تبدیلی جنس

اکثر اخبار میں خبر آتی ہے کہ فلاں جگہ لڑکی یا لڑکے کو آپریشن کے بعد مخالف جنس میں تبدیل کر دیا گیا۔ عام طور پر اس کی details صرف اتنی ہوتی ہیں کہ جی کچھ عرصے سے ان کے پیٹ میں بڑا شدید درد تھا ڈاکٹر کو دیکھایا گیا انہوں نے فوری آپریشن سے جان بچا لی اور ان کی جنس تبدیل ہو گئی۔ ہم لوگ بڑے مزے سے خبر پڑھ کر بات ختم کر دیتے ہیں۔

میرے دماغ میں فتور جاگا ہے کہ یہ کیوں ہوتا ہے؟ مجھے اتنا علم ہے کہ مرد عورت میں ایسٹروجن اور اینڈروجن نام کے ہارمونز ہوتے ہیں اینڈروجن مردوں میں زیادہ فعال ہوتا ہے اور اس سے اس کے male characteristics کی نشوونما ہوتی ہے جبکہ ایسٹروجن خواتین کے امور سے متعلقہ ہے۔ تو پھر اگر ہارمونز ڈسٹرب ہوں تو خواتین کو تو ماہانہ ایام میں پریشانی ہوتی ہے یا ان کے چہرے پر مردوں کی طرح کے موٹے بال نکل آتے ہیں یہاں میں نے چند خواتین کے سینے پر بھی اکا دکا موٹے بال دیکھے ہیں جو کہ عام سی بات ہے اور اس کے لئے شائد لیزر ٹریٹمنٹ ہے۔ تو پھر مردوں میں ایسا مسئلہ ہو تو ان کے ساتھ کیا ہوتا ہوگا؟

مسلمان تو یہی سوچ کر چپ کر جاتے ہیں کہ اچھا جی رب دی مرضی یا پھر اگر کچھ زیادہ سوچ لیں تو فلسفہ کہ ہو سکتا ہے اس انسان کے ذہن میں مخالف جنس بننے کی بہت شدید خواہش ہو تو اس کی دعا قبول کر دی اور اللہ نے یہ رکھا ہی اس لئے تھا کہ ایسے موقعوں پر وہ ایسا کر سکے۔ لیکن مسئلہ سارا ہے اس “کیوں” کا۔ میں نے “کیوں” میں ماسٹرز بچپن سے کیا ہوا ہے۔ لہذا اب ہمارا کیوں اس پر آ کر اٹکا ہے کہ ایسا کیوں؟

یہ کیوں ہوتا ہے؟ سبھی ڈاکٹر تو یہ کرنے سے رہے؟ میں نے تو بہت سوچا ایک سمجھ لگی اور بہت سی نہیں لگی۔ جو لگی کہ ہو سکتا ہے کہ کسی انسان میں ایک ہارمون ایکٹو ہو کر کام کرنے لگے اور دوسرا کم ہوتا جائے۔ لیکن یہ ایکٹو کیسے ہوتا ہو گا؟ کوئی تو چیز ایسی ہو گی جس کی وجہ سے یہ شروع ہوتا ہو گا۔ دنیا میں بغیر وجہ کے کچھ نہیں ہوتا۔ تو کیا چیز ہوتی ہو گی جس سے یہ کام شروع ہوتا ہو گا۔

اگر مرد سے عورت بنا ہے تو کچھ کا تو علاج ڈاکٹر صاحب کر سکتے ہونگے لیکن باقی ڈیویلپمینٹ؟ اس کے الٹ بھی کیا ہوتا ہو گا؟ ایسے انسان کی زندگی اور کیا اثر ہو گا اور اس کی نفسیات پر؟ کیا جسمانی طور پر جنس تبدیلی سے اسکا دماغ اس سب کو قبول کر لیتا ہو گا؟ جیسے مردوں کی محفل عام طور پر کافی فرینک ہوتی ہے۔ اب اگر کوئی عورت مرد بن کر ایسے معاشرے میں زندگی گزار سکتی ہے؟ کیا مرد عورت بن کر برداشت کر سکتا ہے کہ کسی مرد کے ساتھ زندگی گزارے؟

