یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ، آپکا بینک میرا بینک ہم سب کا بینک
358 views 4 Comments Published July 25th, 2007 in بش کے دیس میں.2001-2002 میں جب بینکوں کو جوش چڑھا تو انہوں نے اپنے ورکرز کی چھوٹی چھوٹی میزوں سے فائلیں اٹھا کر فائل کیبنٹس میں رکھیں اور بڑے بڑے مانیٹر اور ساتھ میں انتہائی تھکے ہوئے کمپیوٹرز رکھ دئیے۔ مجھے اس وقت بہت ہنسی آیا کرتی تھی کہ کام تو بیچاروں نے سارے کا سارا انہی رجسٹرز میں کرنا ہے تو ان کمپیوٹرز کا کیا فائدہ ہے؟
5 سال بعد بھی صورتحال ویسی کی ویسی ہے۔ کچھ بھی نہیں بدل سکا۔ میں نے پچھلے سال کسی عزیز کو کہہ کر UBL میں اکاؤنٹ کھلوایا کہ اس میں کچھ پیسے جمع کروانے تھے۔ انہوں نے کھلوا دیا۔ اب میں آنلائن اکاؤنٹ سیٹ کروں تو ہو نا۔ میں نے تنگ آ کر ان سے سارے انفارمیشن لی لیکن نتیجہ ڈھاک کے پات۔ اپنے عزیز کو بھی کہا کہ بینک سے پتہ کر کے بتائیں لیکن میری سستی کی وجہ سے پھر اس کو ہاتھ نہیں لگایا کہ خود ہی بتا دیں گے اور انہوں نے میری اکڑ دیکھ کر نہیں بتایا :p
اسی طرح اب کسی کو کہا اس نے UBL میں اکاؤنٹ کھلوایا تو آگے سے بینک کے پھر وہی نخرے۔ تنگ آ کر اس نے فون کیا تو جواب ملا اوہ سوری جی وہ جو آپ نے سیکرٹ ورڈ ہمارے فارم پر لکھا تھا وہ ہمارے اس افسر نے غلط لکھ دیا اس لئے آپ کا اکاؤنٹ سیٹ اپ نہیں ہو رہا :p
ایک اور نے کیا اس کا بھی نہ ہو۔ اس نے بھی تنگ آ کر فون کیا تو جواب ملا اوہ سوری جی وہ آپ کی امی کا نام ہمارے اس برانچ افسر نے غلط درج کر دیا اب کوشش کریں ہو جائے گا۔ اب یہ تو حال ہے ان لوگوں کا۔
لیکن ان کی ایک سروس مجھے پسند ہے وہ ہے UBL Click&Remit ابھی میں پیسے بھیجنے کے لئے اس کو استعمال کر رہا ہوں۔ اس پر شکر ہے صرف ایک دفعہ تنگ کرتے ہیں۔ سائن اپ کرتے وقت بالکل ID نہیں مانگتے لیکن ادھر آپ نے پہلی دفعہ پیسے بھیجھے انہوں نے اس کو پروسیس کرنا شروع کیا 24 گھنٹے بعد ان کی نیند کھلی تو ٹرانزیکشن کینسل کر کے میسج بھیج دیا کہ جی ذرا اپنے ڈرائیونگ لائسنس کی کاپی فیکس کر دیں۔ آپ شدید غصے میں ان کو فیکس کریں ساتھ ساتھ حسب توفیق کچھ ۔۔۔۔۔۔ دے بھی دیں کہ سائن اپ کرتے وقت مانگ لو اس طرح دن تو مت ضائع کرو۔ لیکن اس کے بعد ابھی تک تو مجھے تنگ نہیں کیا آگے کا پتہ نہیں۔
اس سروس کو استعمال کرنے کی فیس ہے صرف 5 ڈالر فی ٹرانزیکشن۔ وہ بھی اس صورت میں کہ بھیجی جانے والی رقم 300 ڈالر سے کم ہے۔ 300 ڈالر یا اس سے زیادہ رقم بھیجے جانے پر یہ رقم مفت ٹرانسفر کی جاتی ہے جس کا میرے خیال سے منی ایکسچینج کرتے وقت جو رقم کا فرق بنتا ہے اس سے یہ اپنی فیس پوری کرتے ہیں۔
اس طریقہ سے رقم بھیجتے وقت وصول کرنے والے کے پاس بینک اکاؤنٹ ہونا لازمی ہے۔ کیونکہ اس کے بغیر میرے علم میں نہیں کہ بینک پیسے دیتا ہو۔
