صدقہ

اگر آپ میری طرح کم عقل ہوں اور ساتھ ساتھ نرے بےوقوف بھی تو آپ کو اسلام نام کے دین پر ازحد غصہ آتا ہے۔ جب تک آپ بےوقوف رہتے ہیں یہ غصہ ختم ہی نہیں ہوتا۔ پھر جب اس کے کسی حکم کی منطق سمجھ آ جائے تو آپ خود اپنا سر دھنتے ہیں (نہیں تو دھنوا تو پہلے ہی رہے ہوتے ہیں) میں ابھی تک سیکھنے کے مرحلے میں ہوں اور شائد ساری عمر کچھ نہ کچھ سیکھتا ہی رہونگا۔ کبھی لوگوں کی طرح دعویٰ نہیں کر سکوں گا کہ جی ہم بڑے ماہر تو بڑے عالم فاضل۔

چھوٹے ہوتے جب اسمبلی میں مس کوئی حدیث یا اسلامی بات سناتی تھی تو ایک حکم پر بڑا غصہ آیا کرتا تھا کہ بدلہ لینا اچھی بات نہیں بدلے کے بجائے معاف کردو۔ لیں جی یہ کیا بات ہوئی اگلا ظلم کرے تو ہم بدلہ بھی نہیں لیں؟ اچھا چلو بدلہ لے لو لیکن جتنا تمکو نقصان ہوا اتنا اس سے زیادہ ظلم ہے۔ اور ہم لوگ ہر کام میں ظالم ہیں۔ جب تک ہمارا گوڈا اگلے کے گوڈے پر چڑھ نہ جائے ہماری بس نہیں ہوتی۔ ہمارے معاشرے میں سے سب کچھ چھوڑ کر صرف ظلم ختم کر دیا جائے تو باقی سب ٹھیک ہو جائے۔ جب انصاف ہو تو ظلم کوئی کر نہ سکے۔

پھر مجھے صدقہ دینے کی کبھی سمجھ نہ لگی۔ اچھا چلو ٹھیک ہے صدقہ سمجھ میں آتا ہے۔ کالے ماش، کالی مرغی۔ فلاں دن۔ یا اتنے روپے یا اتنی تعداد میں انڈے۔ میں اس کے جھانسے میں نہیں آیا میرا خیال تھا کہ قربانی سے drive کی ہوئی چیزیں ہیں۔ اللہ نے تو کہا ہو گا کہ صدق دو اب اس میں رنگ شامل کر کے بہت کچھ شامل کر لیا گیا۔ قربانی کا بھی میں کہتا تھا کہ آپ کی نمود و نمائش ہو گئی اور کوئی معصوم جان سے گیا۔ بدقسمتی سے مجھے ابھی تک علم نہیں کہ قربانی کے جانور کے خون کا بہانا اللہ کو کیوں محبوب ہے؟

انسان کا exposure محدود ہے۔ جوں جوں یہ پڑھتا جاتا ہے یہ محدود ترین ہوتا جاتا ہے۔ اس کی مثال کچھ یوں ہے  کہ بچے جب ٹرین میں بیٹھتے ہیں تو یہ اچک اچک کر کھڑکی سے باہر دیکھتے ہیں جب بڑے ہوتے جاتے ہیں تو اگر تو پڑھ لکھ جائیں تو اکڑی گردن سے دور سے دیکھ رہے ہوتے ہیں باہر کا نظارہ یعنی exposure محدود ہو گیا اور اگر پڑھے لکھے نہیں یا میری طرح کے پڑھے لکھے جاہل ہیں تو اسی طرح اچک اچک کر باہر دیکھتے ہیں نتیجتا ان کا exposure ذرا زیادہ ہوتا ہے۔

