پالیسی

اکثر لوگوں کو پالیسیاں بنانے کا بہت شوق ہوتا ہے۔ ہمارے سیاست دانوں کو ہی دیکھیں۔ دو دن سے لے کر “پنج سالہ” پالیسیاں تک بنا لیتے ہیں۔ جبکہ پتہ بھی ہوتا ہے کہ اتنے عرصے حکومت چلنی نہیں۔ لے دے کر یہ پالیسیاں صرف نویں دسویں میں مطالعہ پاکستان میں گھسانے کے کام کی رہ جاتی ہیں۔

بلاگر حضرات میں سے بھی کچھ لوگوں نے پالیسی بنا رکھی ہے۔ مجھے ابھی تک پالیسی کی ضرورت نہیں تھی۔ وجہ یہ کہ میری اوپن پالیسی تھی کہ نہ چھیڑو اور نہ چھڑو۔ لیکن اب ایک عدد پالیسی کی ضرورت پیش آ گئی۔ میں اس کی وجہ بیان کرنے سے گریز کرونگا۔

لیں تو چونکہ ہم امریکی ہیں لہذا ہم نے اوپن پالیسی سے نہ ہونے کے برابر پالیسی رکھنے کا سوچا ہے۔ لیکن چونکہ ابھی تک ہم پاکستانی بھی ہیں لہذا اگر ہم صدر کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اپنے “آئین” سے چھیڑ چھاڑ کریں تو یہ ہمارا ذاتی معاملہ کہلایا جائے گا۔ ہاں پالیسی کا احترام اگر میں نہیں کرونگا تب میں سمجھ سکتا ہوں کے باقی کے لئے بھی اس کا احترام کرنا مشکل ہو گا۔ لہذا یہ پالیسی ہمارے پر بھی لاگو ہو گی۔

امریکی آئین کی طرح کی چھوٹی سی پالیسی ہے کہ اگر ہم سے کوئی شکائت ہے تو جس مرضی زبان میں گفتگو فرمائیں۔ میں برا نہیں مناؤں گا۔ اگر میری بات غلط ہے تو میں اس سلوک کا حقدار ہونگا اور اگر آپ غلط ہیں تو آپ کی تربیت کا اندازہ کرنا پڑھنے والوں کا کام ہے۔

فرقہ واریت مجھے زہر لگتی ہے۔ لیکن اس کو دبانا کم از کم میرے نزدیک صیح نہیں۔ اگر کسی کو لگے کہ میں کسی فرقے سے تعلق رکھتا ہوں تو وہ جان لے کہ میں مسلمان ہوں اور کسی نے تسلی کے لئے مجھے کسی فرقہ سے جوڑنا ہے تو محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا فرقہ بتا کر اس میں مجھے شامل سمجھے۔ لہذا فرقہ واریت کے موضوع پر میسج کرتے ہوئے دو باتوں کا خاص خیال رکھیں کہ ایک کسی ذاتیات میں مت الجھیں۔ دوسرے سبمٹ کا بٹن پریس کرنے سے پہلے دیکھیں کہ کہیں آپ فرقہ واریت کو ختم کرنے کا کام کر رہے ہیں یا جس کی شکایت کرتے ہیں ویسا ہی کام کر رہے ہیں۔

مجھے آپ کے نام اور کام سے کچھ غرض نہیں۔ اگر آپ کسی وجہ سے خوفزدہ ہیں اور کسی اور نام کا سہارا لے کر کمنٹ کرنا چاہتے ہیں تو بھی کوئی مسئلہ نہیں۔ لیکن اس کے لئے بھی کوئی نام رکھیں اور اپنا ایک الگ سے ای میل ایڈریس بنا لیں تا کہ آپ سپیم فلٹر سے بچ سکیں ورنہ اگر سپیم فلٹر نے آپ کے ای میل ایڈریس یا آئی پی ایڈریس کی وجہ سے اس کو جنک کر دیا تو مجھے الزام مت دیں کہ میں نے آپکا میسج اپروو نہیں کیا۔ مزید وضاحت کے لئے بلاگ پر akismat پر دیکھ لیں کہ کتنے سپیم میسج یہ ڈیلیٹ کر چکا ہے۔