کسی صاحب کو کسی قسم کی معلومات؟ یہ سب کیا ہے؟ کہیں اس بارے میں مکمل مضمون؟ یا آرٹیکل یا تحقیق؟ ایسی باتیں عام طور پر ہمارے معاشرے میں ہنسی مذاق کا باعث بنتی ہیں لہذا اپنے کمنٹ کرتے ہوئے اخلاق اور سنجیدگی کا دامن ہاتھ سے مت چھوڑیں اور اگر کسی قسم کی معلومات فراہم کر سکیں تو پیشگی شکریہ۔

 

Popularity: 15%

Popularity: 15%

201 views

 

 

Related Posts

  • جواب آں غزل On December 1, 2007, 9 Comments
  • زکریا نے اردو بلاگنگ کے حوالے سے کچھ سوالات اٹھائے بہت معذرت کے ساتھ ان کے سوالات کے جواب میں مزید سوالات ہی ملے ہیں جواب کسی بھی دوست نے دینا پسند نہیں کیا۔ میرے خیال سے اردو کے پھیلاؤ کی سب سے بڑی رکاوٹ اردو کے علمبردار ہی ہیں۔ مجھے زیادہ جگہوں کا تجربہ نہیں
  • مرغ مُسلم On August 22, 2007, 8 Comments
  • زبان کا علم نہ رکھنے والے جاہل ہی ہوتے ہیں۔ جیسے مجھے انگلش نہیں آتی تو انگلش کے لحاظ سے جاہل ہی ہوں۔ لہذا اگر انگلش میں گفتگو ہو رہی ہو تو ہوں ہاں پر ہی اکتفا کرتا ہوں۔ مناسب الفاظ کا انتخاب نہیں کر پاتا لہذا بات کچھ کی کچھ بن جاتی ہے۔ جیسے
  • The Male Brain, Explained On August 20, 2008, 0 Comments
  • یہ ایک بڑے مزے کا آرٹیکل ہے۔ چونکہ ماشاللہ سب بہت ignorant ہیں اور لنک کرنے پر پڑھیں گے نہیں لہذا میں نے اس کو دلچسپ کرنے کی خاطر اپنے کمنٹس ساتھ دے دئیے ہیں۔ پڑھیئے اور سر دھنئے، پر اپنا، میرا نہیں۔ Women have puzzled over it for years—why the
  • Am i weird? On December 27, 2006, 0 Comments
  • I have been tagged by Zikria Ajmal for the meme where I have to write down 6 weird things about me. What I believe and most would agree is that I my self am weird. I can’t sit back and relax. I need something to do all the time even if its doesn’t worth at all and
  • Windows Live OneCare Family Safety Beta Refresh On December 6, 2006, 0 Comments
  • Hello xyz, We’re very excited to announce that December 11th will be the Windows Live OneCare Family Safety Beta Refresh! Over the next few days, you may see a preview of the refreshed Family Safety website as we update our servers and transition them over to the new content and functionality. The website update will
  • if only google (any search engine) could hear me… On September 9, 2007, 3 Comments
  • This is somethin I could say may show up as web 3.0 or may be it become a part of web 2.0. I don’t kno if any of this already in place or have already been working off. Only google might have the potetial to actually work on it. But perhaps I take google too seriously
  • Ultimate Windows Vista Celebration On January 26, 2007, 0 Comments
  •   Exclusive Invitation to Our Valuable Windows Community,Join us as we celebrate the launch of Windows Vista around the country! You’ve heard the buzz, tested the product and drove excitement and news, now it’s time to celebrate! Join us for 24 hours of Windows Vista Launch Celebrations on January 29th and 30th taking place at

 

Random Posts


6 Responses to “تبدیلی جنس”

  1. 1 منیراحمدطاہر(6)

