امیگرنٹ اور فساد

اکتوبر یا نومبر 2006 میں ہمارے ایک جاننے والے صاحب کا ایکسیڈنٹ ہوا۔ دراصل i95 سے colonial heights اترنے کے لئے جو North سے آنے والوں کا exit ہے وہ کافی شارپ ہے۔ جبکہ ساؤتھ سے آنے والے دھیرے دھیرے چلا رہے ہوتے ہیں لہذا جہاں دونوں ملتے ہیں وہاں ساؤتھ والے رکنے کی زحمت نہ کریں تو “ڈز” کی آواز آ ہی جاتی ہے۔ یہ صاحب شکل سے بہت شریف تھے۔ ویسے بھی بہت ہی گائے قسم کے ہیں۔ اب پولیس آئی ایک پولیس والے نے پوچھا تم کس ملک سے تعلق رکھتے ہو اور امریکہ میں لیگل ہو یا الیگل؟ اس کے ساتھی پولیس افسر نے فورا اس کو ٹوکا کہ نہیں تمہارا کام یہ سب پوچھنا نہیں۔ تمہارا کام صرف واقعے کی رپورٹنگ کرنی ہے۔

پہلے والے صاحب مجھے عقل سے پیدل لگے۔ دوسرے عقل مند۔ اس کی وجہ یہ نہیں کہ ہماری عادت ہے کہ جو ہمیں فیور کرے وہ ہمیں اچھا لگتا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ پولیس کی یہ ڈیوٹی نہیں۔ اور ایسے وقت میں بندہ اپنے حواسوں میں ہوتا ہے؟ یہ تو ایسے ہی ہو گیا کہ آپ کی کار کی ایک ہیڈ لائیٹ کام نہیں کر رہی پولیس والا دیکھ کر روکے آپ کی identity verify کر کے کہے کہ before I tell you why I stopped you, would you plz like to tell me you are legaly residing or illegal immigrant? یہ سب کام دوسرے محکموں کے ہیں۔ گیارہ ستمبر کے بعد سے یہ ہوا ہر جگہ کھڑا کیا ہوا ہے۔

ہر محکمے کو الیگل امیگرینٹس کی پکڑ دھکڑ پر لگایا ہوا ہے۔ جیسے سوشل سیکیورٹی سے لے کر dmv تک سب آپ کے ریکارڈ چیک کرتے پھرتے ہیں۔ یہ خوامخواہ میں لوگوں کو تکلیف دینے والی بات ہے۔ لندن کے واقعے کے بعد آج نیویارک میں ٹنل خالی کروائی ہوئی تھی۔ ان ڈراموں سے عام لوگ تنگ آ جاتے ہیں نتیجتا غصہ امیگرنٹس پر نکالتے ہیں۔

تقریبا 10 ماہ قبل الیگل امیگرنٹس کے خلاف کریک ڈاؤن شروع ہوا۔ اس میں پولیس کے محکمے کو بھی کہا گیا کہ ایسے لوگوں کو پکڑیں۔ یہ تفتیش عام طور پر ایف بی آئی کرتی ہے اور پھر پولیس کی مدد سے ایسے لوگوں کو پکڑتی ہے۔ لیکن اب تفتیش بھی پولیس کے سر ڈالی جانے لگی کہ تم لوگ ڈھونڈوں بھی۔ میامی، شکاگو جیسے بڑے شہروں کی پولیس نے اس سے انکار کر دیا۔ اس کی وجہ ہماری سمجھ میں آنے والی ہے یا دوسرے پولیس افسر جیسوں کو سمجھ لگتی ہے۔ پہلے صاحب جیسوں کی سمجھ سے بالاتر ہے۔

عام خیال یہ ہے کہ امیگرنٹس یہاں فساد کرتے ہیں۔ لیکن پولیس کی سٹڈی کہتی ہے کہ سب سے زیادہ یہی لوگ دنگا فساد سے بچتے ہیں۔ خاص طور پر الیگل امیگرنٹ۔ جیسے ایک ماہ قبل جب صدر بش کے امیگریشن بل (جو کہ سینٹ میں جا کر نا منظور ہو گیا ہے) کے بعد میڈیا میں بحث ہو رہی تھی تو ایک کالج گرل نے کہا کہ وہ یہاں الیگل امیگرنٹ کے طور پر آئی تھی۔ اب کالج میں پڑھتی ہے۔ لائبریری میں سیب تک کھانے سے گریز کرتی ہے کہ کہیں اس کو پکڑ نہ لیا جائے اور پچھلی سارے ریکارڈ کی تلاشی سے اس کو ڈی پورٹ نہ کر دیا جائے۔