اس سے قبل آتے ساتھ ہی ویسٹرن یونین استعمال کی تھی۔ ویسٹرن یونین 50 ڈالر بھیجنے پر 5 ڈالر فیس وصول کر رہی تھی۔ 100 پر یہ فیس 10 ڈالر تھی۔ اس قدر ظالمانہ فیس پر میں نے اس کی چھان بین کی تو پتہ چلا کہ یہ کسی انڈین کی کمپنی ہے۔ بس اس کے بعد چونکہ مجھے نیشنلزم کا بھوت چڑھا تو میں نے پاکستان پیسے بھیجنے کے لئے سروس سرچ کی۔ اس سے میں UBL کے علاوہ National Bank of Pakistan کی remit سروس سے بھی آشنا ہوا۔ اس سروس سے 300 ڈالر سے کم رقم پر 4 ڈالر کی فیس وصول کی جاتی ہے جبکہ 300 یا مزید پر کوئی فیس وصول نہیں کی جاتی۔ ابھی تک اس کو ٹرائی نہیں کیا لیکن کسی کو ابھی پیسے بھیجنے ہیں تو پوچھ کر اس کے تھرو بھیجوں گا۔ :p
پاکستان کے برعکس یہاں بینکنگ بہترین ہے۔ اکاؤنٹ کھلوانے کے لئے پچھلے سال تک 100 ڈالر لازمی تھا۔ اسٹوڈنٹ اکاؤنٹ پر 50 ڈالر جمع کروانے لازمی تھی۔ یعنی opening balance یہ اس سال ابھی تک آفرز میں تو 0 مانگا گیا ہے یعنی اکاؤنٹ کھلوا لیں چاہے رقم نہ جمع کروائیں۔ ساتھ ماہانہ کم از کم بیلنس کی شرط بھی نہیں۔ اس سے قبل کم از کم ایک مقررہ لمٹ ہر ماہ اکاؤنٹ میں ہونی چاہئے اس سے کم ہونے پر بینک آپ کو فیس چارج کرتے تھے۔ یہ بھی ختم ہو گئی ہے۔ پاکستان میں ماہانہ لمٹ حبیب بینک اور یونائیٹڈ بینک میں 10000 ہزار روپے ہے اس سے کم ہونے پر ہر ماہ 50 سے 150 تک فیس لے لی جاتی ہے۔
یہاں بینک اکاؤنٹ کھلوانے کے لئے کسی گارنٹر کی ضرورت نہیں پڑتی۔ جائیں آپ کو فائنانشل ایڈوئزر بینک کے آفرڈ اکاؤنٹ کے بارے میں مکمل معلومات مہیا کرے گا اس کے بعد ہی پوچھے گا کہ آپ کونسا کھلوانا چاہتے ہیں۔ یہ نہیں کہ پہلے پوچھے اور پھر اس کے مطابق بتائے۔ یہ صرف آپ سے ID مانگتے ہیں اس کے مطابق خود ہی اپنے کمپیوٹر پر ساری انفارمیش فل کرتے ہیں آپ کو صرف ان کو اپنا ای میل ایڈریس اور debit card کا Pin لکھ کر دینا پڑتا ہے۔ اس کے بعد یہ فوٹو کاپی بھی خود ہی کرتے ہیں۔ جو رقم آپ نے جمع کروانی ہے وہ یہ خود اٹھ کر teller (یہاں کیشئیر کو teller کہتے ہیں) کے پاس جا کر آپ کی رقم جمع کراتے ہیں۔ اور رسید لا کر آپ کو دیتے ہیں۔
پاکستان میں پہلے تو کسی جاننے والے کو ڈھونڈیں جس کا بینک میں اکاؤنٹ ہو وہ گارنٹی دے تو اکاؤنٹ کھلے۔ اس سے کتنا بزنس ضائع جاتا ہو گا؟ نامعلوم۔ مشکل یہ کہ اس بندے کا اسی برانچ میں اکاؤنٹ ہونا لازمی ہے۔ یہ بھی نہیں کہ چلو کہیں اور اکاؤنٹ ہے تو گارنٹر بن سکیں۔ لیکن نہیں۔ اس کے بعد ایک فارم ہے جو آپ فل کریں۔ وہ ان کو دیں۔ اس پر گارنٹر دستخط کرے۔ آپ کریں۔ شکر ہے تھانے اور ناظم آفس کے چکر نہیں لگواتے کہ وہاں سے بھی دستخط کروائیں۔ اس کے بعد یہ فارم اٹھا کر برانچ آفیسر کمپیوٹر پر فل کرے گا۔ اس کے بعد کہے گا رقم جمع کروا کر واپس آئیں۔ اس کے بعد جی اب جائیں اور اگلے ہفتے آ کر پتہ کر لیں۔ ہو گیا تو ٹھیک نہیں تو نئے سرے سے :p
امریکہ میں ہر لحاظ سے کسٹمر کو سہولت دی جاتی ہے۔ پاکستان میں آپ کو debit card اور چیک بکس خود جا کر لانی پڑتی ہے۔ یہاں یہ ہفتہ دو ہفتہ کے اندر اندر ڈاک سے گھر آ جاتی ہیں۔ کارڈ کو آنلائن ایکٹویٹ کروائیں اور بس۔