 اب میں نے قربانی کا قصہ اپنے خاندان میں نمود و نمائش دیکھا ہے۔ لہذا اس غریب کا خون اللہ کو کیسے محبوب ہو سکتا ہے؟ “نہیں میں نہیں مانتی انہوں نے چار لئے ہیں تو ہم نے بھی چار کرنے ہیں” اب چار کے چکر میں آپ کا میاں عید کی نماز بھی نہیں پڑھ کے آیا گھر بیٹھا قصاب کا انتظار کرتا رہا اور تنگ آ کر شام کو ایک بچے کو پکڑ کر خود ہی سب کر لئے۔ (شکر ہے میرے خاندان والوں کو میرے بلاگ کا نہیں پتا :P ) اس لئے مجھے اس سے کچھ خاص الفت نہیں اگر مجھے ایسا کرنا پڑا تو میں ساری رقم نقد کسی کو دے دونگا۔

جامعہ حفصہ نے جو کچھ کیا وہ کل تک جرم تھا۔ آج وہی سب کچھ بہادری کی داستانیں بن گئیں۔ کل تک وہ اسلام کی شدت پسند شاخ تھی آج اس کی تعریفیں ہو رہی ہیں۔ ہم وہ قوم ہیں جو زلزلے کو اللہ کا عذاب کہتے ہیں اور مرنے والوں کو شہید :p مجھے کوئی سمجھا دے عذاب میں مرنے والے شہید کب سے ہونے لگے؟ پھر میں قوم لوط، عاد و ثمود کو کیا کہوں؟

انصاف کا تقاضہ ہے تو جامعہ حفصہ پر ایسے چڑھائی کو ہضم کر بھی لیں اگر ایسی ہی ایک چڑھائی کر کے 12 مئی کا گند بھی صاف کر دیا جاتا۔ میں نے 12 مئی کی ویڈیوز 12 جولائی کو دیکھیں ایسی خوفناک ویڈیوز۔ اس کے بعد میرا دل چاہتا ہے کہ الطاف حسین کے اسٹائل میں حکومت سے پوچھوں کہ “یہ کیا کر رہی ہے حکومت” سب سے مزے کی بات حکومت کو شہہ دینے والے جامعہ حفصہ سے حد درجہ الرجک کالم نگار بھی کراچی سے دھمکیوں پر ایک آدھ کالم حمائیت میں لکھ مارتے ہیں جس سے ان کا خوف صاف جھلکتا نظر آتا ہے۔ لیکن جامعہ حفصہ پر وہ کوئی مہذب انداز اختیار کرتے ہوئے گھبراتے تھے۔

جامعہ کے اندر موجود لوگوں کا جیسے صفایا کیا گیا اور جیسے ان کو دفنایا گیا اور جیسے صدر پاکستان نے ٹی وی پر کہا کہ باہر آ جائیں نہیں تو مارے جائیں گیں۔ اس سب کے بعد جامعہ تو ہیرو بن گیا۔ ولن بنے ہمارے صدر۔ غازی صاحب کی والدہ کی جلی ہوئی لاش ملی اس کو ہائی لائٹ کیا گیا۔ ہمارے معاشرے کا مہذب طبقہ عورتوں پر ہاتھ اٹھانے والے کو ظالم سمجھتا ہے۔ اب کل تک جو جامعہ کے اقدامات کو approve نہیں کرتے تھے ان خواتین کی لاشوں کو دیکھ کر حکومت کے خلاف ہیں۔ صدر مشرف انصاف کرنے سے حد درجہ قاصر رہے ہیں۔

ہم صدر مشرف صدر مشرف کا ورد کرتے رہتے ہیں۔ صدر مشرف کم از کم چالاکیاں نہیں لگاتے ورنہ سبھی لوگ دبے لفظوں میں کہتے ہیں کہ بے نظیر جو کہ واقعی بے نظیر ہی ہے اور فضل الرحمان بندے دے پتر ہوتے تو صدر مشرف کبھی بھی صدر مشرف نہ رہ سکتے۔

