مذاق
173 views Published August 14th, 2007 in پاکستان نامہ.وردی پر عدالتی فیصلہ مان لونگا۔ صدر مشرف۔
۔ اگلے روز۔
اسی اسمبلی سے باوردی صدر منتخب ہونگا ۔ صدر مشرف
سر جی بتا تو دیا کریں مذاق کیا تھا۔
نوازشریف اور میں نے فیصلہ کئے ہیں صدر مشرف قابل قبول نہیں ہیں۔ بینظیر
ڈیل ہو گئی۔ صدر کے منتخب ہونے تک ہم اور صدر مشرف ایک دوسرے کے خلاف بیان دئیے ہیں۔ بینظیر
لال مسجد سے انتہا پسندی کا خاتمہ خوش آئند ہے۔بینظیر
ڈاکٹر قدیر کو سزا ملنی چاہئے۔ بینظیر۔
پہلے دو میں سے مذاق کونسا تھا؟ لال مسجد پر یہ پیلا رنگ کسی عورت کی ہی تجویز ہو سکتی ہے؟ ڈاکٹر قدیر پر بیان سے فٹ زلیخا کی طرف دھیان گیا۔ ڈاکٹر صاحب نے علاج میں کسر چھوڑ دی تھی؟
پاکستان کے حالات پر گہری نظر ہے۔ امریکہ
پاکستانی صدر سے بات ہوئی ہے لیکن کیا ہوئی ہے بتا نہیں سکتی۔ کونڈا لیزا رائس۔
Karl rove صدر کا ساتھ چھوڑتے ہیں تو چھوڑ جائیں میں تو صدر کے فارغ ہونے پر ہی فارغ ہونگی۔ کونڈا لیزا رائس۔
آپ کو جب کوئی کالی دیوی کہتا ہے تو نہ جانے کیوں کسی کو discremenation کا خیال نہیں آتا۔ ویسے پاکستان کا اتنا خیال رکھنے پر شکریہ۔ براک اوبامہ کا کہنا ہے کہ آپ نے امریکہ کا اتنا خیال نہیں رکھا۔ لہذا کارل کے جانے پر فرمایا ہے کہ کارل نے امریکہ کو تبدیل کر کے طاقت کے استعمال چند مفادات کا محافظ اور اس کے عوام کو سیاست کی باگ دوڑ سے عاق کر دیا ہے۔ ہمارے صدر کے وزرا پچھلے سال تک کہتے تھے جی الیکشن تو اگلے سال ہیں ابھی بڑی دیر ہے اور اب دیکھیں ان کا کیا حال ہے۔ پاکستان کے حالات پر گہری نظر رکھنے کے ساتھ ساتھ ذرا 20 جنوری 2009 پر بھی نظر رکھنا۔
صدر کو ایمرجینسی کا مشورہ دینے والے احمق تھے۔ مشاہد حسین
صدر کو باوردی دو دفعہ منتخب کروائیں گیں۔ پرویز الہی۔
جیسے ہی عوام میں مقبولیت کم ہوئی چلا جاؤنگا۔ ایسی کوئی بات نہیں۔ اللہ کا بڑ فضل و کرم ہے۔ گھبرانے والی بات نہیں۔ صدر مشرف ابھی دو کو سال پہلے
میری مقبولیت کم ہوئی لیکن حکومت کو خطرہ نہیں۔ صدر مشرف
الیکشن کے لئے حالات ساز گار نہیں۔ نواز بےنظیر اور الطاف ابھی واپس نہیں آئیں۔٫
نو کمنٹس
ملک میں کوئی بحران نہیں۔ وزیراعظم۔ (امریکی کانگریس میں “کچھ کچھ ہوتا ہے”)
ایمرجنسی کی ایڈوائس صدر کو نہیں بھیجی نا یہ زیر غور ہے۔ وزیر اعظم (سٹی بینک والے)
حالات ایسے نہیں ہیں کہ ایمرجنسی لگائی جائے۔ وزیراعظم (مس رائس کے پیچھے پیچھے)
فی الحال ایمرجنسی نہ لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیراعظم (حامل رقعہ کو وزارت دی جائے۔)
راولپنڈی کچہری میں نعیم بخاری کی ٹھکائی۔ ایک خبر
سر جی کیا ہو گیا؟ صدر مشرف ساری طاقت سمیت صدارت محل میں ہیں۔ دو کلومیٹر تک وہ سیکیورٹی کے بغیر جاتے نہیں۔ آپ کس خوشی میں باہر نکل آئے؟ مسئلہ یہ ہے کہ صدر کا غصہ اب آپ جیسوں کمزوروں پر ہی نکلنا ہے۔
امریکہ کا جو یار ہے غدار ہے غدار ہے۔ میجر تنویر کا پاکستانی پارلیمنٹ سے خطاب۔
سر جی انتخابات آگئے۔ حلقہ انتخاب میں واپس گھسنا ہو گا؟ پانچ سال موج کرنے کے بعد یہ عقدہ کھلا؟ آزاد امیدوار بننے کا ارادہ تو نہیں۔ قاف لیگ نے جو لوٹے جمع کئے تھے وہ اب بھاگ رہے ہیں۔ آپ کیا ہیں؟
Popularity: 17%
Popularity: 17%
173 views
Related Posts
- None Found
Random Posts







ڈفر’s last...
0 Responses to “مذاق”
Please Wait
Leave a Reply