    کسی زمانے میں ایسا ہی ایک ناول پڑھا تھا، شاید محی الدین نواب کی لکھی ہوئی ہے ‘ادھورا ادھوری‘ اس میں آپ کو بہت سے سوالوں کے جواب مل جائیں گے اور ساتھ ہی بہت سے نئے سوال میں جنم لے لیں گے۔

  2. 2 اجمل(64)

    میں انجنیئر ہوں لیکن ہمارے پاکستانی معیار [امریکی یا والائتی نہیں] کے خاندان میں ڈاکٹروں کی بہتات ہے ۔ سب سے پہلے میری سب سے بڑی بہن 1955 میں ڈاکٹر بنی ۔ پڑھائی کے دوران جب بھی وہ گھر [لاہور سے راولپنڈی] آتیں تو میں اُن کی کتابیں پڑھتا رہتا ۔ یہ سلسہ ان کے ڈاکٹر بننے کے بعد بھی اس وقت تک جاری رہا جب تک میں انجنیئر نہ بن گیا ۔ پھر میرے کچھ دوست بھی میڈیکل کالج میں پڑھتے تھے جب پہلی بار جنس کی تبدیلی کا اخبار میں چھپا تو میں نے ایک پرانے دوست سے رابطہ کیا جو مجھ سے تین سال بڑا ہونے کی وجہ سے میرے انجنیئر بننے سے پہلے ڈاکٹر بنا اور فوج میں سرجن تھا ۔ اب معلومات ۔

    پیٹ میں شدید درد کی وجہ جنس میں تبدیلی نہیں صرف اتفاق ہو سکتا ہے ۔ جب پیدائش کے وقت بچے کی جنس واضح نہ ہو تو عام طور پر والدین یہ حقیقت مخفی رکھتے ہیں ۔ کچھ سمجھدار والدین بچے کی پیدائش کے بعد جلد متعلقہ ڈاکٹر سے رابطہ کر لیتے ہیں اور باقی معاملہ کے شدت اختیار کرنے پر ۔ معائینہ کے بعد ڈاکٹر ان کو ایک خاص وقت تک انتظار کرنے کو کہتا ہے ۔ وہ وقت آنے پر معائینہ کر کے ڈاکٹر تعیّن کرتا ہے کہ جراحی کب کرنا چاہیئے ۔ کچھ بچوں کا پیدائش کے بعد ہی ڈاکٹر بتا دیتے ہیں کہ وہ بچہ نر بنے گا یا مادہ ۔ ایسا بھی ہوتا ہے کہ پیدائش والی صورتِ حال ساری عمر قائم رہتی ہے ۔ ایسے لوگوں کو مخنّس کہا جاتا ہے [بازاری زبان میں ہیجڑا] ۔

    ایسی اکثریت کو اپنی اصلیت کا احساس ہوتا ہے ۔ جو ضرورت سے زیادہ حساس ہوں ان پر اس کا بُرا نفسیاتی اثر ہوتا ہے ۔ بظاہر لڑکا جب مکمل لڑکی بن جاتا ہے تو عام طور پر لڑکیاں اسے قبول کر لیتی ہیں گو تھوڑا بہت مذاق ہوتا ہے لیکن جو بظاہر لڑکی لڑکا بن جائے کچھ لڑکے اس کا جینا مشکل کر دیتے ہیں ۔ ایسی صورت میں عقلمند والدین اس بیٹے کو دوسرے شہر بھیج دیتے ہیں ۔

    اس میں مغربی دنیا کے شِی مَین شامل نہیں ہیں ۔ وہ دراصل مرد ہوتے ہیں مگر غلط کردار کی وجہ سے خاص میڈیکیشن اور جراحی کا غلط استعمال کرکے مرد ہوتے ہوئے بظاہر عورت بن جاتے ہیں ۔

  3. 3 umer daraz(2)

    urdu nahi parhi jarahi,kya karo?

