ہزاروں خواہشیں ایسی۔ ۔ ۔ ۔

میرا آج کل پھر دماغ خراب ہو رہا ہے۔ وجہ یہ ہے کہ یہاں آپ جس چیز کی طرف ہاتھ کریں وہ خود بخود آپ کی طرف کھسکنا شروع ہو جاتی ہے۔ اب آپ کا ہاتھ ایک چھوٹے سے بچے کی طرح ہر چیز کی طرف بڑھنا شروع ہو جائے تو ذرا مشکل ہو جاتی ہے۔

ابھی ہر ہفتے کچھ نہ کچھ منگوایا جا رہا ہے اور دل ہے کہ کہیں فل اسٹاپ لیتا ہی نہیں۔ ایک چیز پوری ہوتی ہے تو دوسری کے پیچھے پڑ جاتا ہے۔ (یہ اور بات ہے کہ ابو سے لے کر بھائی اور کزن تک سب کو پتہ ہے کہ یہ سوچے سمجھے بغیر چیز لے دے گا تو وہ بھی مجھے اپنی فرمائشیں ریکارڈ کراتے ہیں۔ ابو تو پیسے دگنے دے دیتے ہیں باقی چیز لے کر شکریہ کہنا بھی بھول جاتے ہیں :D ) اب میں نے کتنے عرصے سے nokia n90 پر نظر رکھی ہوئی تھی کہ یہ لینا ہے۔ اب یہ 350 کے آس پاس مل رہا ہے تو nokia n95 دیکھ لیا۔ اب میرا اس پر دل آ گیا ہے۔ اس کے فیچر ہی اتنے کمال کے ہیں۔

لیکن مسئلہ یہ ہے کہ nokia n95 ہے 800+ کا۔ اگر کیرئیر کے ساتھ لیں تو 700 ڈالرز کا۔ (امریکہ میں موبائل کمپنی کو کیرئیر کہتے ہیں) میں چاہوں تو ایک جھٹکے میں ابھی کے ابھی لے لوں لیکن دل نہیں مانتا کہ ایک موبائل پر 700 ڈالرز خرچے جائیں۔  اس سے زیادہ مزے کے بات ہے کہ ابھی nokia n91 4gb music edition دیکھ لیا ہے۔ (ہے نا دماغ خراب؟) بس جی اب سمجھ نہیں لگتی کہ کیا کروں؟ nokia n90 کا بھوت تو اتر گیا ہے کیونکہ مجھے flip phone بالکل نہیں پسند۔ nokia n90 واحد فون تھا جو مجھے فلپ ہونے کے باوجود پسند تھا۔ اب جب دیکھا کہ nokia n91 کیرئیر کے ساتھ لو تو وہ 249 کا پڑے گا تو بس میں نے بڑی مشکل سے اپنے آپ کو روکا ہے کہ آرڈر نہ کروں۔ تھیکنس منزہ بی بی :P دیکھو کب تک تمہاری کوشش کامیاب ہوتی ہے اور میں نہیں خریدتا۔

میرے پاس اس وقت nokia 6030 ہے۔ یہ بڑی عجلت میں خریدا تھا وہ بھی جب کڑکا تھا اور کسی وجہ سے لینا پڑا تھا :P مجھے فون تو کہیں بھی نہیں کرنا ہوتا لیکن بس دماغ کا فتور کبھی کبھی بندے کو چین نہیں لینے دیتا۔