اگر آپ بزدلی کی وجہ سے پہلے سے کسی anonymous صاحب کی معلومات کے ذریعے کمنٹ کرنے کی کوشش میں پکڑے جاتے ہیں تو اس کا چرچا تو نہیں کرونگا لیکن آپ کی عزت میری نظر میں دو کوڑی کی ہو جائے گی۔ انسان کے پاس عزت سے قیمتی چیز کچھ نہیں۔ ہاں بار بار ایسی حرکت پر آپ کی تمام حرکات بڑے آرام سے پیش کر دی جائیں گیں۔

اگر آپ گزارشات پر عمل نہیں کرتے اور میسج منظور کرنے کے لئے پڑے رہتے ہیں تو میں خود ان کو کسی مناسب نام کے ساتھ منظور کر دونگا لہذا اپنے لئے کوئی نام ڈھونڈ لیں اور اگر سپیم فلٹر ان کو ہڑپ کر جاتا ہے تو میری معذرت قبول کریں۔

 

Popularity: 6% [?]

Share and Enjoy:
  • Print
  • Digg
  • Sphinn
  • del.icio.us
  • Facebook
  • Mixx
  • Google Bookmarks
  • Blogplay
  • Reddit
  • RSS
  • StumbleUpon
  • Technorati
  • FriendFeed
  • LinkedIn
  • Live
  • MySpace
  • Twitter
  • Yahoo! Bookmarks
  • Yahoo! Buzz

Popularity: 6% [?]

244 views

 

 

Related Posts

  • بلاعنوان On March 18, 2008, 7 Comments
  • غریب ہونا بہت بڑا جرم ہے۔ غریب کے گھر پیدا ہونا اس سے بڑا جرم ہے۔ اور غریب کے گھر لڑکی بن کر پیدا ہونا سب سے بڑا جرم ہے۔ اس جرم سے بڑا جرم کوئی نہیں۔ عورتوں کی تو ہمارے جیسے معاشرے  میں آگے بہت  بری حالت ہے لیکن غریب کے گھر شادی کا
  • blogging tidbits On August 27, 2007, 11 Comments
  •   پچھلے دنوں چند ایک نئے بلاگز اکھٹے بنے۔ یہ سب اپنے اپنے مزاج کے اعتبار سے اردو بلاگرز میں ایک اچھا اضافہ ثابت ہونگے۔ چند ایک مشکلات جن کا یہ سامنا کر سکتے ہیں اور چند ایک ٹپس جو ان کے لئے مددگار ثابت ہو سکتی ہیں۔ میں یہاں پیش کردونگا۔ میں سارا دن قدیر


21 Responses to “پالیسی”

  1. 1 اظہرالحق

    یاڑ ایک باٹ ٹو بٹاؤ، آپ پر بھی کہیں جا میاں ، خفکی ۔ ۔ کا دورہ تو نہیں پڑ گیا ، شکڑ ہے آپ نے خود بخود حملے کی دھمکی نہیں دی ، وڑنہ ہو سکتا تھا کہ آپ کسی میل باکس میں جا کہ ۔ ۔ ۔ ۔“ڈشوں ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔“

    پالیسی ہمیشہ کی طرح مجھے سمجھ نہیں آئی ۔ ۔ کیا کروں پابندی کا مخالف ہوں ۔ ۔ ۔ بھای گنگا میں ہاتھ دھونا ہے تو پھر آزادی چاہیے نا ۔ ۔ فڑقہ بازی ۔ ۔ نہیں کریں گے تو پھڑ کیا کڑیں گے ؟؟ یعنی آپ چاہتے ہو کہ ہم صرف از صرف ۔ ۔ ۔ ہوں ، ہاں ، جی جی ۔ ۔ اونہوں ۔ ۔ جیسی باتیں کریں ۔ ۔ ۔ تو پھڑ جرور کریں گے پا جی ۔ ۔ مگر ایک شڑت ہے ۔ ۔ کہ آپ بھی بدتمیز سے ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ تمیز دار ہو جاؤ ۔ ۔

