کیا کچھ

میں گزشتہ دو ماہ سے مختلف کام کرنے کا سوچتا ہوں لیکن صرف سوچتا ہی ہوں کر نہیں پاتا۔ اس میں کچھ قصور سست الوجودی کے ساتھ ساتھ عقل سمجھ کا بھی ہے۔ سستی کا تو اس سے اندازہ لگا سکتے ہیں کہ بلاگ کو مووایبل ٹائپ پر کنورٹ کرنا تھا جو کہ پچھلے سال ستمبر میں سوچا تھا اور نومبر میں جا کر پبلکلی کہا تھا لیکن ابھی تک نہیں ہو سکا اور مجھے لگتا ہے کہ ہو گا بھی نہیں۔ الٹا دماغ میں ایک ویب 2 بلاگ کا خاکہ بن گیا۔ عقل کا اندازہ لگا لیں کہ کتنی آسان چیزیں سمجھ نہیں لگتیں۔

چند مثالیں۔

میں اردو سیارہ کی طرز پر ایک فیڈ ایگریگیٹر سیٹ کرنے کا سوچ رہا تھا۔ کم سے کم بھی دو ماہ قبل قدیر صاحب کو کہا۔ انہوں نے ارشاد فرمایا بڑا آسان ہے planet ڈاؤنلوڈ کر کے انسٹال کر لو بلاگرز ڈاٹ پی کے بھی وہی استعمال کرتا ہے اور اردو سیارہ بھی۔ میں نے کر تو لیا لیکن ککھ سمجھ نہیں لگی کہ کیسے اس کو انسٹال کروں۔ پہلے تو نام پر تین ہفتے غور کیا کہ /planet میں انسٹال کروں کہ نہیں۔ تنگ آ کر وہی کر دیا کہ جب سیٹ ہو جائے گا تو ڈائریکٹری تبدیل کردونگا۔ لیکن منحوس نہیں ہوا۔ ویب پر بہت سرچ کیا کہ کچھ معلوم پڑے کوئی آسان ٹیوٹوریل لیکن کہاں جی۔ لیکن اسی تلاش میں ایک اور چیز ملی۔ یہ تھی فیڈ جیک۔ اس کے فیچر تو اچھے لکھے ہوئے تھے لیکن سر کے اوپر سے سب کچھ گزر گیا۔ کسی صاحب کو علم ہو کہ اس فیڈ جیک کا کہیں آسان ترین ٹیوٹوریل؟ یا اس کو سیٹ کرنے کے لئے کسی قسم کی معلومات؟

گوگل کے کسٹم سرچ انجن کے بارے میں کچھ عرصہ پہلے لکھا تھا۔ اس پر میں نے تھوڑا سا کام کیا خوشی تو بہت ہوئی کہ بہت سے لوگ اور سائیٹس اب یونیکوڈ اردو میں ہیں بلکہ حیرانی ہوتی ہے کہ ہم اتنی زیادہ سائیٹس سے واقفیت نہیں رکھتے لیکن اس میں بہت سی سائیٹس یا فورم سیاسی موضوعات سے یا پھر اسلامی معلومات سے پر ملتے ہیں۔ مسئلے دو تھے ایک تو حل ہو گیا دوسرا نہیں ہوا۔ جو حل ہو گیا وہ یہ تھا کہ میں چاہتا تھا کہ اس کسٹم سرچ انجن پر جو سرچ کرے اس کے لئے آپشن ہو کہ وہ بجائے ان ساری اردو یونیکوڈ سائیٹس میں سرچ کرنے کے صرف مطلوبہ قسم کی سائیٹس میں سرچ کر سکے جیسے اگر کسی کو علم ہے کہ جو معلومات اس نے پڑھی تھی وہ کسی بلاگ پر تھی یا کسی فورم پر تو وہ اردو کسٹم سرچ انجن میں صرف شامل بلاگز یا فورمز پر سرچ کر سکے۔ یہ اس کے فیچر Refinements کے ذریعے ممکن ہوا۔ دوسرا مسئلہ یہ ہے کہ پتہ کیسے چلے کہ جو اسلامی معلومات دی گئی ہیں وہ صیح بھی ہیں۔ پہلے پہل میں سیاسی اور اسلامی سائیٹس شامل نہیں کرنا چاہ رہا تھا لیکن پھر سوال سامنے آ کھڑا ہوا کہ کیوں؟ ضروری نہیں کہ مجھے یا چند لوگوں کو یہ چیزیں شامل کرنا پسند نہیں تو end user کو بھی نہیں پسند ہونگی لہذا ان کو بھی شامل کرنا چاہئے۔ بلکہ اکثر لوگ تو نیٹ پر بڑی مزے مزے کی سرچ کرتے پائے جاتے ہیں ضروری نہیں کہ وہ جنس کے متعلق ہی ہو لہذا ان سائیٹس کو شامل کرنے پر بات رکی ہوئی ہے۔

