صدر پاکستان

12 مئی کو جو ہوا اس پر بہت کچھ لکھا گیا ہے اور بہت کچھ لکھا جائے گا۔ کچھ نے بات مشرف پر ڈالی اور کچھ نے پولیس اور رینجرز پر۔ سب سے مزے کی بات کچھ لوگ اس پر ایم کیو ایم کو معصوم سمجھتے رہے۔ اگر میں کہہ دوں کہ سارا قصور ایم کیو ایم کا ہے تو بس وہی بات کہی جو سب نے کہی۔ لہذا یہاں تک پڑھ کر چلے جائیں تو کوئی مضائقہ نہیں۔

چرنوبل کا حادثہ شائد اپریل میں ہوا تھا۔ اس کی ویڈیو دیکھیں تو آپ کو کچھ جگہوں پر نظر آتا ہے کہ اس گند کو سمیٹنے کے لئے فوج کو کام کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔ ابھی بھی کہیں کچھ ہو تو فوری طور پر بات فوج اور پولیس پر لگا دی جاتی ہے کہ پولیس کہاں تھی؟

پہلی بات تو یہ سمجھنے والی ہے کہ کیا فوج اور پولیس انسانوں میں سے نہیں یا ان پر گولیاں اثر نہیں کرتیں؟ یا ان کے خاندان نہیں ہیں؟ اگر یہ لوگ مر جائیں تو ان کے خاندانوں کا کیا حال ہو گا؟ کیا آپ کا خیال ہے کہ ان کے مرنے کے بعد ان کے گھرانے شریفانہ طور پر گزر بسر کر سکیں گیں۔

بی بی سی پر دیکھایا جا چکا ہے وہ آفیشل لیٹر جس میں ہدایت کی گئی تھی کہ پولیس کو لاٹھیوں کے سوا کوئی اسلحہ فراہم نہ کیا جائے۔ کیا لاٹھیوں سے جلوس قابو کئے جا سکتے ہیں؟ یا گولیاں روکی جا سکتی ہیں؟ ویسے اس لیٹر کے بعد نہ جانے کیوں برٹش حکومت کے جانے کا منظر یاد آ گیا جب ان کا چل چلاؤں تھا تو انہوں نے بھی ایسی حرکتیں کیں۔

صدر بلاشبہ بدترین حالات کا شکار ہیں۔ ان کی گرفت انتہائی کمزور ہو گئی ہے۔ تاریخ سے ناواقف صاحبان ایک ہاتھ سے ڈائپر سنبھالے دوسرے سے ہوا میں مکے لہرا لہرا کر کہہ رہے ہیں بس جنرل صاحب بس اب مزید مشرف گردی نہیں چلے گی۔ جو حال صدر ایوب کا خوش آمدی ٹولے نے کیا تھا وہی صدر مشرف کا ہوا ہے۔ ان کے خلاف جذباتی تقریریں کرنے والے صدر ضیا کے دور میں ڈائپر میں تھے لہذا ابھی تک وہیں ہیں۔ کیا صدر ضیا کے دور میں کوئی سڑک پر نکل کر ان کو گالیاں نکال سکتا تھا؟ کیا ان کے دور میں میڈیا کو چوں کرنے کی اجازت تھی؟ کیا ان کے زمانے میں ٹیلیویژن پر ان کے مخالف کچھ کہہ سکتے تھے؟

ذاتی طور پر میں صدر مشرف کو بنیادی طور پر ایک شریف شخص سمجھتا ہوں جس کے کندھے کو سبھی نے استعمال کیا ہے۔ یاد رہے کہ میں نے ان کے مختاراں مائی سے لے کر “banana state” اور پھر ایم کیو ایم کے بارے میں حالیہ بیان کہ یہ 13 ہزار لوگ اگر کراچی میں داخل ہو جاتے تو تاثر یہ جاتا کہ کراچی ایم کیو ایم کے ہاتھ سے نکل گیا ہے جیسے سبھی بیانات پڑھے اور سنے ہیں لیکن اس سب کے باوجود میرے خیال سے صدر مشرف کو ائیر کنڈیشنڈ کمروں میں بریفنگ دی جاتی ہے اور وہ اسی کو غنیمت سمجھتے ہیں یا سچ سمجھتے ہیں لہذا آج حالات ان کے قابو سے باہر ہیں۔ ویسے صدر صاحب اس ہفتے کے کیپیٹل ٹاک پروگرام میں دیکھیں کہ ایم کیو ایم کے رہنما نے جلوس کے لوگوں کی تعداد کتنے لاکھ بتائی ہے۔

