ہم tidbits کے نام سے ایک نئی کیٹگری بنانے لگے ہیں۔ اس میں ہم وہ تمام چھوٹی چھوٹی باتیں لکھیں گے جن پر پوری پوسٹ لکھنا ناممکن ہے لہذا ایسی چھوٹی چھوٹی باتوں کو جمع کر کے ایک پوسٹ کی شکل میں شامل کر دیا جائے گا۔ اس کو کترن کا نام بھی دیا جا سکتا ہے یا کسی اور زرخیز ذہن کے پاس کوئی اچھا متبادل ہو تو وہ شامل کر دے۔
جی تو قدیر احمد صاحب نے ہماری ویب 2 والی پوسٹ کے جواب میں ہماری عزت افزائی کی ہے کہ ویب 2 کا مطلب ہے کہ Ajax جیسی پروگرامنگ لینگویجز کا استعمال کر کے انٹرنیٹ کی سپیڈ تیز کرنا۔ میں نے تو کافی سمجھانے کی کوشش کی کہ نہیں ایسا نہیں لیکن وہ نہیں مانے میں نے ان کی باتوں کو ان کی پڑھائی کی ٹینشن سمجھ کر نظر انداز کر دیا باقیوں کے لئے عرض ہے کہ ویب 2 کا مطلب ہے انٹرنیٹ کے بیک بون کو اس قابل بنانا کے تیز رفتار ڈیٹا کی ترسیل ممکن بنائی جا سکے۔ یعنی اس کے اسٹرکچر کو طاقتور بنانا نہ کہ پیجز کو اور قدیر صاحب کبھی کسی تھکے ہوئے ڈائل اپ پر Ajax پیج کھولنے کی کوشش کر کے دیکھیں خاص طور پر یاہو میل۔
اس کے بعد انہوں نے ہی میری “میرا اصل نام” والی پوسٹ کے حوالے سے پھر عزت افزائی کی ہے کہ مجھے لوگوں میں مقبول ہونے کا بڑا شوق ہے یا لوگوں کو اپنے بارے میں معلومات فراہم کرنے کا۔ جی نہیں ایسی کوئی بات نہیں ان دونوں باتوں کی نفی بہت سے لوگ کر سکتے ہیں۔ جن سے میں نے رج کر بدتمیزی بھی کی ہے اور جن کو اپنے بارے میں ایک لفظ تک بتانے سے انکار کیا ہے۔
کسی صاحب نے میرا نام “عرفان رشید” تجویز کیا ہے۔ اس پر پہلے میں ہنسا ہوں اب قدیر صاحب بھی ہنسیں گے۔ یہ قدیر نے مذاق میں بلاگ پر کسی کمنٹ کرتے ہوئے لکھا تھا۔ تجویز کرنے والے صاحب سے گزارش ہے کہ بلاگ پالیسی پڑھنے سے آپ نے محرومی اختیار کی اپنے لئے کوئی نام پہلے تجویز کر کے اس سے کمنٹ کریں تا کہ سپیم کنٹرول بلگ ان آپ کو بلاک نہ کرے۔ ابھی میری اتفاقا نظر پڑ گئی۔ ساتھ میں اگر میرا نام عرفان رشید ہو تو میں اپنا گلا خود دبا دبا کر مر جاؤں۔
ابھی اتنا ہی۔ باقی دو باتوں پر ہم تفصیلی پوسٹ لکھیں گے
Popularity: 9% [?]
Popularity: 9% [?]
247 views
Related Posts
- مزید tidbits On October 23, 2007, 10 Comments
- پھر کچھ چھوٹی چھوٹی چیزیں جمع ہو گئی ہیں تو یہ رہی بلاگر tid-bits کی نئی قسط۔ راشد کامران کے بلاگ پر کمنٹ کریں تو یہ ایرر نظر آتا ہے لیکن تبصرہ پوسٹ ہو جاتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی تمام تبصرہ کرنے والوں کے نام کی جگہ سوالیہ نشان نظر آتے ہیں۔ یہ شائد نوٹ
- poltical tidbits On May 3, 2007, 4 Comments
- پاکستان میں آج کل بڑی ہنگامہ آرائی ہو رہی ہے۔ صدر مشرف سب کو نگلتے نگلتے اب ایسی چیز حلق میں پھنسا بیٹھے ہیں جو نہ نگل سکتے ہیں نہ اگل سکتے ہیں۔ بدقسمتی سے مجھے یہ والا محاورہ ہمیشہ بھول جاتا ہے۔ اس ہاہا ہو کار میں بہت مزے مزے کے بیانات پڑھنے کو
- blogging tidbits On August 27, 2007, 11 Comments
- پچھلے دنوں چند ایک نئے بلاگز اکھٹے بنے۔ یہ سب اپنے اپنے مزاج کے اعتبار سے اردو بلاگرز میں ایک اچھا اضافہ ثابت ہونگے۔ چند ایک مشکلات جن کا یہ سامنا کر سکتے ہیں اور چند ایک ٹپس جو ان کے لئے مددگار ثابت ہو سکتی ہیں۔ میں یہاں پیش کردونگا۔ میں سارا دن قدیر
- urdu bloggin plugin tidbits On December 31, 2007, 15 Comments
- مجھے اپنی یہ تھیم بہت پسند تھی۔ اور میں نے اس کو بہت customize کیا ہے۔ بدقسمتی سے اس کی کچھ limitations ہیں جو مجھے سخت بری لگ رہی ہیں۔ لیکن ابھی تک اس سے کچھ بہتر تھیم نہیں مل سکی۔ بہت سے لوگوں کو 3 کالمی تھیمز نہیں پسند ہوتی اگر کسی کو ایسی
Random Posts







تم ہمیشہ بات کو توڑ مروڑ کر پیش کیا کرو عرفان رشید!
اور میرا نام قدیر احمد ہے ۔ یہ رانا اور ملتان لگاؤ گے تو زندہ نہیں بچو گے ۔ یہ اعلانِ جنگ کا باعث بن سکتا ہے
:@
is category ka name rakho Badtameezian
آداب جناب بدتمیز صاحب۔ آپ کی تحریر پڑھ کر مزہ آیا۔
اور جناب قدیر احمد رانا صاحب۔ بدتمیزیاں ابھی زندہ ہیں اور کوئی ان کی جگہ نہین لے سکتا۔ بس آج کل خاموش ہوں کہیں انتہا پسندی کے نام پر ورڈپریس والوں کو شکائت کر کع نکلوا نہ دین کچھ لوگ۔ ویسے آپ بدتمیز صاحب سے اتنی خار کیوں کھاتے ہیں؟
سلام
میں نے کونسی بات توڑ مروڑ کر پیش کی؟
بدتمیزیاں: جی جناب خوش ٓمدید کہاں گم ہیں ٓپ۔ ُٓ کے بلاگ سے بندہ ٹکریں مار مار کر واپس ٓ جاتے ہیں۔
ٹٹ بٹس کے لیے کٹ پیس کیسا رہے گا۔
اسلام علیکم
شاکر کٹ پیس بھی تو انگلس کا ہی لفظ ہے۔ میں اس کے لئے اردو کا کوئی مناسب لفظ ڈھونڈنے کے چکر میں ہوں۔