Skip to content


نیویارک میں پینڈو

انکل کسی کام سے نیویارک جا رہے تھے۔ میں نے سوچا پاکستان میں تو لاہور دیکھ کر پیدا ہوا جاتا ہے امریکہ میں شائد نیویارک کو دیکھ کر پیدا ہوا جاتا ہو لہذا ہم بھی چل پڑے۔ نیویارک بہت بڑا اور بہت رش والا شہر ہے۔ ایک سال سے یہاں رہ رہ کر میں بھی رش نہ دیکھنے کا عادی ہو گیا ہوں اس لئے بہت عجیب لگا۔ خیر لاہوریت شائد انگڑائی لے کر جاگ اٹھے تو ہم بھی رخت سفر باندھیں۔

تصاویر ڈیلیٹ کر دی گئیں۔

اس پل کا نام بھول گیا۔ ویسے زنگ سے اندازہ لگائیں کہ امریکہ کتنا غریب ہو چکا ہے۔ صدر بش نے پلوں تک پر خرچ ہونے والی رقم جنگ میں جھونک دی ہے۔ جہانزیب کا کہنا تھا کہ سارا سال لوگ ان پلوں پر کام کرتے رہتے ہیں سوائے سردیوں کے۔ خیر میرے خیال سے ایکسٹر اخراجات کہیں نہ کہیں عوام پر خرچ ہونے والی رقم سے نکال کر ہی پورے کئے جاتے ہونگے۔

 

  

ان دو تصاویر میں سے الٹے ہاتھ والی تصویر میں ایک معلومات چھپی ہے۔ سیدھے ہاتھ والی تصویر اس معلومات کو ڈھونڈنے میں شائد کسی حد تک مدد کر سکے۔ بوجھنے والا بےحد ذہین ہو گا۔ اشارہ دے دیتا ہوں کہ یہ ائیر پورٹ پر ٹرمینلز کی تصویر ہے۔

یہ ائرپورٹ سے شہر کو ملانے والی ریل گاڑی کا اسٹیشن سا ہے۔ یہ ریل گاڑی زمین پر چلنے کی بجائے پلروں پر معلق پٹری پر چلتی ہے۔ نیویارک میں زمین ختم ہو گئی ہے۔

یہ ایک نیا سیکیورٹی فیچر ہے۔ پہلے یہ  نہیں ہوتا تھا۔ اب یہ آپ کا ٹکٹ نمبر اور پاسپورٹ نمبر لکھتے ہیں۔ شائد کمپیوٹر سے اعتبار اٹھ گیا ہے اور لوگ پیچھے کو جا رہے ہیں۔

    

یہ ٹچ سکرین ہے۔ سائز خود دیکھ لیں۔ اس اسکرین پر نہ جانے کیا الم غلم تھا۔ میں نے تو پڑھا نہیں۔

        

یہ نیچے ڈیوٹی فری شاپس ہیں ہم یہاں سے خریداری کر کے پاکستان بھیج چکے ہیں۔ اپنے لئے ہائی وے سے خریدا۔

 

 

Popularity: 8% [?]

Share and Enjoy:
  • Print
  • Digg
  • Sphinn
  • del.icio.us
  • Facebook
  • Mixx
  • Google Bookmarks
  • Blogplay
  • Reddit
  • RSS
  • StumbleUpon
  • Technorati
  • FriendFeed
  • LinkedIn
  • Live
  • MySpace
  • Twitter
  • Yahoo! Bookmarks
  • Yahoo! Buzz

Posted in بش کے دیس میں.

263 views

4 Responses

Stay in touch with the conversation, subscribe to the RSS feed for comments on this post.

  1. jahanzaib says

    پل کا نام ویرازانو ہے ۔
    verrazano narrows bridge
    دُوسری بات تم نے شاید غور نہیں کیا اور تمہاری بچت بھی ہو گئی کہ پُل کی تصویریں لینا منع ہے ۔ اور اس سلسلے میں ایک پاکستانی ٹیکسی ڈراءیور نہ صرف دو سال پہلے پکڑا جا چُکا ہے بلکہ اُس کے قلابے دہشت گردی سے ملا دیے گئے تھے اور وہ بیچارہ ڈی پورٹ ہو گیا تھا ۔

  2. بدتمیز says

    سلام
    شکریہ جہانزیب
    راستے میں جہاں جہاں ہمیں تھا کہ یہاں پر نہیں لے سکتے وہاں نہیں لی جیسے ٹنلز میں نہیں لیں ں پل پر کچھ ایسا لکھا نہیں ملا تو لے لیں ابھی ڈیلیٹ کر دی ہیں۔

  3. طلحہ says

    oye
    yeh screen k samnay tum ho?
    tum nai ho saktay tum to pix lay rahay hogay.

  4. بدتمیز says

    سلام
    جی سر یہ میں نہیں ہوں۔ میں کیمرہ سنبھالے پھر رہا تھا۔ یہ میرا کزن ہے۔
    آپ بتائیں آپ کو عقل اور تمیز آ گئی اب تک کہاں مرے پڑے تھے؟



Some HTML is OK

or, reply to this post via trackback.

CommentLuv Enabled