میں بہت کوشش کرتا ہوں کہ لطیفوں کو پڑھ کر نظر انداز کر دیا کروں لیکن کمبخت اتنے مزے کے لطیفے چھوڑتے ہیں کہ بس۔ سب سے پہلے تو کم عقلوں کا ایک چینل ہے نام ہے جیو۔ اس پر جس قدر لطیفے اور جتنی بوگس اور واہیات قسم کی رپورٹنگ ہوتی ہے کہیں اور نہیں میں سچ میں حیران ہوں کہ یہ تکا لگا کیسے۔ اس میں سے نادیہ خان، حامد میر اور ڈاکٹر شاہد مسعود کو نکال دیں تو پیچھے بچے گا کیا؟ کچھ بھی نہیں۔
پچھلے دنوں جیو کو شوق چڑھا جیو والے ہر جگہ پہنچ جاتے ہیں کے اشتہار بنائے اور وہ بھی صدر صاحب کے فرمان سے نکال کر۔ پہلے تو صدر صاحب کا بیان سنیں تو رونا آتا ہے کہ صدر صاحب کو ہوا کیا ہے :p اس کے بعد جیو نے جو اسی قسم کے اشتہار بنائے وہ دیکھ کر جیو پر رونا آیا کہ ان اشتہارات کو چلانے کے لئے approve کس کم عقل نے کیا۔
اس کے بعد ایم کیو ایم کا ایک لطیفہ تھا۔ جس میں کراچی کے عوام کو مشورہ دیا ہوا تھا کہ جون کا بجلی کا بل ادا نہ کریں۔ ذاتی طور پر میرے خیال سے الطاف حسین پارٹی کنٹرول سے ہاتھ دھو بیٹھا ہے اور تاج برطانیہ کی طرح کا فرماروا ہے۔ اس کے ساتھ رہ کر کھانا پینا مفت ہے اور ساتھ میں نام اس کا کل کو جرم اس کے سر اور باقی سب بری الذمہ۔
اکثر سیاست دانوں کو دیکھ کر مجھے لگتا ہے کہ ان کے والدین نے “مذاق” کیا تھا :p اب غلطی تو ان سیاست دانوں کی نہیں نہ تو ماضی میں ہوئی “غلطی” پر قوم کب نظر ثانی کرتی ہے؟ :p ویسے بھی والدین کی غلطیوں پر کوئی کیسے کچھ کہہ سکتا ہے؟ اور پھر سیاست دان تو بالکل ہی کچھ نہیں کہہ سکتے۔ کچھ کے والدین حیات نہیں ہوتے تو ضرور شرمندہ ہوتے کہ ہم نے “کیا کیا تھا” جن کے ہوتے ہیں وہ پہلے ان سے چھٹکارا حاصل کرتے ہیں اس کے بعد کچھ ایسا کرتے ہیں کہ والدین کو ایصال ثواب پہنچا سکیں۔
اکثر کالم نگار بھی بڑے لطیفے چھوڑتے ہیں۔ ان کے نام اتنے بڑے بڑے ہیں کہ کیا کریں۔ میں ان کے خلاف اس لئے کچھ نہیں لکھتا کہ کہیں سے نازل نہ ہو جائیں۔ میرے کسی جاننے والے کے جاننے والے نکل آئے تو میں کیا کرونگا :p پہلے ایسے ایک دفعہ ہو چکا ہے کہ کسی نے مجھے کہا کہ فلاں ہمارا رشتہ دار ہے ملنے آیا ہوا ہے اندر بیٹھا ہے ملنا ہے تو کہو۔ میں نے کہا نہیں اب میں چلتا ہوں :p اسی طرح کے کالم نگار ہر معاملے میں گفت و شنید پر زور دیتے ہیں لیکن جامعہ حفصہ پر شہہ فراہم کر رہے تھے کہ جی نہیں مذاکرات نہ کریں۔ اب جب ڈنڈا چل پڑا ہے تو کہیں گے کہ نہیں مارنے کو تھوڑا کہا تھا :p
سب سے بڑے لطیفے ہوتے ہیں ہمارے عوام۔ یہ ٹی وی کے آگے بیٹھے ہیں۔ کوئی ذرا زیادہ ہی ہے تو فاکس یا سی این این لگا لیتا ہے۔ انگلش کی ایک لفظ سمجھ نہیں لگتی۔ رپورٹر کہہ رہا ہے مولانا فلاں برقعہ پہن کر نکلے انہوں نے فٹ یقین کر لیا۔ اب کیا پتہ جھوٹ کہا گیا ہو ہمارے تو صدر صاحب اس حد تک گئے کہ شہباز شریف کی برآمدگی “کہیں” ڈال دی نہ جانے جب صدر صاحب چلے جائیں گیں تو ان کو کن الفاظ میں رسوا کیا جائے گا۔ حالیہ مثال عدالت میں جو گند پیش کیا گیا اس کی ہے۔ اب اس پر کون ذمہ دار ہوگا اصل میں کہ اس کے کہنے پر کیا گیا؟
اب رپورٹر خود دو جماعتیں پاس۔ کیمرہ کے سامنے مارے مارے پھر رہے ہیں۔ ان کا فرمانا جو ہے لوگ اس پر سر دھن رہے ہیں۔ اصل بات کیا ہو گی کسی کے علم میں نہیں۔ سنی سنائی باتوں کو دوبارہ بیان کر کے ہم سب بڑے تیر چلاتے ہیں :p اللہ سب کے حال پر رحم کرے۔ اور میرے حال پر تو کچھ زیادہ ہی کرے۔
Popularity: 12% [?]