پولیس کہتی ہے کہ امیگرنٹ لیگل ہو یا الیگل، وہ یہاں شدید محنت کرتا ہے۔ american pplz party too hard and immigrants work too hard. چونکہ وہ اپنے ملک سے چنا ہوا ہوتا ہے یعنی اس پر کافی نظریں ٹکی ہوتی ہیں لہذا وہ صرف کام پر توجہ دیتا ہے۔ لڑائی سے دور رہتا ہے۔ اور شرافت سے زندگی گزارتا ہے۔ یاد رہے کہ امریکہ کے سمال بزنس پر اب امیگرنٹس اور خاص طور پر دیسی لوگوں کا قبضہ ہے۔ وجہ کہ اتنی شدید محنت یہی دیسی لوگ کر سکتے ہیں۔

پولیس کی سٹڈی یہ بھی کہتی ہے کہ جن شہروں میں امیگرنٹس آباد نہیں ہوتے وہاں قتل اور جرائم بڑھ جاتے ہیں۔ وجہ ایک تو یہ کہ امیگرنٹس عام طور پر مل جل کر رہنا پسند کرتے ہیں ان کے درمیان voilence بالکل نہیں۔ حتی کہ اس سے اندازہ لگائیں کہ جن علاقوں میں دیسی خاص طور پر مسلمان آباد ہیں پولیس ان علاقوں کا دوسرے علاقوں کی طرح راؤنڈ لگانے کی زحمت نہیں کرتی۔ دوسرے ان کا معیار دیکھ کر دوسرے لوگ یا تو خود صحیح ہو جاتے ہیں یا علاقہ چھوڑ دیتے یہ جس کی دلچسپ سائنس یہ ہے کہ چونکہ یہ لوگ اپنے ساتھ پیسہ لاتے ہیں تو علاقے کی ویلیو بڑھ جاتی ہے۔ نتیجتا rent and tax بڑھ جاتا ہے۔ پھر یہ امیگرنٹس پیسہ بچانے کی عادت میں مبتلا ہوتے ہیں نتیجتا علاقے میں جہاں کوئی پراپرٹی abandoned ہوتی ہے یہ اس کو خرید کر بزنس شروع کر دیتے ہیں۔ مجموعی طور پر امیگرنٹس خاص طور پر ایشیا کے لوگ ہر لحاظ سے امریکہ کی ریڑھ کی ہڈی ہیں۔ جیسے انڈین اور پاکستانی موٹل اور اسٹور بزنس میں ہیں۔ چائنیز بشمول کورین اور پیلی رنگت والے لوگ ریسٹورنٹ اور لانڈری بزنس میں ہیں۔ کنسٹرکشن اور ٹرکنگ لوڈنگ ان لوڈنگ کے بزنس تو گورے ہی own کرتے ہیں لیکن ورکرز سب کے سب میکسیکن ہیں اور بہت شدید محنت کرتے ہیں۔

لیکن یہ سب باتیں عام امریکی نہیں سمجھ سکتا۔ اس کو جو ٹی وی پر نظر آ گیا وہ اس کو درست لگا۔ ایک افریقن امریکن کا جوان بیٹا مارا گیا۔ چونکہ وہ ساری بری عادتوں میں مبتلا تھا لہذا لڑائی ہوئی اور مارا گیا۔ ماں کو سمجھ نہیں لگے گی کہ بیٹا کیا کرتا پھر رہا تھا وہ جب پولیس کی تھیوری سنے گی تو اس کے خیال سے پولیس پاگل ہے اور مزید امیگرنٹس کا مطلب ہے voilence لہذا وہ ان امیگرنٹس سے نفرت کرے گی۔ کیونکہ ٹی وی پر ان کے خلاف بہت کچھ دیکھایا جا رہا ہے۔ اس کو کبھی اتنی عقل نہیں آئے گی کہ بیٹا تو مارا ہی گیا ایک دوسرے افریقن امریکن سے لڑائی میں۔ پولیس نے صرف ایک رپورٹ دی اس پر امیگرنٹ سے نفرت کیسی؟ میں اسی لئے کہتا ہوں کہ افریقن امریکن کی عقل نشے کر کر کے بہت موٹی ہو گئی ہے۔