پاکستان میں ایک دفعہ کسی بینک میں میرے چچا کسی پلاٹ کے سودے کے بعد رقم جمع کروانے گئے۔ خاتون کا اصرار تھا کہ رقم وہ کہیں وصول نہیں کرے گی سوائے اپنے بینک میں جہاں اس کا اکاؤنٹ ہے۔ تاکہ چھیننے کی واردات ہو بھی تو نقصان اس کا نہ ہو۔ ہم بینک گئے۔ مینیجر نے مجھے کہا کہ ذرا کیشئیر سے 1000 کا چینج لے آؤ اس کو میں نے کہا کہ وہ کہہ رہے ہیں کہ 1000 کا چینج دے دیں۔ کیشئر نے انتہائی بدتمیزی سے کہا کون ہاں کون؟ غلطی میری بھی تھی کہ میں نے مینیجر نہیں کہا تھا لیکن غصہ اس قدر چڑھا کہ میں نے اس کو کہا وہ تمہارا مینیجر ہے جو اس وقت ساٹھ لاکھ کو گننے میں مصروف ہے تمہارے پاس وقت ہو تو اس کی ٹیبل پر 1000 کا چینج لے کر پہنچ جانا۔ اس کی بڑی وجہ شائد پاکستان میں ایک کیشئر کا ہونا ہے۔ اسی نے چیک کیش کرنے ہیں اسی نے رقم وصول کرنی ہیں اور اسی نے بل وصول کرنے ہیں۔ یہاں کم از کم پانچ teller (کیشئیر) ہوتے ہیں۔ میں نے خود دیکھا ہے کہ سینئیر سیٹیزن dimes, nickels حتی تک کے pennies کے ڈبے اٹھا لاتے ہیں مجال ہے کہ ان tellers کے ماتھے پر بل پڑیں ہنستے مسکراتے کام کرتے رہتے ہیں۔
Popularity: 12% [?]
Popularity: 12% [?]
358 views
Related Posts
- مزید کارڈز پلیز On March 16, 2008, 7 Comments
- میں نے کریڈٹ کارڈ کیسے لیا یہ ایک درد بھری کہانی ہے۔ سارے درد سہہ کر مرہم ملا تھا۔ اب سال ہو چلا ہے اور دل پھر سے کریڈٹ کارڈ اپلائی کرنے کے لئے مچل رہا ہے۔ اصل میں میرے سر پر جس چیز کا خناص سوار ہو جائے وہ ہر صورت پورا کرکے چھوڑنا
- امریکی کرنسی۔ On January 8, 2007, 4 Comments
- امریکہ عجیب ملک ہے۔ لوگ بےوقوف ترین ہیں۔ میڈیا پر آنکھ بند کر کے “ایمان لے آتے ہیں” ان کو بے وقوف بنانے والوں کو تعداد بھی کم نہیں۔ ہر کمپنی اور ہر بندہ ان کو بےوقوف بناتا ہے۔ پیسا کمانے کے جو ڈھنگ اور طریقے یہاں میں نے دیکھے اور کہیں نہیں دیکھے۔ ان
- ٹیکس On March 22, 2008, 2 Comments
- آجکل ٹیکس سیزن ہے۔ ہر سال جنوری سے لے کر 14 اپریل تک ٹیکس سیزن ہوتا ہے۔ سیزن کا سٹارٹ مصروف ہوتا ہے یا پھر اختتام۔ عام طور پر بڑی کمپنیاں بلو کالر جاب والوں کو دسمبر کے اختتام میں ہی w2 پکڑا دیتی ہیں۔ جبکہ وائیٹ کالر جاب والوں کو جنوری تک ملتا ہے۔
- youtube On May 27, 2007, 4 Comments
- پاکستان کی بدلتی صورتحال اور صدر مشرف کے حمائتیوں کی حرکات سے تنگ بہت سے لوگ اور بلاگر اب سیاست کی طرف لکھنے پر مائل ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ تصویر ہزار الفاظ سے زیادہ اثر رکھتی ہے تو پھر متحرک تصویر کتنا اثر رکھتی ہو گی؟ میری ان تمام لوگوں سے گزارش ہے کہ یوٹیوب
- google adsense payments through westron union On October 6, 2007, 4 Comments
- Google announced a new way of payments to a few more countries other than check. Inclduing is Pakistan. A very interesting line in the official news reads as “This choice can also cut down on bank fees and long clearing times associated with depositing checks.”
