Fairy Tales
167 views Published June 24th, 2007 in کیوں؟.Fairy tales کیا ہوتی ہیں؟ یہ بچوں کے لئے لکھی گئی مزے مزے کی کہانیاں ہوتی ہیں جس میں سب کچھ ممکن ہوتا ہے۔ میں ابھی بھی بڑے بڑے نام اور حالات حاظرہ پر الٹی سیدھی پراپیگنڈہ کتابیں پڑھنے کی بجائے ایسی fairy tales ہی پڑھتا ہوں۔ جیسے میں نے ابھی harry potter and the deathly hallows کا آرڈر کر رکھا ہے اس کا بے چینی سے انتظار ہے۔ صرف ایک ماہ رہ گیا ہے اس کے آنے میں۔
چند ماہ قبل ٹی وی پر ایک پروگرام dirty jobs دیکھا۔ نام سنتے ہیں ذہن میں چند شر پسندانہ خیالات امڈے۔ ادھر ادھر نظر دوڑا کر آواز نیچی کر دی کہ کسی کو کانوں کان خبر نہ ہو کہ بچہ کن کاموں میں مصروف ہے۔ لیکن دھت تیرے کی۔ نہ تو یہ چند چیتھڑوں میں مختلف tools پکڑے کسی گاڑی کے ارد گرد ایک منحوس سے مکینک کے گرد جمع خواتین تھیں نہ یہ مکمل طور پر بالغان (جس کو ذہنی نابالغ دیکھتے ہیں) کا پروگرام تھا۔ یہ ایک صاحب mike کا پروگرام تھا جس میں ان کا فرمانا ہے کہ
“My name is Mike Rowe, and this is my job: I explore the country looking for people who aren’t afraid to get dirty—hard-working men and women who earn an honest living doing the kinds of jobs that make civilized life possible for the rest of us.”
میں نے 1994 میں پہلی دفعہ ملتان کا دورہ کیا تھا۔ یاد رہے یہ دورہ چیف جسٹس کے دورے کے بالکل برعکس تھا
یہاں ابو کے رشتہ داروں کے گھر رہے۔ وہاں میں نے بہت سارا گوبر دیکھا۔ جس دیوار کو دیکھو گوبر کے تھاپے اور جس چولہے کو دیکھو اس میں یہی تھاپے پڑے جل رہے۔ اور مزید گوبر کے ڈھیر گائے بھینسوں کے پاس پڑے تھے ساتھ ایک تالاب جس میں پچھلے ہفتے ہونے والی بارش اور سیلاب کے پانی میں بھینسیں نہلائی جا رہی تھیں۔ اس کے بعد ہم ماموں کے گھر چلے گئے۔ وہاں بڑے بڑے جناتی سائز کے گملے۔ جن میں لگے پودوں کا سائز درخت جتنا ہو گیا اور گملے میں سوائے جڑوں کے کچھ نہیں بچا اور اب مالی صاحب اکیلے لگے ہوں کہ اس کو گملے سے نکال زمیں میں کیسے لگایا جائے لیکن ماربل کا بڑا گملا ان کے قابو نہیں آتا تھا۔
تب میں نے سوچا کہ اس گوبر کے گملے بنا کر ان میں پودے لگے ہوں اور جب ان پودوں کا سائز بڑا ہو تو پورا گملا اٹھا کر زمین میں لگا دیا۔ لیکن قباحت یہ تھی کہ یہ گملے بدبو دار بھی تھے اور گوبر کے جھڑنے کا اندیشہ بھی تھا۔ لہذا میں نے سوچا کہ اس کو اس پیلی چیز میں لپیٹ دیا جائے جو کہ آم کی پیٹیوں سے برآمد ہوتی ہے یا پھر گندم کے پودے میں۔ یہ شائد سرکنڈے قسم کی چیز ہوتی ہے۔ لیکن بدبو کا مسئلہ حل کرنے سے میرا ناقص ذہن قاصر رہا۔
اب dirty jobs دیکھ کر بہت افسوس ہوا
بدتمیزوں نے میرا آئیڈیا چرا لیا
اس میں دیکھایا گیا کہ ایک باقاعدہ پراسیسنگ بلانٹ لگایا گیا۔ پہلے گوبر میں سے پانی الگ کیا گیا۔ پھر اس کو گلایا گیا۔ گلا کر پھر اس کو مزید خشک کیا گیا۔ پھر بدبو دور کر کے اس میں پانی ملا کر نیم خنک حالت میں اس کو مشینوں کے ذریعے گملوں میں تبدیل کر دیا گیا۔
میرے پاس اس طرح کے بہت سے فضول خیالات تھے۔ (اب معلوم ہوا ہم 5 جماعت میں ستمبر ٹیسٹ میں 27 نمبر لے کر فیل کیوں ہوئے تھے
) ان پر میں نے کبھی بات نہیں کی۔ لیکن کمبختوں نے میرے آئیڈیے چرانے شروع کر دئے۔ fairy tales کے حوالے سے میں نے ابھی مزید لکھنا تھا لیکن مشورہ ہے کہ لمبی لمبی نہ چھوڑا کرو
لہذا باقی کل سہی۔
Popularity: 30%
Popularity: 30%
167 views
Related Posts
- Harry Potter and the deathy hallows On February 2, 2007, 0 Comments
- Harry Potter, a fantastic novel but still you can critisize a lot on it while lovin it the most if you are childish like me. the book 7 is named “Harry Potter and the Deathly Hallows ” interested to buy? well you have to wait upto july 21st 2007. you can also pre-order this book
- amazon credit card On March 21, 2007, 0 Comments
- I applied almost every where for a credit card :P. and Every body denied. Even my own bank. Today in my mail I found an envelop, amazon issued me the credit card and I think its a good idea to purchase the first thing with the new card at amazon.com. yeah yeah its
