ایک سال
265 views 4 Comments Published May 13th, 2007 in بش کے دیس میں, جانا ہمارا امریکہ کو, میں ME.میری عادت ہے کہ ہر سال کے اختتام پر پیچھے مڑ کر دیکھتا ہوں کہ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ کیا کھویا کیا پایا؟ جی نہیں یہ کام عقلمندوں کے کرنے کا ہے میرے جیسے عقلبند پیچھے مڑ کر دیکھتے ہیں اور سوچتے ہیں ہائیں یہ سال اتنی جلدی گزر گیا۔
اب آپ کہیں نہ تو عیسوی سال ختم ہوا ہے نہ ہجری سال ختم ہوا ہے۔ ابھی تو مئی آدھا گزرا ہے۔ اور ابھی تو محرم گزرا ہے۔ (مسلمان کا حال، ہجری سال دیکھنے کے لئے اخبار ڈھونڈا کرتا تھا اب یہاں پر ایکسپریس کی سائیٹ کھول کر ہجری ماہ دیکھتا ہوں) چائنیز سال بھی ابھی کچھ عرصہ قبل گزرا ہے۔ تو پھر کس سال کا اختتام ہوا ہے۔
آج شام امریکی وقت کے مطابق 6 بجے اور پاکستانی وقت کے مطابق رات 3 بجے ہمیں امریکہ میں وارد ہوئے پورا سال ہو گیا۔ اس پورے سال میں سب سے اہم بات تھی وقت کا تیزی سے گزرنا۔ امریکہ میں وقت پر لگا کر گزرتا ہے۔ دن تو ایک دوسرے کے پیچھے بھاگے پھرتے ہیں۔ ابھی دیکھئے کل کی بات ہے ہیپی نیو ائیر کی صدائیں بلند ہو رہی تھیں۔ ابھی 5 ماہ پار ہونے کو ہیں۔
دوسری بات تھی امریکہ میں مختلف کمیونٹیوں کو سمجھنا۔ سمجھ تو میری بس ایویں ہی قسم کی ہے لیکن جو کچھ سمجھ لگی مزے کی ہی لگی۔ اس کے علاوہ شائد کوئی اہم بات نہیں۔ ویسے جس چیز کا سب سے زیادہ افسوس ہے وہ سینما نہ جانے کا ہے۔ پاکستان میں تو میں صرف ایک یا دو دفعہ سینما گھر گیا ہوا ہوں وہ بھی 7 یا 8 سال کی عمر کا تھا جب۔ لیکن امریکہ میں میں سینما گھر جانے کا مجھے جتنا شوق ہے میرے انکل کو اتنی اس سے چڑ ہے۔ pirates of the carribean, dead man chest کے لئے تو ہم لوگوں نے باقاعدہ درخواست کی لیکن گھر میں پی ایچ ڈی ہونے کا یہ سب سے بڑا نقصان ہے۔ ابھی ایک پوسٹ پی ایچ ڈیز کی شان میں بھی لکھنی ہے۔ یاد ہی نہیں رہتا۔
سارے سال کے دوران میں نے رج کر آن لائن چیزین منگوائیں حتٰی کہ میں نے جو چیز لوکل اسٹورز سے لے سکتا تھا وہ تک آن لان منگوائیں۔ ویسے آن لائن سستی ملتی ہیں جبکہ لوکل اسٹورز پر مل فورا جاتی ہیں لیکن مہنگی۔
اس کے علاوہ میں نے اپنے اسٹور پر گیارہ گیارہ گیارہ گھنٹے کام کرنے یا آرام کرنے کا بھی تجربہ کیا۔ ہمارے اسٹور پر کمپیوٹر تھا جس سے ہمیں گیس ڈیلیوری، کلوزنگ اور سروے رپورٹس بھیجنی ہوتی تھیں۔ اس پر انٹرنیٹ 24 گھنٹے آن رہتا تھا۔ اس کے لئے وہاں ایک اسٹول رکھا ہوا تھا لہذا جب رش آور نہیں ہوتا تھا تب میں انٹرنیٹ استعمال کرتا تھا اور جب 50/50 جیسا بزی ہوتا تھا تب میں اپنی طرف کسی کے نہ ہونے پر اسی اسٹول پر بیٹھا رہتا تھا۔ برا ہو اس کمبخت robber کا جس نے ایک دفعہ کامیاب اور دوسری دفعہ ناکام کوشش کی اور کمپنی کا جس کو آپریٹر پر بوجھ ڈالنے کا بڑا شوق تھا۔ اس اسٹور نے ہم سے نومبر میں چھٹکارا حاصل کیا۔ میں اس بزنس پر تفصیل سے لکھنے کے بارے میں تبھی سے سوچ رہا ہوں دیکھے 6 ماہ تو سستی کے مارے سوچنے میں گزر جاتے ہیں۔
