چار سو سال

برٹش سیلرز کو کیا علم تھا کہ اس نئی سرزمین پر قدم رکھنے کے 399 سال بعد دور دراز سے ایک پینڈو آئے گا جو چار سو سالوں کا جائزہ لے گا۔ (اندر کی بات ہے یہ جائزہ ابھی تک شروع نہیں ہو سکا) جی ہاں آج 14 مئی 2007 کو برٹش سیلرز کی طرف سے قائم پہلی settlement جیمز ٹاؤن کو 400 سو سال مکمل ہو گئے۔ برٹش سیلرز 14 مئی 1607 کو جیمز ٹاؤن ورجینیا کے ساحل پر اترے تھے۔

ویسے تو علم تھا کہ امریکہ کولمبس نے دریافت کیا تھا۔ اب تاریخ پڑھی ہو تو علم ہو۔ اس کولمبس ڈے نے بھی بڑا ہاتھ کیا تھا اس دن میں dmv چلا گیا تو وہاں جا کر علم ہوا کہ آج آف ہے۔ ویسے کتنے لوگوں کے علم میں ہے کہ کولمبس اسپین کے بادشاہ سے مدد لے کر نکلا تھا؟ اور اسپینش لوگ ہی میکسیکن ہیں۔ اور اس زمانے کے بعد جب برٹش یا گوروں نے اسپینیش کو مار بھگانے کی کوشش کی تو ان کے علم میں کہاں تھا کہ 400 سال بعد اسپینیش جادو امریکہ پر سر چڑھ کر بولے گا۔

امریکی سر زمین پر پہلے کون آیا اس پر بڑی بحث جاری تھی۔ میں تو شکر کرتا ہوں میں آگیا اس کی کسے پرواہ ہے کہ کس نمبر پر آیا۔ ویلے امریکیوں کا سب سے پسندیدہ کام اس سال بحث تھی کہ St Augustine Florida, Plymouth Massachusetts,  اور James Town Virginia میں سے کس کو پہلی باقاعدہ کالونی مانا جائے۔

 

 

اس سال جنوری کو مذہب کا ماہ قرار دیا گیا تھا اور پوری ریاست کے تاریخی چرچ عوام کے لئے خصوصی پروگرام کے تہت کھولے گئے تھے جہاں ان کی معلومات کے لئے خاص طور پر لوگ متعین تھے۔ میں تو بہت جانا چاہتا تھا لیکن جیسا وقت آیا پڑا ہے اس کے پیش نظر اجازت نہ مل سکی کہ صدر بش کے جنون نے عوامی صورت اختیار کی ہوئی ہے۔ ہاں افریقن امریکن پر اس جنون کا نہ ہونے کے برابر اثر ہے۔ کیونکہ ان لوگوں کو کھانے اور تن ڈھانکنے کی فکر سے نجات ملے تو کچھ اور سوچیں۔

St Augustine کے بارے میں کہا گیا ہے کہ یہ James Town سے بھی 42 سال پہلے قائم ہو چکی تھی۔ اس کو باقاعدہ منصوبہ بندی سے تعمیر کیا گیا تھا اور اس میں پہلا چرچ بھی قائم کیا گیا (سارے میکسیکن یا اسپینش پکے عیسائی ہیں) لیکن James Town کو اس لحاظ سے فوقیت ہے کہ یہ تاج برطانیہ کی طرف سے قائم شدہ ہے اور racist گورے کیوں کر تاریخ مسخ نہ کریں۔ یہ فلوریڈا کے اٹلانٹک والے ساحل پر واقع ہے۔ اگر اسپینش تھوڑا سا اینگل اور غلط رکھ لیتے تو bay of mexico میں نکل جاتے اور کسی ہری کین کا شکار بھی ہو سکتے تھے۔ قسمت اچھی تھی جو فلوریڈا سے جا ملے۔

 

 

برٹش فورسز سے لڑائی کی اور آزادی بھی لی گئی لیکن 400 سالہ تقریبات کے لئے ملکہ برطانیہ کو خصوصی دعوت دی گئی۔ اس سے قبل ملکہ برطانیہ 1967 میں James Town تشریف لائیں تھیں۔ اس وقت James Town کی 350 ویں سالگرہ منائی گئی تھی۔ اگر امریکہ گوروں کے بجائے مسلمانوں کے قبضے میں ہوتا تو اس ملک کے 52 ملک بنا چکے ہوتے۔ اور اگر یہ پاکستانیوں کے قبضے میں ہوتا تو ملا عمر یا اسامہ بن لادن یا سعودی عرب کے حکمران کے بجائے ملکہ برطانیہ کو بلانے پر ایک ہنگامہ کھڑا ہو جاتا۔ مجھے یہ بات بہت پسند آئی کہ اگرچہ آزاد ملک ہے اور نسلیں بھی کتنی گزر گئیں لیکن چونکہ یہاں سب کے سب برٹش settlement سے وجود میں آیا لہذا ملکہ برطانیہ کو بلایا گیا۔

