گاڑی

مجھے جمہوریت پسند نہیں۔ اس سے پہلے کہ آپ بھنویں چڑھائیں اور سوچیں کہ اچھا اس لئے یہ صدر مشرف کی تھوڑی بہت حمایت کرتا ہے۔ میں صفائی پیش کردوں کہ مجھے وہ جمہوریت پسند نہیں جو کہ عام طور پر گھروں میں غیر ضروری طور پر پائی جاتی ہے۔ اس غیر ضروری جمہوریت کا شاخسانہ ہے کہ ہمارے گھروں میں غیر ضروری لڑائیاں جنم لیتی ہیں۔ اس غیر ضروری لڑائی میں سب سے ضروری بات کسی نہ کسی غیر ضروری بات کا ہونا ہوتی ہے۔

میرے گھر میں بھی کچھ اسی قسم کی جمہوریت نافذ العمل ہے۔ اس میں سب کچھ جمہوری ہے سوائے جمہوریت کے۔ عام طور پر جمہوریت کا مطلب ہوتا ہے کہ سب کا متفق ہونا جبکہ ہمارے ملک میں اس کا مطلب ہوتا ہے سب کا اپنی ڈیڑھ اینٹ کی مسجد بنانا اور اس کی توجیح fundamental right کی چھابڑی لگا کر دی جاتی ہے۔ یہ ہر جگہ ہے۔ نتیجتا میرے دوستوں کے ننھے سے گروہ کا اصرار ہے کہ میں آمر ہوں۔ اور اپنی مرضی چلانے کے جرم کا مرتکب ہوتا ہوں۔ اس میں مجھ معصوم کے پاس یہی بہانہ ہے کہ چونکہ میں بےوقوفوں کو نہیں سمجھاتا لہذا چپ ہوں۔

میرے گھر میں بھی میری آمریت کے جھنڈے گڑے ہیں۔ یہ میرا نہیں امی کا خیال ہے کہ منڈا جس چیز کے پیچھے پڑ جائے جان توڑ لیتا ہے اور حاصل فرما کر ہی دم لیتا ہے۔ لیکن دوسرا فرمان ہے کہ ایک چیز لیتے ساتھ ہی دوسری کے پیچھے پڑ جاتا ہے۔ اب اس میں میرا ہے کوئی قصور؟

اس جمہوریت کا شاخسانہ ہے کہ میرے اکثر کاموں میں مداخلت کی جاتی ہے اور اس کو اس قدر لٹکا دیا جاتا ہے کہ وہ بیچارہ لٹک ہی جاتا ہے۔ ابھی تازہ ترین جس پر غصہ ہے وہ کل ہوا ہے :P کل ایک جگہ سے انکار ہوا ہے  کہتے ہیں میاں دفعان ہو جاؤں کم از کم بھی چھ ماہ بعد نومبر میں شکل دیکھانا :( ہے کوئی کرنے والی بات؟

اس سے قبل اسی جمہوریت کے باعث مجھے nokia n95 کی جگہ samsung  blackjack لینا پڑا۔ اسی جمہوریت کی وجہ سے سخت ناپسندیدہ ipod لینا پڑا میں نے کہا ایک ماہ صبر کر لو zune لے دونگا لیکن نہیں۔ اسی جمہوریت کی وجہ سے مجھے xbox 360 پر صبر کرنا پڑا اور psp لے کر دینا پڑا (ٹین ایجرز میں عقل بالکل نہیں ہوتی)۔ میرا خیال تھا کہ ابھی xbox 360 لے لیں اور کچھ عرصہ بعد PS3 لیکن بھائی کی عقل بھی اس کی صحت جیسی ہے لہذا psp لینا پڑا۔ اسی جمہوریت کی وجہ سے مجھے 200 ڈالر کی ریکوری نہیں کی گئی اور وہ کھوں کھاتے گئے :p