جولائی میں امریکہ جشن آزادی ایک اچھا تجربہ تھا۔ کم از کم اگر آپ لاہورئے ہیں اور نہر پر ہونے والے ہنگامے سے باخبر ہیں تو امریکیوں کا انداز آپ کو بہت پسند آتا ہے۔ بدقسمتی سے اس وقت میرے پاس کیمرہ نہیں تھا۔ سب لوگ کسی کھلی جگہ عموما کسی بڑے شاپنگ مال کی پارکنگ میں جمع ہو جاتے ہیں جہاں آتش بازی کا شاندار مظاہرہ ہوتا ہے جو کم از کم آدھے گھنٹے جاری رہتا ہے۔ اس کے بعد کم و بیش تین چار ہزار گاڑیاں بغیر ہارن بجائے آہستہ آہستہ ایک دوسرے کو راستہ دیتے قطار بنا کر پارکنگ لاٹ سے نکل جاتی ہیں۔ اسی جگہ پر مجھے ایک نئے سینما گھر کی تعمیر کے مختلف مرحلے دیکھنے کا موقع ملا۔ اس کی تکنیک کم و بیش ویسی ہے جیسی خاور آجکل اپنے بلاگ پر پیش کر رہے ہیں۔ اس کی تصاویر کیوں نہیں لیں یہ سب سے آخر میں لکھا ہے۔ چار جولائی کے فورا بعد یہ تعمیر شروع ہوئی تھی لہذا اس سال اس پارکنگ لاٹ پر کم جگہ ہو گی۔
ساری گرمیاں Thunder Storm بہت آتے ہیں۔ بارش گھڑی دیکھ کر ہر تیسرے دن ہونا لازمی ہے۔ اگر نہ ہو تو آپ شک میں پڑ جاتے ہیں کہ آج تیسرا دن ہے کہ نہیں۔ اگر بارش 4٫5 دن تک نہ ہو تو Thunder Storm عام طور پر کافی گرج چمک کے ساتھ آتا ہے۔ اور کافی بارش ہوتی ہے۔ امریکی موسمیاتی ادارے کی پیشگوئی اس قدر زبردست ہے کہ یقین نہیں ہوتا۔ پورے سال کے دوران صرف دو دفعہ ایسا ہوا کہ جو کہا جا رہا تھا ویسا نہیں ہوا۔ پچھلے سال جون میں پیشگوئی تھی کہ بارش ہو گی۔ (عام طور پر میں USA Today میں دیکھ لیتا ہوں۔ کمپیوٹر کے لئے میں نے مائیکرو سافٹ کی لائیو ٹول بار اور اس کاweather ایڈ اون استعمال کر رکھا ہے) اس کی اشاعت جمعہ کے دن تین دن کی ہوتی ہے یعنی جمعہ ہفتہ اور اتوار لہذا اتوار کو دیکھایا جا رہا تھا کہ بارش ہونی ہے لیکن نہیں ہوئی اور اس قدر گرمی کہ دماغ پگھل گیا۔ یہ اس لئے تھی کہ عام طور پر تین دن کے لئے پیشگوئی چانس پر ہوتی ہے۔ دوسری کل اور پرسوں تھی۔ دو دن قبل جس تھنڈر اسٹورم کا دیکھایا جا رہا تھا وہ پرسوں بھی نہیں آیا کل بھی سارا دن نہیں آیا ہاں رات ڈھائی بجے خوب بارش ہوئی اور کمال ہوئی۔ ورنہ جب جب لکھا گیا اس دن دھوپ چمک رہی ہو اور آسمان پر ایک بھی بادل کے ٹکڑے کا نام و نشان تک نہ ہو بارش کا کہا گیا ہے تو ضرور ہوئی۔
تھینکس گیونگ، مڈ ٹرم الیکشن، ہالووین اور کرسمس میرے لئے نہ صیح امریکہ کے لئے بڑے مواقع تھے جن کا یہاں آ کر میں نے مشاہدہ کیا۔ ان سے مجھے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا۔ کرسمس پر تو میرا بڑا موڈ تھا کہ اپنے لان کو بھی سجاؤں لیکن کمبخت پرائسز اس قدر ہائی تھیں کہ میں نے وہ پیسے کمپیوٹر پر خرچ کرنے میں برا نہیں منایا۔ تب بھی کمیرہ نہیں تھا ورنہ میں ضرور تصاویر دیکھاتا کہ لوگوں نے کیسے گھر سجائے تھے۔ اس کے بعد ویلنٹائن ڈے اس لئے قابل دید تھا کہ بالکل پاکستان کی طرح سارے کے سارے پھول غائب ہو گئے اور عام قیمت سے زیادہ پر بکے۔ نتیجتا رات کو لوگ مصنوعی پھول خریدتے رہے۔
اس کے بعد کل پرسوں پولیس کو علم ہوا کہ کوئی دیسی اپنے فرنٹ یارڈ پر تصویریں لے رہا ہے لہذا وہ پوچھ گچھ کے لئے آئے تھے میں گھر پر نہیں تھا اب کل بات ہو گی۔ ابھی تک تو علم نہیں تھا کہ یہ خلاف قانون ہے
کل دیکھتے ہیں کہ وہ کیا فرماتے ہیں ویسے موڈ ہو رہا ہے کہ ان سے کہوں براہ کرم ایک کتابچہ بھیج دیں کہ اگر آپ وائٹ نہیں ہیں تو کیا کیا کرنا جرم ہے یا قابل تفتیش۔ اور اگر اپنے لان میں کیمرہ استعمال کرنا خلاف قانون ہے تو واپس جا کر محکمے کی طرف سے آفیشل لیٹر بھیجیں تا کہ ہم اس کو لوکل اخبارات میں بھیج کر تصدیق اور مشہوری کروا سکیں۔ امریکہ میں سب سے اہم بات جو پتہ چلی وہ یہ تھی کہ پولیس یہاں بھی بالکل ویسی ہے جیسی ہر جگہ کی ہوتی ہے۔ ہاں ان کا انداز مختلف۔ اس پر بھی ایک پوسٹ لکھنے کا سوچا ہوا ہے۔ تو دیکھیں کتنی دفعہ کیا کیا سوچا ہے لیکن وقت نہیں ملتا اور جب ملتا ہے تو اس وقت تک کچھ اور اہم ہو چکا ہوتا ہے جس پر اپنے افکار پیش کر کے لوگوں کے علم میں اضافہ کرنا ہوتا ہے
