Imagine

چھوٹے بچے جتنے imaginary ہوتے ہیں شائد ہی اتنا کوئی ہو۔ ان کی تخیل کی اڑان بہت اونچی اور ان کی سوچ اس قدر دور کی ہوتی ہے کہ بڑے عام طور پر سوائے ہنسنے کے کچھ نہیں کر سکتے۔ اور چونکہ وہ بڑے ہوتے ہیں لہذا ان کا خیال ہوتا ہے کہ بچے بےوقوف ہوتے ہیں۔ میرے جیسے بچوں کا بڑوں کے بارے میں ایسا ہی خیال ہوتا ہے۔

بہت چھوٹے ہوتے سب بچے لمبی لمبی چھوڑ رہے تھے۔ ایک بچے نے کہا کہ وہ چاہتا ہے کہ اس کی فیملی البم میں ساری تصویریں متحرک ہوں۔ یعنی جیسے ٹی وی پر آتی ہیں ویسے۔ یہ ان دنوں کی بات ہے جب وی سی آر نیا نیا آیا تھا اور کیبل کا کسی کو پتہ تک نہ تھا۔ کم و بیش دس سال بعد جب میں نے ہیری پوٹر ناول پڑھا تو اس میں بھی اسی قسم کا ذکر تھا اور آج یہ ڈیجیٹل فریم ایک حقیقت ہے۔

ایک ماہ قبل اخبار میں ایک دلچسپ خبر پڑھی کہ ٹی وی کے سائنس فکشن سٹوری رائٹرز گروپ کو وار آن ٹیرر میں شامل کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چونکہ ان فکشن رائٹرز کا کام ہی چھوٹے بچوں کی طرح سوچنا ہے لہذا یہ ان کو وار آن ٹیرر میں مدد فراہم کر سکتے ہیں۔ نت نئے طریقے بتا کر۔ جیسے 1900 کے لگ بھگ اسی طرح کے فکشن رائٹرز نے ایک ایسے بغیر تار کے آلہ کے پیشن گوئی کی تھی جو ان ایجنٹس کے پاس کمیونیکشن کے لئے عام ہو گا اور آج سیل فون ایک عام حقیقت ہے۔ یاد رہے کہ یہ سب رائٹرز Phd ہیں اور ان میں ایک خاتون بھی شامل ہیں۔ اور اس میں کسی عام بندے کی شمولیت منع ہے اور داخلہ صرف Phd کے ساتھ ساتھ بچوں جیسے خیالات کا 10 سالہ تجربہ لازمی ہے۔

بچے بہت آگے کی سوچتے ہیں اور یہی بات اولڈ جنریشن سے ہضم نہیں ہوتی کہ ان کی نسل ان سے زیادہ ذہین ہے۔ اس کی وجہ کوئی جینیٹک تبدیلی نہیں بلکہ وہ چھوٹی عمر میں ہی پہلی نسل سے زیادہ ترقی یافتہ زمانہ دیکھ چکتے ہیں لہذا وہ زیادہ باتیں سمجھ لیتے ہیں۔

قدیر نے کچھ عرصہ قبل خلائی مخلوق کے حوالے سے لکھا۔ بحیثیت ایک انسان (نا کہ مسلمان) میرے خیال سے خلائی مخلوق صرف ایک ڈرامہ کا نام ہے۔ (بحیثیت مسلمان مجھے یقین کرنا پڑ سکتا ہے کہ شائد اللہ نے کہیں اور کچھ بھی بنا رکھا ہو کیونکہ وہ ہر چیز پر قادر ہے) امریکہ میں area-51 ایک حقیقت ہے۔ اس کے بارے میں یقین رکھا جاتا ہے کہ یہاں انتہائی ایڈوانس ریسرچ اور ڈیویلوپمینٹ ہو رہی ہے۔ جس میں ایر کرافٹس سے لے کر جدید ترین ہتھیار تک شامل ہیں۔ ایئر کرافٹ سے یاد آیا خلائی مخلوق کے جہازوں کے تانے بانے بھی یہی سے جوڑے جاتے ہیں۔ اس علاقے کو جو کہ امریکی ریاست نیواڈا کے لق و دق علاقے پر مشتمل ہے کو امریکہ کا ڈیپارٹمنٹ آف ڈیفنس اور ایئر فورس own کرتی ہے۔

