پاکستان یا ہندوستان؟

انڈیا اب بہت ترقی کر چکا ہے۔ یہ سنتے ہی میں نے کھڑکی سے باہر جھانکنا بند کیا جہاں سے میں بس کا انتظار کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔ (عام طور پر کہیں بیٹھنا پڑ جائے تو میں اسی نشت منتخب کرتا ہوں جہاں سے میرا view بڑا ہو کسی ایسی جگہ جہاں دیکھنے کو بہت کم ہو مجھے بیٹھا دیا جائے تو پھر میں بور ہو کر فورا چلنے کی رٹ لگا دیتا ہوں) ڈاکڑ احمد نے آگے جھک کر باہر دیکھا نہ جانے اس کو پتہ لگا کہ میں باہر دیکھ رہا تھا یا باہر کھڑی اس خوبصورت لڑکی کو، نامعلوم۔ میں اپنے بالکل سامنے بیٹھے اس 50 کے پیٹے میں بیٹھے ہندو کو دیکھ رہا تھا جس نے ابھی بھی کہا تھا کہ انڈیا بہت ترقی کر گیا ہے۔

اب سے دو گھنٹے قبل میں جب 2 بجے کے قریب سب وے سے نکل کر بس اسٹیشن کی طرف جا رہا تھا تو خوب انجوائے کرتا ہوا جا رہا تھا۔ میرا کام نہیں ہو سکا تھا لیکن پھر بھی دل خوش ہی تھا۔ “جمہوریت” کی پروا نہ کرتے ہوئے میں اکیلے ہی اس اتنے بڑے شہر میں وارد ہوا تھا اور کچھ بھی نہیں برا ہوا تھا۔ نہ مجھے سڑکوں پر دھکے کھانے پڑے تھے نہ رات فٹ پاتھ پر گزارنی پڑی تھی۔ میزبانی کو دو ایسے میزبان جن کا احسان ساری زندگی نہیں اتار سکتا۔ لہذا کام نہ ہونے کے باوجود بہت مطمئن تھا۔

ٹکٹ خریدی اور کالی لڑکی کی بداخلاقی کی پرواہ نہ کرتے ہوئے (جس نے ابھی ابھی میرے آگے کھڑی گوری لڑکی پر اپنی ساری خوش اخلاقی انڈیلی تھی) باہر نکل گیا اور ساتھ ہی ایک شاپ میں کچھ کھانے کے لئے گھس گیا۔ کیونکہ میں ابھی تک “روشن خیال” نہیں ہو سکا لہذا ڈبوں کے ingridients پڑھنے کا سوچا پھر تنگ آ گر ایک cookies کے پیکٹ پر جلدی جلدی نظر ماری اور ایک جوس کی بوتل اٹھا کر escalator سے نیچے چلا گیا۔ نیچے جاتے ہی ایک منزل اور نیچے جانا پڑا، اترتے ساتھ ہی ایک عام افریقن امریکن نے مجھے دیکھتے ہی کہا کہ 75, all the way down to your left میں حیران ہوا کہ اس کو کیسے پتہ چلا۔ دیکھا تو ٹکٹ سامنے جیب میں ڈالی ہوئی تھی تو اس نے دیکھ کر کہا۔ اس کو کیا پڑی تھی کہ مجھے بتائے؟ مدد، یہ وہ چھوٹا سا جذبہ جو ہم میں عنقا ہے۔ وہاں تک پہنچا تو مزید ایک escalator کا سامنا پڑا۔ کوئی صاحب منیر نیازی کا دریا والا شعر escalator ٹانک کر کمنٹس میں پوسٹ کر دیں۔

مزید نیچے پہنچا تو 75 ڈھونڈنا شروع کیا۔ وہ سب سے آخر پر تھا۔ وہاں پہنچا تو اتنی لمبی لائن۔ ایک گورا چٹا لڑکا کھڑا تھا۔ بے حد معصوم سا۔ ایسے ہی کہا دیسی ہے تو انڈین ہو گا۔ کیونکہ اس نے ایک انڈین جوڑے سے پوچھا تھا آپ بھی انڈین ہیں؟ اس سے پوچھا is this the line for 75? اس نے کہا ہاں۔ میں مزے سے ساتھ لائے جوس سے انصاف کرنے لگا۔

