Skip to content


i864

20 جون کو ہم لوگ اپنے پولیس سرٹیفیکیٹ لے آئے۔ اس کے بعد اب ابو کو روزانہ کی بنیاد پر کہنا کہ فون کر کے ماموں کو بتا دیں۔ لیکن نہیں۔ مجال ہے کہ ابو کچھ خیال کریں۔ ماموں انتظار میں اور ابو انکار میں۔ روزنہ کل کل کر کے پورے بیس دن بعد فون کر کے ماموں کو i864 جو کہ affidavite of support کا فارم ہے منگوانے کے لئے فون کیا۔ اس فارم کی رو سے سپانسر کو اپنی آمدنی ٹیکس گوشواروں کے حساب کے ساتھ جمع کرانی پڑتی ہیں۔ پچھلے تین سالوں کا ٹیکس کا ریکارڈ اور بزنس یا نوکری جس سے بھی آمدنی ہو رہی ہو وہ ظاہر کرنی پڑتی ہے اس سے امریکی سٹیزن شپ کا ادارہ یہ ثبوت حاصل کر لیتا ہے کہ سپانسر کرنے والا واقعی میں سپانسر کرنے کے لئے سنجیدہ ہے اور آنے والے اگر کام نہیں کرتے تو وہ امریکی حکومت پر بوجھ بننے کے بجائے سپانسر کرنے والے کی ذمہ داری ہونگے۔

مزید بیس دنوں بعد i864 ہمارے گھر امریکن ڈاک کے ذریعے آ گیا۔ مجھے اس کی سمجھ نہیں لگی۔ یہ united states postal service کے ذریعے رجسٹرڈ ڈاک سے تھا لہذا یہ پاکستان پوسٹ والوں کے ہتھے نہیں چڑھا۔ اس کا بندہ کھڑا کہتا کچھ تو دیں۔ میں حیران کہ کیوں؟ لیکن وہ بھی ڈھیٹ نتیجتا اس کو کچھ دے دیا۔ جب کبھی مجھے کوئی کہتا ہے کچھ تو دیں تو میرا بہت دل چاہتا ہے کہ کسی تھال میں چار مختلف چیزیں رکھ کر کہوں کچھ بھی اٹھا لو :p

اس دوران ابو کو بہت کہا کہ جتنی دیر میں i864 آئے گا اتنی دیر میں میڈیکل کروا لیتے ہیں۔ جی ہاں میڈیکل یہ بھی ایک نئی بلا ڈالی گئی ہے۔ ایک لسٹ پکڑا دی جاتی ہے ڈاکٹرز کی کہ ان ڈاکٹرز کے پاس جاؤ۔ ان سے چیک اپ کرواؤ جو یہ رپورٹ بند لفافے میں دیں وہ چپ کر کے ہمارے پاس جمع کرواؤ۔

لسٹ ابھی پتا نہیں کہاں پڑی ہو گی لیکن اس میں چند شہروں کے ڈاکٹرز کے ایڈیسز تھے۔ جیسے لاہور کا doctors Hospital کا تھا۔ یہاں اصل ڈاکٹر صاحب نے جو چیک اپ کیا وہ تکیلف دہ حد تک مزاحیہ ہے۔ خیر امریکہ جانے کے شوق میں کہاں کچھ سوچا جائے؟ صدقہ سمجھ کر پیسے ادا کرتے رہئے۔

پولیس سرٹیفیکٹ سے لے کر ڈاکیومینٹس سبمٹ کروانے کے دوران کے دو ماہ بلا سوچے سمجھے ضائع کیا گئے۔ ان دو ماہ میں ٹال مٹول سے جو کام کیا گیا وہ دو ہفتے میں بہت آرام سے ہو سکتا تھا۔ لیکن ابو کی کل کل بہت بڑا گل کھلاتے کھلاتے رہ گئی۔

 

 

 

Popularity: 11% [?]

Share and Enjoy:
  • Print
  • Digg
  • Sphinn
  • del.icio.us
  • Facebook
  • Mixx
  • Google Bookmarks
  • Blogplay
  • Reddit
  • RSS
  • StumbleUpon
  • Technorati
  • FriendFeed
  • LinkedIn
  • Live
  • MySpace
  • Twitter
  • Yahoo! Bookmarks
  • Yahoo! Buzz

Posted in جانا ہمارا امریکہ کو.

266 views

0 Responses

Stay in touch with the conversation, subscribe to the RSS feed for comments on this post.



Some HTML is OK

or, reply to this post via trackback.

CommentLuv Enabled