڑا ہوا ہے؟
دیکھیں دین آسان ہے۔ لیکن ہم لوگ بنی اسرائیل بن رہے ہیں۔ کچھ تبدیلیاں کر کے اور کچھ مشکل کر کے۔
اسلام میں خون بہانے کا لکھا۔ آپ چاہیں تو پوچھ کر اس کے بارے میں جو اس نے حدیث یا آیت بتائی تھی پیش کردونگا۔
صرف ایک سوال کیا خدا کو ہمارے نماز روزے سے کوئی فائدہ ہوتا ہوگا؟ اس سے سونا چاندی بنتا ہو گا۔ مین نے جو جانا ہے کہ بس یہی کہ یہ احکام ایسے ہیں جو بہت فائدہ دیتے ہیں۔ یعنی لگتے حکم ہیں لیکن ان کے پیچھے فائدے ہیں۔ خدا بے نیاز ہے اس کو خون بہانے یا نہ بہانے سے کیا فرق؟
ماورا: ساجد کا کہنا ہے کہ یہ وہ مولانا نہیں جن کے بارے میں میں نے زبان درازی کی۔ ویسے ایک سوال دین کی تفسیر تو محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور ان کے صحابہ اور بزرگان کرتے رہے۔ ان کی باتیں نوٹ کی ہوئی ہیں۔
مسئلہ وہی کہ جب ناقص علم تھا عربی زبان کا تو اس کے ترجمے نے ہمارے معاشرے میں اسلام کے متعلق گمراہی پھیلا دی۔
ساجد: آیات پر اعتراض نہٰں سمجھانے پر ہے۔ یہ لوگ سمجھا نہیں سکتے لہذا آیات کا سہارا لے لیتے ہیں۔ جاہل آنلائن پر ہی ایک مولانا صاحب جو کراچی کی کسی مسجد سے ہی پکڑے ہونگے پوچھا گیا جھینگا حلال ہے۔ فرمایا نہیں۔ پوچھا اگر سائنسدان ثابت کر دیں کہ یہ مچھلی کی قسم ہے تو؟ تو آہستہ آہستہ موقف تبدیل کر کے کہاں ہاں تب حلال ہے۔
سوال ہے اس کو ثابت کون کرے گا؟ مغرب۔ اسی مغرب کے گن گائے جاتے ہیں اور اسی کو کام کہنے ہیں۔ ہمارے مولوی صاحبان کیا صرف رٹے لگا کر جنت میں جا سکیں گیں؟ اجتہاد کیا صرف چند بندوں کا بحث کرنے کا نام ہوگا؟ مشاہدہ اب نہر کے پل پر بیٹھ کر نہیں کیا جاتا۔ وقت تبدیل ہو گیا اب یہ لیپز میں ہوتا ہے۔
شگفتہ: شکر ہے کسی کو کچھ تو سمجھ لگی :p
بدتمیز میں آپکو ٹی وی پر آنے والے “علماء” کو نہ سننے کا مشورو دونگا۔