میں نے اکثر کہا کہ مجھے موت سے ڈر نہیں لگتا بلکہ میں اکثر سوچتا ہوں کہ نہیں قبر میں پڑے رہنا شائد نہ ہو، خدا انسان کو اس قدر بیکار نہیں رکھ سکتا۔ ضرور کچھ نہ کچھ ہوتا ہوگا۔ آف کورس آگ کے جوتے کھانا بھی ایک کام ہی ہے :p لیکن کل مجھے ڈر لگا۔ میرے گھر کے باہر 7-eleven اسٹور پر ڈاکہ پڑا۔ عام طور پر یہ لوگ گولی نہیں چلاتے۔ لیکن اس دفعہ انہوں نے چھت کی طرف کر کے دو فائر کر دئے۔ پھر ایک شخص کو میں تقریبا روزانہ دیکھتا تھا۔ یہ افریقن امریکن تھا۔ درمیانی عمر کا اور ہنستا مسکراتا رہتا تھا۔ اکھڑ قسم کا نہیں تھا۔ اس کو کل رات کسی نے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ اگر آپ کسی شخص کو زندہ دیکھیں اور اگلے دن اس کے مرنے کی خبر ملے تو تھوڑا بہت ڈر لگ ہی جاتا ہے۔ کیونکہ انسان سمجھتا ہے کہ جو کر رہا ہے وہ یہی دنیا ہے۔ مجھے قبر میں نہین لیٹنا :p میں یقین رکھونگا کہ میری طبعیت درست کرنے کے بعد میری طبعیت دیکھتے ہوئے اللہ ضرور مجھے کسی کام پر لگا دیں گیں۔

غربت مسلمان کو ہمیشہ دین کی طرف دھکیلتی ہے۔ کیونکہ اس کو لگتا ہے کہ اس کا کوئی نہیں سوائے خدا کے۔ امیروں سے نفرت بڑھتی ہے۔ کیونکہ آپ جتنے امیر ہوتے جائینگے مجموعی طور پر اتنے ہی دین سے دور۔ لہذا معاشرتی فرق ایک نفرت کو جنم دیتا ہے اور اس نفرت کو نکالنے کا ذریعہ دین بنا لیا جاتا ہے۔ دین کے پیمانے پر پرکھیں اور پھر عزت کا فالودہ بنائیں چاہیں اپنی چاہے دوسرے کی۔

بندہ غریب ہو تو وہ فارغ وقت گزار نہیں سکتا۔ ہر وقت ٹینشن۔ نشہ خریدنے کے پیسے نہیں ہوتے۔ مسجد میں پہنچا نماز قران شروع۔ شروع شروع میں بالکل مزہ نہیں آتا۔ پھر اس کا اثر ہو پڑتا ہے۔ کہیں سے دو پیسے ملے تو اس کی برکت پر ایمان پکا اب آہستہ آہستہ جو ملتا ہے وہ اسی کی وجہ سے ملنے کا پکا ایمان بن جاتا ہے۔ ایسے میں مولوی صاحبان کا خود علم اتنا نہیں ہوتا وہ اسلام کے مختلف احکامات کی مختلف تشریحات ٹھونس دیتے ہیں۔ آپ اگر ان مولویوں جو واقعی مولوی تھے اور آج کے مولویوں کو دیکھیں تو فرق سامنے ہے۔ تبدیلی فطرتی ہوتی ہے۔ اگر اس عمل کو تیز کیا جائے تو یہ الٹا اثر پکڑتی ہے۔

میں نے جامعہ حفصہ پر کچھ نہیں لکھنا تھا۔ لیکن چند ایک صاحبان نے جن کے بارے میں میرا خیال تھا کہ عقل کی باتیں لکھیں گیں روائیتی باتیں لکھیں۔ ساتھ میں وہاں خود ساختہ عقلمند جو کہ میرے نزدیک پرلے درجے کے عقلبند ہیں کہ کمنٹس (جن کا نہ پتہ چلتا ہے کہ he ہے یا she) چونکہ میرا خیال ہے کہ بچگانہ باتیں کرنا میرا حق ہے لہذا اب انہوں نے میرے کرنے والی باتیں کر لی ہیں تو میں چند سوالات پیش کر دیتا ہوں ان پر ہے سمجھ اور سوچ سکیں تو جی آیاں نوں۔

ایک شخص زندہ سلامت سامنے ہو اور معاہدہ ہو جانے کے بعد فائرنگ کے نتیجہ میں اس کی لاش سامنے ہو تو دل کی کیا حالت ہو گی؟