اتنے میں یہ انڈین انکل آ گئے۔ اب یہ ان دونوں میاں بیوی کے ساتھ ملکر اس لڑکے کے ساتھ بات کرنے لگے۔ لڑکے نے اٹلانٹا جانا تھا۔ انڈین انکل نے شارلٹول اور انڈین جوڑے نے اٹلانٹا۔ یہ لڑکا ڈاکٹر علی تھا۔ پاکستان سے تعلق ہے اور یہاں پریکٹس کرنے کے لئے پیپر دینے آیا ہے۔ انڈین انکل بزنس مین ہے اور دس سال کا ویزہ لگوا کر آئے ہیں۔ دونوں میں بیوی دبئی سے اپنے بیٹے سے مل کر اب اپنی بیٹی کے پاس جا رہے ہیں۔ ان چاروں کو راستوں یا سٹیٹس کا کچھ علم نہیں۔ جب میں نے سنا کہ پہلے اٹلانٹا آئے گا اور پھر رچمنڈ تو میں نے ٹانگ اڑانے یا مدد کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

اردو سن کر چونکے یا مجھے محسوس ہوا نامعلوم۔ میں نے کہا نہیں پہلے رچمنڈ آئے گا وہاں سے سب کو بس تبدیل کرنی پڑے گی اور پھر اپنی اپنی جگہ جانا پڑے گا۔ انڈین انکل فوری طور پر میری طرف لپکے۔ ان کی کل رات کی ٹکٹ تھی بس نکل گئی تھی لہذا اب جا رہے تھے۔ پاکستان سے الٹا حساب ہے۔ آپ کے پاس ٹکٹ ہونی چاہئے ایک سال تک ٹکٹ valid ہوتی ہے یعنی آپ نے 21 جولائی کی ٹکٹ لی لیکن نہیں استعمال کی اگلے دن لائن میں لگ جائیں اور بس میں بیٹھ جائیں۔ کوئی مسئلہ نہیں پڑتا۔ یہاں ڈرائیور ہی ٹکٹ چیکر ہوتا ہے۔

بس میں سوار ہوئے لیکن نیو جرسی ٹرن پائیک پر ڈرائیور نے ایک جگہ روک کر کہا کہ بس گرم ہو گئی ہے لہذا نئی بس آ رہی ہے۔ اب ہم اس پر بنے سینٹر میں بیٹھے تھے میرے ساتھ انکل اور علی تھے۔ میرا خیال تھا یہ اور کچھ کہے گیں لیکن نہیں کہا۔ ڈاکڑ علی نے کہا کہ جب وہ میچ دیکھنے گئے تھے تو کافی ترقی دیکھی تھی۔ ڈاکڑ علی کا اصرار تھا کہ پاکستان میں بھی اب بہت ترقیاتی کام ہوا ہے۔ انکل نے صرف کراچی دیکھا تھا وہ ورلڈ کپ 96 کے لئے کراچی گئے تھے۔ میں نے سوچا یہ کسی بری چیز کی طرف اشارہ کریں گیں لیکن نہیں انہوں نے کسی اختلافی موضوع کی طرف بات نہیں کی۔ استفسار پر جب میں نے کہا کہ میں لاہور سے ہوں تو علی نے بھی کہا کہ وہ وہ بھی لاہور سے ہیں۔ میری عادت ہے کہ جو سوال مجھ سے کریں میں وہ ضرور کرتا ہوں میں نے پوچھا آپ کہاں سے ہیں؟ انہوں نے کہا پٹھانکوٹ۔ ڈاکڑ علی نے فورا کہاں ہماری وہاں بڑی مشہور ٹینکوں کی جنگ ہوئی تھی۔ انکل نے کچھ نہ کہا۔ مجھے ڈاکٹر علی کی بات پر تھوڑا افسوس ہوا۔ وجہ وہی کہ مجھے ماضی میں کیا کیا کے بجائے اب کیا کر رہے ہیں سے زیادہ دلچسپی ہے۔