- Harry Potter and the order of the phoenix On June 1, 2007, 0 Comments
- you should know by now that I am a fan of harry potter. So I cant wait to see the 5th part of the movie series. Some says that this part is goin to be the last part. well how knows it can be. So the date is set to july 13th. lets c if
- Harry Potter and the Deathly Hallows On July 22, 2007, 0 Comments
- Muggles beware, dark lord is at large, roaming through countries killing peoples and he has killed the 2nd best after dumbledor, none other than mad eye moody. well atleast upto page 105, moody is dead with the dead body missing. I ordered harry potter and the deathly hallows back in march. during the time amazon contacted
- میری نظر میں On November 10, 2007, 3 Comments
- صدر؟ مملکت پاکستان جناب؟ جنرل؟ پرویز مشرف نے ایمرجنسی کے بعد قوم؟ سے خطاب فرمایا۔ اس خطاب کی اکثریت کو سمجھ نہیں لگ سکی۔ اس میں صدر کا قصور نہیں۔ اکثریت کو اردو نہیں آتی۔ آئیے میں کوشش کرتا ہوں مجھے جیسے صدر کے خطاب کی سمجھ لگی ویسے آپ کو بھی سمجھانے کی کوشش
- finished hp7 On July 26, 2007, 0 Comments
- I finished harry potter and the deathly hallows this afternoon, was it good? yeh the papers was great the font could not be any better size and most of all it was a hardcover. am I suppose to talk abt the story? nah I aint gona spoil ur fun so read the book ur self and enjoy
- Updated version of Microsoft Phonetic Input Tool Beta On January 10, 2007, 0 Comments
- Microsft updated the phonetic input tool beta with a newer version, this is the mail we recieved. The Microsoft Phonetic Input Tool Team would like to thank everyone who tested and provided feedback for the version 1.1 beta. As a reminder, the license for the version 1.1 beta (posted in August 2006) will end on January
- گوگل ایڈسینس On August 4, 2007, 16 Comments
- میرے چند دوستوں نے اردو سے انگلش کی طرف ہجرت کی۔ اب انگلش بلاگ بھی مذاق تھا اور اردو بلاگ بھی مذاق ہی تھا۔ خیر یہ ان کا ذاتی فیصلہ تھا۔ یہ کچھ عجیب سا ہے کہ ایک طرف آپ اردو اردو کریں اور پھر انگلش میں مشقیں کریں۔ اور انگلش کو برتر ماننے والے
- t3ch On May 31, 2007, 2 Comments
- Ok when is the time you are suppose to be most excited? when you plan to visit newyork city? nah. I can imagine qadeer ahmad rana’s face turning red to dark maroon into black with steam coming out of his ears muttering somethin in my honor. Before you say some find it our where I am? well if
- Life as an American Female Soldier On November 3, 2007, 0 Comments
- War in iraq is no where near popular. Now media is allowed to publish what so ever. Mission accomplished. I heard now pk army has women soldiers too to conquer women lawyers Every person has a story some tell some don’t. 3 female soldiers tell the tale of what they been through. Its shocking
Random Posts









گوبر کی صفائی کیلیے پروسیسنگ پلانٹ امیروں کے چونچلے ہیں اور پاکستان چیسا غریب ملک ان اخراجات کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ لیکن بات آپ کی درست ہے کہ ہم بھی وہی سوچتے ہیں جو یہ لوگ سوچتے ہیں اور یہاں آکر پتہ چلا کہ یہ لوگ کوئی تیس مار خاں نہیں ہیں ہم جیسے ہی ہیں۔ بس فرق ہے تو صرف وصائل کا۔
slam
میرا پاکستان: نہیں اس میں امیر غریب ملک کا کوئی چکر نہیں۔ یہ فارم ایک عام سے ڈیری فارمر نے چھوٹی سی جگہ پر قائم کر رکھا تھا۔ اس شخص سے زیادہ بڑے فارمز تو ہمارے لاہور کے ارد گرد ہیں۔
بات ہوتی ہے سوچ کی طاقت کی۔ لاہور کے عقلمند تو اس گوبر کو ٹھیکانے لگانے کے لئے پبلک سیوریج استعمال کرتے تھے۔