چلیں اب 11:25 ہو گئے اور ٹھیک ایک سال پہلے ٹھیک اسی وقت ہم ڈنر کے نام پر فرنچ فرائز اڑا رہے تھے (تفصیلات اس وقت جب امریکہ آمد والی پوسٹ لکھونگا) اب پھر بھوگ لگ گئی آپ جو مرضی کریں میں ذرا جا کر کچن کی تلاشی لوں۔
Popularity: 12% [?]
Popularity: 12% [?]
265 views
Related Posts
- tag On June 20, 2008, 6 Comments
- v\:* {behavior:url(#default#VML);} o\:* {behavior:url(#default#VML);} w\:* {behavior:url(#default#VML);} .shape {behavior:url(#default#VML);} st1\:*{behavior:url(#ieooui) } جہانزیب ٹیگ ٹیگ کھیل رہے ہیں۔ قبلہ کو میں نے 2006 میں یہاں اور 2007 میں یہاں ٹیگ کیا تھا۔ ابھی تک نہیں ملے۔ ان کے علاوہ اکرام نے بھی ٹیگ کیا تھا اردو بلاگر اتنے تھوڑے ہیں کہ میرا خیال ہے ہر بلاگر آگے صرف دو کو ٹیگ کرے۔ کھیل
- broadcast youself live On February 11, 2008, 4 Comments
- یہ صرف 2003 2004 کی بات ہے۔ میرے ایک عزیز چاہ رہے تھے کہ ان کو survelliance کمیرے خریدنے نہ پڑیں اور ان کا کام بھی ہو جائے۔ وہ دراصل چاہتے تھے کہ دفتر کے اندر کیمرہ لگا اچھا نہیں لگے گا لہذا اس کے بغیر کام ہو۔ میں نے پوچھا وہ کیسے؟ انہوں نے ایک شاندار آئیڈیا
- Harry Potter and the Deathly Hallows On July 22, 2007, 0 Comments
- Muggles beware, dark lord is at large, roaming through countries killing peoples and he has killed the 2nd best after dumbledor, none other than mad eye moody. well atleast upto page 105, moody is dead with the dead body missing. I ordered harry potter and the deathly hallows back in march. during the time amazon contacted
- The Invention Of Lying On January 22, 2010, 0 Comments
- Ricky Gervais said during the golden globe awards 2010 as he was the host that he had recieved thousands of emails askin why “the invention of lying” wasnt nominated after watching it today i say thanks god it wasnt nominated i rate this 3/10 AKPC_IDS += "301,";Popularity: 12% [?] Share and Enjoy:
- Pakistan Independence Day, August 14 On August 14, 2007, 0 Comments
- Today is Pakistan’s independence day. Unfortunately Pakistan had been set free from British but still local “kala sahab” rule over. hope we get rid of the junk soon. to Pakistani all over the world, Happy Independence Day, Pray that Pakistan could be set free from our selfishness. pic take from here AKPC_IDS += "301,";Popularity: 12% [?] Share
- amazon credit card On March 21, 2007, 0 Comments
- I applied almost every where for a credit card . and Every body denied. Even my own bank. Today in my mail I found an envelop, amazon issued me the credit card and I think its a good idea to purchase the first thing with the new card at amazon.com.