ملکہ رچمنڈ تھیں۔ جا کیوں نہیں سکتے تھے؟ بات وہی۔ اب تو یہاں مجرموں کی طرح زندگی گزارنی پڑتی ہے۔ خیر سانوں کی۔ (رچمنڈ ورجینیا اسٹیٹ کے صدر مقام کا نام ہے جو کہ میرے گھر سے 20 میل کی دوری پر واقع ہے)

ملکہ کو جب James Town لے جایا گیا تو اس دوران ایک ٹیم نے 400 سال پرانے قلعے کی بنیادیں ڈھونڈ نکالیں۔ یہ قلعہ ریڈ انڈین سے حفاظت کے لئے بنایا گیا تھا۔ اس زمانے میں برطانیہ میں قانون تھا کہ باپ کی ساری جاگیر کا وارث سب سے بڑا بیٹا ہوتا ہے۔ لہذا باقی اولاد یا تو سب سے بڑے کے رحم و کرم پر ہوتے تھے یا پھر خود کچھ ہاتھ پاؤں مارتے تھے۔ لہذا ان میں سے بہت سے نازو نعم میں پلے وسیع زمین پر قبضے کے شوق میں امریکہ بھاگے آئے۔ اب یہاں نہ تو وہ خادم نہ کچھ کام کرنے کا خود کو پتہ لہذا شروع کے حالات انتہائی دردناک تھے۔ اوپر سے ہر وقت ریڈ انڈین کا ڈر۔ اگر powhatan کی pocahontas سمتھ صاحب کو نہ بچا لیتیں اور یہ سارا قبیلہ انگلش مین کو پناہ نہ دیتا تو نہ تو امریکہ ہوتا نہ تھینکس گیونگ :P ابتدائی دور میں ان نواب زادوں نے نہ صرف گھوڑے اور دوسرے جانور مار کر کھائے بلکہ کئی دوسری تکلیفوں کا سامنا کیا کاہل اس قدر تھے کہ جو چند ایک کاریگر بیماریوں سے مر کھپ گئے ان کے بنائے گئے مکانات کو بھی سردیوں میں کاٹ کر آگ جلانے کے لئے استعمال کر گئے بجائے یہ کہ خود سے مزید لکڑیاں اکٹھی کرتے۔ نتیجتا ایک گھر میں ایک بستر پر دو مختلف جوڑے یا پورا خاندان سویا ہوتا تھا۔ ایک صاحب نے بھوک کے ہاتھوں مجبور ہو کر اپنی حاملہ بیوی کو قتل کر کے اس کے گوشت سے پیٹ بھرا۔

شان و شوکت سے مناتے ان 400 سالوں بعد اس سب کو دیکھیں تو عجیب سے محسوس ہوتا ہے۔ 400 سالوں کا یہ سفر جس میں جنگ بھی اور سول وار بھی اور پھر ترقی کی طرف کا سفر۔ کیا ہم لوگ 60 سالوں میں امریکہ کے ابتدائی 60 سالوں جتنا سفر بھی کر سکے ہیں؟ میرے خیال سے تو نہیں پرسوں ہم نے اپنے بندے مار کر ان کے گوشت سے ضیافت اڑائی ہے۔ جو مر گئے وہ معصوم نوکری کے لئے آئے تھے آج ان کو مار کر کہا جا رہا ہے ہماری پارٹی کے تھے۔ چلو امریکہ تم کو 400 سال مبارک ہوں۔ اس ساحل سے یہ ساحل اچھا جہاں مارنے سے پہلے وجہ پیدا کی جاتی ہے۔

Popularity: 29%

Popularity: 29%

201 views

 

 