گوگل ایڈسینس کے حوالے سے کچھ دلچسپ باتیں پتہ چلیں لیکن ان کی تک سمجھ نہ لگ سکی جیسے اگر ویب پیج asp میں بنا ہوا ہے تو گوگل کے اشتہارات نظر آتے ہین چاہے اس میں انگلش کا ایک لفظ نہ ہو لیکن php میں بننے والے صفحات میں ایسا نہیں ہے۔ ہاں اگر php صفحات تک سرچ کے کے پہنچا جائے تو ان پر اشتہارات نظر آتے ہیں لہذا اردو بلاگر دل چھوٹا مت کریں اور لکھتے رہیں اللہ کرم کرے گا :P ویسے میرا یقین کریں میں خود بڑا جیلس ہوں۔ قدیر صاحب tripple figures میں رقم وصول کر چکے ہیں۔ جہانزیب کے نئے ہوسٹ پر منتقل ہوتے ہی پہلے ہفتے میں 8 ڈالر بنے ہیں۔ اس کے بعد بات نہیں ہوئی امید ہے کافی اچھی رقم بن گئی ہو گی۔ لہذا صبر کریں میں بھی آپ کے ساتھ ہوں۔

گوگل نے کچھ عرصہ قبل measuremap کو خریدا تھا میں تب سے اس کی beta testing کے لئے بیتاب ہوں لیکن ابھی گوگل نے اپنی سروس google analytics کو اپڈیٹ کیا ہے اور اس کا لک اور فیل بالکل measuremap جیسا ہے۔ کم از کم مجھے تو اس کا نیا لک بہت اچھا لگا۔ (نقشے پر غور اسی نے شروع کروایا ) گوگل نے analytics کو اعدادو شمار فراہم کرنے والی فرم urchin کی خریداری کے بعد enhance کرے کے لانچ کیا تھا لہذا ابھی تک یہی علم ہے کہ سائیٹس کے لئے یہ بہترین ہے کہ جبکہ  measuremap بلاگز کے لئے ہے۔ دیکھیں کب ہاتھ لگتی ہے۔

گوگل میپ کے حوالے سے ایک نیا آئیڈیا تھا کہ اگر ایسا ہو سکے کے کسی نقشے پر خود کسٹم مارکنگ کی جا سکے جیسے نقشے پر مختلف سڑکوں کو اس طرح مارک کرنا کہ معلوم ہو کہ کہاں جانا ہے اور کہاں نہیں۔ مجھے اس کا خیال اس طرح آیا کہ اگر dmv کا روڈ ٹیسٹ دینا ہو تو بندہ علاقے کا نقشہ نکال کر اس کو مارک کرے دے کہ وہ پہلے کہاں لے کر جاتے ہیں اور پھر کس روٹ سے ہوتے ہوئے کہاں لے جاتے ہیں۔ اس سے فائدہ یہ ہو گا کہ لوگ جو گھبرا جاتے ہیں وہ اس راستے پر ایک دفعہ پریکٹس کر کے چلے جائیں۔ جیسے کافی عرصہ پہلے کسی صاحب کو پتہ تھا روٹ کا تو انہوں نے اپنی بیگم کی قابلیت دیکھتے ہوئے پہلے ان کو اس روٹ پر پریکٹس کروائی پھر ٹیسٹ دلوایا۔ ونڈوز لائیو میپ پر تو میں دیکھ چکا ہوں کہ اس کے تھری ڈی میپ پر یہ کرنا ممکن ہے لیکن تین دن ہو گئے میں نے ابھی تک اس کو دوبارہ کھول کر مزید تجربات نہیں کئے۔

انٹرنیٹ پر ٹی وی اب عام ہوتا جا رہا ہے۔ باہر رہنے والے اکثر لوگ تو بڑے بڑے ٹی وی لے کر اس سے لطف اندوز ہوتے ہیں لیکن اب ان لوگوں کے لئے جنکو صرف ایک یا دو چینلز کے لئے مہنگے cable service providers سے رجوع کرنا پڑتا ہے جیسے یہاں کیبل سستی ہے لیکن پاکستانی چینلز کے لئے ہمیں dish network لینا پڑتا ہے تو ان کے لئے انٹرنیٹ پر ٹی وی ہے اس سائیٹ کا نام ہےjumptvv اور یہاں اکثر چینلز کی سبسکرپشن 5 ڈالر ہے۔ اس پر میرے ایک جاننے والے اپنے ملک کے چینلز دیکھ رہے تھے تو مجھے اس کا علم ہوا۔ اس کے بعد کسی اور جگہ سے میل آ گئی ایک اور ٹی وی سروس کی جس سائیٹ کا نام ہے joost یہ ابھی بیٹا سٹیج میں ہے اور مجھے معلومات فراہم کرنے والے صاحب نے کہا تھا کہ مختلف بلاگز پر ان کی beta invitation دیکھوں۔ میرے پاس اتنا وقت کہاں ہوتا ہے لہذا اگر کسی کو مزید کچھ علم پڑے تو مجھے بھی شامل حال کرے۔