مجھے موبائل فون پہلی دفعہ یونیورسٹی میں داخل ہو کر ملا تھا کہ بچہ سارا سارا دن گھر سے غائب رہتا ہے تو پتہ چلتا رہے کہ خیر خیریت سے ہے۔ جس زمانے میں میرے چاروں طرف مہنگے سے مہنگے اور کلر اسکرین والے موبائل تھے پلس کیمرے والے تب میرے پاس پیلی اسکرین والا موبائل تھا۔ یہ نوکیا کا وائرلیس ٹائپ سیٹ تھا۔ یعنی وہ بڑا سا سیٹ۔ مجھے اس سے بڑی نفرت تھی۔ لہذا میں نے اس کا گلا گھونٹ کر رکھا ہوا تھا۔ یعنی رنگ ٹون بھی بند تھی اور viberator بھی آف کیا ہوا تھا۔ نتیجے  میں میرے ابو اور چاچو کو بہت شدید اور دوستوں کو عام طور پر غصہ ہوتا تھا کہ فون کس لئے رکھا ہوا ہے۔ میرا جواب تھا کہ یہ selfishfone اس لئے نہیں کہ لوگ مجھ سے کانٹیکٹ کر سکیں یہ اسلئے ہے کہ مجھے ضرورت ہو تو میں استعمال کر سکوں۔

میں نے یہ فون 6 ماہ رکھ کر ہی ریٹائر کر دیا۔ اس کے بعد بڑی مشکل سے ضد کر کے Samsung x100 لیا تھا۔ ابو تو پہلے کی طرح پھر سیکنڈ ہینڈ لے رہے تھے لیکن مجھے شروع سے ہی سیکنڈ ہینڈ چیزوں سے بہت نفرت ہے۔ اول تو میں بے صبرا ایسے حالات میں صبر کی انتہا کر دیتا ہوں اور اگر کسی وجہ سے لینی پڑ جائے تو پھر موقع ملتے ہی اس سیکنڈ ہینڈ چیز کو ٹھکانے لگا دیتا ہوں۔ لہذا بڑی مشکلوں سے Samsung x100 بالکل نیا لیا۔ یہ مجھے اس قدر پسند + عزیز تھا کہ میں اس کو اپنے ساتھ یہاں لے آیا ہوا ہوں۔ ابھی بھی اندر پڑا ہے۔ سوچ رہا ہوں اس کا یہاں کا چارجر خرید لوں :P

جی تو واپس آتے ہیں nokia ns کی طرف کہ کونسا لیں۔ ویسے تو مجھے ہر کوئی یہی کہہ رہا ہے کہ

نہ رے نہ

نہ رے نہ

لیکن مسئلہ یہ ہے کہ nokia n90 کی اہمیت  nokia n91 کے سامنے ختم ہو گئی ایک تو قیمت میں 100 ڈالر کا فرق کہ nokia n91  کی قیمت پورے 100 ڈالر کم ہے۔ دوسرے اس میں 4gb کی میموری میوزک کے لئے دی گئی ہے۔ لیکن nokia n95 بھی تو ہے۔ اب بندہ انتظار کرے nokia n95 کی قیمت کم ہونے کا یا ابھی n91 لے لے اور بعد میں n95 بھی لے لے۔ :P دیکھیں ہیں نہ دماغ خراب؟ :P

ویسے یہ ساری بک بک لکھتے ہوئے مجھے نہ جانے کیوں وہ لطیفہ یاد آ رہا ہے جس میں ایک پاگل ڈاکٹر کو پاگل کر دیتا ہے کہ میں نے جس عورت سے شادی کی میرے بیٹے نے اس کی ماں سے شادی کر لی اینڈ سو آن :P

اب اگر اللہ کے کسی نیک بندے نے کوئی رائے دینی ہو تو بصد شوق۔ اگر کسی نے میرے دماغ کے فتور دور ہونے کے لئے دعا کی ہے تو بہت مہربانی اور اگر  کسی نے خرید کر بھیجنا ہو تو میں ایڈریس لکھوا دوں؟ :P :P:P

thanks to dinkymind for showing me a gsmarena site for mobile fone specifications and thanks to qadeer ahmad for fwdin me to her post.

Popularity: 11% [?]

