فوج

میرے بچپن تک پاکستان میں فوج ایک اچھا ادارہ تھا۔ نوازشریف کے دوسرے دور سے صدر جنرل مشرف کی آمد سے پہلے تک باوجود یحیٰ خان جیسے جرنیلوں اور ضیا الحق کی مطلعق العنانی کے باوجود فوج کے ادارے کی عزت باقی تھی بلکہ اس دور کی سب سے اچھی بات کے صدر ضیا الحق کی مطلق العنانی کے باوجود میڈیا اور دانشوروں نے فوج کے ادارے پر کیچڑ اچھالنے سے گریز کیا۔ اب کے دو دو ٹکے کے دانشور ہمہ وقت عجیب عجیب بات کرتے رہتے ہیں۔

نوازشریف نے فوج کو ہر جگہ ٹھونسنا شروع کر دیا۔ وجہ یہ بیان کی گئی کہ عام عوام بڑی کرپٹ ہے لہذا ان اداروں کو چیک صرف فوج صیح طریقے سے کر سکتی ہے۔ اس وقت نہ جانے کس نے لکھا تھا کہ یہ قدم بہت غلط ہے اس سلسلے میں ایک کارٹون بھی تھا جس کا کیپشن تھا کہ “پاکستان کی موجاں ہی موجاں، جتھے دیکھو فوجاں ہی فوجاں”

اکثر لوگ جرنیلوں کی عیاشیاں فوج پر ڈال دیتے ہیں۔ نتیجتا فوج ساری کی ساری بدنام ہوتی ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ انگلیوں پر گنے جانے والے یہ جرنیل ہیں جن کا خمیازہ معصوم فوجیوں کو دینا پڑتا ہے۔ پہلے پہل ایسی ہی باتیں کی جاتیں ہیں بعد میں حالات ایسے ہو جاتے ہیں کہ پنجاب کے لوگ بلوچستان میں قدم نہیں رکھ سکتے۔ ایسے ہی کل کو فوجی ہونا جرم بن جائے گا۔ بلکہ شائد بن ہی چکا ہے۔

امریکی فوجی اور پاکستانی فوجی میں زمین آسمان کا فرق ہے۔ یہ فرق صلاحیت سے زیادہ سہولیات سے تعلق رکھتا ہے۔ پاکستان میں فوج کا بجٹ اسلحہ اور جرنیلوں کی عیاشیوں پر خرچ ہوتا ہے۔ امریکہ میں فوج کا بجٹ اسلحہ اور فوج کی سہولیات پر خرچ ہوتا ہے۔

میں جب سے آیا ہوں امریکی فوج اور اس کے متعلق روئیے کو بہت قریب سے دیکھ رہا ہوں۔ 460 ایسٹ پر ہمارا گیس اسٹیشن تھا۔ اس پر فوجی اڈے fort lee کا بیک گیٹ لگتا ہے۔ لہذا فوجیوں سے بہت واسطہ پڑا۔ یہاں واضح کر دوں کہ ورجینیا فوج کے لئے ایک اہم اسٹیٹ ہے اور بحری بیڑے اکثر یہی سے روانہ کئے جاتے ہیں جبکہ fort lee ایک اہم اڈہ ہے جہاں پر ابھی بھی میگا پراجیکٹس پر کنسٹرکشن ہو رہی ہے جو کہ اس کی expansion سے متعلق ہے جس کے مکمل ہونے کا اندازہ شائد 2009 ہے۔ یا 2011

امریکی فوجی باہر جیسا مرضی ہو لیکن اپنے ملک میں انتہائی ڈیسنٹ ہوتا ہے۔ اس کو یہاں کسی قسم کی بدمعاشی کی اجازت نہیں اندرون ملک سویلین سے ایسی ویسی بات پر اس کو سخت سزا دی جاتی ہے تا کہ عوام میں فوج کا امیج برقرار رہے۔ اس کے برعکس پاکستان میں آپ کسی سے لڑائی کریں اس کی معصوم سی دھمکی سن کر بڑی ہنسی آتی ہے کہ میرے ماموں فوج میں ہیں۔ بلکہ اکثر لوگ تو خفیہ والوں کو استعمال ہی اپنے خاندانی جھگڑے نبٹانے کے لئے کرتے ہیں۔