میں یہاں جتنے انڈینز سے ملا ان میں دو باتیں حیرت انگیز حد تک کامن ہیں۔ ایک گندگی سے محبت اور دوسری اختلافی باتوں سے اجتناب۔ ان کی صفائی کچھ عجیب قسم کی ہے۔ گھر یا اسٹورز کا جتنا حصہ امریکن لوگوں نے دیکھنا ہے وہ سب اوسط درجہ کا صاف ستھرا ہوتا ہے۔ اسی سے اندازہ لگائیں کہ میں نے سبھی پاکستانی اسٹورز پر jenetors ملازم دیکھے لیکن ہندو اسٹورز پر یہ ناپید ہیں۔ باقی کاوئنٹرز کے پیچھے اسٹور رومز میں، باتھ رومز، آفس میں اس قدر گندگی کہ دل کرتا ہے بندہ ایک منٹ نہ رکے۔

اختلافی باتوں پر آپ دیکھ لیں یہ بالکل نہیں کرتے بہت میٹھے رہتے ہیں۔ پاکستانی ایسے نہیں۔ کسی نہ کسی اختلافی بات کو چھیڑ ہی بیٹھتے ہیں۔ انڈین اور پاکستانی کی بات چیت میں جو بات نوٹ کریں کہ ہندو ہمیشہ اختلافی مسئلہ پر بحث نہیں کرتا یہ ہمیشہ دوسرے طریقے سے نمٹتے ہیں۔ جبکہ ہم لوگ  باتوں کے شیر ہیں۔ ہندو دل سے لاکھ چاہے پاکستان کو برا سمجھیں لیکن منہ پر کبھی تحقیر آمیز بات نہیں کرتے۔ ایسا نہیں ہے کہ سبھی ہندو ایسے ہیں۔ کچھ ایسے بھی ہیں جنہوں نے مجھ سے متھا لگانے کی کوشش کی۔ لیکن زیادہ تر ایسے کاموں سے گریز کرتے ہیں۔

خرچ کے معاملے میں ہندو بے حد تنگ دل ہیں۔ اس قدر تنگ دل اور بخیل۔ کہیں ہندو اور پاکستانی اکٹھے ہوں تو کوئی پاکستانی جائے گا اپنے لئے کچھ لینے تو باقیوں کے لئے بھی لائے گا۔ لیکن ہندو جائے گا تو اپنے لئے ہی لاتا ہے اور پھر اپنے جھوٹے کو ہی صلح مارنے کے لئے استعمال کرتا ہے۔ پاکستانی کوئی ایک اسٹیٹ سے دوسری میں جائے تو دوسرا پاکستانی وقت نکال کر اس کو receive کرنے کے لئے آگے موجود ہوگا۔ انڈینز کے ساتھ ایسا کچھ نہیں ان کا انڈین مہمان نواز ان کو فون پر بتا دے گا کہ ایسے ایسے کر کے آ جانا۔

میں اس دفعہ نیویارک پہنچا تو دونوں میزبانوں کو بتائے بغیر گیا تھا۔ جا کر فون کیا تو دونوں اپنی اپنی جابز چھوڑ کر لینے آ گئے۔ اور ان دونوں کی جابز بہت کام کی جابز ہیں۔ لیکن جب انڈین انکل میرے ساتھ رچمنڈ اترے تو میں نے ان کو کہا کہ صبح 5 بجے تک یہاں بیٹھنے سے بہتر ہے اپنے عزیز کو فون کر دیں 1.5 گھنٹے کی ڈرائیو ہے وہ لیں جائیں گے۔ انہوں نے  میرے فون سے فون کیا تو ان کے عزیز نے کہا میں تو اس وقت باہر نکلا ہوا ہوں بیوی بچوں کے ساتھ تو آپ صبح ہی آ جانا۔ میں ہمیشہ بالٹی مور پہنچ کر فون کرتا ہوں کہ میں اتنے بجے تک پہنچ جاؤں گا تو وہ رچمنڈ لینے آ جاتے ہیں۔