  4. 4 بدتمیز(437)

    سلام

    منیر احمد طاہر اور اجمل انکل ٓپ کی مدد کا بہت شکریہ۔
    اجمل انکل ٓآپ نے بہت اہم معلومات فراہم کیں۔ کیا ٓآپ ایم ایس این میسینجر استعمال کرتے ہیں؟ یا یاہو؟ اگر ہاں تو یا تو اپنا ای میل ایڈریس دے دیں یا مجھ سے لے لیں۔

    عمردراز۔ سر نامعلوم ایسا کیوں ہے۔ ٓآپ کے کمپیوٹر کی سپیسیفیکیشن کیا ہے؟

  5. 5 Qadeer Ahmad(64)

    یہاں میں نے چند خواتین کے سینے پر بھی اکا دکا موٹے بال دیکھے ہی

    zahir hay khawateen kay seenay tum se ziada kis nay dekhay hongay :P

  6. 6 اجمل(64)

    میرا رابطہ میرے بلاگ پر دیا ہوا ہے ۔ ان میں سے کسی پر آپ ای میل بھیج سکتے ہیں ۔

Leave a Reply







Free Clipart

Obama for 08

الٹی سیدھی

Asides

  • just a test post for the movie, 10,000 bc with sabre toothed cat and mamoth and evalot :P

    - #
  •  

    Recent Comments:

    • بدتمیز: آپ نے کہاں‌ پڑھی یہ خبر؟ اسمائیلیز یہی ہیں۔
    • بدتمیز: کچھ بار گراں اتنے بھی بار گراں نہیں ہوتے :D
    • راشد کامران: کیا یاد دلادیا جناب ۔۔ میں‌ بھی ہر سال رمضان میں‌...
    • شگفتہ: سب سے پہلی خبر پر تو میں بھی بلاگ لکھنا تھا ، اب بچت ہو گئی...
    • بدتمیز: سوری اس کی لائسنس کی نہیں ہے۔ آپ اس کا فری روژن استعمال کر...
    • ڈفر: بڑی حقیقی تصویر کشی کی ہے افطاری اور بچوں کے رمضان کی۔ جو...
    • بدتمیز: راشد کامران: آنٹی سارہ جان مکین کے تابوت میں آخری کیل نہ...
    • ساجداقبال: تو یہ وجہ ہے امریکن ڈی ایس ایل کے معاملات میں جاپان...
    • محمد وارث: ‘باجی’ سارا والی خبر مزیدار ہے، میں نے انکی...
    • ڈفر: کیوں 8-6 میگا بٹ کے کنکشن کی بات کر کے پاکستانیوں کی دکھتی رگ...

     

    Recent Trackbacks:

    Most Viewed

  • Runaway Love - 1,737 views
  • Honda Accord 2008 - 1,629 views
  • urdu bloggin plugin tidbits - 1,328 views
  • aitzaz ahsan interview - 1,000 views
  • Ramadan Mubarik - 889 views
  • میں رہ گیا کنوارہ - 882 views
  • جہیز - 847 views
  • میرا تعارف - 684 views
  • عورت کہیں جسے - 663 views
  • talk - 648 views
  • About - 631 views
  • jextr - 630 views
  • کارٹون - 610 views
  • Toyota Camry - 596 views
  • افسوس - 589 views
  • میں پاگل میرا دل وی پاگل - 585 views
  • @live.com.pk - 573 views
  • ہم اس لئے گھورتے ہیں۔ - 555 views
  • Contact - 553 views
  • ڈومز ڈے - 530 views
    • Users Online: 0
    • Registered Users: 2
    • Posts: 579
    • Links to posts: 59
    • Links per post: 0.10
    • Top3 commented posts: جہیز (41) سب سے پہلے پاکستان (33) جامعہ حفصہ (20)
    • Comments: 1680
    • Comments per post: 2.90
    • Top3 commenters: -بدتمیز (437) -راہبر (84) -اجمل (64)
    • Pagerank: 1
    • Alexarank: 0

     

    اردو بلاگرز

    Powered by SideRSS Plugin

    Subscribe

    Subscribe to my RSS Feeds

    -->