میں امریکہ کے east coast پر رہتا ہوں۔ یعنی مشرقی ساحل پر۔ اگر آپ سیدھا چلتے جائیں تو دوسری طرف مغربی ساحل ہے۔ پچھلے دنوں امریکہ کے دونوں ساحلوں پر ایسے واقعے ہوئے جو کہ پاکستان میں چیف جسٹس والے واقعے پر ذمہ داران کے منہ پر پرزور طمانچہ ہے۔
پہلا واقعہ تھا کہ کہ atlanta georgia کی فٹبال ٹیم کے کوارٹر بیک micheall vick کی owned پراپرٹی سے کتوں کی باقیات نکلیں۔ ان کو کسی نے ہنٹ فراہم کیا تھا کہ وہ کتوں کی لڑائی میں ملوث ہیں۔ micheall vick کتوں کے licensced breeder ہیں۔ ان کی پراپرٹی سے اور بہت سا سامان ملا جس میں زنجیریں بھی تھیں جن سے کتوں کو باندھا جاتا تھا۔
پاکستانی نظام پر طمانچہ تب ہوا کہ فیڈرل ادارے نے اجازت لی کہ وہ پراپرٹی کی تلاشی لے سکیں۔ تلاشی کے لئے مقررہ وقت ہوتا ہے یعنی سرچ وارنٹ پر لکھا ہوتا ہے کہ اس دن تک تلاشی لے لو یہ نہیں کہ ایک دفعہ حاصل کیا تو جب چاہے مرضی تنگ کرو۔ لوکل اتھارٹی کے ایک صاحب اڑ گئے۔ ان کا موقف تھا کہ کہیں فیڈرل ادارہ اس لئے تو پھرتی نہیں دکھا رہا کہ کوارٹر بیک ایک سلبریٹی ہے۔ کیا ایک عام آدمی کے لئے بھی ایسا ہی آپریشن کیا جاتا؟ نتیجتا سرچ وارنٹ ایکسپائر ہو گیا۔ اب تقریبا ایک ماہ کے بعد جا کر فیڈرل تفتیشی ادارے پراپرٹی میں گھس سکیں ہیں۔ آپ اگر یہ بھی سمجھیں کہ ان صاحب نے مائیکل کو وقت فراہم کروا دیا کہ وہ نشانات غائب کر سکیں تب بھی ادارے باہر سے تو نگرانی کر سکتے ہیں نہ۔ یہ ایک لوکل اتھارٹی کی طاقت تھی کہ وفاقی ادارے کی چلنے نہ دی۔ ہمارے ملک میں دیکھ لیں لوکل اتھارٹی نے وفاقی طاقت کی چلنے نہ دی تو ٹینک چڑھا دئے۔ اور جہاں لوکل اتھارٹی نے وفاقی طاقت کے لئے بندے مارے وہاں کالا وزیر کہتا ہے بابا کیا ہوا؟ چند بندے ہی تو تھے نہ۔
مغربی ساحل پر ہے کیلیفورنیا۔ یہاں ہے ہالی ووڈ۔ جہاں بگڑے لوگ بکثرت پائے جاتے ہیں۔ لہذا یہاں انتظامات بھی سخت ہیں۔ پیرس ہلٹن کو کون نہیں جانتا؟ اس امیر زادی نے بہت شہرت حاصل کی ہے۔ ان کی بوائے فرینڈ کے ساتھ مناظر والی فلم نے انکو کتنے ہفتہ top searched پوزیشن پر رکھا۔ اس کے بعد جو شہرت ان کو حاصل ہوئی وہ کم نہیں تھی۔
یہاں امریکہ میں شراب کے زیر اثر گاڑی چلانے پر بہت سخت سزائیں ہیں۔ کیونکہ آپ اپنی جان کو ہی نہیں دوسروں کی جان کو بھی خطرہ میں ڈالتے ہیں۔ لہذا یا تو کرائے کی گاڑی کا بندوبست کریں یا پھر کسی ایسے بندے کو ساتھ لے جانے پر آمادہ کریں جو پارٹی میں جا کر پئے گا نہیں۔ اب امیرزادے قانوں کی کہاں پرواہ کرتے ہیں لہذا یہ لوگ اکثر قانون کے زیر حراست ہوتے ہیں۔ ویسے بھی اس سے ان کو شہرت ملتی ہے۔ بعد میں کتاب لکھی اور لاکھوں کمائے۔