    میڑی بے فجول باتیں گراں گرزیں ہوں ، تو بئیر کے دو کین ، الکوحل فری سے مائینڈ سیٹ کریں ۔ ۔ رام بھلی کرے گا ۔ ۔ ۔ ویسے بھی تُسی امریکا میں ۔ ۔ جہاں پی کر بندہ بہت کچھ کہ سکتا ہے ۔ ۔ ۔ ۔ بس ڈرائیونگ نہیں کر سکتا ؛)

  2. 2 اجمل

    گمنام یا غلط نام سے تبصرے ہوتے رہتے ہیں اور ای میل ایڈریس بھی غلط دیئے جاتے ہیں ۔ اگر کسی کی تعریف گمنام رہ کر یا غلط نام لکھ کر کی جائے تو یہ احسن اقدام ہے لیکن کسی کو ٹھیس پہنچانا یا بُرا کہنا کردار کا پتلاپن ہے ۔ ہمارے چند ہموطن ایسا کرتے ہیں اور ملک سے باہر جا کر ان کی کئی عادات چھوٹ جاتی ہیں مگر اس بُری عادت کو وہ سینے سے چمٹائے رکھتے ہیں ۔ اللہ ہمیں سیدھی راہ دکھائے ۔ ایک صاحب ایمسٹرڈم ہالینڈ میں رہتے ہیں جنہوں نے شائد کسی پاکستانی بلاگر کو نہیں بخشا اور پوسٹ چاہے کسی موضوع پہ ہو وہ ایک خاص کمیونٹی کو بُرا کہہ رہے ہوتے ہیں ۔

    اظہرالحق صاحب نے ایک شرط لگا دی ہے ۔ میں تو ایسی جُرأت نہیں کر سکتا مگر یاد دہانی کی جسارت کر رہا ہوں کہ میں کم از کم دو بار آپ سے درخواست کر چکا ہوں کہ میں اس نام سے آپ کو مخاطب نہیں کر سکتا جو آپ نے رکھا ہوا ہے کہ میں عادت سے مجبور ہوں اسلئے آپ اپنا کوئی ایسا نام [بے شک صرف مجھے] بتا دیجئے جس سے کہ میں آپ کو مخاطب کر سکوں ۔ شائد آپ نے اس کا آسان حل یہ نکالا کہ آپ نے مجھے اپنے دلگداز تبصروں سے ہی محروم کر دیا ۔

  3. 3 اظہرالحق

    جی انکل جی بالکل بدتمیز جی اپنا نام ضرور بتائیں ، اور انکو بدتمیز بھی برقرار رکھیں گے ، اس سے فکر ماکاوا ۔ ۔ مثلاً جیسے میں تمیزدار ہوں تو ۔ ۔ مجھے اظہر تمیزدار بلایا جا سکتا ہے ، ایسے ہی ہم بدتمیز کو بلائیں گے ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ کیوں جی ۔ ۔ ۔ ۔؟؟ کیسا آئیڈیا ہے ؟

  4. 4 Noumaan

    میں اجمل کی بات سے متفق ہوں۔ میری ایسی کوئی عادت نہیں کہ میں لوگوں کو ان کے خود سے رکھے ہوئے ناموں سے نہ پکاروں گا لیکن بدتمیز پکارنا تو بہت نامناسب ہے۔ آپ براہ مہربانی ہمیں کوئی ایسا نام بتائیں جس سے ہم آپ کو مخاطب کرسکیں۔

    یہ ایمسٹرڈم والے تبصرہ جات میرے بلاگ پر بھی آتے ہیں، اور ایک اور صاحب ہیں جو آئی پی چھپانے والی کوئی سروس استعمال کرتے ہیں جس کا نام بھی کافی بدبودار ہے۔

