اگر آپ میرا اصل نام جاننے کے تجسس میں اس پوسٹ پر کلک کر کے پہنچے ہیں تو خاطر جمع رکھیں پوسٹ کی شروعات لکھنے تک تو ایسا کوئی ارادہ نہیں لہذا اگر آپ نے بیگم کی کچن میں ہیلپ کرانی ہو یا جنکی بیگم ان کے پاس نہیں انہوں نے فون کرنا ہو یا جس کی سرے سے بیگم ہی نہیں اس نے گھر کا کوئی بل جمع کرانے جانا ہو تو سکون سے سارے کام نبٹا آئے۔ ہاں پوسٹ کے آخر تک نامعلوم موڈ کیسا ہو کہ آجکل میرا موڈ بہت تیزی سے تبدیل ہو رہا ہے۔
جی تو ایک عرصے سے لوگ میرا نام جاننے کی خواہش رکھتے ہیں کچھ تو قدیر ایسے چپکو ہیں جنہوں نے سر کھا لیا تھا۔ ابھی بھی لوگ نامعلوم کیسے میری آئی ڈی ڈھونڈ لیتے ہیں اور ان کا ایک ہی شوق ہوتا ہے۔ مجھ معصوم سے معصومیت سے نام پوچھنا۔
مجھے سمجھ نہیں آتی اس نام میں کیا قباحت ہے؟ یہ کیا ہے؟ چند حروف کا مجموعہ۔ تو میرا اصل نام بھی چند حروف کا مجموعہ ہو گا۔ اب اگر کسی کو حسن ظن رکھنے کی وجہ سے لگے کہ میں بدتمیز نہیں ہوں تو کوئی میرے متاثرین سے پوچھے کہ میں نے بدتمیزی کی کونسی قسم ان کے ساتھ لگائی تھی۔
نام اس قدر اہمیت اختیار کر جاتا ہے اس کا مجھے علم نہیں تھا۔ بدقسمتی میری اس پر ان تمام حضرات کو اعتراض ہے جن کی میں بےحد عزت کرتا ہوں۔ یہ تمام صاحبان پوچھنے میں حق بحق ہونگے کہ میاں اگر تم عزت کرتے ہو تو بات مان کیوں نہیں لیتے؟ اب اس سوال کا میں معصوم کیا جواب دوں؟
میں چند دنوں سے اپنا نام بتانے پر غور کر رہا تھا۔ لیکن بات وہی کہ
پوچھا موج صبا نے تو میں نے کہا دل نہیں مانتا۔
پھر میں نے اپنا نام ایک دوست کے نام پر رکھنے کی ٹھانی کہ انٹرنیٹ پر یہ وفات پا چکے تھے اور ان کی کوئی اطلاع نہیں تھی۔ لیکن موصوف کل ایک دم زندہ ہو گئے اور ان سے بڑی دیر چیٹ بھی ہوئی۔ لہذا ہم نے اس کو موخر کر دیا
موڈ میں تیزی سے تبدیلی کے باعث آجکل ہم اپنی اداؤں پر بھی غور کر رہے ہیں۔ نتیجہ میں ہمارا موڈ مزید تیزی سے تبدیل ہو جاتا ہے۔ لہذا ابھی موڈ ذرا اچھا تھا لہذا ہم نے سوچا کہ تمام صاحبان کو دعوت دی جائے کہ آپ اپنا من پسند نام تجویز کریں۔ میں نے لفظ من پسند استعمال کیا ہے۔ ورنہ موزوں ترین نام تو سوائے بدتمیز کے کچھ نہیں۔ لہذا اگر آپ کا من پسند نام آپکے بچپن یا پچپن کی چھیڑ بھی ہے تو بھی کوئی مضائقہ نہیں۔ آپ آلو ٹینڈے سے لے کر گوبھی کچنار جیسے نام بھی تجویز کر سکتے ہیں۔ ایسے ویسے نام بھی جمع کرا دیں کوئی مضائقہ نہیں پسند نہ آنے پر اپنے طریقے سے شکریہ کے ساتھ آپ کی خدمت میں ارسال کر دونگا۔
اس پر قدیر اور جہانزیب کو کمنٹ کرنے کی کھلی اجازت ہے۔ لیکن نام تجویز کرنے کی ہرگز نہیں۔ کیونکہ ان دونوں کو میرا نام پتہ ہے۔ اور یہ مذاق میں میرا اصل نام بھی تجویز کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ بھی جن صاحب کو میرا نام معلوم ہو گیا ہوں وہ بھی خود کو تجاویز پیش کرنے سے باز رکھیں ورنہ دوگنا ٹیکس پے کرنا پڑے گا انشااللہ۔ آمین۔
ان ناموں میں سے اجمل انکل جونسا نام تجویز کریں گیں یا پسند کریں گے اس سے وہ مخاطب کر لیا کریں باقیوں کے لئے میں بدتمیز ہی رہنا پسند کرونگا کیونکہ بدتمیزی کسی بھی وقت ہو سکتی ہے۔
Popularity: 4% [?]