انڈین جوڑے کو جسنے نیویارک سے روانہ کیا اس نے ان کو بس کی ٹکٹ لے دی۔ حالانکہ وہ جہاز کی ٹکٹ لے کر دے سکتا تھا۔ اب یہ دونوں میاں بیوی کیسے پہنچے ہونگے مجھے علم نہیں کیونکہ جب میں رچمنڈ سے نکلا تو اس وقت تک یہ دونوں لائن میں لگے ہوئے تھے۔ ان سے کہا کہ اگلی دفعہ ڈائڑیکٹ اٹلانٹا کی فلائٹ لیں۔

ایک اور چیز جو ان لوگوں میں بہت عام ہے وہ احسان نہ لینے کی ہے۔ کیونکہ احسان لیں گے نہیں تو کرنا بھی نہیں پڑے گا۔ میرے ایک جاننے والے نے ایک عرب لڑکے کو ملازم رکھا تو اس کو کچھ قرضہ دیا۔ دیتے وقت کوئی شرط نہیں رکھی۔ وہ لڑکا کام چھوڑ کر چلا گیا تو اس کو فون پر خوب گرج چمک کر دھمکیاں دیں اور کہا کہ تمکو 5 فیصد سود دینا پڑے گا۔ عرب لڑکا کہتا سود حرام ہے تم سود کی بات کرتے ہو مجھسے پہلے پچھلے تو لو۔ میں ان کی کردار کشی کرنے کی کوشش نہیں کر رہا لیکن یہ سچ ہے کہ ایسا میں نے دیکھا ہے۔ اسی طرح میں نے ایک ہندو کو دوسرے ہندو کو اسٹور کا کچھ سامان دے کر لکھتے دیکھا ہے کہ فلاں اتنے لے کر گیا۔ حالانکہ جو دیا تھا وہ سگار کا ایک ڈبہ تھا۔ یہ چیزیں میں نے پاکستانی کمیونٹی میں نہیں دیکھیں۔

اگر سارا ہندوستان ایسا ہے تو پھر بلاشبہ میں پاکستان میں رہنا پسند کرونگا۔

 

Popularity: 38%

Popularity: 38%

179 views

 

 

