بہار آئی

 

میری سٹیٹ میں بہار شروع ہوئے دو ہفتے ہو چکے ہیں۔ بہار کا آفیشل ڈے میرے خیال سے 15 مارچ ہوتا ہے۔ لیکن نچلی اسٹیٹس سے یہاں تک پہنچتے پہنچتے بہار کو دو ہفتے تو لگ ہی جاتے ہیں لہذا مارچ کے اختتام تک یہاں پر پھول نکلنے شروع ہوتے ہیں آپ میرا یقین کریں کچھ تو صرف دو یا تین دن سے زیادہ اپنے جوبن پر نہیں رہتے۔ کھلتے ہیں اور تیسرے دن تک جھڑ جاتے ہیں اور ان کی جگہ سب پتے لے لیتے ہیں۔ میرے گھر کے بالکل سامنے ایک درخت نما پودے پر سفید پھول لگے میں نے جمعرات کو دیکھے اور اتوار کو یہ آدھے سے زیاد سبز ہو چکا تھا۔

پاکستان میں ہمارے گھر میں بہار کمبخت بڑی جلدی آ جاتی تھی۔ عام طور پر ہر سال یہ فروری میں نازل ہوتی تھی۔ جب ابا جان بل کی وجہ سے ہیٹر لپیٹ کر رکھ دیتے تھے اور پتہ تھا کہ میں نے احتجاج کرنا ہے تو وہ صبح سویرے میرے کمرے کے دروازے کھڑکیاں کھول کر ٹھنڈی ہوا کا استقبال کرتے ہوئے کہتے تھے کہ “بہار آ ئییییییییییییییییییی” اب مجھے تو کتابوں نے یہی پڑھایا ہوا تھا کہ بہار مارچ کے درمیان میں کہیں جا کر آتی ہے یہ بہار فروری کے اختتام تک نازل ہو جاتی تھی اور بڑی سنتی تھی۔ (دل ہی دل میں) میں 2001 سے انسانوں سے نکل کر رات کے جانوروں میں شامل ہو چکا ہوں لہذا ان کو سمجھانا بڑا مشکل تھا کہ ابا جی رات کو 2 بجے کمپیوٹر ٹیبل پر اکڑ کر بیٹھے جو ٹھنڈ لگتی ہے اس وقت آپ کی بہار بیگم نہیں ہوتیں لیکن مجال ہے جو ابو ذرا سی بھی سن لیں۔

دوسرے پاکستان میں میں بہار کا نظارہ صرف تین دو جگہوں پر کر سکتا تھا ایک صحن میں رکھنے ان گملوں میں جن میں میں نے چن چن کر ایسے پودے لگائے تھے جو گرمی بھی جھیل جائیں اور سردی بھی دوسرے میرے گھر کے دروازے پر لگے شہتوت کے درخت پر جب ہلکے سبز رنگ کے پتے اور شہتوت نمودار ہوتے تھے تو بہت بھلے لگتے تھے اور ساتھ ہی وہاں موجود “ٹاہلی” کے ایک درخت پر لگنے والے پتے جن کا ڈیزائن بہت اچھا لگتا تھا اور “درھیک” کے درخت پر لگے ترکونے جنکو ہم اپنے بچپن میں ایک دوسرے کو مارتے تھے اور بڑے ہونے پر ان کو ریکٹ سے اچھالا کرتے تھے۔

پچھلے ہفتے نیویارک جانا پڑا تو علم ہوا کہ میری لینڈ میں بہار ابھی تک نہیں آئی۔ واشنگٹن میں بھی زمین کے ساتھ ساتھ جو جھاڑیاں اور شاخیں تھیں وہی سبز تھیں اوپر والے حصے ابھی تک اپنے پیراہن سے محروم تھے۔ اس کی سائنسی وجہ تو مجھے یہی سمجھ لگی کہ رات کو جب ٹمپریچر گرتا ہے تو زمین سے نکلنے والی حرارت اس کے نزدیک کی شاخوں کے پتوں کو مرنے سے بچا لیتی ہے۔ آگے کسی کو علم ہو تو بتا دیے کہ ایسا کیوں تھا۔