مجھے پاکستان کے فوجی نظام کا ککھ علم نہیں اگر کسی صاحب کو متعلقہ معلومات ہو تو وہ کمنٹس میں لکھ دے۔ امریکہ میں 4 سال کے لئے سائن اپ ہونا پڑتا ہے یعنی اگر آپ فوج کے لئے جائیں تو 4 سال سروس دینی پڑتی ہے اس دوران آپ کو تمام سہولیات دی جاتی ہیں۔ اگر ذاتی کام سے جا رہے ہیں تو وہ آپکا ہے ورنہ آرڈر آیا اور اس کی تعمیل میں جتنے خرچے ہوئے سب کے سب پیڈ ہونگے۔ آپ پیدل جائیں یا ٹیکسی لے کر فوج سب پے کرے گی۔

4 سال کے بعد دوبارہ آپشن ہوتی ہے کہ رہنا ہے تو مزید 4 سال کے لئے سائن اپ ہو جائیں ورنہ باہر نکل جائیں۔ ان کو خوب دبا کر پیسے دئے جاتے ہیں ساتھ میں ہر قسم کا لون فوری مل جاتا ہے۔ ہر بڑی چین پر ان کے لئے خصوصی رعایت ہے۔ کرسمس پر 50 فیصد آف ہوتا ہے۔ یعنی سیل اب ساتھ ہی اگر ایکٹو سروس ڈیوٹی فوجی کے لئے مزید 50 فیصد رعایت یعنی 75 فیصد رعایت۔ آپ 100 ڈالر والی چیز 50 ڈالر کی لیں گے تو وہ وہی چیز 25 ڈالر کی لے گا۔

گیس اسٹیشن پر آپ ساری قوم کو pre-pay کروا رہے ہیں اس کو وردی میں دیکھ کر فوری طور پر approve کر دیتے ہیں کہ فوجی ہے کہاں بھاگے گا وہ ٹینکی فل کر کے اندر آ کر پیسے دے جاتا ہے۔

انشورنس کا قائدہ ہے کہ جتنی مرضی high premium کی ہو آپ کو کچھ نہ کچھ پھر بھی پے کرنا ہوتا ہے۔ جیسے عام طور پر 20 فیصد تو ضرور آپ کے کھاتے آ جاتا ہے کہ یہ آپ نے پے کرنا ہے۔ ان کے لئے 100 فیصد انشورنس کمپنی پے کرتی ہے۔ یہ ایک پائی ادا نہیں کرتے۔ اور صرف اپنی نہیں یہ سب سہولیات ان کی پوری فیملی کو حاصل ہوتی ہے۔ یاد رہے کہ پاکستان میں فیملی کا مطلب ہوتا ہے کہ آپ، آپ کے بہن بھائی، آپ کے دونوں طرف کے کزن اور آگے سارے رشتہ دار۔ امریکہ میں فیملی کا مطلب ہے آپ، آپ کی بیوی اور آپ کے بچے۔ بس یہ ہے فیملی۔ unmarried ہے تو اس کی فیملی اس کے بہن بھائی سہولیات کے لئے count نہیں ہو سکتے۔

20 سال کی سروس کے بعد یہ ساری سہولیات تو ہیں ہی اس کے بعد jobs کے لئے بھی ان کو preference دی جاتی ہے۔ یعنی آپ کی اور اس کی کوالیفیکیشن برابر ہیں یا آپ کی تھوڑی سی زیادہ ہے تب بھی اس کو نوکری دی جائے گی۔ یعنی آپ 16 یا 18 سال کی عمر میں گئے اور 36 یا 38 سال کی عمر میں باہر نکلے بچوں کے لئے مستقبل بنا کر اور ابھی بھی چاہیں تو جاب کریں اگر کفایت شعار تھے تو بزنس شروع کر لیں۔

کیا یہ سب گارنٹی آپ ہماری فوج کو دے سکتے ہیں؟ نہیں کیونکہ یہ سب ہائی کمان کی عیاشیوں میں خرچ ہو جاتا ہے۔ ہمارا فوجی پہلے جان ہتھیلی پر رکھ کر سروس دے اور جب اس کی بیٹی جوان ہوتی ہے تو وہ اس کی شادی کے صرف ایک دن کے صرف وقت کی روٹی کا بندوبست نہیں کر سکتا۔