  5. 5 اجمل

    نعمان صاحب
    ایمسٹرڈم والے صاحب آئی پی بدلتے رہتے ہیں جو کہ مشکل کام نہیں لیکن کچھ ایسے ذرائع ہیں جن سے اصلیت ظاہر ہو جاتی ہے ۔ کچھ محنت کی جائے تو نام پتہ بھی دریافت کیا جا سکتا ہے لیکن ایسی فضولیات پر وقت ضائع کرنا بھی حماقت ہے ۔

  6. 6 بدتمیز

    سلام
    ہاہاہاہ اظہر آپ کو یقین نہیں کہ بئر الکوحل فری ہوتی ہے؟ سر جی کچھ بئری کے کین پر لکھا ہوتا ہے کہ الکوحل کے بغیر اس کو بنایا گیا ہے۔
    ابھی پی نہیں یار کیونکہ ابھی تو میں معصوم بچہ تھوڑا بڑا ہو جاؤں تب پئو گا۔

    اجمل انکل: میں بے حد شرمندہ ہوں کہ آپ کی بات ہمیشہ ٹال دیتا ہوں۔ ویسے سوچنے والی بات ہے کہ جب صرف آپ کو بتا دونگا تو آپ مخاطب کریں گے اور سب کو پہتہ چل جائے گا۔ ویسے میں نے عرض کی تھی کہ آپ بیٹا کہہ لیا کریں یا “پتر اوئے” بھی چلے گا۔
    میں نے تو آپ کے بلاگ پر تبصرہ کیا تھا لیکن نظر نہیں آیا میں سمجھا کہ شائد منظوری کے لئے گیا ہے۔ راشد کامران کے بلاگ پر بھی یہی ہوتا ہے کہ تبصرہ سبمٹ کرنے پر کچھ میسج نہیں آتا۔

    نعمان: نو کمنٹس :D

  7. 7 Rashid Kamran

    کہتے ہیں جھوٹ کے پاؤں نہیں ہوتے ۔۔ جدید دور کے حوالے سے دیکھیں تو کہہ سکتے ہیں جھوٹ کی نہ آئی پی ہوتی ہے اور نہ ای میل ایڈریس ۔۔ بغیر چہروں‌ والے نقطہ نظر ویسے بھی شاید کوئی پڑھنا مناسب نہیں سمجھتا۔۔

  8. 8 ME

    Jee Rashid Sahib bilkul sahih..such to woh hai jo aapkay Sunni teoorirst jamia hufsa main Islam ka chehra dekha ruhay hain ya sunni talibaan khulum khula kur ruhay hain ya aapkay sunni wazeer tv pay furma ruhay hain wo big arm walay minister of law, justice and human rights jin kay haath aur zubaan say koi momin mehfooz nahin aur wo muhammad ali gult bianee sahib. Kehtay hain to aur kui khulam khula sunni such kee misaalain muhaya kur doon.

  9. 9 Rashid Kamran

    می ساری باتیں درست مگر کوئی ایک پوسٹ ایسی لا دیں‌ جس میں میں‌ نے طالبان یا مدرسہ حفصہ یا وزیر قانون کی حمایت کی ہو۔۔ آپ نے پہلے کہا تھا کے آ پ میری کم علمی کی وجہ سے میرے منہ نہیں لگنا چاہتے مگر پھر خاکسار کی عزت افزائی فرمائی ؟‌

  10. 10 Abdullah

    Me Sahab aadat say majboor hain Rashid,
    maslke Me fi sabeel shitaan fasad,

  11. 11 ME

    Tumhaaray Hakeem ul Umat Allam Iqbal nay to furmaya tha

    Deen e Mullah fee sabeelillah fasad

    Ub mukarna nahain…

    Rashid sahib aap kee is baat ka juwab hai kay jhoot chupta phirta hai..aap kay Sunni jhootay to mashallah suchoon ko chupnay pay mujboor kur day detay hain upnee budmashee kay zore pay. yeah nuqta sumjeeay kay nekoon ko bhee kubhee ghaaroon main chupna phurta hai shaitaanoon say..