Share and Enjoy:
  • Print
  • Digg
  • Sphinn
  • del.icio.us
  • Facebook
  • Mixx
  • Google Bookmarks
  • Blogplay
  • Reddit
  • RSS
  • StumbleUpon
  • Technorati
  • FriendFeed
  • LinkedIn
  • Live
  • MySpace
  • Twitter
  • Yahoo! Bookmarks
  • Yahoo! Buzz

Popularity: 11% [?]

345 views

 

 

Related Posts

  • قدو On December 7, 2007, 9 Comments
  • قدو یعنی قدیر احمد رانا ملتانی بالکل مت پڑھیں نہیں تو اپنی ذمہ داری پر پڑھیں۔ شکریہ   یہ سب شروع ہوا تھا ایک تصویر سے۔ ٹھہرئیے میں آپ کو فلیش بیک میں لے چلتا ہوں۔ قدو میرا بچپن کا یار کچھ عرصہ پہلے ناراض تھا۔ وجہ صرف اتنی تھی کہ قدو صاحب مجھے ڈکٹیٹر نمبر دوئم
  • سیل فون On April 8, 2008, 5 Comments
  • آئے دن کوئی نہ کوئی بھوت سر پر سوار ہونا لازمی ہوتا ہے۔ ایک کے بعد ایک نئی چیز کے پیچھے پڑنے کی مجھے بیماری ہے۔ نیت کبھی سیر نہیں ہوتی۔ انسان ہونا بھی کیا عجیب بات ہے فل اسٹاپ لگنے کا نام ہی نہیں۔ زیادہ دن کی بات نہیں صرف دو ہفتہ قبل ہی مجھے
  • Three Sites On December 1, 2009, 0 Comments
  • I love a few tv series but never have time to catch them on time, infact I lost interest in some coz I cudnt catch them, this changed with the arrival of hulu I can watch my fav shows whenever I want so to make things even better came clicker. I can now
  • jextr On December 29, 2007, 1 Comments
  • What is jaxtr? Jaxtr links your phone to the web, so you can hear from callers worldwide while keeping your existing phone number private. Can I control who calls me? Yes. Jaxtr’s PrivacyShield™ automatically routes calls to voicemail. You can then easily control which friends you want to ring through to your phone. Do I need a headset? No,
  • قدیر مرحوم کی دوزخ سے چیٹ On January 11, 2008, 4 Comments
  • قدیر مرحوم نے میری بے لاگ رائے کا ذکر کیا ہے۔ میں آگے لوگوں کے نزدیک ظالم  بے رحم اور بے حس ہوں۔ یہ رائے کیوں دی گئی بہت سے لوگ تو ویسے ہی مجھ سے متفق ہونگے۔ کچھ شائد مجھے کہیں یار اتنا سخت نہیں کہنا تھا۔ مجھے کہنے سے پہلے یہ چیٹ پڑھیں
  • t3ch On May 31, 2007, 2 Comments
  • Ok when is the time you are suppose to be most excited? when you plan to visit newyork city? nah. I can imagine qadeer ahmad rana’s face turning red to dark maroon into black with steam coming out of his ears muttering somethin in my honor. Before you say some find it our where I am? well if
  • گاڑی On July 11, 2007, 0 Comments
  • مجھے جمہوریت پسند نہیں۔ اس سے پہلے کہ آپ بھنویں چڑھائیں اور سوچیں کہ اچھا اس لئے یہ صدر مشرف کی تھوڑی بہت حمایت کرتا ہے۔ میں صفائی پیش کردوں کہ مجھے وہ جمہوریت پسند نہیں جو کہ عام طور پر گھروں میں غیر ضروری طور پر پائی جاتی ہے۔ اس غیر ضروری جمہوریت کا
  • if only google (any search engine) could hear me… On September 9, 2007, 3 Comments
  • This is somethin I could say may show up as web 3.0 or may be it become a part of web 2.0. I don’t kno if any of this already in place or have already been working off. Only google might have the potetial to actually work on it. But perhaps I take google too seriously
  • Am i weird? On December 27, 2006, 0 Comments
  • I have been tagged by Zikria Ajmal for the meme where I have to write down 6 weird things about me. What I believe and most would agree is that I my self am weird. I can’t sit back and relax. I need something to do all the time even if its doesn’t worth at all and
  • Carrington mobile theme On February 1, 2010, 8 Comments
  • میں نے دراصل غلطی یہ کی تھی کہ سرچ کر  بیٹھا تھا کہ کتنے موبل براوزر استعمال ہوتے ہیں یعنی کتنے لوگ موبل سے ہی نیٹ استعمال کرتے ہیں۔ ورڈ پریس ڈاٹ کام کے مطابق صرف اس کی سائٹ کو ساٹھ ملین پیج ویوز موبل براوزر سے ہوتے ہیں۔ بس جناب پھر میں موبل تھیم


