Scooter libby

اگر صدراتی امیدواران کی تقاریر کا جائزہ لیں تو ان میں یہ بات بہت کامن ہے کہ وہ اب اس عراق پالیس پر یو ٹرن لے چکے ہیں جس پر کبھی حمایت کر چکے ہیں۔ جیسے ہیلری کلنٹن اور ان کے ساتھ ایک اور سینیٹر سے کہا گیا کہ آپ نے عراق وار سے پہلے جاری کی جانے والی رپورٹ تو پڑھی ہی نہیں تھی تو اب آپ کا کیا خیال ہے؟ انہوں نے کہا کہ حالانکہ ہم نے پڑھی نہیں تھی لیکن مجھے اس پر بریفنگ دی گئی تھی۔ اب عراق وار غلط سمت میں جا رہی ہے لہذا ہم اپنی حمایت واپس لے رہے ہیں۔

صدر بش سی آئی اے کو الزام دیتے نظر آتے ہیں کہ اس نے غلط انفارمیشن مہیا کیں۔ حالانکہ یہ سب دیکھنے پر ایسا لگتا ہے جیسے پلان کہیں اور بنا اور اس کے لئے تمام اداروں کو استعمال کیا گیا۔ سی آئی اے نے صدر بش کو سب اطلاعات غلط نہیں فراہم کی تھیں۔ لیکن صدر بش جوش میں غلطی پر غلطی کرتے گئے۔

صدر بش نے حکم دیا تھا کہ کسی صورت القاعدہ اور صدام حسین کا لنک ڈھونڈا جائے۔ لیکن یہ کام کسی صورت نہ ہو سکا۔ ان دونوں کے درمیان کسی قسم کا لنک نہ مل سکا۔ وجہ تھی صدام کو صرف اپنی ذات سے غرض تھی دوسرے اس کا ایک ہی کام سب چیزوں پر بھاری تھا۔ اس نے مذہب پر لڑائی کو نکیل ڈالی ہوئی تھی۔ لہذا ایک جعلی خط یا رسید تیار کی گئی۔ جس کے مطابق صدام حسین نائیجر سے یورینیم خرید رہا تھا۔ اس رسید کو استعمال کرنے سے سی آئی اے نہ صدر بش کو روکا کہ یہ جعلی ہے اور اس کا سراغ نہیں لگایا جا سکتا۔ صدر نے ایک نہ سنی اور اپنی تقریر میں خط کا حوالہ دیا۔ (بعد میں سی آئی اے پر الزام دھر کر شرمندہ نہ ہوئے)

سی آئی اے کہ کچھ اہلکاروں کا سب کو پتہ ہوتا ہے کہ یہ اس کے لئے کام کرتا ہے اور کچھ انڈر کور ہوتے ہیں۔ امریکی سفیر کی بیوی بھی سی آئی اے کی انڈر کور ایجنٹ تھی۔ یہ ریسرچ میں تھی شائد۔ ان سے کہا گیا کہ پتہ لگایا جائے کہ یہ خط یا رسید درست ہے یا نہیں۔ تحقیق سے پتہ چلا کہ یہ جعلی ہے۔ ان کو منع کیا گیا لیکن انہوں نے کہہ ڈالا کہ یہ رسید جعلی ہے۔ جس طرح ہنری کیسینجر نے بھٹو کو کہا تھا کہ تمکو عبرت کا نشان بنا دیں گیں۔ ویسے ہی ان خاتون کا کیرئیر ختم کر دیا گیا۔ ان کی آئی ڈی reveal کر دی گئی۔ جس سے یہ سی آئی اے کے کام کی نہیں رہیں۔

کسی بھی ایجنٹ کی ٹریننگ اور اس کو بنانے ڈھونڈنے اور کام کروانے پر محنت اور سرمایہ صرف ہوتا ہے۔ یہاں کسی ایجنٹ کی آئی ڈی reveal کرنا جرم ہے۔ لہذا اس کی تحقیقات شروع کر دی گئیں۔ ان کی آئی ڈی reveal  کرنے والے صاحب تھے scooter irvin libby یہ نائب صدر ڈک چینی کے ماتحت تھے اور چیف آف سٹاف کے عہدے پر کام کرتے تھے۔ انہوں نے استعفیٰ دے دیا تھا۔ اب اس سال ان کے خلاف ثابت ہونے پر 250 ہزار ڈالر جرمانہ اور ڈھائی سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ ان صاحب پر یہودی لابی سے تعلق رکھنے کا الزام لگایا جا رہا ہے۔