مس ہلٹن بھی اس طرح کی بہت سی voilations کر چکی تھیں۔ نتیجتا اس دفعہ کورٹ نے ان کو جیل بھیج دیا۔ ساتھ میں حکم دیا کہ وہ گھر پر نظر بند رہ کر اپنی ٹرم نہیں پوری کر سکتیں۔ جیل میں پہلے تو ان کو الگ سیل فراہم کرنے کی خاطر ان کی cell-mate خاتون کو جو کہ Mtv کے پروگرام میں کچھ کام دیکھا آئیں تھیں کو گھر بھیج دیا گیا تا کہ سیل میں وہ اپنی مرضی سے رہ سکیں۔ اس کے بعد تیسرے ہی دن مس ہلٹن کو ایک unspecified وجہ کے تحت گھر پر جا کر اپنی ٹرم پوری کرنے کی اجازت دے دی گئی۔ اور یہ سب کرنے والے تھے lee baca جیل سپرٹنڈنٹ۔ ان پر الزام ہے کہ وہ سب سے زیادہ تحائف وصول کرتے ہیں۔ بلکہ پوری کیلیفورنیا اسٹیٹ میں سب sherifs کے کل تحائف سے زیادہ تحائف وصول کرتے ہیں۔ انہوں نے مس ہلٹن کو گھر جانے کی اجازت دے کر عدالتی حکم کی خلاف ورزی کی کیونکہ عدالت نے انکو گھر جانے سے منع کیا تھا۔
عدالت نے فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے مس ہلٹن کو عدالت بلا بھیجا۔ تین وکیل عدالت میں کچھ نہ کر سکے اور جج نے مس ہلٹن کو دوبارہ جیل بھیج دیا۔ قانون کے تحت اگر چار دن تک اچھا برتاؤ کیا جائے تو ایک دن کی سزا ختم ہوتی جاتی ہے۔ لہذا اگر مس ہلٹن نہ بھی اچھی رہیں تب بھی شیرف کی بدولت جلد واپس آ جائیں گیں۔
اس سے پہلے امریکی عدالت کے دو فیصلے میری نظر میں بہت برے تھے۔ ایک میں ایک ایسی خاتون جو کہ مشینوں کے سہارے 12 سال سے زندہ تھیں کو اس کے شوہر کی درخواست پر اس عورت کے ماں باپ کی نہ سنتے ہوئے مشینوں سے الگ کر کے مرنے دیا گیا۔ دوسرا تھا جب ایک رپورٹر نے عدالتی حکم کی تعمیل نہ کی اور اپنے نیوز سورس کا پتہ نہ بتایا۔ اس پر عدالت نے اس کو جیل بھیج دیا۔ کسی کو زندگی سے محروم کرنا میرے نزدیک درست عمل نہیں۔ میں تو مکڑیوں کو بھی کوشش کرتا ہوں کہ اگر زیادہ بھاگ دوڑ نہ کریں تو کسی اخبار سے اٹھا کر گھر سے باہر پھینک دوں یہاں تو ایک انسان تھی۔ زندگی جیسی بھی ہو انسان کو پیاری ہوتی ہے۔ اس کو مشینوں سے الگ کر کے قتل کیا گیا۔ رپورٹر پر جو حکم تھا کہ اپنے نیوز سورس کا پتہ بتائے وہ میرے خیال سے درست نہیں۔ کیونکہ اگر رپورٹر اپنے نیوز سورس کا بتانے لگ جائیں تو لوگ خبر دینا بند کردیں کیونکہ نام آنے پر ان کو قتل کر دیا جائے گا۔ لہذا دباؤ درست نہیں تھا۔
اب تک شیرف سے نفرت یا بیزاری اور رپورٹر سے ہمدردی محسوس ہوئی؟ اگر ہاں تو کل اسی بارے میں مزید کچھ لکھونگا۔
Popularity: 16% [?]
Popularity: 16% [?]
