مجبور

مجبور دو قسم کے ہوتے ہیں ایک عادت کے ہاتھوں مجبور اور ایک کسی کے ہاتھوں مجبور۔ پہلی قسم کے لوگ اپنی عادتوں کے ہاتھوں اس قدر مجبور ہوتے ہیں کہ جو مرضی کر لیں یہ باز نہیں آتے۔ میرا شمار پہلی قسم کے لوگوں میں ہوتا ہے۔ میری اکثر عادات لوگوں کو انتہائی ناپسندیدہ ہیں اور ایسے لوگوں کو چڑانا مجھے بہت پسند ہے بس اسی کی وجہ سے سارے جہاں میں میری دھوم مچی ہوئی ہے۔ یار لوگ اس کو بدنامی کہتے ہیں لیکن جیسے ہر بدتمیز کی دوسری صفت ڈھٹائی ہوتی ہے تو اسی ڈھٹائی کی وجہ سے ہم اس کو دھوم سمجھتے ہیں۔

کچھ لوگوں کے خیال میں مجھے مناسب توجہ نہیں ملی جس کی وجہ سے میں ایسا نکل آیا ہوں۔ میرا خیال برعکس ہے۔ میرے خیال سے مجھے توجہ اتنی ملی ہے کہ بگڑ چکا ہوں۔ اور غلطی سے سمجھانے والوں کو سمجھانا آتا نہیں لیکن وہ اپنی سمجھ کے مطابق سمجھانے کی کوشش کرتے ہیں نتیجہ میں بری طرح مار کھا جاتے ہیں۔ میرے جیسے انسان بدمست ہوتے ہیں ان کو مست ہاتھیوں کی طرح ڈیل کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ بد مست ہاتھیوں کی ٹانگ سے زنجیر باندھ کر زنجیر کا دوسرا سرا سدھائے ہوئے ہاتھی کی ٹانگ سے باندھ دیا جاتا ہے۔ میرے ساتھ یہ طریقہ استعمال کرنے سے لوگ بہت خوفزدہ ہیں کیونکہ ان کو خوف ہے کہ میں ان کے معصوموں کو بھی اپنے جیسا بنا دونگا بجائے یہ کہ خود سدھروں۔

مجبور لوگوں کی دوسری قسم ہوتی ہے کسی ہاتھوں مجبور۔ آپ ایسے کسی مجبور کو یہ کہہ کر دیکھیں وہ آپ کو گنجا نہ کر دے تو پھر کہنا۔ ایسے لوگوں کو علم بھی نہیں ہوتا اور یہ مجبور ہوتے ہیں اگر احساس دلایا جائے تو غصہ کرتے ہیں۔ میں نے کبھی کسی کی پرواہ نہیں کی لہذا جو جس زبان میں بات کرے میں اسی زبان میں جواب دینے سے نہیں ہچکچاتا۔ اس کے بعد میں تو پرسکون ہو کر دل صاف کر لیتا ہوں دوسرے کا علم نہیں کہ اس کا دل صاف ہوتا ہے کہ نہیں۔

کچھ لوگ اس دباؤ کے نتیجے میں تنگ آ کر مجھے الزام دینے لگتے ہیں یا ان کی نظر میں غلط میں بن جاتا ہوں۔ مجھے بچپن سے عادت نہیں کہ میں اپنے معاملات میں اپنے والدین کو شامل کرلوں کہ امی ابو فلاں نے کھیل میں روندی ماری ہے اب آپ اس کو پکڑیں۔ لہذا مجھے اس کی عادت نہیں۔ اور بہت عجیب لگتا ہے جب کوئی ایسا کرتا ہے۔ اور اس دباؤ کے آگے جھک جانے والے پر حیرانی ہوتی ہے کہ اتنا بڑا انسان اور کیسا برتاؤ کر رہا ہے۔

جب کبھی کوئی دل کے بہت قریب مجھ سے تنگ آ کر کہتا ہے کہ یار اب میں مزید تمہاری سرپرستی نہیں کرسکتا تو مجھے اس پر بہت ترس آتا ہے کہ میری حرکات نے اس کو اس قدر پریشانی دی کہ وہ مجھے کھلم کھلا کہہ بھی نہیں رہا لیکن چاہتا ہے کہ میں مزید اس کے لئے پریشانیاں پیدا نہ کروں ایسے میں میں نہایت خاموشی سے پیچھے ہٹ جاتا ہوں۔ ویسے یہ اچھا تجربہ ہے۔ بیرونی سخت خول سے دل کے انتہائی اندر تک جانے والا احساس۔ اس کے بعد ایک نئی سرد مہری اور مزید بدتمیزیاں۔ اگر میں سدھر جاتا تو بدتمیز تھوڑی ہوتا؟

Popularity: 2% [?]

