امریکہ میں ایک سوال بہت عام ہے۔ where are you from? یعنی تم کہاں کے ہو؟ 911 کے بعد جب امریکہ محفوظ نہیں رہا اور مسلمانوں پر حملے ہوئے حتی کہ سکھوں کو بھی شبے میں گولیاں مار کر ہلاک کیا گیا تو سکھوں نے باقاعدہ ہر شہر کے کمیونٹی سینٹرز میں دیکھایا کہ ہم داڑھی رکھتے ہیں لیکن وہ کیا چیزیں ہیں جن سے ہم مسلمان نہیں بلکہ ان جیسے لگتے ہیں۔ اس عرصے میں دیسی لوگوں نے قاعدہ بنا لیا کہ پاکستانی کہنے کے بجائے کہنے لگے کہ ہم انڈین ہیں۔
میری چونکہ الٹی کھوپڑی ہے لہذا میں پوچھنے پر فٹ سچ بول دیتا کہ میں پاکستانی ہوں۔ حتی کہ ورجینیا ٹیک پر حملے والے دن بھی میں بڑھی ہوئی شیو کے ساتھ پھرتا رہا۔ جبکہ کچھ لوگ شیو کر کے ہی گھر سے نکلے۔ پھر لندن پر حملے کے بعد بھی میں بالکل نہیں ہچکچایا کہ میں پاکستانی ہوں۔ لیکن آج مجھے سمجھ نہیں لگ رہی کہ پاکستانی کی رٹ چھوڑ دوں کہ نہیں۔
Tri-cities کے لئے پچھلے 150 سالوں سے ایک اخبار نکلتا ہے progress index آج اس کے دوسرے صفحے پر پاکستان میں ہونے والے خود کش حملوں پر آدھے صفحے کی خبر ہے۔ پرسوں اس پر حکومتی حملے کی آدھے صفحے کی خبر تھی۔ یاد رہے کہ چیف جسٹس کے ساتھ ہونے والے سلوک کے بعد ، کراچی میں دہشت گردی کے مثال قائم ہو جانے کے بعد بھی چیف جسٹس کے بارے میں صرف 12 سطروں کی ایک چھوٹی سی خبر تیسرے صفحے پر چھپی تھی۔
اب میں نہیں کہہ سکتا کہ میں پاکستانی ہوں لوگ فورا سوچیں گے کہ اچھا یہ اس انتہا پسند قوم میں سے ہے جس کے حکمران گالیاں کھا کر بھی کرسی کی جان نہیں چھوڑتے۔ یہ اس قوم میں سے ہے جو اپنی عبادت گاہوں پر حملے کرتے ہیں۔ یہ اس قوم میں سے ہے جس کا کالا وزیر کہتا ہے “بابا سڑک پر ہی مرے ہیں نہ گھر میں تو نہیں مرے۔ باہر نکلے گے تو مرے گے نا” یا یہ اس وزیر کی قوم میں سے ہے جو کہتا ہے اللہ کا شکر ہے عوام ان خود کش حملوں میں سے نہیں مرے سیکیورٹی اہلکار مرے۔ جیسے ان اہلکاروں کے گھر والے عوام میں شامل نہیں۔ یا یہ اس وزیر کی قوم کا ہے جو کہتا ہے حکومت کی بڑی کامیابی ہے کہ خاموشی مچانے کے لئے کم سے کم ہلاکتیں ہوئیں۔
میں ایک چھوٹے سے اسٹیشن پر نیویارک جانے کے لئے بیٹھا ہوا ہوں تو بریکنگ نیوز ہے ییاں کے نیوز چینل کی کہ پاکستانی فوج نے مسجد پر دھاوا بول دیا۔ لوگوں کا رد عمل؟ “man they are stupid” اس پر حکومت بغلیں نہ بجائے۔ لوگوں کو پتہ ہے کہ مسجد پر قبضہ کرنے والی قوم بےوقوف ہے لیکن ان کا خیال ہے کہ اس مسجد پر حملہ کرنے والی فوج بےوقوف ترین ہے۔ وجہ؟ ان کو سمجھ نہیں لگتی کہ اس قدر اسلحہ کیوں داغا گیا؟
صدر پاکستان کے پاس شائد باعزت واپسی کا دروازہ بند ہو چکا ہے۔ وہ عبدالرشید غازی کی جگہ پر پہنچ چکے ہیں جہاں سے واپسی کا راستہ صرف موت ہوتا ہے ورنہ ذلت کی زندگی۔ انسان نہ چاہتے ہوئے بھی موت ہی چنتا ہے۔ مجھے نہیں علم کہ صدر مشرف کو کس نے بے خبر رکھ کر ان سے باخبر ہونے کا دعویٰ کرایا لیکن شائد صدر مشرف کے پاس اب بہت سے لوگوں کے گناہ سمیٹنے کے سوا کوئی چارہ نہیں۔
Popularity: 5% [?]