امریکہ میں ورجینیا جیسے علاقوں میں دیسی لوگوں کو locate کرنے کے لئے ایک نئے بندے کے لئے walmart یا sams club سے زیادہ اچھی جگہ کوئی نہیں۔ کیونکہ ہم لوگ بچت کے پیدائشی عادی ہوتے ہیں لہذا انہی دو جگہوں پر زیادہ پائے جاتے ہیں۔ یہاں ورجینیا ٹیک میں فائرنگ کے اگلے روز ایک ہندو خاتون ایک افریقن امریکن عورت سے باتیں کر رہی تھیں اس کو کہتی کہ میں تو اتنا ڈر گئی ہوں اپنے بچے کو میں تو کبھی ایسی کسی جگہ نہ بھیجوں تو افریقن امریکن عورت نے اپنی بیٹی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ میں اس کو فوج میں بھیج رہی ہوں۔ اس پر ہندو عورت ایسے حیران ہوئی اور کہتی کہ میں تو اپنے بیٹے کو کبھی فوج میں نہ بھیجوں چاہے امریکہ کی ہو یا انڈیا کی۔ افریقن امریکن عورت نے پوچھا کیوں؟ کہتی کہ خطرہ بڑا ہے تو افریقن امریکن عورت نے بہت اچھا جواب دیا کہ خطرہ تو سنڈے نائٹ پارٹی میں بھی ہوتا ہے اور ہائی وے پر بھی۔ ٹریننگ کے لئے جانا بہت ضروری ہے۔ یہ فرق ہے ہماری سوچ اور امریکی قوم کی سوچ میں۔ ہم برصغیر کے لوگ سب کے سب ایسے ہی ہیں اس میں مذہب کی کوئی قید نہیں۔

آپ پاکستان میں دیکھ لیں کوئی بچہ کہہ دے کہ میں نے فوج میں جانا ہے سب خاندان افسوس کرنے جمع ہو جاتا ہے۔ بچے کو کسی نہ کسی طریقے سے ایسے کام سے باز کر دیا جاتا ہے۔ میں ایسے کتنے ہی لوگوں کو جانتا ہوں جو فوج میں گھر والوں کی مخالفت کی وجہ سے نہیں جا سکے۔ ہم حکمرانوں کا رونا روتے ہیں یہ سب لوگ ہم میں سے ہی آئے ہیں۔ ہم ساری کی ساری قوم ایک جیسی ہے۔

 

Popularity: 25%

Popularity: 25%

157 views

 

 