اگر ان دونوں باتوں کو ایسے ہی ملا دیں تو میرے خیال سے اگلا قدم وار آن ٹیرر کے سلسلے میں خلائی مخلوق کا حملہ بن سکتا ہے۔ مسلمان تو ایسے ہیں نہیں کہ مقابلہ کر سکیں۔ جب ان کا اچھی طرح صفایا ہو جائے تبھی خلائی مخلوق کا حملہ متوقع کیا جائے۔ یہ دنیا میں کہیں بھی حملہ کریں اور پھر ان سے جنگ شروع۔ آخر کو فکشن رائٹرز کو بھی تو پیسے دینے ہیں۔ ہے نہ میری بچوں جیسی سوچ :P

اب چند مزید الٹی سیدھی باتیں۔ مسلمانوں نے خدا اور فرشتوں کو فیری ٹیل بنا چھوڑا ہے۔ اس سے مسلمان بچوں کے نزدیک خدا اور مذہب ایک دنیا اور سائنس ایک الگ دنیا بن گئی ہے۔ نتیجتا بڑے ہوتے ہوتے بچے کی سوچ خدا کی قدرت کے بجائے سائنس کی طاقت کو بڑا مانتی ہے اور یہ بالکل ایسے ہی ہے جیسے عیسائی دنیا میں مذہب اور سائنس الگ بنا دیا گیا ہے۔ لہذا اگر کوئی چیز بائبل سے متصادم ہے تو سکول یا عجائب گھر میوزیم وغیرہ کو اسی چیز کا اسی جگہ اور وقت پر biblic version کا بھی اہتمام کرنا پڑتا ہے۔

ہم میں سے کتنے ایسے ہیں جو غیروں کو تو دور کی بات اپنے بچوں کو اسلامی تاریخ کے واقعات کی تشریح اور توجیح دے سکیں apart کے خدا سب چیزوں پر قادر ہے؟ اب میں حکومت کو بھی الزام دے سکتا ہوں کہ اس نے نصاب سے بہت کچھ ختم کر دیا لیکن میں اپنے گریبان میں جھانکنے سے پرہیز کرونگا کہ جو بچوں کو گھر پر سیکھایا یا پڑھایا جا سکتا ہے وہ بھی اسکول کے ذمہ ڈال دیا۔ نتیجتا اسکول میں وہ دو جگہوں کا پڑھتا ہے۔ ترقی اس لئے نہیں کہ نصاب نہیں صحیح ترقی اس لئے نہیں کہ ہم نہیں صحیح۔

چلیں میں جنوں و انس کی فیری ٹیل کے بارے میں اپنے اوٹ پٹانگ نظرئے پیش کرتا ہوں۔ عام طور پر کہا جاتا ہے کہ فرشتے نور سے پیدا کئے جن آگ سے اور انسان مٹی سے۔ بات ختم۔ بچہ منتظر ہوتا ہے کہ مزید تشریح ملے لیکن ہمیں خود پتا ہو تو کچھ بتائیں نہ۔ اس پر میری بات فضول سی ہے لیکن انتہائی طاقت ور دماغ ہی سمجھ سکتا ہے۔ لہذا پہلے تو دیکھیں کہ کیا آپ کا دماغ آئین سٹائن یا نیوٹن پتہ نہیں کس کی اس تھیوری کو سمجھ سکتا ہے کہ حقیقت کیسے تبدیل ہوتی کہ اگر آپ ٹرین کے اندر ہیں تو لگے کہ چیزیں پیچھے کو بھاگ رہی ہیں۔ اگر ٹرین سے باہر نکل جائیں تو منظر تبدیل ہو جائے گا۔ اگر آپ خلا میں ہو تو دیکھیں گے کہ ٹرین کے ساتھ ساتھ دنیا بھی گھوم رہی ہے۔ اگر اور پیچھے جائیں تو دیکھیں کہ یہ سورج کے گرد بھی گھوم رہی ہے۔ لہذا اب یہ ساری حرکتیں سمجھنے کی کوشش کریں۔ سمجھ لگتی ہے؟