Popularity: 5% [?]
240 views
Related Posts
- poor me On February 10, 2009, 4 Comments
- Last night was trying to study I heard a car alarm from distance, by the time it stopped I figured out it was right across the street I parked, thought may be some body else’ car but alas it was mine apparently the clever “kala” figured out that if the gps mount is in
- Harry Potter and the Deathly Hallows On July 22, 2007, 0 Comments
- Muggles beware, dark lord is at large, roaming through countries killing peoples and he has killed the 2nd best after dumbledor, none other than mad eye moody. well atleast upto page 105, moody is dead with the dead body missing. I ordered harry potter and the deathly hallows back in march. during the time amazon contacted
- Mouse On October 26, 2008, 0 Comments
- chose one نہیں پسند آیا؟ کوئی بات نہیں یہ والا ٹرائی کریں۔ یہاں ایک تو وہ روایتی ماؤس ٹریپ تھا۔ جس کو ہم کڑکی کہتے ہیں۔ اس کو جانوروں کی حماییتی تنظیمیں ظالمانہ قرار دیتی ہیں نتیجتا اب ایک تو گول پلاسٹ کا پنجرہ ہے۔ اس میں چوہا جائے تو اس کا دروازہ
- ViewSonic Q19WB-2 On January 29, 2007, 1 Comments
- Is the monitor below a good one? well I always liked viewsonic and I was looking for a LCD while I am not suppose to but I ended up buying this one. Lets c the reaction of both the families. Update: Yeah they didnt like it and one way or the other they did say
- Updating On August 9, 2008, 0 Comments
- updating in progress, 1:40pm EDT = 11:40pm Pakistan Standard Time I hope everything goes smooth and we dont face any problem with themes atlest after the update. or will have to revert back AKPC_IDS += "375,";Popularity: 5% [?] Share and Enjoy:
- ہوتا کہ نہیں ہوتا On October 21, 2007, 3 Comments
- میں جس علاقے میں رہتا ہوں اس کو tri-cities کہتے ہیں۔ وجہ ہے کہ تین شہر بہت قریب قریب اور بالکل جڑے ہوئے ہیں۔ ان میں میرے شہر کا تو آپ کو علم ہے۔ اس کے پڑوس میں ہیں hopewell اور petersurg۔ اس علاقے میں کچھ عرصے سے بہت ترقیاتی کام ہو رہا ہے۔ اس
- Last Breath On July 28, 2007, 0 Comments
- Simply awesome. From those around ,I hear a Cry A mouthful sob,a Hopeless Sigh. I hear their Footsteps leaving slow, And then I know my Soul must Fly. A chilly wind begins to blow, Within my Soul from Head to Toe. And then ,Last Breath escapes my Lips, Its time to leave and I must go. So it’s true,(But it’s
- Finally On September 4, 2007, 3 Comments
- Finally I bought the Camry. I have been telling to choose one or I will. they didnt so I did A lot of peoples helped me out. Every thing went surprisngly smooth. I was thinking that this move will cost me a lot but to my surprise every thing was beyond what I