Popularity: 4% [?]
200 views
Related Posts
- None Found



























مجھے تو فکر ہو رہی ہے کہ نکاح کے وقت بھی نام پوچھا جاتا ہے حالانکہ سب کو پہلے سے معلوم ہوتا ہے لیکن پھر بھی آپ کے منہ سے پوچھا جاتا ہے، تو وہاں نہ اڑ جانا ۔
مجھے نہیں یاد کہ مجھے تمہارا نام کیسے معلوم ہوا تھا، اتنا یاد ہے کہ گوگل پر تمہارے کسی ویب سٹیٹ کے صحفے پر جانا ہوا تھا اور وہاں جو پہلا نام مجھے پتہ چلا تھا وہ طلحہ تھا، لیکن اُس کے بعد بھی تمہارے بتائے بغیر اصل نام بھی پتہ چل گیا، لیکن میرے ذہن میں نہیں کہ کہاں سے پتہ چلا تھا ۔۔ ۔ اگر بندہ کھوجی ہو تو سب پتہ چلا لیتا ہے ۔۔
ویسے اس پوسٹ میں کن لوگوں کا ذکر ہے جو بیگم کو فون کرتے ہیں؟؟؟
آپ نے اپنی مندرجہ بالا تحریر میں اپنا نام خود ہی تجویز کر دیا ہے اور پھر میرے کندھے پر نام تجویز کرنے کا بوجھ کیوں ڈال رہے ہیں ؟ اگر میں نے تجویز کرنا ہوتا تو کب کا تجویز کر چکا ہوتا ۔
بات جہانزیب اشرف صاحب کی بھی ٹھیک ہے کہ آدمی کوشش کرے تو نام معلوم کرنا مشکل تو ہو سکتا ہے ناممکن نہیں ۔ میں چار بلاگرز کے نام پہلے معلوم کر چکا ہوں ۔ وہ بھی اپنے اصلی نام بلاگ پر نہیں لکھتے ۔ اب میں کچھ سست ہو گیا ہوں ۔ ان میں سے ایک کو اب میں اصلی نام سے مخاطب کرتا ہوں کیونکہ اب بہت سے بلاگرز کو ان کا نام معلوم ہو چکا ہے ۔
آپ نے اپنا نام معصوم تجویز کیا ہے ۔ یقین نہ آئے تو اپنی تحریر ذرا غور سے پڑھ لیجئے ۔
لو جی گل ہی مک گئی
لو کر لو گل ، انکل جی یہ تو ناانصافی ہے ، یعنی اب ہمیں یہ کہنا پڑے گا کہ بدتمیز معصوم ہیں یا یہ صاحب معصوم بدتمیز ہیں ۔ ۔ ۔ ؛) ویسے مجھے اچھا لگ رہا ہے ۔ ۔ معصوم بدتمیز ۔ ۔ ۔ ویسے دل تو کر رہا ہے کہ دوں کہ بھائی بدتمیز ہی اچھے ہو ۔ ۔ ۔مگر اب بندہ بدتمیز بھی ہو اچھا بھی یہ تو ممکن نہیں ۔ ۔ ۔ چلیں چھوڑیں نام میں کیا رکھا ہے ، کل اور کسی نام سے آ جائیں گے یہ لوگ ۔ ۔۔ لیکن پھر بھی ایک بار کہ رہے ہیں
کس نام سے پکاروں ، کیا نام ہے تمہارا ۔ ۔ ۔
یا پھر
نام لے لے کہ ترا ۔ ۔ ۔ہم تو کہے جائیں گے
اور یہ بھی تو ہو سکتاہے کہ ہم کہیں
او تیرا نام کیا ہے
اور آپ کہیں
تجھے کام کیا
ویسے ایک سوال ہے ، کہ کہیں ایسا تو نہیں کہ آپکا نام ابھی رکھا ہی نا گیا ہو ، کیونکہ ابھی تک آپ معصوم ہیں ۔ ۔ ۔ ۔
جو کام بڑے احسن طریقے سے کر چکے ہوں انہیں خراب کرنے کی کیا ضرورت ہے!!! اصل نام جو ہے وہ ہی بہتر ہے!!! کسی کو نہ بتاؤ تو خود پر اعتماد کو دعوٰی کرنے سے باز رہنا!!!