اب جمہوریت دخل اندازی کر رہی ہے گاڑی پر۔ میرے دماغ پر گاڑی خریدنے کا بھوت سوار ہوا۔ اب دل کہے کہ bmw لینا اور جیب کہے “نہ رے نہ نہ رےے ے نہ” عقل نے ساتھ ساتھ گاڑی پر سالانہ ٹیکس پر نظر بھی دوڑانے کی زحمت کی۔ میں نے کہا چلو 525i نہیں کیونکہ یہ 43,500 ڈالر کی تھی تو 328i ہی صحیح لیکن وہ بھی بہت مہنگی 32,000 ڈالر کی۔  اس کے بعد نمبر تھا chrysler 300 کا اس کی بھی قیمت کم از کم 25,000 ڈالر سے 43,000 ڈالر تک تھی۔ جمہوریت اس کو برداشت نہیں کرے گی :P اب ہم مصر ہیں کہ لوٹ کے بدھو گھر کو آئے کی طرح Toyota Corrola یا پھر Honda Civic لینی ہے۔ لیکن ابھی اس پر بھی خیال ہے کہ نہیں یہ نہیں کوئی اور سستی یعنی کوئی 2500 سے 3500 تک کی۔ جبکہ toyota corrola اور honda civic کی کم و بیش 14000 سے 16000 تک کی قیمت ہے۔ ابھی میں نے اعلان تو نہیں فرمایا کہ ان دونوں میں سے ایک لینی ہے لیکن جیسے مشورے وصول ہو چکے ہیں کوئی بعید نہیں کہ 1992 یا قبل از مسیح کی ford mustang مجھے لے کر دے دی جائے جس کے آگے کھوتا بندھا ہو یا نہ ہو میں ضرور اس کو چلاتا ہو کھوتا لگونگا :p

 اس کے بعد نمبر آتا ہے گاڑی کی انشورنس کا۔ پاکستان میں آدم جی والوں سے واسطہ تھا۔ ان کو صرف ایک دفعہ پیسے دینے پڑتے تھے۔ یہاں ہر ماہ دینے پڑتے ہیں۔ چاہے ایکسیڈینٹ ہو یا نہ ہو۔ اس کے بعد بھی شائد وہ سارا پیسہ نہیں دیتے آپ کو کچھ نہ کچھ دینا پڑتا ہے۔ ہیلتھ انشورنس میں تو ایسا ہی ہوتا ہے کہ کچھ نہ کچھ بل آپ کو پے کرنا پڑتا ہے۔

Car insurance کے لئے ایک کمپنی تو geico ہے۔ اس کا lizzard لوگوں کو اتنا پسند ہے کہ کچھ لوگوں نے صرف اس کی وجہ سے gieco کی انشورنس لے رکھی ہے۔ اس کے علاوہ ایک nationwide کمپنی ہے ایک e-surance ایکprogressive  ایک all state (جو کہ اب few state بن گئی ہے چونکہ اس نے کہا کہ کیلیفورنیا یا پتہ نہیں کس سٹیٹ میں قدرتی تباہیاں بہت ہیں تو ہم وہاں انشورنس نہیں کرتے) ان سب میں سے مجھے کسی کا علم نہیں کہ کونسی اچھی ہے۔ کچھ نے کہا کہ gieco کو try کر کے دیکھ لو ان کی آفرز تو اچھی آ رہی ہیں۔ اب پتہ نہیں جن کے پاس پہلے سے ہی ہو ان کو پتہ ہو گا کہ کونسی انشورنس کمپنی اچھی ہے۔