ابھی تک ان امیگرنٹس میں سے جن کو میں نے دیکھا ہے ان میں سے ایک تو میکسیکن بدمعاش ہیں لیکن وہ کیلیفورنیا اور ٹیکساس کی طرف ہیں دوسرے نمبر پر چائنیز گروہ ہیں۔ یہ بھی کم از کم میری اسٹیٹ میں نہیں۔ پھر ہیں افریقن امریکن یہ پورے امریکہ میں ہر جگہ پائے جاتے ہیں اور ان میں قتل ایک عام اور معمولی سی بات ہے۔ لندن میں ایک نئے ڈرامے کے بعد اور کیا ہوگا یہ تو وقت ہی بتلائے گا۔

 

 

Popularity: 10%

Popularity: 10%

148 views

 

 

Related Posts

  • عقلمند اور قانون On November 18, 2006, 0 Comments
  • امریکہ تارکین وطن کا ملک ہے۔ یہاں ہر قوم اور ملک کے لوگ رہتے ہیں۔east  North کی طرف tolerance زیادہ ہے مگر جیسے جیسے south  یا west کی طرف جائیں لوگوں کی بہت بڑی تعداد red neck ہے۔ امریکی ریاست Nevada کی ایک county  کی council نے 2 کے مقابلے میں 3 کی اکثریت سے ایک
  • طمانچہ On March 14, 2007, 5 Comments
  • میں colonial heights میں رہتا ہوں۔ ایک اندازے کے مطابق اس کی آبادی 17000 سے کچھ اوپر ہے۔  پاکستانی معیارات سے یہ اسلام آباد کے کسی سیکٹر کی طرز کا ہے لیکن امریکی معیارات سے یہ ایک چھوٹا سا قصبہ ہے۔ یہاں ہر شہر میں سٹی کونسل ہوتی ہے اور اس میں عوام کے منتخب
  • Finally On September 4, 2007, 3 Comments
  • Finally I bought the Camry. I have been telling to choose one or I will. they didnt so I did A lot of peoples helped me out. Every thing went surprisngly smooth. I was thinking that this move will cost me a lot but to my surprise every thing was beyond what I expected.
  • Party like a rock star On June 4, 2007, 0 Comments
  • [chorus] y-y-y-yeah, y-y-y-yeah, y-y-y-yeah, y-y-y-yeah t-t-t-totally dude!!!! party like a rock party like a rockstar party like a rock party like a rockstar party like a rock party like a rockstar party like a rockstar t-t-t-totally dude!!!! i’m on a money makin mission but I party like a rockstar flyin’ down 20 lookin’ good in my hot car you know them hoes be at my
  • blog reviewing updated On January 1, 2008, 6 Comments
  • میں نے کچھ دنوں پہلے لکھا تھا کہ سب اپنے بلاگ کا ریویو لکھیں۔ اب لوگ کہتے ہیں پہلے  میں کروں۔ حالانکہ میرا کام دی ممی فلم میں اس بندے کی طرح کا ہے جو ان کو بتاتا ہے کہ جلدی کام کرو اور وہاں سے پتھر اٹھاؤ۔ خیر میں اپنے بلاگ کا ایک ریویو
  • The Big R On January 8, 2008, 2 Comments
  • with this ever growing problem of being insane I seem to lost control of a few things like "dil" "jigar" & "gurda(s)" as if I care? enjoying this beautiful sunny day of January when it feels like spring I think is the time to declare myself a complete idiot (some of you already know)
  • Fairy Tales On June 24, 2007, 2 Comments
  • Fairy tales کیا ہوتی ہیں؟ یہ بچوں کے لئے لکھی گئی مزے مزے کی کہانیاں ہوتی ہیں جس میں سب کچھ ممکن ہوتا ہے۔ میں ابھی بھی بڑے بڑے نام اور حالات حاظرہ پر الٹی سیدھی پراپیگنڈہ کتابیں پڑھنے کی بجائے ایسی fairy tales ہی پڑھتا ہوں۔ جیسے میں نے ابھی harry potter and the
  • American Idiot by Green Day On December 1, 2006, 0 Comments
  • Criticism is goin on, Guys “Dreamin” all the time about “Europe” or “America” should consider this too that how hard the criticism is here or rough it could be and how patiently the person being criticized accepts it. It’s really stupid to say oh if I don’t like it I won’t stand it. If you are
  • Halo 3 On December 6, 2006, 0 Comments
  • Received an email containing information related to famous game Halo’s sequel Halo 3. Microsoft’s Bungie Studio is seeking gamers who could test out the new game and give real time feed back to enhance and refine the final product. A key part is the offering of multi player game aspect for the very first time through
  • verizon dsl On February 10, 2007, 0 Comments
  • Ok so you want verizon DSL? upto 768kbps and for 19.99/month. Well I got it and its really awsome with comparison to dial-up but verizon provides a really poor service so becareful and dont cancle your dialup subscription until after your dsl is up and rnning. So lets see what are the steps you have

