Phd ایک ایسی بلا جسکو چمڑتی ہے اس کے عزیزوں اقارب کو بھگتنی پڑتی ہے۔ میرا خاندان اس معاملے میں خود کفیل ہے اور اس قدر ہے کہ میں سوچ رہا ہوں ان کی ایکسپورٹ شروع کر دوں۔ ننھیال میں تو میں وہ واحد معصوم ہوں جو بیچلرز ہے۔۔ مجھے تو شبہ ہے کہ ان لوگوں کے نوکر بھی پوسٹ گریجویٹ ہیں۔ ابھی بھی پچھلے ہفتے میرے ایک بھائی لندن تشریفے لے گئے ہیں پی ایچ ڈی کرنے۔ ماسٹرز تو اس قدر لوگوں نے کیا ہوا کہ صوفہ بھی اٹھائیں تو نیچے سے کوئی نہ کوئی ڈگری برآمد ہو جاتی ہے۔ میرے بارے میں شبہ ہے کہ میری ڈگری امریکی پولیس جاری کرے گی کہ بھیا کیمرے سے تصویریں کیوں لیتے ہو؟ اور میں جواب میں پوچھونگا کہ اس کو دوربین کے طور پر استعمال کروں؟
میرے دودھیال میں اصلی تے وڈے والی قسم کے پی ایچ ڈی ہیں یعنی وہ لوگ جنہوں نے دھوپ میں بال سفید نہیں کئے۔ یہ خضاب کیوں استعمال کرتے ہیں وہ الگ کہانی ہے۔ کم تعلیم (بیچلرز) کے ساتھ جو رتبہ انہوں نے حاصل کر لیا وہ کم لوگوں کو نصیب ہوتا ہے۔ ایسے لوگوں کے درمیان گھر کر آپ کیا محسوس کرتے ہیں؟ بڑی دل جلانے والی کہانی ہے۔ ایسے لوگوں کے نزدیک آپ بےوقوف جہاں کے ہوتے ہیں (وہ تو باقیوں کے نزدیک بھی ہوتے ہیں لیکن ان کے نزدیک خاص طور پر ہوتے ہیں) لہذا یہ آپ کو کافی کچھ سمجھانے کے موڈ میں رہتے ہیں اور آپ کے تیور کو اکثر الزام دیتے ہیں کہ تمکو بتانا تھا لیکن بتا نہ سکے۔
بچپن میں جب ابھی اتنے پی ایچ ڈی، ڈاکٹر اور انجئنیر نمودار نہیں تھے اور لے دے کر صرف ایک ڈاکٹر ایک پی ایچ ڈی اور دو انجئنئیر تھے تب میری شامت آنے پر ان کے قصے اور مجھ سے بندھی امیدوں پر بھی لیکچر ملا کرتا تھا۔ میری ذہانت کے جو الٹے جھنڈے گڑے ہوئے تھے اس کے باعث خصوصی شفقت کا سلسلہ چاروں طرف سے جاری رہتا تھا۔ جس کسی کا فون آتا وہ مجھ سے زیادہ میری پڑھائی کے بارے میں جاننے کا متمنی رہتا۔ لہذا امی نے شروع میں بڑی محنت کرائی۔ بہاولپور میں تو خالہ جمعہ والے دن بھی چھٹی نہیں ہونتے دیتی تھیں۔ اس دن بھی پڑھائی۔ اور تو اور گرمیوں کی چھٹیاں سب نہا دھو ادھر ادھر پھر رہے ہیں اور مجھ معصوم کو پہاڑے یاد کرانے پر لگایا ہوا ہوتا تھا۔ معصومیت کی حد کہ اگر خالہ نے ایک جگہ بیٹھایا ہے اور میں تھک گیا ہوں تو ڈر کے مارے اتنی ہمت نہیں ہوتی تھی کہ اٹھ کر کسی دوسری جگہ بیٹھ جاؤ۔ (پہاڑے آج تک یاد نہیں ہوئے
)