Related Posts

  • مزید کارڈز پلیز On March 16, 2008, 7 Comments
  • میں نے کریڈٹ کارڈ کیسے لیا یہ ایک درد بھری کہانی ہے۔ سارے درد سہہ کر مرہم ملا تھا۔ اب سال ہو چلا ہے اور دل پھر سے کریڈٹ کارڈ اپلائی کرنے کے لئے مچل رہا ہے۔ اصل میں میرے سر پر جس چیز کا خناص سوار ہو جائے وہ ہر صورت پورا کرکے چھوڑنا
  • Fairy Tales On June 24, 2007, 2 Comments
  • Fairy tales کیا ہوتی ہیں؟ یہ بچوں کے لئے لکھی گئی مزے مزے کی کہانیاں ہوتی ہیں جس میں سب کچھ ممکن ہوتا ہے۔ میں ابھی بھی بڑے بڑے نام اور حالات حاظرہ پر الٹی سیدھی پراپیگنڈہ کتابیں پڑھنے کی بجائے ایسی fairy tales ہی پڑھتا ہوں۔ جیسے میں نے ابھی harry potter and the
  • بےوقوف میں On November 29, 2007, 2 Comments
  • کچھ لوگ مجھے ذہین سمجھتے ہیں۔ یہ ایک بہت بڑی غلط فہمی ہے۔ مجھ جیسا کم عقل اور نالائق تو ڈھونڈنے سے نہ ملے۔ اتفاق کو میری ذہانت کا نام دے دیا جاتا ہے۔ میں کس قدر بےوقوف ہوں سوچا چند واقعات سے بتاتا چلوں آپ کسی غلط فہمی میں مارے نہ جائیں کہ بہر
  • لطیفے On July 4, 2007, 2 Comments
  • میں بہت کوشش کرتا ہوں کہ لطیفوں کو پڑھ کر نظر انداز کر دیا کروں لیکن کمبخت اتنے مزے کے لطیفے چھوڑتے ہیں کہ بس۔ سب سے پہلے تو کم عقلوں کا ایک چینل ہے نام ہے جیو۔ اس پر جس قدر لطیفے اور جتنی بوگس اور واہیات قسم کی رپورٹنگ ہوتی ہے کہیں اور
  • ہوتا کہ نہیں ہوتا On October 21, 2007, 3 Comments
  • میں جس علاقے میں رہتا ہوں اس کو tri-cities کہتے ہیں۔ وجہ ہے کہ تین شہر بہت قریب قریب اور بالکل جڑے ہوئے ہیں۔ ان میں میرے شہر کا تو آپ کو علم ہے۔ اس کے پڑوس میں ہیں hopewell اور petersurg۔ اس علاقے میں کچھ عرصے سے بہت ترقیاتی کام ہو رہا ہے۔ اس
  • گوگل ایڈسینس On August 4, 2007, 16 Comments
  • میرے چند دوستوں نے اردو سے انگلش کی طرف ہجرت کی۔ اب انگلش بلاگ بھی مذاق تھا اور اردو بلاگ بھی مذاق ہی تھا۔ خیر یہ ان کا ذاتی فیصلہ تھا۔ یہ کچھ عجیب سا ہے کہ ایک طرف آپ اردو اردو کریں اور پھر انگلش میں مشقیں کریں۔ اور انگلش کو برتر ماننے والے
  • شرافت کا زمانہ ہی نہیں On November 27, 2007, 5 Comments
  • ہم سب کا ہنس ہنس کر برا حال تھا۔ وہ بھی ہنس رہا تھا ساتھ ساتھ بار بار مڑ کر اس طرف دیکھ رہا تھا جہاں وہ بندہ غائب ہوا تھا۔ پھر کہتا ایرانی بالکل صحیح کرتے ہیں۔ gays کو پھانسی لٹکا دیتے ہیں۔ ان دنوں ایرانی صدر کو واپس گئے ایک ہی ہفتہ ہوا
  • 50 Cents in da club On August 24, 2007, 0 Comments
  • Go, go, go, go, go, go Go, shorty It’s your birthday We gon’ party like it’s your birthday We gon’ sip Bacardi like it’s your birthday And you know we don’t give a fuck cause it’s not your birthday! [Chorus (2x)] You can find me in the club, bottle full of bub Look mami i got the X ,if you into takin drugs Im into
  • blog reviewing updated On January 1, 2008, 6 Comments
  • میں نے کچھ دنوں پہلے لکھا تھا کہ سب اپنے بلاگ کا ریویو لکھیں۔ اب لوگ کہتے ہیں پہلے  میں کروں۔ حالانکہ میرا کام دی ممی فلم میں اس بندے کی طرح کا ہے جو ان کو بتاتا ہے کہ جلدی کام کرو اور وہاں سے پتھر اٹھاؤ۔ خیر میں اپنے بلاگ کا ایک ریویو
  • صدقہ On July 15, 2007, 0 Comments
  • اگر آپ میری طرح کم عقل ہوں اور ساتھ ساتھ نرے بےوقوف بھی تو آپ کو اسلام نام کے دین پر ازحد غصہ آتا ہے۔ جب تک آپ بےوقوف رہتے ہیں یہ غصہ ختم ہی نہیں ہوتا۔ پھر جب اس کے کسی حکم کی منطق سمجھ آ جائے تو آپ خود اپنا سر دھنتے ہیں

 

Random Posts


5 Responses to “فوج”

  1. 1 Qadeer Ahmad(64)

    میری زندگی کا ایک بہت بڑا خواب ٹوٹ گیا ہے
    میں فوج میں نہیں جا سکا
    اس بات کا افسوس مجھے ساری عمر رہے گا

  2. 2 ابو حلیمہ(15)

