پاکستان کی بدلتی صورتحال اور صدر مشرف کے حمائتیوں کی حرکات سے تنگ بہت سے لوگ اور بلاگر اب سیاست کی طرف لکھنے پر مائل ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ تصویر ہزار الفاظ سے زیادہ اثر رکھتی ہے تو پھر متحرک تصویر کتنا اثر رکھتی ہو گی؟
میری ان تمام لوگوں سے گزارش ہے کہ یوٹیوب سے سرچ کر کے ویڈیوز ضرور شامل کیا کریں۔ جیسے میرا پاکستان کے بلاگ پر کچھ ہی عرصے میں بہت سی ویڈیوز جمع ہو جائیں گیں جس سے ان کے بلاگ پر آنے والے بھی مستفید ہونگے ساتھ ساتھ ان کا بلاگ بھی انٹرایکٹو بنتا جائے گا۔
تقریبا سبھی بلاگ اس وقت ورڈپریس پر کنورٹ ہو چکے ہیں۔ بدقسمتی سے ورڈ پریس کا ایڈیٹر ان ویڈیوز کے کوڈ داخل کرنے پر ان سے جاوا سکرپٹ کا کچھ حصہ مٹا دیتا ہے جس کی وجہ سے ویڈیو پوسٹ میں ظاہر نہیں ہوتی۔ شائد اس وجہ سے بھی لوگ ویڈیوز پوسٹ نہیں کر رہے۔ جیسے شائد انکل اجمل نے یہ والی ویڈیو اپنے بلاگ پر انسرٹ کرنی تھی لیکن وہ ظاہر نہیں ہوئی۔
میں نے پہلے لکھا تھا کہ میں ونڈوز لائیو رائیٹر استعمال کرتا ہوں۔ مزید آسانی کے لئے ایسے صاحبان جن کا کوڈنگ دیکھ کر دم نکلتا ہے۔ (میری طرح) وہ اس کا ایک پلگ ان انسرٹ ویڈیو استعمال کر سکتے ہیں۔ اس کی مدد سے نہائت آسانی سے ویڈیو انسرٹ کی جا سکتی ہے۔
اوپن سورس کے لحاظ سے شائد شعیب صفدر نے ایک دفعہ بتایا تھا کہ وہ کونسا پروگرام استعمال کرتے ہیں۔ انہوں نے اپنے بلاگ پر ویڈیو بھی ابھی حال ہی میں پوسٹ کی ہے۔ وہ ضرور تفصیل سے لکھیں کہ انہوں نے کیسے ویڈیو انسرٹ کی۔ اس کا ایک سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ ویب 2 کے حوالے سے مسابقت کی دوڑ لگی ہوئی ہے اور اگر آپ غور کریں کہ کسی ویڈیو پر کلک کر کے یوٹیوب پر جائیں تو آپ کا یو آر ایل لنک میں موجود ہوتا ہے لہذا آپ کے بلاگ کے ایسپوژر کا اچھا موقع ہے۔
اجمل انکل کے بلاگ پر اس ویڈیو کے لنک سے یوٹیوپ پر گیا تو وہاں ایک ایسی ویڈیو نظر آئی جس کو میں کافی عرصے سے دیکھنے کی کوشش میں تھا۔ یہ تھی عدنان کاکا خیلی کا صدر مشرف سے خطاب۔
پہلے حصے میں عدنان کاکا خیل صدر مشرف سے خطاب کر رہے ہیں
دوسرے حصے میں صدر مشرف عدنان کو جواب دے رہے ہیں۔
Mr President of pakistan, In this new era where our most favorite topic is to speak agaisnt you. I really appreciate your tolerance (though I am like other against most of your decision and completely agrein with adnan’s statement about you being rude talker to your own nation) and I blv that no body else (a politician) could do that. I salute you for this (personally I agree that past’s so-called democratic governments in pakistan were dictatorships in nature) and I blv down the road after 5 to 15 years nation and you both will feel sorry for each other and what happened.
Popularity: 25% [?]



























آپ نے صحیح پہچانا ۔ میرے مہامان لاہور سے آ گئے ہیں میں انشاء اللہ دو تین دن بعد آپ کی شاگردی اختیار کروں گا ۔
یوٹیوبت خود یہ سہولت اپنے بلاگ پر مہیا کرتی ہے۔ اس کے علاوہ مندرجہ ذیل لنک سے ورڈ پریس کا پلگ ان انسٹال کریں اور اسی کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے وڈیو اپنے بلاگ پر اپ لوڈ کرلیں
http://www.skarcha.com/wp-plugins/wpvideo/
ویسے یہ کام یعنی وڈیو اپ لوڈ کے طریقے اگر ٹیکنالوجی بلاگ پر ہوں تو بہت سارے لوگ اس سے استفادہ حاصل کرسکتے ہیں
سلام
اجمل انکل: پہچانا کہاں سر، میں نے بھی پہلی دفعہ ایسی غلطی کی تھی جب نظر نہیں آیا تو پوسٹ ایڈیٹ کر کے صیح طرح ویڈیو لگاءی۔
میرا پاکستان: پہلی مصیبت ہے لکھنا اور دوسری ہے ٹیوٹوریل کی شکل دینا۔ کوشش کروں گا ٹکڑوں کی صورت میں بنا دوں۔