Related Posts

  • دوسرا تھپڑ On January 9, 2008, 1 Comments
  • بزرگوں کا قول ہے کہ اگر کوئی ایک تھپڑ مارے تو دوسرا گال آگے کر دو۔ میرا خیال ہے یہ قول کسی بزرگ کا اپنے فرزند کے لئے ہو گا کہ جان عزیز روتا کیوں ہے تجھے تو ایک تھپڑ کھا کر دوسرا گال آگے کر دینا چاہئے۔ میں نے ایسی غلطی کبھی نہیں کی
  • افسوس On December 16, 2006, 7 Comments
  • جب میں تیسری جماعت میں تھا تب ہماری ایک مس اردو پڑھاتی تھیں ان کے پڑھانے کا طریقہ کچھ یوں تھا کہ پہلے سبق پڑھاتی تھیں پھر سوالوں کے جواب بتاتی تھیں اور پھر آخر میں جو وقت بچ جاتا تھا اس میں پچھلے دن کے سبق کی املا کرواتی تھیں۔ سبق پڑھانے کے دوران
  • racist On February 4, 2007, 7 Comments
  • افریقن امریکن لوگوں کے بارے میں میرے کچھ خیالات بہت سے لوگوں کو ناپسند ہیں۔ اس میں بلاگر حضرات ہی نہیں شامل میری فیملی میں کچھ لوگ مجھے racist کہہ رہے ہیں۔ ان سب کے نزدیک شائد میں کالی چمڑی سے نفرت کرنے والا انسان ہوں۔ لیکن ایسا ہرگز نہیں ہے۔ افریقن امریکن لوگ مجموعی
  • tag On June 20, 2008, 6 Comments
  • v\:* {behavior:url(#default#VML);} o\:* {behavior:url(#default#VML);} w\:* {behavior:url(#default#VML);} .shape {behavior:url(#default#VML);} st1\:*{behavior:url(#ieooui) } جہانزیب ٹیگ ٹیگ کھیل رہے ہیں۔ قبلہ کو میں نے 2006 میں یہاں اور 2007 میں یہاں ٹیگ کیا تھا۔ ابھی تک نہیں ملے۔ ان کے علاوہ اکرام نے بھی ٹیگ کیا تھا اردو بلاگر اتنے تھوڑے ہیں کہ میرا خیال ہے ہر بلاگر آگے صرف دو کو ٹیگ کرے۔   کھیل
  • New Presidential coins On January 7, 2007, 0 Comments
  • A new presidential dollar coin will be appearing in circulation beginning February 16, 2007.  United States Mint officials for the first time revealed designs for the presidential dollar coin series at a November 20, 2006 ceremony held at the Smithsonian Institution’s National Portrait Gallery.The dollars are to be produced because of the Presidential $1 Coin
  • Life as an American Female Soldier On November 3, 2007, 0 Comments
  • War in iraq is no where near popular. Now media is allowed to publish what so ever. Mission accomplished. I heard now pk army has women soldiers too to conquer women lawyers Every person has a story some tell some don’t. 3 female soldiers tell the tale of what they been through. Its shocking
  • GPS On September 21, 2007, 5 Comments
  • Amazon.com: TomTom One Portable GPS Automobile Navigator (Refurbished): Electronics I wanted to expand my playground so I was looking for a GPS. the one above is $159. I found another with a value of $199 that’s TomTom ONE Portable GPS Vehicle Navigation System, I don’t know what’s the difference between automobile navigator and vehicle navigation system
  • Am i weird? On December 27, 2006, 0 Comments
  • I have been tagged by Zikria Ajmal for the meme where I have to write down 6 weird things about me. What I believe and most would agree is that I my self am weird. I can’t sit back and relax. I need something to do all the time even if its doesn’t worth at all and
  • Setting up a Wireless Network On August 12, 2007, 0 Comments
  • Setting up a home network is a breeze now a days. thanks to linksys (a branch of cisco) routers. all you have to do is to follow the instructions, sit back and relax. they ask you to insert the cd first since windows is preloaded with drivers so you may end up having a completely
  • @live.com.pk On November 26, 2007, 0 Comments
  • Hotmail officially allowed the registration of @live.com addresses a few days ago. I have this address for over a year. how? lets not talk abt that you can always go to Create LIVE.COM address this should automatically take you to your country’s domain page. however if it doesnt take you you can use the links

 

Random Posts


10 Responses to “چار سو سال”

  1. 1 فیصل(24)

    کچھ عرصه پهلے ملکه عالیه پاکستان بھی تشریف لاءی تھیں جب سٹاف کالج کوءیٹه کے غالبا سو سال پورے هوءے تھے۔ یه اور بات که امریکی انھیں یه دکھانے کیلءے بلاتے هیں که وه کهاں کے کهاں پهنچ گءے هیں اور هم یه دکھانے کے لءے که دیکھیے هم وهیں هیں جهاں آپنے چھوڑا تھا۔

  2. 2 ابو حلیمہ(15)