کمپیوٹر کی پڑھائی کے دوران آپ کا واسطہ 2d اور 3d سے پڑتا ہے۔ میں ابھی تک 2d کی کوئی مثال نہیں دیکھ سکا جو کہ ہماری اس دنیا میں مل سکے۔ یعنی ہماری دنیا ہوئی 3d اب کاغذ پر ایک چیز بنی ہوئی ہے کوئٰ بھی وہ ہے 2d اگر کسی طرح آپ اس میں ایک اور dimension کا اضافہ کر دیں تو کیا ہوگا؟ وہ چیز فورا 3d بن جائے گی۔

میرے خیال سے ہماری دنیا یا جہاں ہم رہتے ہیں یہ اور باقی dimensions ایک دوسرے کے parralel ہیں۔ یعنی ہو سکتا ہے میں ایک ہی وقت میں ان سب دنیا میں ہوں لیکن چونکہ میں 3d ہوں لہذا صرف 3d دنیا کو محسوس کر سکتا ہوں اور اسی میں رہتا ہوں۔ اگر کسی طرح میری ایک Dimension ختم کر دی جائے تو میں فورا اس دنیا سے غائب ہو کر 2d دنیا میں پہنچ جاؤں گا۔

جن کیا ہونگے؟ ان کے پاس یا تو ایک مزید dimension ہو گی یعنی یا تو یہ 4d ہونگے اور اس چوتھی dimension کا میرا ناقص ذہن سوچنے سے قاصر ہے۔ ایک ہی بات سوچ سکتا ہوں کہ وہ 4th diemension ایسی طاقت ہو گی کہ وہ اپنی dimensions میں اضافہ یا کمی کر سکتے ہوں۔ نتیجتا parralel دنیاؤں میں ایک جگہ سے کسی دوسری جگہ جانے کے لئے ان کو پہلے اسی دنیا میں جہاں وہ ہوں پہلے اس مقام پر جانا ہو گا اور پھر dimension تبدیل کرنے سے وہ فورا اس جگہ نمودار ہو سکتے ہونگے۔

یعنی اگر میرا گھر چارٹ پر ایکس 77 اور وائی 34 پر ہے اور جن صاحب اس وقت دوسری dimension میں سیریں کر رہے ہیں تو پہلے وہ 2d دنیا میں اس جگہ تک پہنچیں گیں اور پھر dimension تبدیل کریں گے تو فوری طور پر میرے گھر کے آس پاس نازل ہو جائیں گیں۔

لیں میں نے تو آج کی لمبی لمبی چھوڑ لی :p ابھی مسلمانوں نے اس انتظار کہ مہدی آئیں اور ان کو بچائیں پر بھی چھوڑنی تھی لیکن خدشہ ہے کہ مسلمانوں نے مجھے ملکہ برطانیہ سے کوئی اعزاز دلوا دینا ہے اور ویسے بھی مجھے پاکستان واپس جانا ہے ساری عمر یہاں نہیں رہنا۔

Popularity: 11% [?]

Share and Enjoy:
  • Print
  • Digg
  • Sphinn
  • del.icio.us
  • Facebook
  • Mixx
  • Google Bookmarks
  • Blogplay
  • Reddit
  • RSS
  • StumbleUpon
  • Technorati
  • FriendFeed
  • LinkedIn
  • Live
  • MySpace
  • Twitter
  • Yahoo! Bookmarks
  • Yahoo! Buzz

Popularity: 11% [?]

259 views

 

 