 

Random Posts


8 Responses to “امیگرنٹ اور فساد”

  1. 1 Qadeer Ahmad(64)

    تو یعنی کہ تمہاری وہاں ۔۔۔۔۔۔۔ والی اوقات ہے :D

  2. 2 aaaaa(3)

    یہ کیسا جہاد ہے
    پاکستان کس طرف جا رہا ہے؟ اب تو وہاں کی خبریں ایسی ہی لگتی ہیں جیسے کسی اجنبی ملک کی۔ وقت کے ساتھ ساتھ روز پاکستانی اخبار پڑھنے کی عادت بھی ختم ہوتی جا رہی ہے۔ مگر پھر بھی کچھ سن گن رہتی ہے اور کچھ جذبات بھی اس جگہ سے جہاں عمر کے بیس اکیس سال گزرے اور جہاں آج بھی بہت سے جاننے والے رہتے ہیں۔ اس کا نتیجہ یہ ہے کہ کچھ معلومات اور اندازے لگا سکتا ہوں پاکستان میں ہونے والے واقعات کے متعلق۔

  3. 3 Rashid Kamran(26)

    Your study is about right. I live in LA and those who have been to LA they know what I am talking about. In my apartment complex almost every apartment is rented by a different national and most of the time you will find African Americans disturbing the whole environment. Partying on Monday night, all drunk making noises fighting with each other and you can’t even complain cuz “brothers” are all around :) Mexican people are really hard working and it is a common belief that if you through all illegal Mexican out of US then there wouldn’t be any one to clean the streets mainly ruined by the African Americans. Chinese and Desies I think are the most peaceful communities in the US and I can’t agree more that wherever they live the property prices are unapproachable even for an ordinary American :)

  4. 4 Abdullah(27)

    badtameez agar tum Hasan bin Sabah ko Loandon kay bajaay IslamAbad main talash kertay to yaqenan kamyaab rahtay!

  5. 5 بدتمیز(437)

    slam

    قدیر احمد رانا ملتانی: سر آپ کو کیوں لگتا ہے کہ یہاں پاکستانیوں کی آپ جیسی اوقات ہے؟ روشنی ڈال کر مہربانی کریں اوہ معذرت بل پے نہ کرنے کی وجہ سے بجلی تو کٹ گئی ہو گی؟

    لاتعادد اے صاحب: قبلہ یہ پوسٹ اور آپ کا کمنٹ کچھ غیر متعلق نہیں؟

    راشد کامران: ssshhh You r not suppose to say anythin against african american :P its not gud :p hmm it might be coz of african american in LA but in NYC if you visit desi places they r same like African american neighbourhood.

    عبداللہ: قبلہ آپ کا کمنٹ بھی سمجھ نہیں آیا۔

  6. 6 Abdullah(27)

    kamal hay tum apnay aap ko aqal mand or dosron ko bay waqoof samajhtay ho or itni si bat bhi na samjh sakay tum nay 12 May kay hawalay say yeh baat Zakria say pochi thi or aaj menay aaj kay waqiaat ki roshni main wahi baat kahi ab aaya aap ki kuch samajh shareef main ya naheen?