مولانا کی بیٹی خواتین میں سے تھی نتیجتا طالبات میں سے۔ اگر اس کو پکڑ کر مولانا کو پیغام بھیجا گیا ہوا کہ حضرت بیٹی کی عزت بچانی ہو تو آ جائیں برقع پہن کر۔ اپنے دل پر ہاتھ رکھ کر ہر وہ شخص اپنے آپ سے پوچھے جس کی بیٹی یا بہن ہو کہ وہ ایسے وقت میں کیا کرے گا؟ جب پتہ بھی ہو کہ پولیس والوں کو اشارہ کرنے کی دیر ہے معصوم عورت پر پل پڑیں گے تو؟ یا مولانا کو بلا کر رسوا کرنے کے لئے برقع پہنا دیا گیا ہوا تو؟ اور پھر ایسے وقت اپنی مرضی کا جو مرضی بیان دلوا دیا گیا ہو تو؟

اگر مولانا اعجازالحق جیسے انسان کے گلے لگ کر اس کو کہہ رہے تھے کہ میری بیٹی پر آنچ نہ آئے تو کیا آپ اعجازالحق کے بیان کا یقین کر سکیں گیں؟ کم از کم میں نے تو ان کو ٹی وی پر دیکھ رکھا ہے میں تو ان کے بیان کا یقین نہ کروں۔ جس کو عامر لیاقت کے استعفیٰ کا علم ہو وہ تو اس وزیر کے بیان پر یقین نہ رکھے۔

اخبار میں تصویر ہے کہ مدرسہ کے طالب علم عمارت جلا کر بھاگ رہے ہیں۔ پہلے بتائیں کہ اس وقت سارے پنجاب کی جو پولیس جمع کی ہوئی تھی وہ کہاں تھی؟ پھر جامعہ کا علم تھا تو اس کے داخلی راستوں پر چیکنگ کیوں نہیں لگا رکھی تھی؟

میں چین کا وزیر ہوں تو مجھے تو جامعہ سے کوئی شکائیت نہ ہو میں حکومت سے کہوں کہ تم لوگوں کا کام ہے تحفظ فراہم کرنا۔ اگر تمہیں انہوں نے شکائیت درج کرا دی تھی کہ ان کو یہ ناپسند ہے اور علم تھا کہ وہ حملہ کریں گے تو تم فوج اور پولیس لے کر کہاں تھے؟

ملک میں ایک جامعہ کے پاس اس قدر اسلحہ کیسے جمع ہو گیا؟ اگر ایک جامعہ کے پاس اتنا ہے تو عام لوگوں کے پاس کتنا ہو گا اور غیر قانونی لوگوں کے پاس کتنا ہو گا؟ جو اپنے قلعے کے اندر بیٹھ کر آنکھیں نہیں کھول کر دیکھ رہے وہ باقی پاکستان سے کیسے باخبر ہونگے؟ ویسے ہی جیسے بلوچستان میں ہیں یا وزیرستان میں؟

میرا مقصد جامعہ کے اقدامات کا دفاع نہیں۔ جامعہ کے ایسے اقدامات نے اصل مسئلہ جو کہ تاریخی مساجد کی شہادت تھی کو پس پشت ڈال کر نئے شوشے کھڑے کر دئیے۔ ویسے بھی ہم مذاکرات غیروں سے کرتے ہیں اپنوں سے نہیں ان کے لئے اعلی سطحی اجلاسوں میں فیصلہ ہوتا ہے کہ بات چیت نہیں کی جائے گی۔

جو لوگ بغلیں بجائیں کہ مسئلہ ختم ہوا ان کے لئے عرض ہے کہ نہیں یہ شروع ہوا ہے۔ اب یہ اس کو نام دیں گیں انتہا پسندی یا اسلام پسندی :p لیکن اب یہ پھیل جانی ہے۔ کیونکہ عوام غریب اور حکومت سے نالاں ہیں لہذا اس کے اقدامات پر اس کو گالیاں دیتے ہیں۔ یہ جو مولوی مولوی کرتے ہیں یہ سب کھاتے پیتے گھرانوں کے “چشم و چراغ” ہیں۔ لہذا رج کھان کی مستیاں کریں گے جس میں عام مولوی بھی پسیں گیں۔

 

 

 

Popularity: 6% [?]

Share and Enjoy:
  • Print
  • Digg
  • Sphinn
  • del.icio.us
  • Facebook
  • Mixx
  • Google Bookmarks
  • Blogplay
  • Reddit
  • RSS
  • StumbleUpon
  • Technorati
  • FriendFeed
  • LinkedIn
  • Live
  • MySpace
  • Twitter
  • Yahoo! Bookmarks
  • Yahoo! Buzz

Popularity: 6% [?]