ٹین ایج میں جب اعلی تعلیم یافتہ پوری کھیپ وجود میں آ گئی جس میں کم سے کم بھی فرسٹ ڈویژن ایم ایس سی ماسٹرز ان فزکس یا کیمسٹری والے تھے تب بھی میری حرکات نہ سدھر سکیں۔ میں نے تب مشغلہ بنا لیا کہ جہاں میری بات کی نفی کی گئی فوری طور پر کسی پی ایچ ڈی سے باندھ دی اور لوگوں کی مخالفت میں کمی یا ہچکچاہٹ سے لطف اندوز ہوا۔
جی ہاں پی ایچ ڈی آپ کی ہر بات کو سند کا درجہ عطا کرتی ہے۔ یہ ہمارے معاشرے کا (میرے خیال سے میرے خاندان کا) المیہ و لمحہ فکریہ ہے۔ پی ایچ ڈی کو عام طور پر ہر معاملے میں پرفیکٹ سمجھ لیا جاتا ہے جبکہ یہ صرف مخصوص موضوع پر پرفیکٹ ہو سکتے ہیں ضروری نہیں کہ باقی پر بھی ان کی رائے اہم یا صیح ہو۔ جیسے ایک جاہل شخص بھی کسی معاملے پر اعلی تعلیم یافتہ سے بہتر رائے اور اپروچ رکھ سکتا ہے۔
جیسے پاکستان میں گردے نکالنے کا جرم اس قدر عام ہے کہ ہم لوگوں میں سے احساس ہی ختم ہو گیا ہے اور ایسی خبر پر ہم کچھ نہیں کرتے۔ یا سوچتے۔ جون 2006 میں میں نے اپنے ماموں (پی ایچ ڈی ان کیمسٹری) کو کہا کہ پاکستان میں یہ ہوتا ہے انہوں نے میری بات کا یقین نہیں کیا۔ جیو پر اسی ہفتے ایک گروہ کے پکڑے جانے پر مجھے کہتے اچھا تم صیح کہہ رہے تھے۔ قصور ان کا بھی نہیں اس قدر رحمدل شخص جو کسی کو تکلیف نہ دے اور نہ کبھی کسی سے انشورنس کلیم کرے راتوں کو سنسان سڑک پر گاڑی روک کر کچھوے کو اٹھا کر سائیڈ پر کرے وہ کیسے سوچ سکتا ہے کہ ہم گندگی کے کس ڈھیر میں زندہ ہیں۔
ایسے ہی ایک صاحب (ایک ڈاکٹر) کو میں نے کہا کہ ورجینیا میں پیرنٹس گھر پر اپنے 21 سال سے کم عمر بچوں کو الکوحل دے سکتے ہیں۔ پابندی ان کے خریدنے پر ہے۔ وہ نہ مانے۔ (میں ان سے سائنسی وجہ پوچھ رہا تھا کہ کیا وجہ ہے کہ چھوٹی عمر کے لوگوں کے لئے یہ زیادہ نقصان دہ ہے؟)
پی ایچ ڈی کی تین بڑی نشانیاں ہیں۔ ایک ان کی شرافت (جس کو عقلمند ان کی معاملہ فہمی اور مجھ جیسے جاہل بزدلی سمجھتے ہیں) ان کا کسی بھی معاملے پر میں نہ مانو والا روئیہ (جو کہ عام طور پر چھوٹوں یا کم علم لوگوں کی طرف) اور ان کا کسی بھی چیز کے لئے arial view جیسے پاکستان میں عام طور پر قاعدہ ہے کہ تھوڑا اس پلڑے میں تو تھوڑا اس پلڑے میں۔ یعنی کوئی نہ کوئی سائیڈ ضرور لینی ہے۔ یہ فضائی جائزے پیش کرنے کے شوقین ہوتے ہیں اور کسی طرف مکمل سائیڈ نہیں لیتے۔ نیوٹرل قسم کے بندے ہوتے ہیں۔
چلیں میرے حق میں دعا کریں کہ میری باقی ماندہ زندگی ان اعلی تعلیم یافتہ خواتین و حضرات میں بخیر و عافیت گزر جائے اور میرے بیچلرز کی طرف ان کا دھیان نہ جائے۔ میں جب تک ان کو سمجھاؤں کہ ضروری نہیں تم پی ایچ ڈی ہو تو تمہاری سوچ بھی پرفیکٹ ہے۔
Popularity: 11% [?]
Popularity: 11% [?]