اتنی قیمتی معلومات پہنچانے کے لئے قدیر صاحب کے ٹیکنالوجی بلاگ کے نہ استعمال کرنے پر میری گو شمالی ہو سکتی ہے لیکن چونکہ ساری چیزیں مجھ سے ریلیٹڈ ہیں اور میں نے بیچ میں الٹی سیدھی باتیں لکھنی ہوتی ہیں لہذا یہی پر لکھ دیں۔ کسی صاحب کے دل سے میرے لئے نہ بھی دعا نکل رہی ہو تب بھی کر دیں آج کل کافی ضرورت ہے، دعاؤں کی :P ۔

 

Popularity: 9% [?]

Share and Enjoy:
  • Print
  • Digg
  • Sphinn
  • del.icio.us
  • Facebook
  • Mixx
  • Google Bookmarks
  • Blogplay
  • Reddit
  • RSS
  • StumbleUpon
  • Technorati
  • FriendFeed
  • LinkedIn
  • Live
  • MySpace
  • Twitter
  • Yahoo! Bookmarks
  • Yahoo! Buzz

Popularity: 9% [?]

293 views

 

 

Related Posts

  • Test Scenario for Windows Live OneCare Family Safety (beta) On January 13, 2007, 0 Comments
  • Those of you who had been selected to participate into managed beta of Windowls Live OneCare Family Safety Beta should have recieved the email for the opening of test scenario. Hers is the mail we recieved go complete the scenario and hope for the best.   Hello Beta Tester, If you joined the Windows Live OneCare Family Safety
  • Buy a Domain with Google On December 18, 2006, 0 Comments
  • One year domain registration for $10 Private domain registration to protect against spam at no extra cost Full DNS control and domain management Automatically configured to work with Google services Email, calendar, instant messaging, web pages and more also at no extra charge To make ‘getting started’ an easier process, we’ve partnered with a select
  • open xdrive On June 13, 2007, 0 Comments
  • Xdrive’s Data Service Platform (XDSP) is not just storage. Our JSON v1.1 API (aka Xdrive JSON interface) allows developers to access the storage, services, and functions of the XDSP programatically via a set of web services. Unlike other services, resources are allocated to the user, not the developer or application. Each user can have
  • Orkut opens to general public On November 9, 2006, 0 Comments
  • In its attempt to out-run microsoft’s wallop which opened as an invitation only service last month and facebook which opened its sign-ups to peoples all over the world, google opened up its orkut sign-ups to anybody who wants to join as priviously it was only an invitation only service. AKPC_IDS += "317,";Popularity: 9% [?] Share and Enjoy:
  • Halo 3 On December 6, 2006, 0 Comments
  • Received an email containing information related to famous game Halo’s sequel Halo 3. Microsoft’s Bungie Studio is seeking gamers who could test out the new game and give real time feed back to enhance and refine the final product. A key part is the offering of multi player game aspect for the very first time through
  • Setting up a Wireless Network On August 12, 2007, 0 Comments
  • Setting up a home network is a breeze now a days. thanks to linksys (a branch of cisco) routers. all you have to do is to follow the instructions, sit back and relax. they ask you to insert the cd first since windows is preloaded with drivers so you may end up having a completely
  • Now Zune? On May 22, 2007, 0 Comments
  • I was a part of Windows live messenger’s managed beta. those were fun days waiting for new realease and wathcing messenger transforming into a shining new product. Sending out invitations to all the pplz, to show appreciation windows live messenger team sent the managed beta testers a windows live messenger logo bag   I receivd mine
  • Network Monitor 3.0 has released to web! On December 8, 2006, 0 Comments
  • You are receiving this email because of your participation in the Microsoft Network Monitor 3.0 beta program. The final release of version 3.0 has now been posted to http://connect.microsoft.com. Please update from your beta version to the released version if you have not already done so. It is available free of charge. The team has chosen
  • Google Voice Invitations On December 18, 2009, 4 Comments
  • I have 10 Google Voice Invitations to give away, please leave email address to get one. keep in mind google voice works only in USA at the moment. AKPC_IDS += "317,";Popularity: 9% [?] Share and Enjoy:
  • اردو کسٹم سرچ انجن On February 11, 2007, 7 Comments
  • انٹرنیٹ پر سرچ کرتے ہوئے بعض دفعہ بہت کام کی بات نظر آتی ہے۔ اب اگر وقت ہو تو اس کو سکون سے دیکھا جا سکتا ہے۔ لیکن میرے ساتھ ہمیشہ یہ ہوتا ہے کہ جہاں لگتا ہے کہ تلاش اختتام کو پہنچی وہیں کسی کو کمپیوٹر پر اسٹاک ایکسچینج کا حال دیکھنا ہوتا ہے