“جنکی بیگم ان کے پاس نہیں انہوں نے فون کرنا ہو”
this sentence is specially written for Jahanzaib
mein tumhara asal name bataon? tumhara asal name hay “Lanti”
السلام علیکم ورحمۃ وبرکاتہ،
اورسنائیں باتمیزبھائی، کیسے احوال ہیں کدھر غائب ہیں کافی دن ہوگئے ہیں آپکامحفل پر دیدارکئے ہوئے واقعی آپ نے توکمال کا نام۔۔۔۔کہاہے کیساہے ٹھیک ہے ۔ اوربھائی باتمیز، میرے والے بلاگ کامعاملہ ابھی تک ویساہی مجھے کچھ نظرنہیں آرہاہے فائرفاکس بھی آپ لوڈکیالیکن اس میں الفاظ ٹوٹے ہوئے ہیں۔
والسلام
جاویداقبال
اپنے آپ کا چھپانے والے لوگوں سے اگرچہ مجھے بڑی الجھن ہوتی ہے لیکن عبد اللہ اچھا نام ہوسکتا ہے ۔
سلام
جہانزیب: ہاہاہاہا وہاں نہیں اڑونگا۔ اتنی مشکل سے تو لڑکی مانے گی پھر وہاں اڑ کر کیا کرنا؟
طلحہ میرا دوست ہے۔ میں اسی کا نام استعمال کرنا چاہ رہا تھا۔ وہ ویب ڈیزاءنگ کا کافی کام جانتا ہے۔ اسی نے شروع میں سارے کام کءے تھے۔
اجمل انکل: لیں ٓپ کے کندھے پر بندوق کیوں چلانی؟ میں نے سوچا کہ ٓپ کے لءے ٓسانی ہو جاءے۔ اور میں نے تو بدتمیز بھی تجویز کیا تھا وہ تو کسی کو سرے سے پسند ہی نہیں۔۔ چلیں ٓپ جو کہیں گے اسی کو نام بنا لیں گے۔
منیر احمد طاہر: ابھی تو گل شروع ہوءی ہے۔
اظہر الحق: جی ابھی تو یہاں پیدا ہوءے مجھے سات دن ہوءے ہیں۔ اسی لیءے نام نہیں رکھا گیا۔ ٓب جو لوگ تجویز کریں۔
شعیف صفدر: خود پر اعتماد کی بات نہیں۔ اس پر مجھے پوری پوسٹ لکھنے کا شوق چرایا ہے۔
قدیر: جی نہیں یہ جہانزیب کے لءے نہیں لکھا۔ ان کو نام پہلے ہی پتہ ہے تو وہ کیوں کر پڑھیں گے؟ پہلے کام کر کے ہی پڑھیں گے نا۔
جاوید اقبال: محفل اب ماضی کا قصہ پارینہ ہے۔ میں دل سے معذرت خواہ ہوں کہ ٓپ کے تھریڈ پر مزید پوسٹ نہ کر سکا۔ حالانکہ میں اس کو پڑھتا رہا ہوں۔ خیر قدیر سے ابھی تک چیٹ نہیں ہوءی ہوتی ہے تو کہتا ہوں۔ ویسے قیصرانی ٓپکی مدد کر تو رہے تھے۔
شاکر عزیز: نہیں عبداللہ اللہ کے بندوں کے لءے ہوتا ہے۔ شیطان کے پجاری کا نام عبداللہ رکھنا کیا معنی رکھتا ہے؟
How about IRFAN RASHID?
السلام علیکم ورحمۃ وبرکاتہ،
باتمیزبھائی، یہ کیالکھاآپ نے محفل ماضی کاقصہ پارینہ بن چکی ہے۔ کیوں؟ کیاہوا آپ توبڑے دل والے تھے لیکن یہ کیا۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ہواآپکو۔ میری دعائیں آپکی ساتھ ہیں اللہ تعالی آپکوکامیابیاں اورکامرانیاں عطاکرے(آمین ثم آمین)
واقعی قیصرانی بھائي، مددتوکررہے ہیں لیکن ابھی تک ڈھاک کے وہی تین پات ہیں۔
والسلام
جاویداقبال
سلام
نہیں بات دل کی نہیں ہے۔ مسئلہ کچھ اور ہی ہے۔
قدیر صاحب کے امتحانات سر پر ہیں لہذا وہ ٓآ کر سنتے کچھ نہیں سنا بہت کچھ جاتے ہیں۔ جیسے ہی فارغ ہوتے ہیں ان کو کہتا ہوں۔
دعاؤں کے لئے بہت شکریہ۔