Related Posts

  • gps now On October 29, 2007, 2 Comments
  • I wrote about gps a while ago and now finally I am ready to buy one but I am a bit confuse what to chose n what not to. We are sorted down to garmin now but the question remains which one, I mean which model? I am not that multimedia so mp3 player, FM transmitter,
  • Updated version of Microsoft Phonetic Input Tool Beta On January 10, 2007, 0 Comments
  • Microsft updated the phonetic input tool beta with a newer version, this is the mail we recieved. The Microsoft Phonetic Input Tool Team would like to thank everyone who tested and provided feedback for the version 1.1 beta. As a reminder, the license for the version 1.1 beta (posted in August 2006) will end on January
  • Network Monitor 3.0 has released to web! On December 8, 2006, 0 Comments
  • You are receiving this email because of your participation in the Microsoft Network Monitor 3.0 beta program. The final release of version 3.0 has now been posted to http://connect.microsoft.com. Please update from your beta version to the released version if you have not already done so. It is available free of charge. The team has chosen
  • پاسپورٹ آفس On May 17, 2007, 0 Comments
  • امریکی ایمبیسی کی طرف سے یاد دہانی کے آخری خط کو آئے دو ماہ گزر گئے۔ اس دوران غور و فکر ہوتا رہا۔ ابو کی طرف سے غور اور باقی سارے خاندان کی طرف سے فکر ۔ ماموں باہر سے ہر ہفتے فون کر کے پوچھتے رہے۔ چچا بھی سبھی ابو کو کہہ
  • yahoo messenger beta v9 On October 31, 2007, 0 Comments
  • Yahoo messenger launched the beta version 9 of its messaging client, after joining hands with MSN it actually saw an uprise of 19% in user growth. I was awaiting the new version for a while. Its different and I will actually take time to be comfortable with its new contacts view. Mybloglog a service now
  • Windows Live OneCare 2.0 On July 10, 2007, 0 Comments
  • Windows Live OneCare beta 2.0 is here. This evening a message popup told me not to shutdown my system during the installation. I saw and it was for Windows Live OneCare. It was a 5 to 10 second installation on dsl, may be it took less time than expected due to the windows live onecare
  • The Male Brain, Explained On August 20, 2008, 0 Comments
  • یہ ایک بڑے مزے کا آرٹیکل ہے۔ چونکہ ماشاللہ سب بہت ignorant ہیں اور لنک کرنے پر پڑھیں گے نہیں لہذا میں نے اس کو دلچسپ کرنے کی خاطر اپنے کمنٹس ساتھ دے دئیے ہیں۔ پڑھیئے اور سر دھنئے، پر اپنا، میرا نہیں۔ Women have puzzled over it for years—why the
  • Fast Video Download On December 22, 2006, 1 Comments
  • Fast Video Download can save embedded video files from following video-hosting servers: Angry Alien, Anime Episodes, Anime Forever, Bad Jojo, Blip.TV, Bo-Funk, Bolt, Break.com, Bubblare.dk, CollegeHumor.com, Current.TV, Daily Motion, Danerd.com, eVideo Share, Google Video, Grinvi, iFilm, Libero.IT Video, HI5 (VideoEgg), My Space, MetaCafe, News.NTV.ru, Put File, Streetfire, Totally Crap, You Tube, V-Social and Vidiac. * Just in ONE
  • AnyDVD 6.0.9.7 On December 15, 2006, 0 Comments
  • Publisher’s Description: AnyDVD allows you to decrypt CSS encrypted DVDs on the fly. Insert your CSS- (Content Scrambling System) and RPC (Region Code Protected) – protected DVD into your DVD drive. It will detect it and automatically remove the protection. It only takes a few seconds. Even if your drive is not region-free, immediately you’ll get
  • میری نظر میں On November 10, 2007, 3 Comments
  • صدر؟ مملکت پاکستان جناب؟ جنرل؟ پرویز مشرف نے ایمرجنسی کے بعد قوم؟ سے خطاب فرمایا۔ اس خطاب کی اکثریت کو سمجھ نہیں لگ سکی۔ اس میں صدر کا قصور نہیں۔ اکثریت کو اردو نہیں آتی۔ آئیے میں کوشش کرتا ہوں مجھے جیسے صدر کے خطاب کی سمجھ لگی ویسے آپ کو بھی سمجھانے کی کوشش


8 Responses to “Imagine”

  1. 1 زکریا

    Imaginary kids? I don’t have the imagination to imagine that :-P

  2. 2 میرا پاکستان

    واپسی کی فکر دل سے نکال دیں۔ یہاں ایک دفعہ جو آجاتا ہے وہ باکس میں بند ہو کر ہی جاتا ہے۔ ویسے آج کی باتیں آپ کی دلچسپ ہیں۔