202 views

 

 

Related Posts

  • Thanks Giving On November 25, 2006, 0 Comments
  • Thanks giving امریکی تہوار ہے۔ یہ امریکہ میں ہر سال نومبر کی چوتھی جمعرات کو منایا جاتا ہے۔ کینیڈا میں یہ اکتوبر کی دوسری پیر کو منایا جاتا ہے۔ یورپ کا پتہ نہیں وہ کب مناتے ہیں۔ اس کے بارے میں دو روائیتیں ملیں ایک تو یہ کہ چونکہ فصل پک چکی ہوتی ہے تو اس


3 Responses to “لال مسجد تازہ ترین”

  1. 1 میرا پاکستان

    آپ نے تصویر کا دوسرا رخ پیش کیا ہے جس میں وزن بھی ہے۔ غصہ نہ کرنا، لیکن آپ بھی اسی طرح مفروضے گھڑ رہے ہیں جس طرح باقی لوگوں نے بمع ہمارے گھڑے ہیں کیونکہ اصل حقائق کا تو اسے ہی علم ہے جس پر بیتی ہے۔ ہوسکتا ہے آپ کی بات سچ ہو مگر خدا کا حکم ہے کہ تم تب تک مومن نہیں ہوسکتے جب تک تم مجھے اپنی جان، مال اور اولاد سے زیادہ اہم نہ سمجھو۔ ہمیں معلوم ہے کہ ہم بھی اس حکم پر شائد پورے نہ اتر پائیں مگر دین کی خاطر انسان کو اپنی اولاد کی قربانی تو دینی ہی پڑے گی۔
    ایک عرض ہے کہ اگر دوسروں پر منفی فقری کسنے کے گناہ سے پرہیز کیا کریں تو ہم سب کیلیے بہتر ہوگا۔ مانا کہ لوگ آپ جسیے عقلمند نہیں ہیں لیکن دوسروں کی تضحیک بھی کسی عقلمدندی میں نہیں آتی۔ یہ ایک مخلصانہ مشورہ ہے اسے لڑانی کے ذمرے میں مت لے لینا۔

  2. 2 خاور کهوکهر

    رج کهان دیاں ساریاں مستیاں نے
    آپا لگے تے تپلے پٹاخدے نے
    استاد دامن نے کہاتها ـ
    باقی آپ بهی کوشش کریں که کسی کی عقل کی مقدار پر بات نه کریں ـ
    جس کے پاس جتنی کم مقدار هو وه اتنا جلدی غصه کرتا ہے ـ
    میرا پاکستان صاحب کے تبصرے کے اخری پیرے پر غور کریں
    یه ایک اچها مشوره هے ـ
    کچھ لفظوں کی کمی بیشی کے ساتھ میں بهی یہی کہوں گا ـ
    ابهی آپ جوان هیں خون جلدی گرم هو جاتا ہے ناں جی ـ

  3. 3 بدتمیز

    slam

    میرا پاکستان: بدقسمتی سے اس وقت سبھی لال مسجد پر لکھ رہے تھے اور ایک جیسا ہی۔ میں نے چند مخصوص جملے لکھنے پر یہ سب لکھا تھا۔ ٓپ کی کسی تحریر میں وہ فقرے شامل نہیں تھے۔ نہ ہی طنز لہذا آپ کو تو نہین لکھا میں نے۔
    جہاں تک لڑاءی کی بات ہے تو میں تو نہیں لڑتا میں تو چھوٹا معصوم بچہ

    خاور کھوکھر: میں کب کسی کی عقل پر بات کرتا ہوں؟ اور غصہ والا کلیہ درست ہے تو پھر تو میرے میں ذرہ برابر عقل نہیں۔
    :p

Leave a Reply




CommentLuv Enabled



Free Clipart

Obama for 08

الٹی سیدھی

Asides

  • just a test post for the movie, 10,000 bc with sabre toothed cat and mamoth and evalot :P

    - #
  •  

    Recent Comments:

    • بدتمیز: گندم کی اسٹوریج کا مسئلہ؟
    • عبداللہ: :lol: :oops:
    • محمد ریاض شاہد: یار ادھر جو گندم پیدا ہو رہی ہے اس کے لئے سٹوریج...
    • عبداللہ: در حقیقت یہ ہوتے ہیں گھڑے کے مینڈک :oops:
    • عبداللہ: نہیں ہم امام مہدی اور حضرت عیسی کا انتظار کررہے!
    • اسماء پيرس: ہميں بيچوں کی کيا ضرورت ہمارے پاس گندے انڈوں کا سٹاک...
    • بدتمیز: فراست یہ میں نے پہلے پی پڑھ لیا تھا اور آخری لائن بہت...
    • فراست: http://www.slate.com/id/206422 7/
    • عمار ابنِ ضیاء: مسئلہ یہ نہیں‌ہے کہ میرے امی ابو میری کزنز لے کر...
    • بدتمیز: خاور: اسلام میں‌ بھی حکم نہیں ہے بلکہ وضاحت تھی اس حکم کی...

     

    Recent Trackbacks:

    Most Viewed

    • Users Online: 0
    • Registered Users: 2
    • Posts: 815
    • Links to posts: 82
    • Links per post: 0.10
    • Top3 commented posts: مہاجر (51) جہیز (42) بھگوڑا کون؟َ (35)
    • Comments: 2860
    • Comments per post: 3.51
    • Top3 commenters: -بدتمیز (659) -راشد کامران (104) -راہبر (87)
    • Pagerank: 0
    • Alexarank: 368124

     

    SideRSS Error: Something bad happened! Try again later.

    Subscribe

    Subscribe to my RSS Feeds

    -->