میرے پر تو strikes بھی بڑی ہونی ہیں ماموں جان نے گنوائی تو چار تھیں اب یاد نہیں ساری۔ پہلے کہ بچہ شادی شدہ نہیں لہذا responsible نہیں۔ یہ ان کی سٹڈی ہے کہ اگر کوئی شادی شدہ ہے تو اس پر بال بچوں اور بیوی کی ذمہ داری ہو گی تو وہ ذیادہ محتاط ہو گا۔ یاد رہے امریکہ میں فیملی کا مطلب آپ بیوی اور بچے ہوتے ہیں ماں باپ بہن بھائی count نہیں ہوتے۔ ایک شائد عمر سے تعلق رکھتی تھی کہ اتنے سال سے کم عمر ہو تا زیادہ پریمیم پے کرے کیونکہ میچور نہیں ہوگا۔ (وہ تو میں کبھی بھی نہیں ہونگا :P ) اس کے بعد ایک چونکہ میں میدانی علاقے میں ہوں تو یہاں میدانی علاقوں میں پریمیم زیادہ ہے۔ اس کے بعد سٹیٹ کی اسٹڈی کے کس علاقے کے لوگ زیادہ حادثے کرتے ہیں اور ماشااللہ سے یہ علاقہ حادثوں میں خود کفیل ہے۔ پہاڑی علاقوں میں انشورنس کا پریمیم کم ہوتا ہے کیونکہ وہاں لوگ محتاط ڈرائیونگ کرتے ہیں۔ جو لوگ انشورنس نہیں کروا سکتے ان کو dmv کو un-insured motor vehicle fees دینی پڑتی ہے جو کہ ورجینیا میں 500 ڈالر ہے۔ پورے سال کی۔ جبکہ gieco کی انشورنس ہے 700 ڈالر 6 ماہ کی اور ایک اور بندہ کسی کو 70 ڈالر ماہانہ انشورنس پے کر رہا تھا۔ نامعلوم میں کیا کرونگا۔ کام کے مشوروں سے نواز کر شکریہ کا موقعہ دیں :d نہیں تو کھوتا mustang چلا رہا ہوگا۔

 

Popularity: 15% [?]

Share and Enjoy:
  • Print
  • Digg
  • Sphinn
  • del.icio.us
  • Facebook
  • Mixx
  • Google Bookmarks
  • Blogplay
  • Reddit
  • RSS
  • StumbleUpon
  • Technorati
  • FriendFeed
  • LinkedIn
  • Live
  • MySpace
  • Twitter
  • Yahoo! Bookmarks
  • Yahoo! Buzz

Popularity: 15% [?]

640 views

 

 

Related Posts

  • ہزاروں خواہشیں ایسی۔ ۔ ۔ ۔ On April 21, 2007, 9 Comments
  • میرا آج کل پھر دماغ خراب ہو رہا ہے۔ وجہ یہ ہے کہ یہاں آپ جس چیز کی طرف ہاتھ کریں وہ خود بخود آپ کی طرف کھسکنا شروع ہو جاتی ہے۔ اب آپ کا ہاتھ ایک چھوٹے سے بچے کی طرح ہر چیز کی طرف بڑھنا شروع ہو جائے تو ذرا مشکل ہو جاتی
  • Honda Accord 2008 On November 14, 2007, 2 Comments
  • this past week I asked a few peoples very excitedly, “Did you see the new honda accord 2008″ and the response from every one was a sigh! every body thinks there is something wrong, I admit there is something wrong I will let you know the new design is simply killing. I never liked
  • ipod or zune ? On November 27, 2006, 0 Comments
  • I bought an ipod for my cousin back in june on his birthday. ipod is the best thing a music lover could have. its sleek design makes it awsome. I knew zune was coming but I couldnt convince him to wait for zune so we bought ipod now I think I should buy zune for my
  • Honda or Corolla On August 19, 2007, 2 Comments
  • Unlike “I am looking for a drive who is qualified” I am looking for a car. Lets admit it, I am a decent (if not nice) person. I like quality stuff. American cars, they are luxury but they require good care too. Japanese cars. they are fun and good mileage. I am a bit poor
  • Toyota Camry On August 22, 2007, 4 Comments
  • flick of mind. :p I keep changing my mind. reason? I like new stuff. I don’t like real old stuff. I was going to buy a 2005 Honda civic. I found a 2006 Toyota Camry. 23000 miles on that. So I test drove it and I think I am going to buy this one.    
  • ipod touch or zune 2nd generation On November 5, 2007, 1 Comments
  • ipod touch 16 gb   ipod touch 8 gb   new zune   thinking which to buy, again a gift I dont kno why teenagers are crazy abt this gadget AKPC_IDS += "373,";Popularity: 15% [?] Share and Enjoy:
  • crazy On November 25, 2007, 5 Comments
  •   فلو، ساری رات کھانسی کے بعد آپ کا کیا حال ہو سکتا ہے؟ بہت برا۔ بس اسی برے کے ساتھ ساتھ میں سوچ رہا تھا کہ ricky hatton یا floyd mayweather کو اگر کھانسی ہو جائے تو وہ کیا کریں گیں؟ فائیٹ کینسل ہو تو سکتی نہیں تو پھر تو بندہ بہتر ہو کر بھی
  • Special Xbox 360 offer for Windows Live Mail members On December 19, 2006, 0 Comments
  • Want a XBOX this season? why dont save 30 bucks with windows live mail offer? get in ur inbox to find out wether you have the invitation or not or I can give you mine link to do so. Exclusively for Windows Live™ Mail users—Windows Live Mail has teamed up with Xbox to help you
  • Finally On September 4, 2007, 3 Comments
  • Finally I bought the Camry. I have been telling to choose one or I will. they didnt so I did A lot of peoples helped me out. Every thing went surprisngly smooth. I was thinking that this move will cost me a lot but to my surprise every thing was beyond what I
  • سیل فون On April 8, 2008, 5 Comments
  • آئے دن کوئی نہ کوئی بھوت سر پر سوار ہونا لازمی ہوتا ہے۔ ایک کے بعد ایک نئی چیز کے پیچھے پڑنے کی مجھے بیماری ہے۔ نیت کبھی سیر نہیں ہوتی۔ انسان ہونا بھی کیا عجیب بات ہے فل اسٹاپ لگنے کا نام ہی نہیں۔ زیادہ دن کی بات نہیں صرف دو ہفتہ قبل ہی مجھے