صدر کی نیب کو استعمال کرنے سے لے کر بلوچستان اور پھر جسٹس سے لے کر اسلام سب سے مذاق ایک طرف میرے خیال سے ان کی سب سے مہنگی غلطی میڈیا کو آزادی دینی تھی۔ میڈیا کو آزادی کا ایسا نشہ چڑھا کہ اس کو بھول گیا کہ ملکی راز فاش کرنا میڈیا کی آزادی نہیں۔ کسی بھی تجزئیے والے پروگرام کو دیکھیں مثال کے طور پر ڈاکٹر شاہد مسعود کے میرے مطابق نام کے پروگرام کو تو اس میں اکثر کم ظرف لوگ دوسرے کو نیچا دیکھانے کے لئے انتہائی اہم باتیں کر جاتے ہیں۔ ویسے صدر نے کتاب میں کچھ لکھ دیا تو میڈیا بھی شیر ہو گیا کہ صدر ہیں تو ہم کیوں پیچھے رہیں۔

میرے خیال سے کراچی میں طاقت کے استعمال کی بات صدر کو نہیں علم تھی۔ یا ان کے علم میں نہیں تھا کہ کیا ہونا ہے۔ ابھی بھی صدر کو گھر سے بنا کر کر ویڈیوز فراہم کی گئی ہونگیں۔ یا کم از کم ایم کیو ایم سے ڈرایا گیا ہو گا۔ حسن بن صباح کا علاقہ کونسا تھا؟ میں آج کل نقشے پر تاریخی طور پر بھی غور کر رہا ہوں۔ جہاں تک مجھے علم ہے صدر عوام میں مقبولیت کا کچھ حصہ بحال کر لیتے اگر سنتے ساتھ ہی وہ فوری طور پر اسلام آباد کا جلسہ منسوخ کر دیتے اور خود کراچی چلے جاتے۔ اس سے لوگوں میں شہباز شریف کے زمانہ کی یاد تازہ ہو جاتی۔ صدر کو اسی دن نہیں تو کم از کم اگلے دن ضرور جانا چاہئے تھا۔ پہلے پہل صدر ق لیگ کی طاقت سمجھے جاتے تھے اب ایسا محسوس ہوا جیسے ق لیگ صدر کی طاقت بننے کی کوشش میں ہو۔

جامعہ حفصہ جو کر رہی ہے وہ کسی بھی صورت اسلام نہیں یا اس کی خدمت نہیں۔ جامعہ اگر مناسب سمجھے تو alternative بزنس دے کر ایسی چیزوں کو خود ختم کرنے کی دعوت دے جس کی نگرانی کر لے لیکن ملوث نہ ہو۔ عام لوگ اسلام کا نام استعمال ہوتے دیکھ کر اس کو اسلامی سمجھتے ہیں اور جذباتی لوگ اس کے خلاف بات کو خلاف اسلام سجھتے ہیں۔ جامعہ حفصہ اسی روش پر قائم رہے اور جیسے کہ صدر کے مشیران طاقت کے استعمال کے حامی ہیں تو مناسب ہو گا کہ میڈیا کو متعلقہ علاقے سے باہر کر دے اور اس جگہ پر کرفیو لگا دے۔ جانی نقصان تو بہت ہو گا لیکن اسلام کے نام پر فتنہ پھیلانا کافی بڑا جرم ہے۔ مذاکرات کسی بھی معاملے کو سلجھانے کے لئے بہترین حل ہے۔ مجھے حیرانی ہے کہ جامعہ کی طرف سے جدید اسلحے کی نمائش جاری ہے لیکن ان کی طرف سے انٹرنیٹ پر کسی جگہ کوئی مسئلے پر روشنی نہیں ڈالی گئی۔