  12. 12 ME

    Abdullah: Tumhaaray Hakeem ul Umat Allam Iqbal nay to furmaya tha

    Deen e Mullah fee sabeelillah fasad

    Ub mukarna nahain…

    Rashid: Aap kee is baat ka juwab hai kay jhoot chupta phirta hai..aap kay Sunni jhootay to mashallah suchoon ko chupnay pay mujboor kur day detay hain upnee budmashee kay zore pay. yeah nuqta sumjeeay kay nekoon ko bhee kubhee ghaaroon main chupna phurta hai shaitaanoon say..

  13. 13 Abdullah

    or woh naik log kon hain jo shitano say chuptay phir rahay hain janab Me sahab?

  14. 14 Abdullah

    ji hamaray Shair nay to yahi kaha tha magar mainay isi zameen main yeh misra kahnay ki jasarat ki hay umeed hay pasand aaya hoga:)

  15. 15 اظہرالحق

    دوستو، یہ بہت بری بات ہے ، آپ لوگ می صاحب سے ایسا برتاؤ کرتے ہیں ، می صاحب میں لاکھ خرابیاں صحیح مگر ایک خوبی ہے ، وہ اپنے نظریے اور اعتقاد پر ڈٹے ہوئے ہیں ، کوا سفید ہے تو سفید ہے ، دودھ کالا ہے تو کالا ہے ، کسی کو کوا کالا اور دودھ سفید نظر آ رہا ہے تو وہ می کے نظریے سے دیکھے ، بھائی الٹے کو سیدھا دیکھنے کے لئے خود الٹا ہونا ہی پڑتا ہے ۔ ۔ ۔

    دوسری بات جو می صاحب بار بار دہرا رہے ہیں ، بھائی لوگ اس پر یقنین کیوں نہیں کرتے ؟ بھائی ابھی تک ہمارے ایک بندے نے کوئی نیک کام کیا ہو تو کچھ ہم بھی کہ ڈالیں ۔ ۔ ۔ ۔ ویسے مجھے تمیز دار میں اور می میں کوئی فرق نظر نہیں آتا ۔ ۔ ۔ کیونکہ دونوں کی تشخیص مشکل ہے ۔ ۔ ۔ ۔ ویسے می بھائی آپ کی ہمت کی داد دیتا ہوں ۔ ۔ ۔ ڈٹے رہے اپنی بات پر ۔ ۔ ویسے بھی یہاں آپ کے سوا سب عقل کے اندھے ہیں ۔ ۔ ۔ اور انہیں آپکی “سچی“ باتیں بہت بری لگیں گیں ۔ ۔ کیونکہ

    ان عقل کے اندھوں کو الٹا نظر آتا ہے
    لیلٰی نظر آتی ہے ، مجنوں نظر آتا ہے ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

    اور آپ سب لوگ آنکھیں پھاڑ کہ دیکھ لیں( کان کھول کر اسلئے نہیں کہ سکتا کہ یہاں سننے کی سہولت میسر نہیں ) میں “می“ کے ساتھ ہوں ۔ ۔ ۔۔

  16. 16 ME

    Azhar sahib aap kay bhee tubsaray purhay hain, log aap ko confuse kehtay hain..aagay kuch kehnay kee zaroorat hai?

    Abduallah, sunioon kay muqablay main saaray he naik hain…aur “hakeemul umat” aap mullaoon ko khoob sumjhay thay.

  17. 17 Rashid Kamran

    ME. I wish I could understand what you are talking about and certainly it’s because of my lake of knowledge. Are you in a state of mind where we could make an agreement that we all will focus on discussing the topic blogger rolls out? Because most of the time we all end up discussing thing which could be easily marked as filthy. So what do you say? and whenever there would be something related to SUNNIs we will discuss but not in every blog, I meant somebody starts a blog about Christian Festival and in the end all the comments are regarding SUNNIS and SHIAS.. it’s funny isn’t it ?

  18. 18 Abdullah

    main samjh gaya Me Aunty Shameem or apni baat kar rahay hain,waqai kitnay naik log hain………..!