9 Responses to “ہزاروں خواہشیں ایسی۔ ۔ ۔ ۔”

  1. 1 Qadeer Ahmad

    منزہ بی بی کا تعارف کراؤ ۔ ان کے بلاگ پر بڑی کھلم کھلا تصویریں موجود ہیں :P

  2. 2 jahanzaib

    Price with carrier depends upon your credit, most of the time i get my phone free with service or just pay very less amount for the phone. And also depends how much compititons is there in market and in new york we have no problems :D

  3. 3 فیصل

    میری مانو تا ایک بھی مت لو، میرے اپنے خیال کے مطابق قیمتی موبائل وہ لوگ رکھتے ہیں جنکو بڑا شدید قسم کا احساس کمتری ہوتا ہے۔ بات کرنا ہے، کسی بھی موبائل سے کر لو۔ میں خود بھی بہت فضول خرچ ہوں لیکن اب ایک طریقہ سیکھا ہے کہ جو چیز پسند آتی ہے، فورا نہیں لیتا بلکہ سوچتا ہوں چلو کچھ دن بعد لے لونگا، بعد میں خود پر ہنسی آتی ہے کہ دہکھو کیا لینے چلا تھا۔ یہ بھی سوچو کہ جب لوگوں کو کھانے کے لئے پیسے نہیں ہیں، تم ایسی چیزیوں پر پیسے خرچتے اچھے لگو گے؟ یا تو جو اپنے لئے لو، اتنی ہی پیسے غریبوں میں بانٹے کا فیصہ کرو، دیکتا ہوں کتنی چیزیں لیتے ہوں ایسے۔ باقی تمھاری پانی مرضی ہے۔

  4. 4 Rashid Kamran

    I would say “Shoq da mol hi nahi koi” .. But if you could wait a little apple is gonna launch iPhone. I don’t know if you are into apple religion or not but iPhone is something :) and also it’s not gonna be that expensive.. A button less phone, interactive screen, iPod is built into it, WiFi compatible for high speed browsing with safari and mac OS X.. man.. this is gonna kick the @$$es of other phones.

  5. 5 طلحہ

    بات ہو جاتی ہے۔ میسینجر چل جاتا ہے پھر کیا مسئلہ ہے؟
    اسی پر ٹکے رہو

  6. 6 بدتمیز

    سلام
    قدیر احمد: قبلہ شرم کریں امتحان سر پر ہے اور جہاں لڑکی کا ذکر سنا آپ کی بانگیں شروع۔ مولانا ان کا تعارف تو کرا دوں لیکن مسئلہ یہ ہے کہ ٓپ کا تعارف کرانے کے لئے مناسب اور شریفانہ الفاظ کمیاب ہیں۔ اللہ آپ کا بابرکت سایہ ہمارے سر پر ہمیشہ قائم رکھے۔

    جہانزیب: ہاں لیکن وہ دوسری آفرز پر ہے۔ اور جہاں کمپیٹیشن ہو وہاں تو ایسا ہونا لازمی ہے۔ ویسے جناب کے پاس چاکلیٹ فون ہے اور اس کو بکواس فون کہہ رہے تھے تو پھر نہ جانے ٓپ کو کونسا فون اچھا لگتا ہو گا۔