221 views
Related Posts
- Presidential Election 2008 On May 6, 2007, 5 Comments
- امریکہ میں آج کل صدر بش پیچھے ہو گئے ہیں۔ اور ساری توجہ 2008 کے صدارتی الیکشن کے امیدوار لے رہے ہیں۔ اس سلسلے میں ابتدائی speeches ہو چکی ہیں۔ امریکہ میں عہدے کسی کے باپ کی جاگیر نہیں ہوتی۔ اور پاکستان کے برعکس لوگ بھی خوامخواہ کسی کی مخالفت یا حق میں جذباتی نہیں
- 911 On January 18, 2009, 6 Comments
- آجکل نیویارک میں رج کے ٹھنڈ پڑ رہی ہے۔ درجہ حرارت single digit میں ہوتا ہےاور real feel تو اس سے بھی کم۔ پرسوں AAA کو 1200 کے قریب کالز موصول ہوئیں صرف نیوجرسی سے اور 35 فیصد کی پرابلم صرف اتنی تھی کہ ان کا ڈور لاک سردی سے فریز ہو گیا تھا۔ ویسے
- if only google (any search engine) could hear me… On September 9, 2007, 3 Comments
- This is somethin I could say may show up as web 3.0 or may be it become a part of web 2.0. I don’t kno if any of this already in place or have already been working off. Only google might have the potetial to actually work on it. But perhaps I take google too seriously
- yahoo messenger beta v9 On October 31, 2007, 0 Comments
- Yahoo messenger launched the beta version 9 of its messaging client, after joining hands with MSN it actually saw an uprise of 19% in user growth. I was awaiting the new version for a while. Its different and I will actually take time to be comfortable with its new contacts view. Mybloglog a service now
- اردو انگلش On February 18, 2007, 9 Comments
- یہ علی ہے۔ عرب ہے۔ انڈین لوگوں سے نفرت کرتا ہے۔ انگلش میں صرف ابتدائی طور پر اپنا مدعا بیان کر سکتا ہے۔ اس سے جب میں نے پوچھا کہ انڈین لوگوں کو ناپسند کرنے کی وجہ تو اس کا جواب تھا کہ اس کو جس امیگریشن کورٹ میں پیش کیا گیا تھا وہاں کی
- Scooter libby On June 11, 2007, 4 Comments
- اگر صدراتی امیدواران کی تقاریر کا جائزہ لیں تو ان میں یہ بات بہت کامن ہے کہ وہ اب اس عراق پالیس پر یو ٹرن لے چکے ہیں جس پر کبھی حمایت کر چکے ہیں۔ جیسے ہیلری کلنٹن اور ان کے ساتھ ایک اور سینیٹر سے کہا گیا کہ آپ نے عراق وار سے پہلے
- Windows Live Home On August 11, 2007, 0 Comments
- Windows Live Home brings your online world together in one place, from search, photos, logging, e-mail, and more.With Windows Live Home you can:ConnectHotmail: Next-generation e-mail on the WebMessenger: Chat with friends on the world’s most popular instant messaging networkContacts: Keep one up-to-date contact list that you can access everywhere on Windows Live FindSearch: Say hello to
- شرافت کا زمانہ ہی نہیں On November 27, 2007, 5 Comments
- ہم سب کا ہنس ہنس کر برا حال تھا۔ وہ بھی ہنس رہا تھا ساتھ ساتھ بار بار مڑ کر اس طرف دیکھ رہا تھا جہاں وہ بندہ غائب ہوا تھا۔ پھر کہتا ایرانی بالکل صحیح کرتے ہیں۔ gays کو پھانسی لٹکا دیتے ہیں۔ ان دنوں ایرانی صدر کو واپس گئے ایک ہی ہفتہ ہوا
- عقلمند اور قانون On November 18, 2006, 0 Comments
- امریکہ تارکین وطن کا ملک ہے۔ یہاں ہر قوم اور ملک کے لوگ رہتے ہیں۔east North کی طرف tolerance زیادہ ہے مگر جیسے جیسے south یا west کی طرف جائیں لوگوں کی بہت بڑی تعداد red neck ہے۔ امریکی ریاست Nevada کی ایک county کی council نے 2 کے مقابلے میں 3 کی اکثریت سے ایک
- گوگل ایڈسینس On August 4, 2007, 16 Comments
- میرے چند دوستوں نے اردو سے انگلش کی طرف ہجرت کی۔ اب انگلش بلاگ بھی مذاق تھا اور اردو بلاگ بھی مذاق ہی تھا۔ خیر یہ ان کا ذاتی فیصلہ تھا۔ یہ کچھ عجیب سا ہے کہ ایک طرف آپ اردو اردو کریں اور پھر انگلش میں مشقیں کریں۔ اور انگلش کو برتر ماننے والے




























جاپانی میں باکا پاگل کے لیے استعمال هوتا ہے ـ
یہاں جاپان میں جب بهی ان صاحب کا نام اتا هے اتا ہے ـ
تو نیوز کاسٹر کا ہاسا نکل جاتا ہے ـ
اردو مین بامحاوره لکهیں تو یه بنتا ہے جناب پاگل صاحب