- Unappreciated On January 6, 2007, 0 Comments
- I’m feeling really unappreciated. You takin` my love for granted, babe. I don’t know how much more, I can take from you. You don’t do the things you use to do. You don’t even say I love you too. And lately I’ve been feeling, Feeling unappreciated. Woke up this morning and saw your face And you didn’t look the same as
- Now P*** bot? On August 29, 2008, 0 Comments
- نامعلوم وجوہات سے مجھے آجکل بہت سے لوگ میسینجر پر ایڈ کر رہے ہیں۔ جاپان، مڈل ایسٹ، یورپ۔ حتی کہ سخت ترین سپیم فلٹر سیٹنگ کے باوجود افریقہ کے ان ملٹی ملین ڈالر کے وارثوں نے بھی مجھے ڈھونڈ لیا ہے جن کو ہمیشہ میری مدد چاہئے ہوتی ہے۔ کل ایک “چیز” نے مجھے ایڈ
- Lets build a Core i7 pc On June 10, 2009, 0 Comments
- An average life of a desktop pc on my desk is 3 years, so its almost time I upgrade, In the past I never could upgrade the pc to the fullest extent I wanted but this time I plan to, if not really power up to the hardware money could buy but at least to
- Runaway Love On January 19, 2007, 0 Comments
- A few days back I wrote somethin about african american’s culture. This song here reflects a major part of their population. I liked the song becoz while listening it really affects you and its kind of cruel what they are going through. Yeah, and it go a little something *scratch* like this Runaway





























امریکہ میں قیام کی سالگرہ مبارک۔
جو کچھ گزرے سال میں سیکھا امید ہےاس سے ضرور فائدہ اٹھائیں گے۔
یار معاف کرنا کبھی تو کام کی باتیں بھی لکھ دیا کرو، امریکی تہواروں سے مہیں کیا دلچسپی ہو سکتی ہے سب کے سب شاپنگ ایونٹس ہوتے ہیں اور کھوتے لوگ اپنا پیسہ دل کھوؒ کر خرچ کرتے ہیں۔ اور ہاں خبردار پی ایچ ڈیز کے بارے میں کچھ لکھا، میرا بھی ارادہ ہے، بس دعا کرو۔ اور یہ کیا، ماءیکروسافٹ؟ تمہی لوگوں نے تو ان کو سر پر چڑھا رکھا ہے، گوگل میرے بھاءی گوگل اور ساتھ میں فاءر فاکس اور ساتھ میں لینکس۔ آزادی کا مزہ لو چندا۔ خبردار جو آءندہ ان کے لنک دیے تو۔ رہی بات وقت گزرنے کی تو زندگی یونہی گزر جاءے گی، پتہ بھی نہیں چلے گا، جلدی جلدی آگے کا بندوبست کر لو۔
اگر کوءی بات بری لگی ہو تو۔۔۔۔ میں تمھارا بڑا ہوں یار۔
سلام
زکریا: بہت شکریہ
میرا پکاستان: مین مسلمان ہوں اور مسلمان نہ کچھی سیکھتے ہیں نہ فائدہ اٹھاتے ہیں
فیصل: ہاہاہا آپ کو نہیں بہت سوں کو تو ہے نہ۔ میں مائیکرو سافٹ کی ٹیکنالوجیز کا معترف ہوں۔ آگے کا بندوبست کیا کرون؟ مسلمان تو پیدائشی بخشے ہوئے ہیں۔ اسی لئے گناہوں میں مگن ہوں۔
آخری جملہ کمال کا لکھا ہے