  19. 19 اظہرالحق

    Me sahib ka jawab yahan dena tha magar dosray topic par de diya hai .. . waheen jaa kar dekh leen . . .

    jee Adullah app ka kahna baja hai Me aur Aunty shamim aik hi thali k chattya battay hain , magar main pehlay bhi kah chuka hoon k main Me ki tarf hoon , aur Aunty Shamim ki tarf to kon kafir nahi hona chahay ga . . yaad rakhyay jin ki pohnch oopar tak ho un se taluqaat bigara nahi kartay . . .

  20. 20 Rashid Kamran

    پالیسی سے یاد آیا ۔۔ ایسا معلوم ہوتا ہے یہ بھی کسی پالیسی ہی کا ایک حصہ ہے کے اصل مسئلے سے توجہ ہٹا کر آپ جیسے اچھے خاصے صاحب الرائے لوگوں کو گھٹیا قسم کے موضاعات پر شکوہ جواب شکوہ میں الجھا دیا جائے۔۔ میرا خیال ہے یہ شاید اس چیز کے لیے مناسب فورم نہیں آپ لوگوں کی کیا رائے ہے۔۔ بلاگ کا تو مقصد ہی یہی ہے کے کسی خاص مسئلے پر ہر زاویہ سے گفتگو کی جائے نہ کے اصل مسئلہ کو طاق پر رکھ کر کسی اور طرف نکل جایا جائے اور ایسا مستقل ہونا شروع ہوگیا ہے۔۔ اگر میرا مشاہدہ حالات کے برعکس ہے تو معذرت خواہ ہوں

  21. 21 کنعان

    بئر دو طرح کی ہوتی ھے
    ایک الکوحل اور دوسری الکوحل فری
    شراب پی کے بھی ڈرائونگ کی جاتی ھے
    لیکن اس کے لئے ایک کوانٹیٹی ھے
    اگر اس کونٹیٹی سے زیادہ ہو تو پہلی تین وارننگ کے بعد ڈرائونگ بین ہو جاتی ھے
    پولیس جب پکڑتی ھے تو سب سے پہلے برتھ ٹیسٹ کرتی ھے

Leave a Reply




CommentLuv Enabled



Free Clipart

Obama for 08

الٹی سیدھی

Asides

  • just a test post for the movie, 10,000 bc with sabre toothed cat and mamoth and evalot :P

    - #
  •  

    Recent Comments:

    • بدتمیز: گندم کی اسٹوریج کا مسئلہ؟
    • عبداللہ: :lol: :oops:
    • محمد ریاض شاہد: یار ادھر جو گندم پیدا ہو رہی ہے اس کے لئے سٹوریج...
    • عبداللہ: در حقیقت یہ ہوتے ہیں گھڑے کے مینڈک :oops:
    • عبداللہ: نہیں ہم امام مہدی اور حضرت عیسی کا انتظار کررہے!
    • اسماء پيرس: ہميں بيچوں کی کيا ضرورت ہمارے پاس گندے انڈوں کا سٹاک...
    • بدتمیز: فراست یہ میں نے پہلے پی پڑھ لیا تھا اور آخری لائن بہت...
    • فراست: http://www.slate.com/id/206422 7/
    • عمار ابنِ ضیاء: مسئلہ یہ نہیں‌ہے کہ میرے امی ابو میری کزنز لے کر...
    • بدتمیز: خاور: اسلام میں‌ بھی حکم نہیں ہے بلکہ وضاحت تھی اس حکم کی...

     

    Recent Trackbacks:

    Most Viewed

    • Users Online: 0
    • Registered Users: 2
    • Posts: 815
    • Links to posts: 82
    • Links per post: 0.10
    • Top3 commented posts: مہاجر (51) جہیز (42) بھگوڑا کون؟َ (35)
    • Comments: 2860
    • Comments per post: 3.51
    • Top3 commenters: -بدتمیز (659) -راشد کامران (104) -راہبر (87)
    • Pagerank: 0
    • Alexarank: 368124

     

    SideRSS Error: Something bad happened! Try again later.

    Subscribe

    Subscribe to my RSS Feeds

    -->