Skip to content


صدر بش کی ویڈیو

ہم پاکستانی اپنے سیاستدانوں اور جنرل صاحب کو لتاڑنے میں پیدا ہوتے ہی ماسٹر کی ڈگری حاصل کر لیتے ہیں۔ حالانکہ یہ معصوم بیچارے باقی دنیا کے سامنے کچھ نہیں۔ صدر مشرف کی عزت افزائی تو میرے خیال سے روزانہ ہی ہزاروں جگہ ہوتی ہے۔ بینظیر اور نوازشریف کے ڈاکٹر شاہد مسعود کے ساتھ انٹرویوز پر میرا دل بھی چاہا کہ ان کی عزت افزائی کروں لیکن وقت کی کمی کے باعث چھوڑ دیا اور اب میرا خیال مجھے بھول ہی جانا ہے۔

صدر مشرف کو پاکستانی قوم نے اس قدر لتاڑا اور ان کی اس قدر عزت کی کہ پڑوسی ممالک کی مختلف زبانوں میں چھپنے والے رسالوں تک میں ان پر مضامین لکھے گئے ہیں۔ ذاتی طور پر میں صدر مشرف کے حوصلے اور پریشر برداشت کرنے کا معترف ہوں۔ انہوں نے ملک کو نقصان بھی بہت پہنچایا اور بہت بچایا بھی۔ میرے خیال میں صرف ان پر تنقید ہی کرتے رہنا مثبت عمل نہیں۔ ہاں صدر بش پر کئی طرف سے تنقید کی گنجائش ہے۔ مزید تنقید کے لئے اس ویڈیو کو دیکھیں۔ اس ویڈیو نے میری توجہ صرف اس لائن کی وجہ سے کھینچ لی۔

Another funny video of bush being the idiot he is.

 

خاص طور پر وہ جگہ جہاں صدر بش ایک خاتون کی شال سے اپنی عینک صاف کرتے ہیں۔ میرے خیال سے کسی عام انسان کو یہ زیب نہیں دیتا تو کہاں ملک کے سربراہ کو وہ بھی سپر پاور ملک کے سربراہ کو۔

Popularity: 6% [?]

Share and Enjoy:
  • Print
  • Digg
  • Sphinn
  • del.icio.us
  • Facebook
  • Mixx
  • Google Bookmarks
  • Blogplay
  • Reddit
  • RSS
  • StumbleUpon
  • Technorati
  • FriendFeed
  • LinkedIn
  • Live
  • MySpace
  • Twitter
  • Yahoo! Bookmarks
  • Yahoo! Buzz

Posted in web 2.0.

258 views

2 Responses

Stay in touch with the conversation, subscribe to the RSS feed for comments on this post.

  1. Rashid Kamran says

    لیکن ایک بات تو ماننی پڑے گی۔۔ امریکی عوام بڑے دھڑلے سے کہہ سکتی ہے دیکھو ہمارے ووٹ میں کتنی طاقت ہے ہم “کچھ“ بھی منتخب کرسکتے ہیں ۔۔ ہمارے پاس تو ایسا کچھ بھی نہیں ہمیں تو راشن ڈپو سے جو ملتا ہے اسی پر کام چلاتے ہیں چوائس کا تو ذکر ہی کیا برانڈ ہی دستیاب نہیں ہے۔۔

  2. بدتمیز says

    سلام
    ہاہاہاہ راشد ٓپ نے کمال کا کمنٹ کیا ہے۔ واقعی ہماری بدقسمتی ہم کچھ بھی متنخب نہیں کر سکتے۔ ہمارے لءے ولایت سے جانور منتخب ہو کر ٓتے ہیں۔



Some HTML is OK

or, reply to this post via trackback.

CommentLuv Enabled