3 Responses to “کیا کچھ”

  1. 1 Nabeel

    تم اس نتیجے پر کیسے پہنچے ہو کہ گوگل کے اشتہارات پی ایچ پی اور اے ایس پی پیجز پر اگ طریقے سے آتے ہیں؟ کیا یہ صرف تمہارا مشاہدہ ہے یا اس کا کوئی تکنیکی بیک گراؤنڈ بھی ہے؟

  2. 2 زکریا

    سیارہ انسٹال کرنا اور چلانا: اس کے لئے شاید دو تین لوگ ہیں جن سے آُ معلومات حاصل کر سکتے ہیں :-P

  3. 3 بدتمیز

    سلام

    نبیل: پہلے جہانزیب نے اپنے بلاگ پر تھیم بنانے کے دوران مجھے کہا کہ سرچ کر کے دیکھو تو میں نے نوٹ کیا کہ سرچ کر کے اس پیج تک جانے پر اشتہارات آ رہے تھے۔ ویسے نہیں۔ اس کے بعد میں نے مائیکروسافٹ کے ایکسپریسن نام کے سافٹ وئیر کا بیٹا ٹیسٹ کیا تو ایسے ہی ایک پیج اردو ٹیک کے لئے بھی بنایا اس پر بھی اشتہارات آ رہے تھے اس سے مجھے علم ہوا کہ اے ایس پی میں اشتہارات آ رہے ہیں۔ لہذا یہ میرا مشاہدہ ہے اس کی تکنیکی بیگ گراؤنڈ کا علم نہیں،۔ اندازہ لگاؤں تو بیست گیس یہی ہو سکتا ہے کہ یہ یو ٹی ایف کو کوڈنگ میں محفوظ کرتا ہو گا نہ کہ اسی حالت میں۔
    مثال کے لئے ان دو روابط کے درمایان فرق دیکھیں،
    یہ میرے بلاگ پر پوسٹ تھی
    اس پر اشتہارات نظر نہیں آتے۔
    یہ ٹیکسٹ کاپی کر کے اے ایس پی پیج میں محفوظ کیا ہے یہاں اشتہارات نظر آتے ہیں۔

    زکریا: معلومات حاصل کر تو لیتا لیکن سستی اور پھر اب وقت کی کمی۔ ویسے بھی کچھ لوگ مصروف ہیں اور کچھ ناراض۔

Leave a Reply




CommentLuv Enabled



Free Clipart

Obama for 08

الٹی سیدھی

Asides

  • just a test post for the movie, 10,000 bc with sabre toothed cat and mamoth and evalot :P

    - #
  •  

    Recent Comments:

    • بدتمیز: گندم کی اسٹوریج کا مسئلہ؟
    • عبداللہ: :lol: :oops:
    • محمد ریاض شاہد: یار ادھر جو گندم پیدا ہو رہی ہے اس کے لئے سٹوریج...
    • عبداللہ: در حقیقت یہ ہوتے ہیں گھڑے کے مینڈک :oops:
    • عبداللہ: نہیں ہم امام مہدی اور حضرت عیسی کا انتظار کررہے!
    • اسماء پيرس: ہميں بيچوں کی کيا ضرورت ہمارے پاس گندے انڈوں کا سٹاک...
    • بدتمیز: فراست یہ میں نے پہلے پی پڑھ لیا تھا اور آخری لائن بہت...
    • فراست: http://www.slate.com/id/206422 7/
    • عمار ابنِ ضیاء: مسئلہ یہ نہیں‌ہے کہ میرے امی ابو میری کزنز لے کر...
    • بدتمیز: خاور: اسلام میں‌ بھی حکم نہیں ہے بلکہ وضاحت تھی اس حکم کی...

     

    Recent Trackbacks:

    Most Viewed

    • Users Online: 0
    • Registered Users: 2
    • Posts: 815
    • Links to posts: 82
    • Links per post: 0.10
    • Top3 commented posts: مہاجر (51) جہیز (42) بھگوڑا کون؟َ (35)
    • Comments: 2860
    • Comments per post: 3.51
    • Top3 commenters: -بدتمیز (659) -راشد کامران (104) -راہبر (87)
    • Pagerank:
    • Alexarank: 368124

     

    SideRSS Error: Something bad happened! Try again later.

    Subscribe

    Subscribe to my RSS Feeds

    -->