    السلام علیکم، ۔
    میرے والد صاحب پاکستان فوج میں کرنل کے عہدے پر ریٹأیر ہؤے۔ انھوں نے فوج میں جانے کا ارادہ
    MSC Engineering
    یو ای ٹی لاہور سے مکمل کرنے کے بعد کیا اور کمیشن سن ۱۹۶۴ میں حاصل کیا۔ چونکہ ان کا تعلق انجینیرنگ سے تھا اس لیے انھوں نے پھلے پاک بحریہ میں جانے کا ارادہ کیا اور کچھ عرصہ بعد بری فوج میں تبادلہ کروا لیا۔
    ۱۹۷۱ کی جنگ میں انھوں نے ڈھاکہ جانے کا ارادہ کیا پر ان کی درخواست منظور نہ ہؤی اور وہ مغربی پاکستان میں ہی رھے۔
    جب فل کرنل بنے تو اس وقت وہ ای ایم ای کالج راولپنڈی کے کمانڈانٹ بھی تھے اور کافی عرصہ اس منصب پر رہنے کے بعد ۱۹۸۶ میں فوج سے ریٹأرمنٹ لے لی۔
    فوج کی اس تمام نوکری میں ان کو فوج کی طرف سے گاڑی بھی آفر ہؤی پر ہر دفعہ وہ اس کو رد کر دیتے کہ اس کی ضرورت نہیں ہے اور تمام عرصہ انھوں نے اپنی گاڑی جو کے ایک قدیم طرز کی کار تھی
    Hillman
    کے نام سے، اسے ہی استعمال کیا۔
    ایک دفعہ میں نے ابو سے پوچھا کہ فوج کی نوکری میں تو لوگ اچھے پیسے کماتے ہونگے، تو انھوں نے کہا، کمانے والے کماتے بھی ہیں لیکن جو اللہ سے ڈرے وہ کیسے کمأے۔ ابو کی تنخواہ ۳۴۰۰ روپے مہینہ ہوا کرتی تھی اور ان کی پنشن اب بھی ۲۰۰۰ روپے ہی ہے۔ وہ ابھی بھی جس گھر میں رہتے ہیں وہ کرأے کا ہے۔
    تو ساری بات کا لبِ لباب یہ ہے کہ جس نے عیاشی کرنی ہو اس کے لیے فوج میں آنا شرط نہیں ہے، جس نے ضمیر کا سودا کرنا ہو اس کے لیے فوجی افسر ہی بننا ضروری نہیں ہے، اس کے لیے تو صرف یہی چاہیے کہ دل سے اللہ کا ڈر نکال دیا جأے۔

  3. 3 نعمان(27)

    میرے خیال میں پاک افواج ایک بہت بڑی تعداد میں (غالبا سب سے زیادہ) لوگوں کو نوکریاں فراہم کرتی ہے۔ بڑے شہروں کے متوسط طبقے میں تو یہ رجحان کے فوج میں جانا پسند نہیں کیا جاتا مگر چھوٹے شہروں، دیہاتوں میں فوج کی نوکری کو بڑی قدر حاصل ہے۔ کچھ خاندان تو نسلا در نسلا فوج میں چلے آرہے ہیں۔ مجھے آپ کی اس بات سے اتفاق نہیں کہ پاکستان میں لوگ فوج میں ملازمت پر افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔ بلکہ اکثر لوگ اسے بہت lucrative نوکری سمجھتے ہیں جس میں رعب جھاڑنے، ترقی کرنے اور دیگر کئی سہولیات حاصل ہوتی ہیں۔ بیشک امریکہ سی نہ سہی مگر پاکستانی معیار سے یہ سہولیات کم ہی اداروں کے ملازمین کو ملتی ہیں۔

  4. 4 Ahmad(11)

    آپ اسے چند جرنیل کہیں لیکن بحیثیت ادارے کے ،لک کو اس نے بڑا نقصان پھنچایا ہے۔ اور سلسلہ جاری ہے۔۔۔

  5. 5 بدتمیز(428)

    سلام
    قدیر احمد: کس وجہ سے ٹوٹ گیا؟ کیوں نہیں جا سکے؟ میڈٰیکل میں فیل ہو گئے تھے؟

    ابو حلیمہ: فوج میں شریف یا متوسط طبقے کا بندہ عیاشیاں نہیں کرتا۔ ہاں بہت سے لوگ غلط بھی ہوتے ہیں اور بہت سے صیح بھی۔

    نعمان: پسماندہ علاقں میں فوج اپنی پسماندگی سے چھٹکارے کا ذریعہ ہے۔ پاکستان میں اب یہ سوچ ڈیولپ ہو رہی ہے کہ فوج سے بہتر مواقع باہر موجود ہیں کیونکہ جس لیول پر پر اب کمائی ہو رہی ہے وہ ساری ناجائز اور غنڈہ گردی سمجھی جاتی ہے۔ ساتھ ساتھ فوج سے مراد اعلی عہدے جیسے کیپٹن شپ یا بیچلرز لیول پر انٹری لی جاتی ہے۔ میں نے بات کی ہے عام معمولی فوجی کی۔ جس کا کام سرحد پر ہے نہ کہ ائیر کنڈیشنڈ کمروں میں۔