    السلام علیکم،۔
    کچھ عرصہ پہلے آپ کے بلاگ پر ایک بات پر تبصرہ ہوا تھا کہ سیاہ فام امریکیوں کو افریکن امریکن کہنا چاہیے کیوں کہ رنگ سے پہچاننا نسلی تعصب کی طرف اشارہ کرتا ہے۔
    اسی نقطہ پر یہاں ریڈ انڈین کہنا بھی نسلی تعصب سمجھا جاتا ہے۔ ریڈ انڈین لوگوں کو اب نیٹیو یا ایبوریجنل کہا جاتا ہے۔

  3. 3 زکریا(34)

    سینٹ آگسٹین سب سے پرانی کالونی ہے مگر یہ سپین نے بنائی تھی۔ فلوریڈا کو کافی عرصے بعد امریکہ نے سپین سے انیسویں صدی میں لیا۔

    سپینش میکسیکو میں نہیں بلکہ سپین میں رہتے ہیں۔ لاطینی امریکہ والوں کو یہاں ہسپینک کہتے ہیں چونکہ وہ سپینش زبان بولتے ہیں۔ اگر اباواجداد کے حساب سے دیکھا جائے تو میکسیکن نیٹو امریکن اور سپینش کا مکس ہیں مگر نیٹو امریکن زیادہ۔ ان میں شاید کھ افریقی خون بھی ہے کہ میکسیکو میں افریقی غلام بھی تھے۔

    کیا آپ جیمزٹاون اور کولونیل ولیمزبرگ گئے ہیں؟ ضرور جائیں اچھی دیکھنے کی جگہ ہیں تاریخی اعتبار سے۔

  4. 4 بدتمیز(461)

    فیصل: ہاہاہا بہت جاندار باتیں کرت ہیں۔ کہاں سے سیکھی ہیں؟

    ابو حلیمہ: میرے علم میں ایب ااوریجنل آسٹریلیا کے نیٹو لوگوں کو کہا جاتا تھا۔

    زکریا: یہاں کافی اخبارات میں اس سلسلے پر بحث ہو رہی تھی۔ اس میں اکثر انگش لوگ جیمز ٹاؤن کو سینٹ آگسٹن پر فوقیت دے رہے تھے نتیجتا مجھے لائبریری جانا پڑ گیا۔
    جی مجھے علم ہے کہ سپینش سپین میں رہتے ہیں۔ میرا لکھنے کا مطلب تھا کہ اگر آپ برٹش گوروں کا مسکن امریکہ سمجھیں تو اسپینش کالونسٹ کا مسکن میکسکو ٹھہرا۔
    جیمز ٹاؤن چھوڑ میں ابھی تک رچمنڈ پورا نہیں دیکھ سکا۔ پی ایث ڈی انکل کا کچھ تو فائدہ ہونا تھا نہ :P میں نے عرض کی کہ واشنگٹن موسم بہار کے چیری پھول دیکھ آئیں انہوں نے کہا کہ اس اتوار تو نیویارک جا رہے ہیں اگلے ہفتے تک پھول نہیں رہیں گے۔ لو بندہ واشنگٹں میں اور کچھ ہی دیکھ آتا ہے۔ میرا ارادہ تو بہت سی جگہوں پر جانے کا ہے لیکن ابھی ذرا سال صبر کرنا پڑے گا۔

  5. 5 JK(1)

    yar to bandaa teekh nahi hai, why are you ignoring the genocide of red indians at the hands of these settlers (ghuss bhaitiya)? so you can have some comfortable concious enjoying their loots after 400 years?

  6. 6 ابو حلیمہ(15)

    السلام علیکم،۔
    ایک لفظ اور بھی ہے جو یہاں کے نیٹو لوگوں کے لیے کہا جاتا ہے اور وہ ہے ‘فرسٹ نیشنز’۔
    یہاں کینیڈا میں ‘فرسٹ نیشنز’ اور ایبوریجنل کی اصطلاح گورنمنٹ کے دفاتر اور عدلیہ میں استعمال ہوتی ہیں اور عام لوگ لفظ ‘نیٹو’ ہی استعمال کرتے ہیں۔

  7. 7 زکریا(34)

    رچمنڈ نہیں دیکھا تو لاہور تو کم از کم گئے ہو گے؟ صرف ڈیڑھ گھنٹہ دور ہے آپ کے۔

  8. 8 بدتمیز(461)

    سلام

    jk: I do consider the genocide of red indians and I do read the statements given by the settler’s offsprings for being sorry abt all that. I plan to write a detail post for ur comfort/