    فیصل: کل رات منزہ بی بی کی باتوں سے رات سکون سے “لنگ” گئی۔ صؓھ پھر موڈ ہوا تو آپ کی باتوں نے صبر کرنے کا درس دیا۔ اب پھر موڈ بن رہا ہے۔ ویسے غریبوں کی مدد تو میں کر دوں لیکن مجھ غریب کی پہلے مدد تو ہو جائے۔ؕ مسئلہ یہ بھی ہے کہ ایک نیا لینا تو ہے ہی تو ایک ہی دفعہ اچھا کیوں نہ لے لیلا جائے۔

    راشد کامران: شوق دا مول کوءی نئیں لیکن فیصل کی بات سے ابھی تک دماغ چھٹکارا نہیں پا سکا۔ میں کوشش کرونگا کہ کل تک مزید خود غرض ہو کر زور لگا کر لے لوں۔ میں دراصل نوکیا فونز کا معترف ہوں اس کے بعد سیمسنگ کا۔ باقی سب مجھے تو فضول ہی لگے تھے۔

    طلحہ: سر بات تو ہو جاتی ہے لیکن آپ جو اوقات سے باہر والے موبائل لے کر پھرتے ہیں وہ؟

  7. 7 Faisal

    چند دنوں میں یہ ماڈل بھی پرانا ہو جائے گا، پھر کیا کرو گے؟ ارے یار یہ ہم جیسے غریب لوگوں کو خواب بیچتے ہیں، ذرا ٹھنڈے دماغ سے سوچو، رہے نام اللہ کا۔۔۔

  8. 8 بدتمیز

    سلام
    جی جناب آپ کی دعائیں قبول ہو گئیں ہیں 6 ماہ تک نیا موبائل لینے پر پابندی لگ گئی ہے۔

  1. 1 سیل فون | بدتمیز

Leave a Reply




CommentLuv Enabled



Free Clipart

Obama for 08

الٹی سیدھی

Asides

  • just a test post for the movie, 10,000 bc with sabre toothed cat and mamoth and evalot :P

    - #
  •  

    Recent Comments:

    • بدتمیز: گندم کی اسٹوریج کا مسئلہ؟
    • عبداللہ: :lol: :oops:
    • محمد ریاض شاہد: یار ادھر جو گندم پیدا ہو رہی ہے اس کے لئے سٹوریج...
    • عبداللہ: در حقیقت یہ ہوتے ہیں گھڑے کے مینڈک :oops:
    • عبداللہ: نہیں ہم امام مہدی اور حضرت عیسی کا انتظار کررہے!
    • اسماء پيرس: ہميں بيچوں کی کيا ضرورت ہمارے پاس گندے انڈوں کا سٹاک...
    • بدتمیز: فراست یہ میں نے پہلے پی پڑھ لیا تھا اور آخری لائن بہت...
    • فراست: http://www.slate.com/id/206422 7/
    • عمار ابنِ ضیاء: مسئلہ یہ نہیں‌ہے کہ میرے امی ابو میری کزنز لے کر...
    • بدتمیز: خاور: اسلام میں‌ بھی حکم نہیں ہے بلکہ وضاحت تھی اس حکم کی...

     

    Recent Trackbacks:

    Most Viewed

    • Users Online: 0
    • Registered Users: 2
    • Posts: 815
    • Links to posts: 82
    • Links per post: 0.10
    • Top3 commented posts: مہاجر (51) جہیز (42) بھگوڑا کون؟َ (35)
    • Comments: 2860
    • Comments per post: 3.51
    • Top3 commenters: -بدتمیز (659) -راشد کامران (104) -راہبر (87)
    • Pagerank: 0
    • Alexarank: 368124

     

    SideRSS Error: Something bad happened! Try again later.

    Subscribe

    Subscribe to my RSS Feeds

    -->