میرا خیال تھا کہ یہودی لفظ سن کر صرف مسلمانوں کو وٹ چڑھتے ہیں لیکن عیسائی نوجوان بھی ان سے نفرت کرتے ہیں۔ جیسے بالٹی مور پر ایک یہودی کو دیکھ کر دو عیسائی اس کو گالیاں دینے لگ گئے۔ اس کی مجھے سمجھ نہیں لگ سکی۔ جیسے نیویارک میں دیسی علاقوں میں میں نے کتنے لوگوں کو ان سے بات کرتے دیکھا ہے بےعزتی بھی کرتے ہیں لیکن یہ آگے سے ہنستے رہتے ہیں۔

اگر خدا کے پیغام کو کسی نے صیح سمجھا تو وہ یہی قوم ہے۔ صرف ایک دفعہ سزا ملی اس کے بعد انہوں نے خدا کو پہچان لیا۔ خدا نے کہا اکٹھے رہو ہم تفرقہ میں ہیں اور یہ لوگ united تو کیا ہم صرف دو چار جملے ان کے خلاف بول کر اپنا فرض ادا کر چلے؟ ان سے منسوب اکثر کہانیاں ماورائی بنا دی جاتی ہے جبکہ میرے خیال سے منصوبہ بندی اور متحد رہنے کا کرشمہ ہے۔ جو کہ ہم میں عنقا ہے۔

امریکہ میں بھی ان سے نفرت کا اظہار وقتا فوقتا ہوتا رہتا ہے جیسے میں نے university of wisconsin کے پروفیسر کا لکھا کہ انہوں نے ان کے خلاف کچھ لکھا تھا۔ یہ پروفیسر صاحب فارغ کر دئے گئے۔ ابھی harvard university کے ایک پروفیسر نے university of chicago کے پروفیسر کے ساتھ مل کر یہودی لابی پر مضمون لکھا ہے۔ اس کی سافٹ کاپی پی ڈی ایف فارمیٹ میں harvard university کی سائیٹ پر پڑی ہے۔ میں ابھی تک اس کو پڑھ نہیں پایا۔ لیکن اس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ یہودیوں کے خلاف کتنی اونچی سطح تک کام ہو رہا ہے یا کم از کم کس سطح پر لوگ بات کر رہے ہیں۔ ویسے میں اصرار کرونگا کہ کوشش کر کے اس کا دوسرا صفحہ ضرور پڑھیں جہاں دونوں یونیورسٹیوں کی طرف سے ایک disclaimer دیا گیا ہے۔

 ایک یہودی جوڑے کے جانے کے بعد گورے بائیکرز کے ایک گروپ نے موٹی سی گالی دیتے ہوئے کہا تھا کہ یہ لوگ ہمارے تعلیمی اداروں میں گھس گئے ہیں اور اپنے خلاف کچھ بھی کہنے والے کو نکال باہر کرتے ہیں اور اس کو کسی جگہ پڑھانے کی اجازت نہیں ملتی۔ ان دنوں ایک ٹیچر کا قصہ گرم تھا جس نے ہالو کاسٹ کے خلاف کچھ کہا تھا۔ امریکہ میں اسکولوں میں ہالو کاسٹ سے متعلقہ لٹریچر مہیا کیا جاتا ہے کہ جا کر پڑھو۔ اب کلاس میں ڈسکس ہو گی تو سب کو پڑھنا پڑتا ہے۔