  3. 3 ابو حلیمہ

    السلام علیکم،۔
    ویسے شروع تو میں بھی آپ کے
    imagin(a)ry
    کے استعمال سے کرنا چاہتا تھا لیکن ذکریا بھأی کا تبصرہ دیکھ کر کہا چلو جانے دو۔
    یہ بات آپ کی کسی درجے صحیح ہے کہ ہم لوگوں نے دین سکھانے کا کام بھی سکولوں پر چھوڑ دیا ہے۔ اصولاً تو ہمیں خود پہلے دین سیکھنا

    چاہیے اور پھر اپنے بچوں کو بھی سکھانا چاہیے۔ لیکن جن باتوں کا آپ نے ذکر کیا ہے وہ کؤی علم نہیں قیاس آرأی ہے جس کے صحیح ہونے پر

    آپ کو خود یقین نہیں ہے۔ آپ اسے دین کا نظام سمجھنے کہ مد میں
    brainstorming
    تو کہ سکتے ہیں مگر اپنے بچوں کو یہ خیالات دین کا حصہ بنا کر نہیں سکھا سکتے۔ ہر انسان اپنے طور کوشش کرتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے اس نظامِ

    کأینات کو حل کرنے کا کؤی فارمولا ڈھونڈ لے لیکن صحیح حل تو انہیں لوگوں کو ملتا ہے جنہیں اللہ توفیق دے۔
    آپ نے جو
    parallel universes and multiverses
    کا ذکر کیا ہے یہ سوچ کؤی نٔی نہیں ہے۔ غیر مسلم لوگوں سے پہلے مسلمان علماء نے بھی ان خیالات کا ذکر کیا ہے لیکن ایسے تجزیے کبھی اجماع

    نہیں بن سکے۔ واللہُ اعلم ۔ اصلیت تو خدا ہی جانتا ہے۔
    اب سوچنے کی بات یہ ہے کہ کیا اس طرح کی قیاس آرأی کا کؤی فأیدہ ہے؟ میرے ذاتی خیال میں انسان کی اس طرح کی قیاس آرأییوں کی مشق

    بہت ضروری ہے۔ اس طرح کی مشق سے انسان اپنے دماغ کی سرحدوں کو چھونے کی کوشش کرتا ہے۔ لیکن اس سے پہلے کہ کؤی بھی شخص

    اس مشق میں پڑے، اس کو دین اور عقیدے کے بنیادی اصول سیکھ لینے چاہیٔں تاکہ اس کو اِس بات کا بھی احساس رہے کہ کہاں وہ شرعی سرحد

    عبور کر رہا ہے۔
    ابھی کچھ عرصہ پہلے ذکریا بھأی نے ایک مضمون کا لنک حور کے حوالے سے آپ کے بلاگ پر تبصرے میں دیا تھا۔ اُن صاحب کی سوچ اگر آپ

    ملاحظہ کریں تو وہ بھی انسانی حدوں کو چھونے کی مشق کرتے ہیں جن میں وہ کسی رسمی سوچ کا لحاظ نہیں کرتے، نہ ان کو کؤی احساس ہے

    کہ ان کی تحریریں اللہ اور اس کے رسول کا مذاق اڑا رہیں ہیں ۔ شرک کی بات کو بھی ایسے پیش کرتے ہیں جیسے اس کأینات کو سمجھنے کا کؤی

    نیا زاویہ ہو۔ پھر اس پر یہ بھی کہتے ہیں کہ اگر کؤی مجھے ان خیالات کے طفیل مرتد سمجھتا ہو تو میں مرتد ہی سہی۔
    انسان کی سوچ اللہ کی وحدانیت بھی سمجھتی ہے اور انسان کی سوچ بت میں خدا بھی دیکھتی ہے۔ اس لیے فقط سوچ ہی حق جاننے کے لیے کافی

    نہیں ہے، اس کے ساتھ ساتھ ایمان اور دین و عقیدے کی بنیادی تعلیم بھی ضروری ہے۔
    جس طرح سے آپ نے جنوں کی تھیوری سأینسی اصولوں کے تحت حل کرنے کی کوشش کی ہے، پڑھأی کے زمانے میں ہماری بھی کچھ تھیوریاں

    تھیں جن میں انسان کی پیدأیش اور اس کا لوح محفوظ و عالم الارواح سے تعلق، روح کا حمل کے چوتھے مہینے میں پھونکا جانا، اسلام میں چار

