کچھ صاحبان ونڈوز وسٹا میں اردو لکھنے والا سافٹ وئیر ڈھونڈتے میرے بلاگ پر پہنچے۔ تین ماہ قبل تو کرلپ کی سائیٹ پر ونڈوز وسٹا کی سپورٹ موجود نہیں تھی۔ محفل فورم پر پوسٹ کرنے پر قیصرانی نے ایک لنک فراہم کیا تب سے میں انہی کا دیا ہوا کی بورڈ استعمال کر رہا ہوں۔ اس کو یہاں سے ڈائریکٹ ڈاؤنلوڈ کر لیں یا پھر اس تھریڈ سے مزید معلومات دیکھیں۔ونڈوز وسٹا کے لئے اردو سپورٹ انسٹال کرنے کی کوئی لمبی چوڑی ضرورت نہیں پڑتی بہت سکون سے صرف قیصرانی کا دیا ہوا کی بورڈ انسٹال کر لیں اور بس لینگویج بار فورا ڈیسکٹاپ پر کلاک کے ساتھ نمودار ہو جائے گی۔ابھی دیکھنے پر یہ دو مزید لنک ملے ہیں جہاں ونڈوز وسٹا پر چلنے والے کی بورڈ لے آؤٹس پر بات کی گئی ہے۔
Popularity: 8% [?]



























0 Responses
Stay in touch with the conversation, subscribe to the RSS feed for comments on this post.