ہم اکثر سنتے ہیں کہ یہودیوں نے چرچ پر قبضہ کر لیا اور چرچ بھی اب یہودی ہی ہے۔ جیسے پرانے پوپ نے یہودیوں کو حضرت عیسی کے قتل سے بریت کا معافی نامہ جاری کر دیا۔ میرے خیال سے قدامت پسند چرچ زندہ ہے اور اسی طرح طاقت ور ہے۔ لیکن سامنے نہیں آتا مزاحمت کرتا ہے۔ فیس پر یہ والا رکھا ہوا ہے۔ لہذا اگر کسی چیز پر آپ یہودیوں پر الزام لگاتے ہیں تو ہو سکتا ہے کہ وہ مزاحمت کرنے والے گروپ نے کیا ہو۔ جیسے اس پروفیسر کو فارغ کیا گیا۔ اس سے کسی اور کی جرات نہیں ہوگی کہ یہودیوں کے خلاف بات کرے لیکن یہ کام یہودی بھی کر سکتے ہیں اور وہ دوسرا گروپ بھی کہ یہودیوں کو بدنام کرے۔ اور اگر یہودی ہی یہ سب کرتے ہیں تو اگر آپ سوئے پڑے ہیں تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ اوروں کو حق نہیں کہ وہ کچھ نہیں کریں۔

میں نے کل ذکر کیا sheriff lee baca کا اور اس خاتون رپورٹر کا جس کو عدالت نے نیوز سورس نہ بتانے پر جیل بھیج دیا۔ یہ شیرف وہی شیرف ہے جس نے میل گبسن کے یہودیوں کے خلاف نفرت آمیز بیانات کی ویڈیو عدالت میں پیش کرنے سے exempt کر دی تھی۔ اور یہ خاتون رپورٹر یہودی لابی سے ہیں اور یہودی ہیں۔ پڑھتے ساتھ ہی شیرف اچھا لگنے لگا اور خاتون بری نہ؟ اپنے سوچنے کے انداز کو بدلیں۔ مسلمان فضول ترین قوم ہے۔ صحیح اور غلط ہمیشہ صحیح اور غلط ہونا چاہئے چاہے مخالف ہو یا دوست۔ آپ اپنا حق استعمال نہیں کر رہے تو ان کے کرنے پر اعتراض کیوں؟

 

Popularity: 6%

Popularity: 6%

196 views

 

 