    نکاح کا جأیز ہونا، خنزیر کے گوشت کی حرمت، ایک انسان کا دو جگہوں پر بیک وقت ظاہر رہنا، خلاء میں صلوٰۃ اور صوم کی پابندی وغیرہ

    وغیرہ۔ گو کہ ان تمام چیزوں کو سمجھنے کے لیے ہر قسم کی ریسرچ کی اور علماء سے بھی اس بارے میں جتنی معلومات کر سکا کیں ۔ آخرکار یہ

    سب کچھ میرے اپنے دل کو اللہ کی عبودیت سے سرشار کرنے کے لیے تو کافی ہے لیکن ان خیالات کو اگر میں دین کی تعلیم کا حصہ بنا کر اپنے

    بچوں کو سکھانا شروع کر دوں تو یہ ان کے ساتھ نا انصافی ہے۔ یہ ان کا حق ہے کہ وہ بھی اپنا صاف ذہن استعمال کر کے اللہ تعا لی کی اس کأینات

    کو سمجھنے کی کوشش کریں۔

  4. 4 اجمل

    اللہ سُبحانُہُ و تعالٰی نے انسان کی ساخت ہی ایسی بنائی ہے کہ سب سے چھوٹی عمر میں جائزہ کی قوت زیادہ ترین ہوتی ہے اگر ایسا نہ ہوتا تو بوڑھا ہونے تک بھی وہ ضروری علم و تجربہ حاصل نہ کر پاتا ۔

    کائنات کے متعلق جو کچھ اُجا گر ہو چکا ہے وہ بہت کم ہے اور حرفِ آخر بھی نہیں ۔ قرآن شریف میں سات آسمانوں کا ذکر ہے جب کہ آج کا سائینسدان ابھی تک ایک آسمان کو نہیں پہچان سکا ۔
    انسان کا علم بہت محدود ہے ۔ اسلئے وہی بات کرنا چاہیئے جس کا صحیح علم حاصل ہو جائے ۔ ہم لوگوں کو تو مغربی دنیا والے جاہل گردانتے ہیں لیکن ان کے اپنے لوگوں کی اکثریت ہم سے زیادہ فال رمل وغیرہ میں یقین رکھتی ہے جس کی کوئی حقیقت نہیں ۔

    آپ نے دینی تعلیم سکولوں کے ذمہ کرنے کا ذکر کیا ہے ۔ ہمارے ہاں تو دینی تعلیم کو تعلیم ہی نہیں سمجھا جاتا اور دینی تعلیم کی خواہش رکھنے والے کو بیوقوف سمجھا جاتا ہے ۔ لیکن یہ دین اسلام کی سچائی کا کمال ہے مغربی دنیا اس کو ختم کرنے کیلئے اربوں ڈالر سالانہ خرچ کر رہی ہے اور اپنے فوجی بھی مروا رہی ہے مگر یہ دین کفار کے گھروں میں پنپ رہا ہے ۔

  5. 5 خاور کهوکهر

    آپ جو چاهتے هیں میں اس کو سمجھ رها هوں ـ
    اور اپ کے لکهے پر تبصروں میں ابو حلیمه صاحب کا تبصره اور اجمل صاحب اور افضل صاحب کے خیالات آپ کی تحریر کو وه صورت دیتے هیں جو که آپ دنیا کو دینا جاهتے هیں ـ
    ایسی باتیں جو ذہن میں آتی هیں ان کو بجائے نظر انداز کرنے کے کہنی جاهییں اور دوسرے سوچنے والوں کے خیالات بهی دیکارڈ پر آنے جاهییں ـ
    اس طرح کی پوسٹیں پڑھ کر اگر ایک بچه مطمعن نہیں هو گا تو کم از کم کسی اورجنل سوچ کے ساتھ کسی اور نتچے پر یا کسی ایک اور نظریے کا بانی هو گا ـ

  6. 6 بدتمیز

    zikria: imgain this plz :p

    میرا پاکستان: نہیں میرا ڈبہ نہیں بن سکتا۔ یہ نا ممکنات میں شامل ہے۔ میں ہر صورت اگلے 10 سالوں میں پاکستان ہونگا۔ تابوت میں جانے سے بہتر ہے اپنے پیروں پر چل کر چلا جائے۔
    اگر یہ ناممکن ہوا تو میں چند ماہ ادھر اور چند ماہ ادھر گزارنے والی حرکات کرونگا۔