    ابو حلیمہ: معلومات کا شکریہ۔ یہ بالکل دو نئی باتیں مجھے پتہ چلی ہیں۔ میں تو نیٹو ہی سمجھتا تھا۔

    زکریا: رچمنڈ دیکھا ہے پر چلتے پرھتے۔ لاہور تو میرے خیال سے میرے انکل نے بھی نہیں دیکھا ان کی پی ایچ ڈی کے اثرات ہم پر بھی ظاہر ہو رہے ہیں :P

  9. 9 aaaaa(3)

    وطن کا کیا عالم ہے
    اس بارعید بھی محرم ہے!
    !اس دفعہ عید کی خوشی کیسی
    موت کے گھر میں زندگی کیسی

  10. 10 aaaaa(3)

    Nafees Naskh

    یہ سائٹ اردو کے فروغ کیلئے تشکیل دی گئی ہے۔ اس کام میں ہمارا ہاتھ بٹائیں۔
     

    Nafees Nastaleeq

    یہ سائٹ اردو کے فروغ کیلئے تشکیل دی گئی ہے۔ اس کام میں ہمارا ہاتھ بٹائیں۔
     

    Tahoma

    یہ سائٹ اردو کے فروغ کیلئے تشکیل دی گئی ہے۔ اس کام میں ہمارا ہاتھ بٹائیں۔
     

    Nafees Web Naskh

    یہ سائٹ اردو کے فر وغ کیلئے تشکیل دی گئی ہے۔ اس کام میں ہمارا ہاتھ بٹائیں۔

Leave a Reply







Free Clipart

Obama for 08

الٹی سیدھی

Asides

  • just a test post for the movie, 10,000 bc with sabre toothed cat and mamoth and evalot :P

    - #
  •  

    Recent Comments:

    • ڈفر: نہیں نہیں کھولنے کی کوشش کی تھی پر کامیابی نہیں ہوئی۔ جالیوں...
    • دوست: پاکستان میں مہنگائی اور کساد بازاری نے ہماری روایات کا...
    • رتل: حد ہوتی ھے بچے کی مرضی جو مرضی لے۔ ہر ایک پر اپنی مرضی چلآنا...
    • بدتمیز: ڈفر: بندہ ٹرائی تو کرتا ہے نہ کیا پتہ کالی گوری ہو ہی جائے...
    • راشد کامران: سب سے مزے کی بات یہ کہ تحفہ آپ کے سامنے بلکہ سب کے...
    • احمد: اچھی تحریر ہے کچھ گتھیاں سلجھ گئیں اس معاشرے کو سمجھنے میں...
    • بوچھی: :thinkin/
    • بدتمیز: i wonder آپ نے لیپ ٹاپ کو بلور کیسے مارا ہو گا۔ کھول تو نہیں...
    • ساجداقبال: واہ جی، خوشی ہوئی پڑھ کے۔ امریکن بھی میرا طریقہ...
    • ابنِ ضیاء: لیپ ٹاپ کی شکل تو کہہ رہی ہے کہ دیکھو مجھے جو دیدہ عبرت...

     

    Recent Trackbacks:

    Most Viewed

  • Runaway Love - 2,982 views
  • Honda Accord 2008 - 1,806 views
  • urdu bloggin plugin tidbits - 1,410 views
  • aitzaz ahsan interview - 1,062 views
  • Ramadan Mubarik - 1,004 views
  • میں رہ گیا کنوارہ - 921 views
  • جہیز - 896 views
  • میرا تعارف - 721 views
  • talk - 708 views
  • عورت کہیں جسے - 706 views
  • About - 681 views
  • jextr - 679 views
  • Wallop Invitations - 670 views
  • @live.com.pk - 657 views
  • Contact - 641 views
  • کارٹون - 638 views
  • Toyota Camry - 634 views
  • افسوس - 621 views
  • میں پاگل میرا دل وی پاگل - 617 views
  • ہم اس لئے گھورتے ہیں۔ - 598 views
    • Users Online: 0
    • Registered Users: 2
    • Posts: 612
    • Links to posts: 64
    • Links per post: 0.10
    • Top3 commented posts: جہیز (42) سب سے پہلے پاکستان (33) جامعہ حفصہ (20)
    • Comments: 1772
    • Comments per post: 2.90
    • Top3 commenters: -بدتمیز (461) -راہبر (87) -اجمل (64)
    • Pagerank: 1
    • Alexarank: 1899326

     

    اردو بلاگرز

    Powered by SideRSS Plugin

    Subscribe

    Subscribe to my RSS Feeds

    -->