Related Posts

  • haulin house On July 30, 2008, 4 Comments
  • کافی سالوں پہلے روس کی خبر تھی کہ وہاں کوئی تاریخ عمارت تھی جو کہ ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جائی گئی تھی۔ یعنی بنیادوں سے اٹھا کر دوسری جگہ لے جائی گئی تھی۔ امریکہ میں ایسے گھروں کو  ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جایا جاتا ہے۔ جیسے اگر آپ
  • امریکی انصاف On June 9, 2007, 1 Comments
  • میں امریکہ کے east coast  پر رہتا ہوں۔ یعنی مشرقی ساحل پر۔ اگر آپ سیدھا چلتے جائیں تو دوسری طرف مغربی ساحل ہے۔ پچھلے دنوں امریکہ کے دونوں ساحلوں پر ایسے واقعے ہوئے جو کہ پاکستان میں چیف جسٹس والے واقعے پر ذمہ داران کے منہ پر پرزور طمانچہ ہے۔ پہلا واقعہ تھا کہ کہ
  • i864 On July 27, 2007, 0 Comments
  • 20 جون کو ہم لوگ اپنے پولیس سرٹیفیکیٹ لے آئے۔ اس کے بعد اب ابو کو روزانہ کی بنیاد پر کہنا کہ فون کر کے ماموں کو بتا دیں۔ لیکن نہیں۔ مجال ہے کہ ابو کچھ خیال کریں۔ ماموں انتظار میں اور ابو انکار میں۔ روزنہ کل کل کر کے پورے بیس دن بعد فون
  • New Presidential coins On January 7, 2007, 0 Comments
  • A new presidential dollar coin will be appearing in circulation beginning February 16, 2007.  United States Mint officials for the first time revealed designs for the presidential dollar coin series at a November 20, 2006 ceremony held at the Smithsonian Institution’s National Portrait Gallery.The dollars are to be produced because of the Presidential $1 Coin
  • Google Summer Of Code On March 22, 2007, 0 Comments
  • Looking for something fun to do this summer? All college and university students around the world are invited to apply to get paid $4,500 USD to work on your favorite open source project this summer. WordPress is among the 131 accepted to Google Summer of Code, of more than 300 projects that applied We have eight
  • 2 more betas On June 27, 2007, 0 Comments
  • Dont know microsoft just launched 2 more betas or just one now and one had already been there. but 2 more betas r live now. windows live Photo Gallery and Windows Live Folders (though folder is only available for signup in between 10 am to 4 pm Pacific Standard Time on june 27th) To get into
  • میری نظر میں On November 10, 2007, 3 Comments
  • صدر؟ مملکت پاکستان جناب؟ جنرل؟ پرویز مشرف نے ایمرجنسی کے بعد قوم؟ سے خطاب فرمایا۔ اس خطاب کی اکثریت کو سمجھ نہیں لگ سکی۔ اس میں صدر کا قصور نہیں۔ اکثریت کو اردو نہیں آتی۔ آئیے میں کوشش کرتا ہوں مجھے جیسے صدر کے خطاب کی سمجھ لگی ویسے آپ کو بھی سمجھانے کی کوشش
  • gps now On October 29, 2007, 2 Comments
  • I wrote about gps a while ago and now finally I am ready to buy one but I am a bit confuse what to chose n what not to. We are sorted down to garmin now but the question remains which one, I mean which model? I am not that multimedia so mp3 player, FM transmitter,
  • gov gone wild On March 6, 2007, 4 Comments
  • If you live on planet earth you would have known “girls gone wild”, If you live in United States of America, You must have known “guys gone wild”. But there is somethin you are missing. The famous gov gone wild. The next release of “guvs gone wild”, we all have been watching this crazy drama over
  • 50 Cents in da club On August 24, 2007, 0 Comments
  • Go, go, go, go, go, go Go, shorty It’s your birthday We gon’ party like it’s your birthday We gon’ sip Bacardi like it’s your birthday And you know we don’t give a fuck cause it’s not your birthday! [Chorus (2x)] You can find me in the club, bottle full of bub Look mami i got the X ,if you into takin drugs Im into

 

Random Posts


4 Responses to “Scooter libby”

  1. 1 میرا پاکستان(44)

    اس بات کی سمجھ نہیں آئی کہ بات سکوٹر لبی سے شروع کی اور ختم یہودیوںپر۔ سکوٹر لبی اور یہودیوں کا کیا تعلق بنا؟

    [reply to this comment]

  2. 2 زکریا(34)

    یہ پوسٹ کچھ پلے نہیں پڑی۔ بالکل اردو اخباروں کے انداز میں لکھی ہوئی ہے۔

    [reply to this comment]

  3. 3 ابو حلیمہ(15)

    السلام علیکم،۔
    شاید با تمیز بھأی کے ذہن میں بہت سارے خیالات جمع تھے اور بیان کرتے کرتے کہیں سے کہیں نکل گٔے۔
    خیر جہاں تک بات ہے کہ حق کا ساتھ دینا چاہیے، اس سے تو کؤی انکار نہیں کرتا۔ مختلف روایات میں آتا ہے کہ رسول اللہ (ص) نے خود کٔی دفعہ یہودیوں کے حق میں فیصلہ سنایا کیونکہ بات حق کی تھی؂ مگر اس کے ساتھ ساتھ یہودیوں کی مکّار سوچ سے بھی متنبہ کیا۔ اللہ تعالی نے بھی ان یہودیوں کو اپنا اولیاء نہ بنانے کا قرآن میں کہا ہے۔
    تو بات مختصر یہی ہے کہ جہاں تک معاملات کا تعلق ہے وہاں راست بازی سے ہی کام لینے کا حکم ہے لیکن جہاں بات آ جأے ان یہودیوں کو اپنا رفیق اور ہم راز بنانے کا، وہاں تو ان کے قریب بھی جانے کی ممانعت ہے۔ جہاں تک تعلق ہے نفرت کا تو ہمیں تو کسی بھی انسان سے نفرت کا حق نہیں ہے، ہاں کسی کے فعل سے نفرت کی جا سکتی ہے ورنہ انسان کا تو دل میں یہی درد ہونا چاہیے جو آقأے ؂؂دو جہاں کے دل میں تھا کہ
    ہر امتی قیامت کے دن سرخرو ہو جأے۔ اب ہماری حالت یہ ہے کے ہم کسی کو کیا سرخرو کروایں گے، خود ہی بے حال ہیں۔ پھر بھی انسان ۡقرآن اور سنت کو اپنی زندگی کا حصہ بناتے ہوے لوگوں کو اسلام کی طرف راغب کر سکتا ہے، اپنی تو کوشش ہی ہے، ورنہ ہدایت تو اللہ ہی کے ہاتھ میں ہے۔