میں ذاتی طور پر باعزت راستہ دینے پر نکل جانے کو ترجیح دیتا ہوں۔ یعنی اگر کسی جگہ محسوس ہو تو ایسی جگہ سے باعزت طور پر نکلنا بہتر ہے کہ بندہ عزت افزائی کروا کے نکلے۔ جناب صدر بہترین حل اس وقت یہی ہے کہ آپ کے پاس بہترین موقع ہے کسی قسم کے الیکشن میں نہ پڑھیں۔ چیف جسٹس کو بحال کر کے خود نگرانی میں الیکشن کروانے کا کہیں اور خود اب کرسی خالی کر دیں۔ ورنہ ملک انتہائی خطرناک دوراہے پر کھڑا ہے۔ اس میں سبھی کو خطرہ ہے کسی ایک کو نہیں۔

Popularity: 6% [?]

Share and Enjoy:
  • Print
  • Digg
  • Sphinn
  • del.icio.us
  • Facebook
  • Mixx
  • Google Bookmarks
  • Blogplay
  • Reddit
  • RSS
  • StumbleUpon
  • Technorati
  • FriendFeed
  • LinkedIn
  • Live
  • MySpace
  • Twitter
  • Yahoo! Bookmarks
  • Yahoo! Buzz

Popularity: 6% [?]

217 views

 

 

Related Posts

  • گاڑی On July 11, 2007, 0 Comments
  • مجھے جمہوریت پسند نہیں۔ اس سے پہلے کہ آپ بھنویں چڑھائیں اور سوچیں کہ اچھا اس لئے یہ صدر مشرف کی تھوڑی بہت حمایت کرتا ہے۔ میں صفائی پیش کردوں کہ مجھے وہ جمہوریت پسند نہیں جو کہ عام طور پر گھروں میں غیر ضروری طور پر پائی جاتی ہے۔ اس غیر ضروری جمہوریت کا
  • i864 On July 27, 2007, 0 Comments
  • 20 جون کو ہم لوگ اپنے پولیس سرٹیفیکیٹ لے آئے۔ اس کے بعد اب ابو کو روزانہ کی بنیاد پر کہنا کہ فون کر کے ماموں کو بتا دیں۔ لیکن نہیں۔ مجال ہے کہ ابو کچھ خیال کریں۔ ماموں انتظار میں اور ابو انکار میں۔ روزنہ کل کل کر کے پورے بیس دن بعد فون
  • بےوقوف On December 13, 2007, 10 Comments
  • افریقن امریکن کو کچھ کہیں تو جہانزیب اور زکریا دونوں برا مناتے ہیں۔ لیکن افریقن امریکن مجھے بہت بےوقوف لگتے ہیں۔ کچھ اپنے جیسے سے پچھلے دنوں براک اوبامہ جو کہ اپنے ایک بےوقوفانہ بیان کے بعد پاکستانی کمیونٹی کے ووٹ حاصل نہ کر سکیں گیں، کے لئے اوپرا ونفرے نے ساؤتھ
  • New Presidential coins On January 7, 2007, 0 Comments
  • A new presidential dollar coin will be appearing in circulation beginning February 16, 2007.  United States Mint officials for the first time revealed designs for the presidential dollar coin series at a November 20, 2006 ceremony held at the Smithsonian Institution’s National Portrait Gallery.The dollars are to be produced because of the Presidential $1 Coin
  • gov gone wild On March 6, 2007, 5 Comments
  • If you live on planet earth you would have known “girls gone wild”, If you live in United States of America, You must have known “guys gone wild”. But there is somethin you are missing. The famous gov gone wild. The next release of “guvs gone wild”, we all have been watching this crazy drama over
  • صدر پاکستان جنرل پرویز مشرف کی تقریر کا مکمل متن On November 8, 2007, 4 Comments
  • مغری میڈیا میں پاکستان کے حوالے سے بہت تشویشناک رپورٹس پیش کی جا رہی ہیں جس کا صدر کو بالکل اندازہ نہیں۔ صدر کا انداز ایسے ہی ہے جیسے وہ سو کر اٹھے ہو کچھ سمجھنے میں عمر کے تقاضے کے تحت وقت لیتے ہوں۔ خاص طور پر صدر کے انگلش میں خطاب پر بہت
  • 2 more betas On June 27, 2007, 0 Comments
  • Dont know microsoft just launched 2 more betas or just one now and one had already been there. but 2 more betas r live now. windows live Photo Gallery and Windows Live Folders (though folder is only available for signup in between 10 am to 4 pm Pacific Standard Time on june 27th) To get into
  • میری نظر میں On November 10, 2007, 3 Comments
  • صدر؟ مملکت پاکستان جناب؟ جنرل؟ پرویز مشرف نے ایمرجنسی کے بعد قوم؟ سے خطاب فرمایا۔ اس خطاب کی اکثریت کو سمجھ نہیں لگ سکی۔ اس میں صدر کا قصور نہیں۔ اکثریت کو اردو نہیں آتی۔ آئیے میں کوشش کرتا ہوں مجھے جیسے صدر کے خطاب کی سمجھ لگی ویسے آپ کو بھی سمجھانے کی کوشش