Popularity: 12% [?]
426 views
Related Posts
- فوج On April 26, 2007, 5 Comments
- میرے بچپن تک پاکستان میں فوج ایک اچھا ادارہ تھا۔ نوازشریف کے دوسرے دور سے صدر جنرل مشرف کی آمد سے پہلے تک باوجود یحیٰ خان جیسے جرنیلوں اور ضیا الحق کی مطلعق العنانی کے باوجود فوج کے ادارے کی عزت باقی تھی بلکہ اس دور کی سب سے اچھی بات کے صدر ضیا الحق
- صدقہ On July 15, 2007, 0 Comments
- اگر آپ میری طرح کم عقل ہوں اور ساتھ ساتھ نرے بےوقوف بھی تو آپ کو اسلام نام کے دین پر ازحد غصہ آتا ہے۔ جب تک آپ بےوقوف رہتے ہیں یہ غصہ ختم ہی نہیں ہوتا۔ پھر جب اس کے کسی حکم کی منطق سمجھ آ جائے تو آپ خود اپنا سر دھنتے ہیں
- blogging tidbits On August 27, 2007, 11 Comments
- پچھلے دنوں چند ایک نئے بلاگز اکھٹے بنے۔ یہ سب اپنے اپنے مزاج کے اعتبار سے اردو بلاگرز میں ایک اچھا اضافہ ثابت ہونگے۔ چند ایک مشکلات جن کا یہ سامنا کر سکتے ہیں اور چند ایک ٹپس جو ان کے لئے مددگار ثابت ہو سکتی ہیں۔ میں یہاں پیش کردونگا۔ میں سارا دن قدیر


























MQM nay logon ko mana naheen kia hay balkay Hkomat say darkhuwast ki thi kay june ka bil karachi walon say na lain or hkomat khod ada karday kion kay is poray maheenay bijli na honay kay barabar aai or is anay janay main logon kay saman wagaira ka jo nuqsan howa woh alag,
bhai jinhon nay unhain muntakhib kia hay unhain bhi to khosh kerna hay,ab banda gur na day to gur jaisi baat hi kerlay,
or yeh tumhari galat fahmi hay kay Altaf ka control kamzor ho gaya hay,filhal to aisa naheen hay or aagay ka Allah ko pata hay,
slam
عبداللہ: قبلہ آپ کو اخبار دیکھاؤں تو یقین کر لیں گیں؟ اور آئندہ کے لئے ضد نہیں لگائیں گیں؟ ایم کیو ایم کا وطیرہ ہی یہی رہا ہے کہ دو بیان جاری کرتی ہے۔
دو دن کے وقفے سے دو بیان دئے گئے تھے۔
پہلا عوام کو شہہ تھی کہ بل ادا نہ کریں جب تنقید ہوئی تو بیان جاری ہوا کہ ہم نے تو حکومت کو کہا تھا کہ بل نہ لے جو منظور نہیں ہوا۔
کیا یہ بات بےوقوفوں والی نہیں کہ بل نہ دو؟ یہ کیا مذاق جماعت ہے؟
لوگوں کے سامان کا نقصان ہوا ہے تو کس مذاق جماعت نے جس کے پاس چٹے ان پڑھ جمع ہیں نے ڈیمز کی مخالفت کی ہے؟
واہ جی گڑ اور میٹی باتیں۔ ملک ایسے نہیں چلتے جناب۔ آپ نے تو حد درجہ مایوس کیا۔
آپ تو میرے خیال سے الطاف کے ساتھ ہی ہوتے ہیں آپ کی سہولت کے لئے میں الطاف کی چند ویڈیوز دیکھاﷺں؟ مزے کی ہیں۔