Related Posts

  • yahoo messenger beta v9 On October 31, 2007, 0 Comments
  • Yahoo messenger launched the beta version 9 of its messaging client, after joining hands with MSN it actually saw an uprise of 19% in user growth. I was awaiting the new version for a while. Its different and I will actually take time to be comfortable with its new contacts view. Mybloglog a service now
  • Toyota Camry On August 22, 2007, 4 Comments
  • flick of mind. :p I keep changing my mind. reason? I like new stuff. I don’t like real old stuff. I was going to buy a 2005 Honda civic. I found a 2006 Toyota Camry. 23000 miles on that. So I test drove it and I think I am going to buy this one.    
  • google adsense payments through westron union On October 6, 2007, 4 Comments
  • Google announced a new way of payments to a few more countries other than check. Inclduing is Pakistan. A very interesting line in the official news reads as “This choice can also cut down on bank fees and long clearing times associated with depositing checks.”
  • The Big R On January 8, 2008, 2 Comments
  • with this ever growing problem of being insane I seem to lost control of a few things like "dil" "jigar" & "gurda(s)" as if I care? enjoying this beautiful sunny day of January when it feels like spring I think is the time to declare myself a complete idiot (some of you already know)
  • میری نظر میں On November 10, 2007, 3 Comments
  • صدر؟ مملکت پاکستان جناب؟ جنرل؟ پرویز مشرف نے ایمرجنسی کے بعد قوم؟ سے خطاب فرمایا۔ اس خطاب کی اکثریت کو سمجھ نہیں لگ سکی۔ اس میں صدر کا قصور نہیں۔ اکثریت کو اردو نہیں آتی۔ آئیے میں کوشش کرتا ہوں مجھے جیسے صدر کے خطاب کی سمجھ لگی ویسے آپ کو بھی سمجھانے کی کوشش
  • phd On May 30, 2007, 3 Comments
  • Phd ایک ایسی بلا جسکو چمڑتی ہے اس کے عزیزوں اقارب کو بھگتنی پڑتی ہے۔ میرا خاندان اس معاملے میں خود کفیل ہے اور اس قدر ہے کہ میں سوچ رہا ہوں ان کی ایکسپورٹ شروع کر دوں۔ ننھیال میں تو میں وہ واحد معصوم ہوں جو بیچلرز ہے۔۔ مجھے تو شبہ ہے کہ ان
  • misconceptions On December 9, 2007, 8 Comments
  • کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ مغرب میں عورت کو انسان سمجھا جاتا ہے یا بہرحال وہاں حالات قدرے بہتر ہیں اور عورت کو اتنا نہیں گھورا جاتا ہے۔ اس طرح ایک تھیوری یہ ہے کہ شائد نوعمری کی شادی یا نوعمری میں جنسی جذبات کی تسکین اگر فراہم ہوں تو لوگ ایسا نہ کریں۔
  • The Male Brain, Explained On August 20, 2008, 0 Comments
  • یہ ایک بڑے مزے کا آرٹیکل ہے۔ چونکہ ماشاللہ سب بہت ignorant ہیں اور لنک کرنے پر پڑھیں گے نہیں لہذا میں نے اس کو دلچسپ کرنے کی خاطر اپنے کمنٹس ساتھ دے دئیے ہیں۔ پڑھیئے اور سر دھنئے، پر اپنا، میرا نہیں۔ Women have puzzled over it for years—why the
  • Piece of Me On January 23, 2008, 0 Comments
  • I’m Miss American Dream since I was 17 Don’t matter if I step on the scene Or sneak away to the Philippines They still gon put pictures of my derrière in the magazine You want a piece of me? You want a piece of me…I’m Miss bad media karma Another day another drama Guess I can’t see the
  • Network Monitor 3.0 has released to web! On December 8, 2006, 0 Comments
  • You are receiving this email because of your participation in the Microsoft Network Monitor 3.0 beta program. The final release of version 3.0 has now been posted to http://connect.microsoft.com. Please update from your beta version to the released version if you have not already done so. It is available free of charge. The team has chosen

 

Random Posts


4 Responses to “پاکستان یا ہندوستان؟”

  1. 1 ME

    Badtameez, pehaly to aik “achee see” $200 kee garee lay lain aur in basoon kay jhunjat say niklain. Doosray saaree unglian braber nahain hotee aur kaee hindu achay bhee hain. Kuch muslamaan buray bhee hain lekan manta koi nahain. :)

  2. 2 jahanzaib(11)

    میں یہاں صرف دو ہندو خاندان کو جانتا ہوں، باقی سب جن انڈینز کو جانتا ہوں وہ سردار ہیں اور سرداروں اور ہم میں اُنیس بیس کا ہی فرق ہے۔

  3. 3 زکریا(34)

    ٓپ کسی قوم، نسل، فرقے یا گروہ کے کتنے لوگوں کو دیکھ کر پورے گروہ پر رائے قائم کرتے ہو؟

  4. 4 بدتمیز(461)

    سلام

    جہانزیب: انڈینز میں مسلمان بھی ہوتے ہیں۔ ہم جب انڈین کہتے ہیں تو اس سے مراد عام طور پر ہندو لی جاتی ہے اور جب امریکی انڈین کہتے ہیں تو اس سے مراد برصغیر کے لوگ ہوتی ہے۔