  7. 7 بدتمیز(437)

    slam

    عبداللہ: میں اپنے آپ کو کچھ نہٰں سمجھتا یہ عقل مند ہونے والی غلط فہمی بھی آپ جیسے لوگوں نے مجھے ڈال دی ہوئی ہے۔
    اللہ آپ کے حال پر رحم کرے اور مجھے عقل سے بھی نوازے :p
    سر پوسٹ دیکھیں میں نے لکھا کہ آپ کا کمنٹ پوسٹ سے مطابقت نہیں رکھتا اب مجھے کیا علم آپ کیا بات کر رہے ہیں۔
    ایک چیز ہوتی ہے سیاق و سباق اگلی دفعہ وہ اپنے کمنٹ میں شامل کر لیں تا کہ میری عقل کا بھانڈا نہ پھوٹے۔

    ویسے عرض یہی ہے کہ حسن بن صباح ابھی مسلمانوں کی پہنچ سے باہر ہے۔ امید ہے جلد ہی اوپر پہنچ جائے گا۔ آمین۔ ویسے بھی حسن بھی صباح نے کبھی اپنے نام کے ساتھ مولانا نہیں لگوایا تھا نہ کبھی وہ دارلحکومت میں بیٹھا تھا۔

  8. 8 jahanzaib(11)

    i don’t know why do African Americans are more visible when it comes to crimes?Study shows that white americans are involved in more ruthless and organised crimes than African americans, African American are usually involved in small street crimes, you may have read an article on my blog where one african american have spend 25 years behind bars for trying to steal a TV. Usually whites folks get away with small crimes and Black americans can not. you also may have heard of “DWB” driving while black? There must be something that these terms are “IN” the society.
    And Rashid Kamran, you live in LA,and LA is home of Asian Gangs, Asian are notorious too for organised crimes Mafia Style.
    yes we do see blacks as criminals, because we see them steeling and doing street crimes,but when it comes to real crimes, they are nothing.

Leave a Reply







Free Clipart

Obama for 08

الٹی سیدھی

Asides

  • just a test post for the movie, 10,000 bc with sabre toothed cat and mamoth and evalot :P

    - #
  •  

    Recent Comments:

    • بدتمیز: آپ نے کہاں‌ پڑھی یہ خبر؟ اسمائیلیز یہی ہیں۔
    • بدتمیز: کچھ بار گراں اتنے بھی بار گراں نہیں ہوتے :D
    • راشد کامران: کیا یاد دلادیا جناب ۔۔ میں‌ بھی ہر سال رمضان میں‌...
    • شگفتہ: سب سے پہلی خبر پر تو میں بھی بلاگ لکھنا تھا ، اب بچت ہو گئی...
    • بدتمیز: سوری اس کی لائسنس کی نہیں ہے۔ آپ اس کا فری روژن استعمال کر...
    • ڈفر: بڑی حقیقی تصویر کشی کی ہے افطاری اور بچوں کے رمضان کی۔ جو...
    • بدتمیز: راشد کامران: آنٹی سارہ جان مکین کے تابوت میں آخری کیل نہ...
    • ساجداقبال: تو یہ وجہ ہے امریکن ڈی ایس ایل کے معاملات میں جاپان...
    • محمد وارث: ‘باجی’ سارا والی خبر مزیدار ہے، میں نے انکی...
    • ڈفر: کیوں 8-6 میگا بٹ کے کنکشن کی بات کر کے پاکستانیوں کی دکھتی رگ...

     

    Recent Trackbacks:

    Most Viewed

  • Runaway Love - 1,720 views
  • Honda Accord 2008 - 1,628 views
  • urdu bloggin plugin tidbits - 1,326 views
  • aitzaz ahsan interview - 999 views
  • Ramadan Mubarik - 881 views
  • میں رہ گیا کنوارہ - 881 views
  • جہیز - 847 views
  • میرا تعارف - 684 views
  • عورت کہیں جسے - 663 views
  • talk - 648 views
  • About - 630 views
  • jextr - 629 views
  • کارٹون - 609 views
  • Toyota Camry - 596 views
  • افسوس - 589 views
  • میں پاگل میرا دل وی پاگل - 584 views
  • @live.com.pk - 573 views
  • ہم اس لئے گھورتے ہیں۔ - 555 views
  • Contact - 550 views
  • ڈومز ڈے - 530 views
    • Users Online: 0
    • Registered Users: 2
    • Posts: 579
    • Links to posts: 59
    • Links per post: 0.10
    • Top3 commented posts: جہیز (41) سب سے پہلے پاکستان (33) جامعہ حفصہ (20)
    • Comments: 1680
    • Comments per post: 2.90
    • Top3 commenters: -بدتمیز (437) -راہبر (84) -اجمل (64)
    • Pagerank: 1
    • Alexarank: 0

     

    اردو بلاگرز

    Powered by SideRSS Plugin

    Subscribe

    Subscribe to my RSS Feeds

    -->