- Party like a rock star On June 4, 2007, 0 Comments
- [chorus] y-y-y-yeah, y-y-y-yeah, y-y-y-yeah, y-y-y-yeah t-t-t-totally dude!!!! party like a rock party like a rockstar party like a rock party like a rockstar party like a rock party like a rockstar party like a rockstar t-t-t-totally dude!!!! i’m on a money makin mission but I party like a rockstar flyin’ down 20 lookin’ good in my hot car you know them hoes be at my
- 50 Cents in da club On August 24, 2007, 0 Comments
- Go, go, go, go, go, go Go, shorty It’s your birthday We gon’ party like it’s your birthday We gon’ sip Bacardi like it’s your birthday And you know we don’t give a fuck cause it’s not your birthday! [Chorus (2x)] You can find me in the club, bottle full of bub Look mami i got the X ,if you into takin drugs Im into


























غلط راستے سے آنے والے سے صحیح کام کی امید کیسے کی جا سکتی ہے، ایسا انسان ہمیشہ غلط راستوں کا ہی انتخاب کرتا ہے اور یہ غلط راستے اسے غلط کاموں پر مجبور کر دیتے ہیں۔
پھر ایک وقت ایسا آتا ہے جب آگے بھی موت اور پیچھے بھی موت ہوتی ہے، وہ پیچھے ہٹنے سے ڈرتا ہے اسی لئے آگے ہی بڑھتا چلا جاتا ہے کہ شاید کسی موڑ پر اس کے اور موت کے راستے جدا جدا ہو جائیں۔۔۔۔ بیوقوفی یا بھولا پن
موت بھی کبھی اپنے شکار کو چھوڑتی ہے۔
Excellent blog
ہر قوم اپنے کئے پر شرمندہ ہوتی ہے اور پھر مند چھپاتی پھرتی ہے۔ عراق کی جنگ کے بعد امریکہ والے اگر کسی مسلم ملک میں جاتے ہیں تو وہ اپنے آپ کو امریکی نہیں کینیڈین بتاتے ہیں۔
ایک سادہ سا مشورہ جس پر ہم خود بھی عمل کرنے کی کوشش کرتے رہتے ہیں۔ کوشش کیا کیجئے تحریر موضوع سے ہٹنے نہ پائے۔ آپ بھی میری طرح جوش خطابت یا پھر جذباتیت میں ایک وقت میں ایک ہی سانس میں ادھر ادھر کی بہت ساری باتیں کہ جاتے ہیں۔
جذباتی پن کہیں یا کچھ اور میں تو پاکستانی کہلوانے میں فخر کرتا هوں اور پهر اچها انسان بن کر اپنے اصولوں اور کاموں سے دوسروں کو جتاتاهوں که پاکستانی ایسے هوتے هیں ـ
اگر آپ کو کسی برے پاکستانی سے واسته پڑا تها تو وه اتفاقاً تها
ورنه پاکستانی ملنسار لوگ هوتے هیں ـ
باقی جی چنگے مندے تے ہر تهاں هوندے نیں
اور مشرف تو پاکستان نہیں ہے ناں
میں هوں پاکستان
آپ هیں ـ
ریڑهی والے ٹانگے والے کاروباری لوگ هیں پاکستان
مشرف تو پوڈل هے
بیچاره
پیشاب کرنے بهی اکیلا نہیں جاسکتا ـ
ڈرپوک
slam
پاکستانی: آپ کا تجزئہ بے حد درست ہے۔ ایسا ہر انسان کرتا ہے۔ لیکن جہاں انسان کو اس قدر مخالفت کا سامنا ہو وہاں اس کو کچھ تو ہچکچانا چاہئے۔ صدر مشرف پر مجھے اسی لئے ترس ٓتا ہے کہ خرگوش ان کو کنویں میں گرا کر ہی چھوڑے گا۔
میرا پاکستان: میرا نہیں خیال کہ میں نے ایک پوسٹ مٰں ادھر ادھر کی بہت سی باتیں کیں۔ مٰں لکھ کر کافی کچھ مٹا دیا کرتا ہوں اگر مجھے لگے کہ وہ ریلیونٹ نہٰں۔ اگر میرے خیال سے دیکھیں تو ہر بات دوسرے سے جڑی ہوئٰ ہے۔ نامعلوم ٓپ کو ایسے کیوں محسوس ہوا
خاور: نہیں برے پاکستانی سے واسطہ نہیں پڑا۔ مجھے صدر مشرف سے واسطہ پڑا ہے :p