    ابو حلیمہ: نہیں میں اس کو دین کا حصہ نہٰن بناا چاہتا۔ میں صرف اتنا چاہتا ہوں کہ غور کی دعوت دوں۔ میں اپنے نظریات ٹھونسنے کے بجائے صرف اتنا چاہتا ہوں کہ لوگ غور کریں اور بڑے مجھے بچائے نئے سرے سے سوچنے کا کہیں میری طرح اپنے نظریات پیش کر کے مجھے اس سے آگے سوچنے پر مجبور کر سکیں۔

    اجمل انکل: ہم لوگوں کو نہ تو کپڑے پاک کرنے کا بتہ ہے نہ علم ہے کہ غسل کیسے کرتے ہیں۔ ہماری ستر پجھتر فیصد قوم ایسے رہ رہی ہے۔ کپڑے اور کھانتے تک تو نوکر پکاتے ہیں۔ کیا پاکی کا خیال ہوتا ہو گا؟
    جو دین کفار کے گھر میں پنپ رہا ہے اس کو بھی ہم نے فرقوں کی کچوکے لگانے شروع کئے ہوتے ہیں۔ نتیجتا کچھ کا کچھ بن جاتا ہے۔ ہماری حالت اس شاعر کی سی ہے جو نبی پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بعثت سے پہلے کا تھا اس کو علم تھ اکہ دین ابراہیم کوئی خیال نہیں حقیت ہے لیکن یہ علم نہیں تھ اکہ عمل کیسے کرنا ہے۔

    خاور کھوکھر۔ میرے اکثر خیالات نہایت واہیات ہیں۔ کیوں مروانا جے؟

  7. 7 زکریا

    Badtameez: What’s there to imagine? I am not the one with a pseudonym etc. Plus what use is old info? :-P

  8. 8 بدتمیز

    salam

    old info :( oops now I dont kno the fone number is correct or not. r u still using that number associated with this info?

Leave a Reply




CommentLuv Enabled



Free Clipart

Obama for 08

الٹی سیدھی

Asides

  • just a test post for the movie, 10,000 bc with sabre toothed cat and mamoth and evalot :P

    - #
  •  

    Recent Comments:

    • عبداللہ: :lol: :oops:
    • محمد ریاض شاہد: یار ادھر جو گندم پیدا ہو رہی ہے اس کے لئے سٹوریج...
    • عبداللہ: در حقیقت یہ ہوتے ہیں گھڑے کے مینڈک :oops:
    • عبداللہ: نہیں ہم امام مہدی اور حضرت عیسی کا انتظار کررہے!
    • اسماء پيرس: ہميں بيچوں کی کيا ضرورت ہمارے پاس گندے انڈوں کا سٹاک...
    • بدتمیز: فراست یہ میں نے پہلے پی پڑھ لیا تھا اور آخری لائن بہت...
    • فراست: http://www.slate.com/id/206422 7/
    • عمار ابنِ ضیاء: مسئلہ یہ نہیں‌ہے کہ میرے امی ابو میری کزنز لے کر...
    • بدتمیز: خاور: اسلام میں‌ بھی حکم نہیں ہے بلکہ وضاحت تھی اس حکم کی...
    • ریحان: اب اگر میرے والدین آپس میں کزنز تو میں پھر زہنی مریز کنفرم

     

    Recent Trackbacks:

    Most Viewed

    • Users Online: 0
    • Registered Users: 2
    • Posts: 815
    • Links to posts: 82
    • Links per post: 0.10
    • Top3 commented posts: مہاجر (51) جہیز (42) بھگوڑا کون؟َ (35)
    • Comments: 2859
    • Comments per post: 3.51
    • Top3 commenters: -بدتمیز (658) -راشد کامران (104) -راہبر (87)
    • Pagerank: 0
    • Alexarank: 382622

     

    SideRSS Error: Something bad happened! Try again later.

    Subscribe

    Subscribe to my RSS Feeds

    -->