2 Responses to “صدر پاکستان”

  1. 1 زکریا

    یہ مشرف پر تحریر میں حسن بن صباح کہاں سے آ گیا؟ وہ الموت مے پہاڑی قلعے میں ہوتا تھا۔ تقریبا یہاں

  2. 2 بدتمیز

    سلام
    بہت شکریہ۔ ٓپ نے بہت بڑا کام کیا۔ اللہ ٓپ کو اس کا اجر دے۔ میرا اندازہ یورپ یا ترکی میں کہیں تھا۔
    ذکر اس لئے آ گیا کہ موجودہ دور کے لندن والے صاحب ان سے بڑے متاثر ہیں۔

Leave a Reply




CommentLuv Enabled



Free Clipart

Obama for 08

الٹی سیدھی

Asides

  • just a test post for the movie, 10,000 bc with sabre toothed cat and mamoth and evalot :P

    - #
  •  

    Recent Comments:

    • بدتمیز: گندم کی اسٹوریج کا مسئلہ؟
    • عبداللہ: :lol: :oops:
    • محمد ریاض شاہد: یار ادھر جو گندم پیدا ہو رہی ہے اس کے لئے سٹوریج...
    • عبداللہ: در حقیقت یہ ہوتے ہیں گھڑے کے مینڈک :oops:
    • عبداللہ: نہیں ہم امام مہدی اور حضرت عیسی کا انتظار کررہے!
    • اسماء پيرس: ہميں بيچوں کی کيا ضرورت ہمارے پاس گندے انڈوں کا سٹاک...
    • بدتمیز: فراست یہ میں نے پہلے پی پڑھ لیا تھا اور آخری لائن بہت...
    • فراست: http://www.slate.com/id/206422 7/
    • عمار ابنِ ضیاء: مسئلہ یہ نہیں‌ہے کہ میرے امی ابو میری کزنز لے کر...
    • بدتمیز: خاور: اسلام میں‌ بھی حکم نہیں ہے بلکہ وضاحت تھی اس حکم کی...

     

    Recent Trackbacks:

    Most Viewed

    • Users Online: 0
    • Registered Users: 2
    • Posts: 815
    • Links to posts: 82
    • Links per post: 0.10
    • Top3 commented posts: مہاجر (51) جہیز (42) بھگوڑا کون؟َ (35)
    • Comments: 2860
    • Comments per post: 3.51
    • Top3 commenters: -بدتمیز (659) -راشد کامران (104) -راہبر (87)
    • Pagerank: 0
    • Alexarank: 368124

     

    SideRSS Error: Something bad happened! Try again later.

    Subscribe

    Subscribe to my RSS Feeds

    -->