- amazon credit card On March 21, 2007, 0 Comments
- I applied almost every where for a credit card . and Every body denied. Even my own bank. Today in my mail I found an envelop, amazon issued me the credit card and I think its a good idea to purchase the first thing with the new card at amazon.com.
- سن تو سہی On January 7, 2008, 0 Comments
- خدا کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ ہمیں اور کچھ دیا نہ دیا ایک ٹیپو سلطان ضرور دے دیا۔ ٹیپو سلطان کا لاکھ لاکھ شکر ہے وہ غداروں کا قلع قمع تو نہ کر سکا لیکن غداروں کو اپنا ایک قول دے گیا۔ اگر ٹیپو نہ ہوتا تو ہمارے سارے مرنے والے لیڈران اور چمچان
- Pakistan Independence Day, August 14 On August 14, 2007, 0 Comments
- Today is Pakistan’s independence day. Unfortunately Pakistan had been set free from British but still local “kala sahab” rule over. hope we get rid of the junk soon. to Pakistani all over the world, Happy Independence Day, Pray that Pakistan could be set free from our selfishness. pic take from here AKPC_IDS += "402,";Popularity: 12% [?] Share
- Orkut opens to general public On November 9, 2006, 0 Comments
- In its attempt to out-run microsoft’s wallop which opened as an invitation only service last month and facebook which opened its sign-ups to peoples all over the world, google opened up its orkut sign-ups to anybody who wants to join as priviously it was only an invitation only service. AKPC_IDS += "402,";Popularity: 12% [?] Share and Enjoy:
- Am i weird? On December 27, 2006, 0 Comments
- I have been tagged by Zikria Ajmal for the meme where I have to write down 6 weird things about me. What I believe and most would agree is that I my self am weird. I can’t sit back and relax. I need something to do all the time even if its doesn’t worth at all and


























Well as for click and Remit by UBL I think it’s an awesome service and we all should appreciate this. You can even send money to anyone in Pakistan even if the person doesn’t have the account, they send a “Tez Raftar Check” which can be cashed from any UBL branch. As for banking in America, I don’t remember I ever visited branch other than the first day and the surprising part was that they given me temporary checks and temporary debit card to manage my account until the new check and normal debit card is sent. And for lazy people like me you don’t even need to to go any branch at all just open your account online and thats it, you can do all sort of banking from most of the ATMs. By the way UBL now gives the option of opening an account online only for US resident I guess and I think it’s the fastest way to get an account in UBL. Lately I heard that banks are getting better in Pakistan and people now admire the service quality of Sui Southern Gas Company and some of the banks. As our overall culture evolves, I believe things will get better.
I have been using UBL Remit for years and they have awesome service and very professional staff in their NY branch. They asked you for your DL etc because it was your first time I guess. They even asked me once to send my W2 form when I asked them to increase my monthly limit to 50K $. The service is fast and reliable and you could send to any one even if he does not have an account with UBL.
salam
yes no doubt it actually is convenient, with out any hassle you can send upto 2500 dollars a month. I didnt kno abt the tez raftar check I will check onto that I thought that you actually have to have a bank account to cash the checks.
about that account opening for US resident. this is the link UBL: CLick n Bank
Obi wan
i kno its none of my business but still 50k
is that your name? I cant understand I mean if u r from pk how is that kher 50k what were u doin