0 Responses to “گاڑی”

  1. No Comments

Leave a Reply




CommentLuv Enabled



Free Clipart

Obama for 08

الٹی سیدھی

Asides

  • just a test post for the movie, 10,000 bc with sabre toothed cat and mamoth and evalot :P

    - #
  •  

    Recent Comments:

    • عبداللہ: :lol: :oops:
    • محمد ریاض شاہد: یار ادھر جو گندم پیدا ہو رہی ہے اس کے لئے سٹوریج...
    • عبداللہ: در حقیقت یہ ہوتے ہیں گھڑے کے مینڈک :oops:
    • عبداللہ: نہیں ہم امام مہدی اور حضرت عیسی کا انتظار کررہے!
    • اسماء پيرس: ہميں بيچوں کی کيا ضرورت ہمارے پاس گندے انڈوں کا سٹاک...
    • بدتمیز: فراست یہ میں نے پہلے پی پڑھ لیا تھا اور آخری لائن بہت...
    • فراست: http://www.slate.com/id/206422 7/
    • عمار ابنِ ضیاء: مسئلہ یہ نہیں‌ہے کہ میرے امی ابو میری کزنز لے کر...
    • بدتمیز: خاور: اسلام میں‌ بھی حکم نہیں ہے بلکہ وضاحت تھی اس حکم کی...
    • ریحان: اب اگر میرے والدین آپس میں کزنز تو میں پھر زہنی مریز کنفرم

     

    Recent Trackbacks:

    Most Viewed

    • Users Online: 0
    • Registered Users: 2
    • Posts: 815
    • Links to posts: 82
    • Links per post: 0.10
    • Top3 commented posts: مہاجر (51) جہیز (42) بھگوڑا کون؟َ (35)
    • Comments: 2859
    • Comments per post: 3.51
    • Top3 commenters: -بدتمیز (658) -راشد کامران (104) -راہبر (87)
    • Pagerank: 0
    • Alexarank: 382622

     

    SideRSS Error: Something bad happened! Try again later.

    Subscribe

    Subscribe to my RSS Feeds

    -->