    زکریا: شائد تعصب لگا ہو۔ لیکن میں اس سے بالاتر ہوں۔ جب تک ایک خاص حد تک نہ دیکھ لو رائے قائم نہیں کرتا۔ یہ سچ ہے کہ انڈین ویسے ہیں ہیں جیسا میں نے لکھا۔ میں نے کم از کم بھی 50 یا 60 مختلف انڈینز دیکھے ہیں۔ یاد رہے کہ میں نے ان کا روئئہ ایک دوسرے کے بارے میں اور خاص طور پر سکھوں کے بارے میں دیکھ کر رائے قائم کی ہے۔
    بڑے شہروں میں ٓپ وہ چیزیں نہیں دیکھ سکتے جو کنٹری سائئڈ یا میرے جیسے چھوٹے شہروں مٰں دیکھی جا سکتی ہے۔ اسی لئے ہمارے مشاہدات مختلف ہیں۔

Leave a Reply







Free Clipart

Obama for 08

الٹی سیدھی

Asides

  • just a test post for the movie, 10,000 bc with sabre toothed cat and mamoth and evalot :P

    - #
  •  

    Recent Comments:

    • ڈفر: نہیں نہیں کھولنے کی کوشش کی تھی پر کامیابی نہیں ہوئی۔ جالیوں...
    • دوست: پاکستان میں مہنگائی اور کساد بازاری نے ہماری روایات کا...
    • رتل: حد ہوتی ھے بچے کی مرضی جو مرضی لے۔ ہر ایک پر اپنی مرضی چلآنا...
    • بدتمیز: ڈفر: بندہ ٹرائی تو کرتا ہے نہ کیا پتہ کالی گوری ہو ہی جائے...
    • راشد کامران: سب سے مزے کی بات یہ کہ تحفہ آپ کے سامنے بلکہ سب کے...
    • احمد: اچھی تحریر ہے کچھ گتھیاں سلجھ گئیں اس معاشرے کو سمجھنے میں...
    • بوچھی: :thinkin/
    • بدتمیز: i wonder آپ نے لیپ ٹاپ کو بلور کیسے مارا ہو گا۔ کھول تو نہیں...
    • ساجداقبال: واہ جی، خوشی ہوئی پڑھ کے۔ امریکن بھی میرا طریقہ...
    • ابنِ ضیاء: لیپ ٹاپ کی شکل تو کہہ رہی ہے کہ دیکھو مجھے جو دیدہ عبرت...

     

    Recent Trackbacks:

    Most Viewed

  • Runaway Love - 2,982 views
  • Honda Accord 2008 - 1,806 views
  • urdu bloggin plugin tidbits - 1,410 views
  • aitzaz ahsan interview - 1,062 views
  • Ramadan Mubarik - 1,004 views
  • میں رہ گیا کنوارہ - 921 views
  • جہیز - 896 views
  • میرا تعارف - 721 views
  • talk - 708 views
  • عورت کہیں جسے - 706 views
  • About - 681 views
  • jextr - 679 views
  • Wallop Invitations - 670 views
  • @live.com.pk - 657 views
  • Contact - 641 views
  • کارٹون - 638 views
  • Toyota Camry - 634 views
  • افسوس - 621 views
  • میں پاگل میرا دل وی پاگل - 617 views
  • ہم اس لئے گھورتے ہیں۔ - 598 views
    • Users Online: 0
    • Registered Users: 2
    • Posts: 612
    • Links to posts: 64
    • Links per post: 0.10
    • Top3 commented posts: جہیز (42) سب سے پہلے پاکستان (33) جامعہ حفصہ (20)
    • Comments: 1772
    • Comments per post: 2.90
    • Top3 commenters: -بدتمیز (461) -راہبر (87) -اجمل (64)
    • Pagerank: 1
    • Alexarank: 1899326

     

    اردو بلاگرز

    Powered by SideRSS Plugin

    Subscribe

    Subscribe to my RSS Feeds

    -->