Share and Enjoy:
  • Print
  • Digg
  • Sphinn
  • del.icio.us
  • Facebook
  • Mixx
  • Google Bookmarks
  • Blogplay
  • Reddit
  • RSS
  • StumbleUpon
  • Technorati
  • FriendFeed
  • LinkedIn
  • Live
  • MySpace
  • Twitter
  • Yahoo! Bookmarks
  • Yahoo! Buzz

Popularity: 2% [?]

216 views

 

 

Related Posts

    None Found


6 Responses to “مجبور”

  1. 1 اجمل

    الحمدللہ ۔ ایک تو قدرِ مُشترک نکلی ۔ میں اپنی عادت سے مجبور ہوں ۔ اسلئے مجھے بتائیے کہ میں آپ کو کس نام سے مخاطب کروں ؟ اُوپر لکھے نام سے میں مخاطب نہیں کر سکتا ۔ آپ جانتے ہوں گے جو آدمی 65 سال سے زائد عمر کا ہو اس کیلئے عادت بدلنا بہت مشکل ہوتا ہے ۔ اگر آپ میری یہ درخواست قبول کر لیں تو میں بونس کے طور پر اپنی زندگی کے ان واقعات سے پردہ اُٹھاؤں گا جن کا آپ نے منیر احمد طاہر صاحب کے بلاگ پر تقاضہ کیا ہے ۔

  2. 2 ابو حلیمہ

    ہی ہی ہی۔۔۔ اجمل صاحب۔۔۔ اے منڈا قابو نٔیں جے اوندا۔

  3. 3 فیصل

    میرے خیال میں عظیم آدمی وہ ہے جس کے متعلق دوسرے لوگ لکھیں نا کہ وہ خود اپنے متعلق لکھے۔ کیا خیال ہے؟

  4. 4 بدتمیز

    سلام

    اجمل انکل۔ ایسا کرتے ہیں ٓآپ کو جو نام اچھا لگے اس سے مخاطب کر لیں۔ ٹھیک؟

    ابو حلیمہ: دیکھ لیں میں نے بیچ کا راستہ نکال دیا ہے۔

    فیصل: اجی صاحب کیا غظب کرتے ہیں اگر یار لوگوں نے میرے بارے میں لکھنا شروع کر دیا تو میری عزت کا فالودہ بن جائے گا۔ میرے ہزار روپ ہیں اور ہر بندے نے میری شخصیت کا ایک منظر دیکھ رکھا ہے لہذا جتنے منہ اتنی باتنیں والا حساب ہو جانا ہے۔
    اور میں نے اپنے ٓآپ کو عظیم ٓآدمی کب ثابت کیا؟ ابھی تو میں بچہ ہوں :P
    آدمی نہیں

  5. 5 Talha Saeed

    to tumharay kehnay ka matlab hai tumharay liye koi rishta dhonda jaye? takay tumko umar bhar k liye bandh diya jaye. :P waisay ab tum itnay bhe sohnay nai.

  6. 6 بدتمیز

    ہاہاہا
    لو میں تو کتنے عرصے سے کہہ رہا ہوں کہ شادی تقریبا پکی ہے۔ میں مان گیا ہوں لڑکی نہیں مانتی۔

Leave a Reply




CommentLuv Enabled



Free Clipart

Obama for 08

الٹی سیدھی

Asides

  • just a test post for the movie, 10,000 bc with sabre toothed cat and mamoth and evalot :P

    - #
  •  

    Recent Comments:

    • بدتمیز: گندم کی اسٹوریج کا مسئلہ؟
    • عبداللہ: :lol: :oops:
    • محمد ریاض شاہد: یار ادھر جو گندم پیدا ہو رہی ہے اس کے لئے سٹوریج...
    • عبداللہ: در حقیقت یہ ہوتے ہیں گھڑے کے مینڈک :oops:
    • عبداللہ: نہیں ہم امام مہدی اور حضرت عیسی کا انتظار کررہے!
    • اسماء پيرس: ہميں بيچوں کی کيا ضرورت ہمارے پاس گندے انڈوں کا سٹاک...
    • بدتمیز: فراست یہ میں نے پہلے پی پڑھ لیا تھا اور آخری لائن بہت...
    • فراست: http://www.slate.com/id/206422 7/
    • عمار ابنِ ضیاء: مسئلہ یہ نہیں‌ہے کہ میرے امی ابو میری کزنز لے کر...
    • بدتمیز: خاور: اسلام میں‌ بھی حکم نہیں ہے بلکہ وضاحت تھی اس حکم کی...

     

    Recent Trackbacks:

    Most Viewed

    • Users Online: 0
    • Registered Users: 2
    • Posts: 815
    • Links to posts: 82
    • Links per post: 0.10
    • Top3 commented posts: مہاجر (51) جہیز (42) بھگوڑا کون؟َ (35)
    • Comments: 2860
    • Comments per post: 3.51
    • Top3 commenters: -بدتمیز (659) -راشد کامران (104) -راہبر (87)
    • Pagerank:
    • Alexarank: 368124

     

    SideRSS Error: Something bad happened! Try again later.

    Subscribe

    Subscribe to my RSS Feeds

    -->