    [reply to this comment]

  4. 4 بدتمیز(426)

    سلام

    زکریا اور میرا پاکستان: بس کبھی کبھی الٹی سیدھی باتیں لکھ دیتا ہوں۔

    ابوحلیمہ: سر اللہ آپ کو جزا دے۔ آپ نے بہترین اور درست طور پر میرا موقف بیان کر دیا۔

    [reply to this comment]

Leave a Reply







Free Clipart

الٹی سیدھی

Asides

  • just a test post for the movie, 10,000 bc with sabre toothed cat and mamoth and evalot :P

    - #
  •  

    Recent Comments:

    • راشد کامران: کوئی شک نہیں‌ کہ خام مال سستا ہوتا ہے خصوصا اگر آپ...
    • بدتمیز: راشد کامران: ہمم والمارٹ پر بنگلہ دیش کی بنی شرٹس 20 ڈالر...
    • بدتمیز: آجکل انکی یہی زبان ہے۔
    • ابوشامل: یاد کرنے کا شکریہ۔ ابوشامل’s last blog post..جشن آزادی مبارک
    • ابوشامل: بہت خوب! اس “تیل چکر” کو سمجھنے کے لیے بہت اچھی...
    • اردو: اردو کا پروگرام ھے ےا انگریزی کا؟
    • بدتمیز: نہیں میں گانے ایسے ہی موڈیفائی کر کے اپنی پسند کے الفاظ...
    • راشد کامران: بہت خوبصورت ۔۔ یہ بات بالکل درست ہے لوگوں کی سمجھنا...
    • میرا پاکستان: یہ گانا ہمیں‌بھی پسند ہے، لگتا ہے اور کو پنجابی...
    • بدتمیز: ہے ایک حسینہ :D جی یہ گانا ہی تھا تو وہ کوڈ ڈالنا بھول گیا۔

     

    Recent Trackbacks:

    Most Viewed

  • Honda Accord 2008 - 1,526 views
  • urdu bloggin plugin tidbits - 1,289 views
  • Runaway Love - 1,271 views
  • aitzaz ahsan interview - 963 views
  • میں رہ گیا کنوارہ - 869 views
  • جہیز - 810 views
  • میرا تعارف - 672 views
  • عورت کہیں جسے - 641 views
  • talk - 631 views
  • jextr - 609 views
  • About - 600 views
  • کارٹون - 597 views
  • Toyota Camry - 577 views
  • افسوس - 576 views
  • میں پاگل میرا دل وی پاگل - 570 views
  • ہم اس لئے گھورتے ہیں۔ - 540 views
  • @live.com.pk - 539 views
  • Contact - 520 views
  • ڈومز ڈے - 517 views
  • مزید کارڈز پلیز - 505 views
    • Users Online: 0
    • Registered Users: 2
    • Posts: 550
    • Links to posts: 55
    • Links per post: 0.10
    • Top3 commented posts: جہیز (40) سب سے پہلے پاکستان (33) جامعہ حفصہ (20)
    • Comments: 1643
    • Comments per post: 2.99
    • Top3 commenters: -بدتمیز (426) -راہبر (83) -اجمل (64)
    • Pagerank:
    • Alexarank: 0

     

    اردو بلاگرز

    Powered by SideRSS Plugin

    Subscribe

    Subscribe to my RSS Feeds

    -->


    FireStats icon Powered by FireStats