اس چار دیواری کے اندر موجود لوگ تو آگے ہی اپنے خاندانوں کے لئے ایک طرح سے مرے ہوئے تھے۔ نہ یہ کچھ کما کر بھیجتے تھے نہ ساتھ رہتے تھے۔ صرف اللہ اللہ کرتے تھے یا دو چار دھمکیاں لگاتے تھے۔ پستول پکڑ کر گھومتے تھے۔ ایک جگہ بند تھے۔ اب یہ سارے ملک میں پھیل جائیں گے۔ انصاف آگے ہی عنقا ہے۔ اب موقع پر انصاف کی روایت پڑ جائے گی۔ جہاں کچھ ہوا پستول نکالا دو فائر اور پرچہ داخل دفتر۔ نام ہو گا اسلامی انتہا پسند۔ جیو جیسے گھٹیا ادارے اس کو خوب اچھالیں گیں۔

ٹی وی پر مذاکرات ہو رہے ہیں غازی صاحب سے۔ پھر بغل بجائی جا رہی ہے کہ ایک کوشش کی امن کی۔ مذاکرات کبھی بھی ایسے نہیں ہوتے۔ بند کمرے میں انسان مان جاتا ہے جب دیکھتا ہے کہ اتنے لوگ دیکھ رہے ہیں تو اس کو جوش آ جاتا ہے کہ اب نہیں جھکنا ورنہ ساری زندگی سر اٹھا کر نہیں جی سکوں گا۔ لہذا میرے نزدیک ڈاکٹر شاہد مسعود کا لائیو بات چیت کی کوشش اگر ان کی اپنی کوشش تھی تو ان سے ایسی بےوقوفی کی توقع نہیں اور جیو کی پالیسی تھی تو گھٹیا ترین حرکت تھی۔

برقعہ، مساج، آنٹی شمیم سب ہوا ہوئے۔ پیچھے بچا ہے ایک کھنڈر جس کو گرا کر اتوار بازار کے لئے جگہ پیدا کرنی ہے لیکن کیا اس انسانی خون اور گوشت کے صدقہ کا رنگ آئے گا؟ اس ضیافت اڑانے کے بعد ملک سکھ چین سے سو سکے گا؟ نہیں میرے خیال سے اب یہ پھیل جائے گا۔ اب یہ جگہ جگہ پیدا ہونگے۔

Popularity: 14% [?]

Popularity: 14% [?]

271 views

 

 