میں نے گھر کے ارد گرد کی تصویریں پچھلے ہفتے لی تھیں۔ ابھی وہی پوسٹ کر رہا ہوں۔ اس ہفتے کی مزید لیں ہیں اور ابھی کل بارش ہٹنے پر اور سورج نکلنے پر مزید لے کر پوسٹ کرونگا۔ فرق صاف نظر آئے گا۔ :P

یہ پودے میں نے لگائے تھے۔ سستی کی انتہا دیکھئے کہ یہ میری توجہ چاہتے ہیں کیونکہ پاس سے گزرتے دیکھا تھا کہ زمیں میں صیح نہیں دھنسے لیکن ہفتہ ہو گیا میں نے ان کو صیح نہیں کیا۔

اس درخت کو جب دیکھوں ایسا لگتا ہے کہ اس پر بھول اپنے مکمل جوبن پر ہیں۔ لہذا روزانہ اس کی دو تصویریں تو لازمی اتر جاتی ہیں۔ اس پر اگر سورج کی روشنی براہ راست پڑ رہی ہو تو یہ خوب چمک رہا ہوتا ہے ادھر ذرا آپکو دیر ہوئ اور اس کے ساتھ لگے دوسرے درخت کا سایہ اس پر آ گیا اور سارا مزہ غارت

اس پر بہار صرف ایک ہفتہ رہی۔ آج دیکھا تو اس کے سفید پھول زرد پڑ چکے ہیں۔

یہ اب خوب گلابی ہو چکا ہے۔ اس کی تصویر صبح اٹھ کر لونگا۔

یہ اس شیشے والے کمرے کے باہر ہے جو گرمیوں میں مجھ غریب اور معصوم کا ٹھکانہ ہوتا ہے۔

Popularity: 13% [?]

Share and Enjoy:
  • Print
  • Digg
  • Sphinn
  • del.icio.us
  • Facebook
  • Mixx
  • Google Bookmarks
  • Blogplay
  • Reddit
  • RSS
  • StumbleUpon
  • Technorati
  • FriendFeed
  • LinkedIn
  • Live
  • MySpace
  • Twitter
  • Yahoo! Bookmarks
  • Yahoo! Buzz

Popularity: 13% [?]

225 views

 

 

Related Posts

    None Found


1 Response to “بہار آئی”

  1. 1 پت جھڑ at بدتمیز

Leave a Reply




CommentLuv Enabled



Free Clipart

Obama for 08

الٹی سیدھی

Asides

  • just a test post for the movie, 10,000 bc with sabre toothed cat and mamoth and evalot :P

    - #
  •  

    Recent Comments:

    • بدتمیز: گندم کی اسٹوریج کا مسئلہ؟
    • عبداللہ: :lol: :oops:
    • محمد ریاض شاہد: یار ادھر جو گندم پیدا ہو رہی ہے اس کے لئے سٹوریج...
    • عبداللہ: در حقیقت یہ ہوتے ہیں گھڑے کے مینڈک :oops:
    • عبداللہ: نہیں ہم امام مہدی اور حضرت عیسی کا انتظار کررہے!
    • اسماء پيرس: ہميں بيچوں کی کيا ضرورت ہمارے پاس گندے انڈوں کا سٹاک...
    • بدتمیز: فراست یہ میں نے پہلے پی پڑھ لیا تھا اور آخری لائن بہت...
    • فراست: http://www.slate.com/id/206422 7/
    • عمار ابنِ ضیاء: مسئلہ یہ نہیں‌ہے کہ میرے امی ابو میری کزنز لے کر...
    • بدتمیز: خاور: اسلام میں‌ بھی حکم نہیں ہے بلکہ وضاحت تھی اس حکم کی...

     

    Recent Trackbacks:

    Most Viewed

    • Users Online: 0
    • Registered Users: 2
    • Posts: 815
    • Links to posts: 82
    • Links per post: 0.10
    • Top3 commented posts: مہاجر (51) جہیز (42) بھگوڑا کون؟َ (35)
    • Comments: 2860
    • Comments per post: 3.51
    • Top3 commenters: -بدتمیز (659) -راشد کامران (104) -راہبر (87)
    • Pagerank: 0
    • Alexarank: 371173

     

    SideRSS Error: Something bad happened! Try again later.

    Subscribe

    Subscribe to my RSS Feeds

    -->