217 views
Related Posts
- yahoo messenger beta v9 On October 31, 2007, 0 Comments
- Yahoo messenger launched the beta version 9 of its messaging client, after joining hands with MSN it actually saw an uprise of 19% in user growth. I was awaiting the new version for a while. Its different and I will actually take time to be comfortable with its new contacts view. Mybloglog a service now
- Gustav On August 31, 2008, 0 Comments
- صدر بش صرف 29 فیصد حمایت کے ساتھ اس وقت پورے ملک پر حکومت کر رہے ہیں۔ یعنی ان کو پولز کےمطابق عوام میں سے صرف 29 فیصد کی حمایت حاصل ہے۔ ہمارے ملک میں چاہے ہیوی مینڈیٹ ہو یا زرداری حکومت ختم کرنا کوئی مشکل بات نہیں۔ consistency کی کمی کی وجہ سے ہمارے
- پاکستان یا ہندوستان؟ On July 22, 2007, 4 Comments
- انڈیا اب بہت ترقی کر چکا ہے۔ یہ سنتے ہی میں نے کھڑکی سے باہر جھانکنا بند کیا جہاں سے میں بس کا انتظار کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔ (عام طور پر کہیں بیٹھنا پڑ جائے تو میں اسی نشت منتخب کرتا ہوں جہاں سے میرا view بڑا ہو کسی ایسی جگہ جہاں دیکھنے
- 2 more betas On June 27, 2007, 0 Comments
- Dont know microsoft just launched 2 more betas or just one now and one had already been there. but 2 more betas r live now. windows live Photo Gallery and Windows Live Folders (though folder is only available for signup in between 10 am to 4 pm Pacific Standard Time on june 27th) To get into
- میری نظر میں On November 10, 2007, 3 Comments
- صدر؟ مملکت پاکستان جناب؟ جنرل؟ پرویز مشرف نے ایمرجنسی کے بعد قوم؟ سے خطاب فرمایا۔ اس خطاب کی اکثریت کو سمجھ نہیں لگ سکی۔ اس میں صدر کا قصور نہیں۔ اکثریت کو اردو نہیں آتی۔ آئیے میں کوشش کرتا ہوں مجھے جیسے صدر کے خطاب کی سمجھ لگی ویسے آپ کو بھی سمجھانے کی کوشش
- Windows Live Skydrive On August 11, 2007, 0 Comments
- well the changed the name again, windows live folders to windows live skydrive. I liked the name folders though. When you sign in to Windows Live Skydrive, you’re in charge For each folder you create, you choose who has access to it. Add new folders, rename them, or change who has access at any time. Always where you
- New Presidential coins On January 7, 2007, 0 Comments
- A new presidential dollar coin will be appearing in circulation beginning February 16, 2007. United States Mint officials for the first time revealed designs for the presidential dollar coin series at a November 20, 2006 ceremony held at the Smithsonian Institution’s National Portrait Gallery.The dollars are to be produced because of the Presidential $1 Coin
- صدر پاکستان جنرل پرویز مشرف کی تقریر کا مکمل متن On November 8, 2007, 4 Comments
- مغری میڈیا میں پاکستان کے حوالے سے بہت تشویشناک رپورٹس پیش کی جا رہی ہیں جس کا صدر کو بالکل اندازہ نہیں۔ صدر کا انداز ایسے ہی ہے جیسے وہ سو کر اٹھے ہو کچھ سمجھنے میں عمر کے تقاضے کے تحت وقت لیتے ہوں۔ خاص طور پر صدر کے انگلش میں خطاب پر بہت




























انگور کھٹے ہیں
ایک تو تمہارا فونٹ نہایت واہیات ہے
دوسرے تم نان سٹاپ لکھتے ہو ۔ بندہِ خدا دو تین پیراگراف بنا دو تمہارا احسان مند ہوں گا ۔ یقین مانو اتنی مشکل ہوتی ہے تمہاری بکواس پڑھنے میں کہ اتنی دیر میں بندہ تین چار اور بلاگ پڑھ لے ۔
سلام
زکریا: ہائے اب آپ کو کیا پتہ ہو کہ انگور کیوں کھٹے تھے یا ہیں
خیر مٹی ڈالیں۔
قدیر احمد: فونٹ واہیات تو نہیں ٹاہوما ہے۔
میں نے ایسے نہیں لکھتا تھا ہوٹل سے ایڈیٹ کیا تو ساری ایڈیٹنگ فارغ ہو گئی۔ اور تم میری بکواس نہ بھی پڑھو تو کوءی حرج نہیں۔