Related Posts

  • Shut up & Drive On August 3, 2007, 2 Comments
  • I`m lookin for a driver who is qualifiedso if u think that you`re that one stepinto my rideI`m a fine tuned super-sonic speed machinewith the sun on topand a gangsta leanso if you feel it let me know (know , know)come now what you waiting for (for , for)my engine`s ready to explode (explode ,explode)so
  • لطیفے On July 4, 2007, 2 Comments
  • میں بہت کوشش کرتا ہوں کہ لطیفوں کو پڑھ کر نظر انداز کر دیا کروں لیکن کمبخت اتنے مزے کے لطیفے چھوڑتے ہیں کہ بس۔ سب سے پہلے تو کم عقلوں کا ایک چینل ہے نام ہے جیو۔ اس پر جس قدر لطیفے اور جتنی بوگس اور واہیات قسم کی رپورٹنگ ہوتی ہے کہیں اور
  • AnyDVD 6.0.9.7 On December 15, 2006, 0 Comments
  • Publisher’s Description: AnyDVD allows you to decrypt CSS encrypted DVDs on the fly. Insert your CSS- (Content Scrambling System) and RPC (Region Code Protected) – protected DVD into your DVD drive. It will detect it and automatically remove the protection. It only takes a few seconds. Even if your drive is not region-free, immediately you’ll get
  • فوج On April 26, 2007, 5 Comments
  • میرے بچپن تک پاکستان میں فوج ایک اچھا ادارہ تھا۔ نوازشریف کے دوسرے دور سے صدر جنرل مشرف کی آمد سے پہلے تک باوجود یحیٰ خان جیسے جرنیلوں اور ضیا الحق کی مطلعق العنانی کے باوجود فوج کے ادارے کی عزت باقی تھی بلکہ اس دور کی سب سے اچھی بات کے صدر ضیا الحق
  • Lets build a Core i7 pc On June 10, 2009, 0 Comments
  • An average life of a desktop pc on my desk is 3 years, so its almost time I upgrade, In the past I never could upgrade the pc to the fullest extent I wanted but this time I plan to, if not really power up to the hardware money could buy but at least to
  • Honda or Corolla On August 19, 2007, 2 Comments
  • Unlike “I am looking for a drive who is qualified” I am looking for a car. Lets admit it, I am a decent (if not nice) person. I like quality stuff. American cars, they are luxury but they require good care too. Japanese cars. they are fun and good mileage. I am a bit poor
  • Halo 3 On December 6, 2006, 0 Comments
  • Received an email containing information related to famous game Halo’s sequel Halo 3. Microsoft’s Bungie Studio is seeking gamers who could test out the new game and give real time feed back to enhance and refine the final product. A key part is the offering of multi player game aspect for the very first time through
  • Honda Accord 2008 On November 14, 2007, 2 Comments
  • this past week I asked a few peoples very excitedly, “Did you see the new honda accord 2008″ and the response from every one was a sigh! every body thinks there is something wrong, I admit there is something wrong I will let you know the new design is simply killing. I never liked
  • Am i weird? On December 27, 2006, 0 Comments
  • I have been tagged by Zikria Ajmal for the meme where I have to write down 6 weird things about me. What I believe and most would agree is that I my self am weird. I can’t sit back and relax. I need something to do all the time even if its doesn’t worth at all and
  • blogging tidbits On August 27, 2007, 11 Comments
  •   پچھلے دنوں چند ایک نئے بلاگز اکھٹے بنے۔ یہ سب اپنے اپنے مزاج کے اعتبار سے اردو بلاگرز میں ایک اچھا اضافہ ثابت ہونگے۔ چند ایک مشکلات جن کا یہ سامنا کر سکتے ہیں اور چند ایک ٹپس جو ان کے لئے مددگار ثابت ہو سکتی ہیں۔ میں یہاں پیش کردونگا۔ میں سارا دن قدیر

 

Random Posts


0 Responses to “صدقہ”

  1. No Comments

Leave a Reply




CommentLuv Enabled



Free Clipart

Obama for 08

الٹی سیدھی

Asides

  • just a test post for the movie, 10,000 bc with sabre toothed cat and mamoth and evalot :P

    - #
  •  

    Recent Comments:

    • DuFFeR - ڈفر: احسان کی قیمت ہوتی ہی کب ہے؟ .-= DuFFeR – ڈفر´s last blog...
    • DuFFeR - ڈفر: نا یار میرے متعلق اپنی رائے مت بدلو میں نے تو سیدھا...
    • کنفیوز کامی: ٹھیک کیا اے پا جی :cool:
    • نبیل: اس مرتبہ نشانے پرکون ہے؟
    • بلوُ: احسان کی قیمت وصول کر لی جائے تو قیمت دینے والا بھی احسان...
    • میرا پاکستان: جعفر صاحب، پہلا ہی جواب کافی تھا لیکن ہو سکتا ہے آپ...
    • افتخار اجمل بھوپال: میرے خیال کے مطابق جو احسان صرف اللہ کی...
    • ریحان: واہ
    • جعفر: ======================== احسان کی قیمت حاصل کر لی جائے تو پھر احسان...
    • جعفر: بالکل ٹھیک۔۔۔ پھر وہ احسان اللہ وڑائچ بن جاتا ہے ۔۔۔۔ :mrgreen: ...

    Most Viewed

    • Users Online: 0
    • Registered Users: 2
    • Posts: 748
    • Links to posts: 72
    • Links per post: 0.10
    • Top3 commented posts: مہاجر (47) جہیز (42) سب سے پہلے پاکستان (33)
    • Comments: 2446
    • Comments per post: 3.27
    • Top3 commenters: -بدتمیز (596) -راہبر (87) -راشد کامران (77)
    • Pagerank: 0
    • Alexarank: 392913

     

    اردو بلاگرز

    Powered by SideRSS Plugin

    Subscribe

    Subscribe to my RSS Feeds

    -->