submit

میڈیکل کروانے کے بعد کے دو ہفتے ہم نے زور و شور سے ضائع کئے۔ اس عرصے میں حماقتوں کے اثرات ظاہر ہونے لگے۔ پہلے ڈاکٹرز ہسپتال کے چست اور چاق و چوبند عملے نے ہمارے نام تبدیل کر دیئے۔ پھر پتہ چلا پہلے جو پولیس سرٹیفیکٹ بنوائے تھے وہ غلط بن گئے تھے۔ اس میں عرصہ رہائش غلط لکھی گئی تھی۔ پھر بنوانے پڑے۔ ایک سرٹیفیکیٹ بہاولپور سے بنوانا تھا وہ ہمارے ابا جان کا کہنا تھا کہ نہیں بنوانا پیپر سبمٹ کرواتے ہیں۔ اگر اعتراض لگ کر آیا تو بنوائیں گیں۔ اس پر کافی لے دے ہوئی لیکن ابا جی تو پھر ابا جی ہیں نہ۔ ان کو مجھ سے لے کر چچا تک سبھی نے سمجھایا لیکن نہیں۔

پھر ماموں نے امریکہ میں اپنا گھر تبدیل کر لیا تھا۔ اس کے لئے نئے سرے سے فارم بھرے۔ اب ہم نے امریکن ایکسپریس کے شاہراہ مال لاہور پر واقع دفتر میں کاغذ جمع کروانے تھے۔ (ادھورے) وہاں موجود خاتون کا روئیہ کچھ ایسا ہوتا ہے جیسے ویزہ انہوں نے جاری کرنا ہے۔ میں ان کی حرکات سے سخت عاجز تھا۔ یہ آنٹی جی پچھلے تین سو سالوں سے اس جگہ پر ہیں۔ کاغذات کی پہلی پڑتال ان کے ذمہ ہے تاکہ لوگ الٹے کاغذ نہ بھیج دیں۔ انہوں نے ہماری تصاویر دیکھ کر فرمایا سائیڈ پوز کے بجائے اب فرنٹ سے تصویر لی جاتی ہے۔ جائیں تصویریں بنوائیں۔

لہذا ہم گھر تشریف لائے۔ اگلے دو تین دنوں میں پھر تصویریں بنوا کر گئے۔ خاتون وہیں کی وہیں تھیں۔ ان کو پیپر سبمٹ کروائے۔ ایک اہم بات کہ امریکن ایکسپریس امریکی سفارتخانہ کے لئے بھیجی جانے والی ڈاک ایک لفافے میں پانچ کیس رکھتا ہے۔ جیسے اگر پانچ یا اس سے کم لوگ ہیں تو ان سب کی فائلز ایک لفافے میں جائیں گی۔ اگر 6 ہیں تو پانچ ایک میں اور ایک ایک لفافے میں جائے گی۔ یا پھر اس کو برابر بانٹ لیا جائے گا۔ ظاہری سی بات ہے آپ کو دو لفافوں کی قیمت ادا کرنی پڑے گی۔

Popularity: 15% [?]

Share and Enjoy:
  • Print
  • Digg
  • Sphinn
  • del.icio.us
  • Facebook
  • Mixx
  • Google Bookmarks
  • Blogplay
  • Reddit
  • RSS
  • StumbleUpon
  • Technorati
  • FriendFeed
  • LinkedIn
  • Live
  • MySpace
  • Twitter
  • Yahoo! Bookmarks
  • Yahoo! Buzz

Popularity: 15% [?]

280 views

 

 

Related Posts

    None Found


0 Responses to “submit”

  1. No Comments

Leave a Reply




CommentLuv Enabled



Free Clipart

Obama for 08

الٹی سیدھی

Asides

  • just a test post for the movie, 10,000 bc with sabre toothed cat and mamoth and evalot :P

    - #
  •  

    Recent Comments:

    • بدتمیز: گندم کی اسٹوریج کا مسئلہ؟
    • عبداللہ: :lol: :oops:
    • محمد ریاض شاہد: یار ادھر جو گندم پیدا ہو رہی ہے اس کے لئے سٹوریج...
    • عبداللہ: در حقیقت یہ ہوتے ہیں گھڑے کے مینڈک :oops:
    • عبداللہ: نہیں ہم امام مہدی اور حضرت عیسی کا انتظار کررہے!
    • اسماء پيرس: ہميں بيچوں کی کيا ضرورت ہمارے پاس گندے انڈوں کا سٹاک...
    • بدتمیز: فراست یہ میں نے پہلے پی پڑھ لیا تھا اور آخری لائن بہت...
    • فراست: http://www.slate.com/id/206422 7/
    • عمار ابنِ ضیاء: مسئلہ یہ نہیں‌ہے کہ میرے امی ابو میری کزنز لے کر...
    • بدتمیز: خاور: اسلام میں‌ بھی حکم نہیں ہے بلکہ وضاحت تھی اس حکم کی...

     

    Recent Trackbacks:

    Most Viewed

    • Users Online: 0
    • Registered Users: 2
    • Posts: 815
    • Links to posts: 82
    • Links per post: 0.10
    • Top3 commented posts: مہاجر (51) جہیز (42) بھگوڑا کون؟َ (35)
    • Comments: 2860
    • Comments per post: 3.51
    • Top3 commenters: -بدتمیز (659) -راشد کامران (104) -راہبر (87)
    • Pagerank: 0
    • Alexarank: 371173

     

    SideRSS Error: Something bad happened! Try again later.

    Subscribe

    Subscribe to my RSS Feeds

    -->