    احمد: پاکستان میں اس سوچ کو تبدیل کرنے کی اشدہ ضرورت ہے کہ غلطی پر انسان کو لتاڑا جائے نہ کہ عہدے یا ادارے کو۔ کسی داڑھی والے کی غلطی پر سارے مولویوں پر چڑھ دوڑتے ہیں یا پھر اسلام پر۔ صدر مشرف کی غلطیوں پر فوج کے خلاف نفرت آمیز باتیں کی جاتی ہیں۔ ادارہ کسی کے انڈر ہے جس کے انڈر ہے اس کا قصور ہے نہ کہ ادارے کا۔
    میرا نہیں خیال کسی بچے کی غلطی پر اس کو اس دنیا میں لانے والوں کو سزا دی جانی چاہئے۔

Leave a Reply







Free Clipart

Obama for 08

الٹی سیدھی

Asides

  • just a test post for the movie, 10,000 bc with sabre toothed cat and mamoth and evalot :P

    - #
  •  

    Recent Comments:

    • راشد کامران: ایک کلک تو میں نے کیا تھا۔۔ اور متفق نہ ہونے کے لیے...
    • ڈفر: ہماری جان کو زرداری چپکا وا، ہم اوسامے اوبامے کے چکر میں کیا...
    • بدتمیز: ڈفر: ہاہا بہت خوب۔ چھکا لگایا ہے۔ حجاب: واقعی چھچھورا تو...
    • حجاب: آصف زرداری کو اکثر ٹی وی پر دیکھا ہے ہر وقت پوری بتیسی نکالے...
    • ڈفر: کوئز: دنیا کا سب سے بڑا بے غیرت کون ہے؟ ۔ - بش فرام امریکہ - - ۔...
    • بدتمیز: بیچارا آصف، شروع سے ہی اس کی کوئی عزت نہیں :D
    • راشد کامران: آپ نے سٹیج ڈرامے کا قصۃ سنایا تو مجھے بھی یاد آیا ایک...
    • راشد کامران: کوئی شک نہیں‌ کہ خام مال سستا ہوتا ہے خصوصا اگر آپ...
    • بدتمیز: راشد کامران: ہمم والمارٹ پر بنگلہ دیش کی بنی شرٹس 20 ڈالر...
    • بدتمیز: آجکل انکی یہی زبان ہے۔

     

    Recent Trackbacks:

    • جہیز: آپ کو جہیز کی حسرت دل میں ہو تو شادی سے پہلے جہیز سلسلے کی...
    • بدتمیز: پھر بچ گیا۔
    • بدتمیز: yet another oil story
    • ترقی یافتہ: امریکہ میں درخت کاٹنا جرم ہے ، جبکہ یہاں انسانوں تک...
    • بدتمیز: شہد کی مکھی

    Most Viewed

  • Honda Accord 2008 - 1,582 views
  • Runaway Love - 1,516 views
  • urdu bloggin plugin tidbits - 1,310 views
  • aitzaz ahsan interview - 980 views
  • میں رہ گیا کنوارہ - 877 views
  • جہیز - 824 views
  • میرا تعارف - 678 views
  • عورت کہیں جسے - 653 views
  • talk - 638 views
  • jextr - 617 views
  • About - 614 views
  • کارٹون - 606 views
  • Toyota Camry - 587 views
  • افسوس - 584 views
  • میں پاگل میرا دل وی پاگل - 578 views
  • @live.com.pk - 557 views
  • ہم اس لئے گھورتے ہیں۔ - 546 views
  • Contact - 533 views
  • ڈومز ڈے - 523 views
  • جامعہ حفصہ - 514 views
    • Users Online: 0
    • Registered Users: 2
    • Posts: 564
    • Links to posts: 56
    • Links per post: 0.10
    • Top3 commented posts: جہیز (41) سب سے پہلے پاکستان (33) جامعہ حفصہ (20)
    • Comments: 1651
    • Comments per post: 2.93
    • Top3 commenters: -بدتمیز (428) -راہبر (83) -اجمل (64)
    • Pagerank: 2
    • Alexarank: 0

     

    اردو بلاگرز

    Powered by SideRSS Plugin

    Subscribe

    Subscribe to my RSS Feeds

    -->