Skip to content


Palm sunday

یہ quiznos, papa jones pizza اور چند ایک دوسرے ریسٹورنٹس کی پارکنگ لاٹ ہے۔ پولیس کی دو گاڑیاں کھڑی ہیں۔ ایک ایمبولینس بھی موجود ہے۔ لگ بھگ تین چار سو کے قریب لوگ جمع ہیں۔ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ کچھ حادثہ پیش آ گیا ہے۔ امریکی ہیں بھی تو کمبخت ذرا ہماری طرح غل غپاڑہ نہیں مچاتے۔ لہذا معلوم بھی نہیں کہ کیا ہو رہا ہے۔ چپ کر کے ذرا نزدیک سے تماشہ دیکھا جائے۔

چند منٹ گزر چکے ہیں اتنے میں ایک ٹرک سا نظر آتا ہے۔ اس میں عام طور پر گھوڑوں کو باندھ کر ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جایا جاتا ہے۔ یہ ٹرک پارکنگ لاٹ میں داخل ہوتا ہے۔ دو لوگ چاق و چوبند پھرتی سے اس کا پچھلا حصہ کھولتے ہیں اور پیچ سے کیا نمودار ہوتا ہے؟ گھوڑا ؟ جی نہیں ایک گدھا؟

یہ حال ہے میرے چھوٹے سے شہر کے “پالم سنڈے” کا۔ اپریل کی دوسری تاریخ کو حضرت عیسی وفات پا گئے تھے۔ یہ میرا نہیں عیسائی قوم کا بیان ہے۔ ہم اس کو کہہ لیتے ہیں کہ اس دن حضرت عیسی کو آسمانوں کی طرف اٹھا لیا گیا تھا۔ 17 ہزار کی چھوٹی سی آبادی میں سے تین چار سو لوگوں کا اجتماع کیسا محسوس ہو سکتا ہے؟ یہ میں ان لوگوں سے پوچھوں جن کی عقل پر پٹی بندھی ہوئی ہے۔

اب حاظرین کو پالم کی ایک ایک شاخ دی جا رہی ہے۔ آپ اس انتظار میں ہیں کہ کب منحوس پیزا شاپ کھلے لیکن پیزا والا شائد ڈر گیا تھا کہ اتنے لوگ جمع ہیں کہیں کل رات کوئی پیزہ کھا کر مر تو نہیں گیا۔ :P اب جیسے شیعہ حضرت کا جلوس ہوتا ہے بالکل ویسے ہی اس گدھے کے ساتھ تمام حاضرین نزدیکی چرچ کی طرف جانے لگتے ہیں۔

پاکستان میں جہالت عام ہے۔ وہاں تاریکی ہی تاریکی ہے۔ ایسے میں مزید جاہل وہ ہوتا ہے جو نیم حکیم بننے کے چکر میں ہوتا ہے۔ ایسے شخص کے پاس سنی سنائی باتوں کے سوا کچھ نہیں ہوتا۔

امریکہ ٹی وی پر میں اسی سلسلے کا ایک پروگرام دیکھ کر حیران ہو گیا۔ ایک دو اور مقامات پر عیسائی اجتماع دیکھ کر میں پریشان ہو گیا۔ کون کہتا ہے کہ ہمارے اجتماع رونے پیٹنے والے ہوتے ہیں۔ عیسائی بھی کچھ کم نہیں۔ ہاں ذرا ترقی کر گئے ہیں۔ کاش میں ویڈیو محفوظ کر کے دیکھا سکتا۔ خیر عیسائی دنیا کو دیر سے صیح پالم سنڈے مبارک ہو۔

Popularity: 7% [?]

Share and Enjoy:
  • Print
  • Digg
  • Sphinn
  • del.icio.us
  • Facebook
  • Mixx
  • Google Bookmarks
  • Blogplay
  • Reddit
  • RSS
  • StumbleUpon
  • Technorati
  • FriendFeed
  • LinkedIn
  • Live
  • MySpace
  • Twitter
  • Yahoo! Bookmarks
  • Yahoo! Buzz

Posted in امریکہ نامہ.

232 views

9 Responses

Stay in touch with the conversation, subscribe to the RSS feed for comments on this post.

  1. Nabeel says

    A search on YouTube on “Palm Sunday” returns a lot of links.

  2. Noumaan says

    آپ کہیں ایسٹر کے تہوار کی بابت تو بتانے کی کوشش نہیں کررہے؟ خیر اس چکر میں آپ خود اچھے خاصے پاکستانی نیم حکیم نظر آرہے ہیں۔ جس کے پاس سنی سنائی اور دیکھی دکھائی کے سوا کچھ نہیں۔

  3. بدتمیز says

    salam.

    nabeel: thanks, the videos I wanted rnt at youtube. one of them was held in a huge arena with i think 35000 peoples and the guy was talkin abe jesus and the good lord pplz were crying they had a huge screen etc
    2nd movie i watched was just what our most socalled big mouths complain about our islamic gatherin and talkin loudly crying etc it was just like that preachers were talkin loudly just like “altaf hussain” type

    نعمان: آپ کے حق میں دعا ہی کر سکتا ہوں۔ مجھے جب تک معلومات نہ ہوں میں کچھ بولتا نہیں۔ بولنا ناگزیر ہو تو کہہ دیتا ہوں کہ میں اس کے بارے میں مکمل معلومات نہیں رکھتا۔
    آپ کے سوال کا جواب ہے کہ ایسٹر اگلے اتوار یعنی اپریل 8 کو ہے۔ آپ کو ایسٹر ایگ چاہئے ہوں تو ضرور بتائیں۔ پالم سنڈے ایسٹر سے ایک اتوار پہلے منایا جاتا ہے۔
    باقی میں لوگوں پر چھوڑتا ہوں کہ وہ فیصلہ کریں کون نیم حکیم ہے اور کون سنی سنائی باتیں کرتا ہے۔

  4. Noumaan says

    میں معذرت چاہتا ہوں کہ میرا پچھلا تبصرہ آپ کو ناگوار گزارا اور شکریہ کہ آپ نے میرے لئے دعا کی۔ لیکن اگر پالم اتوار کے بارے میں یہی بات آپ پوسٹ میں لکھ دیتے تو آپ نیم حکیم معلوم نہ ہوتے۔

  5. بدتمیز says

    سلام
    نہیں ناگوار نہیں گزرا۔ مجھے علم ہے کہ کبھی کبھی انسان عادت سے بھی مجبور ہو جاتا ہے۔ میرے خیال سے نیم حکیم تو وہ ہو گا جس نے جلد بازی میں پالم سنڈے کو ایسٹر سے گڈ مڈ کر دیا۔ ویسے آپ کی خواہش سر آنکھوں پر۔ جلد ہی اس بارے میں لکھونگا۔ اور امید کرتا ہوں کہ آپ نے برا نہیں منایا ہو گا۔ اس کا یا پچھلی کسی بات کا۔

  6. اجمل says

    جو لوگ تحریر کو اس کے مطابق وقت دیتے ہیں ان کا تحریر کا مدعا سمجھنے میں غلطی کا امکان کم ہوتا ہے اور جو لوگ ہر تحریر کو جنگ اخبار کی طرح پڑھتے ہیں وہ کم ہی ایسی تحریر کو سمجھ پاتے ہیں ۔

  7. Qadeer Ahmad says

    it seems like you have targeted Shia people ;)

  8. بدتمیز says

    qadeer: it seems like you are an idiot :P

  9. Abdullah says

    ha ,ha ,ha,log lateefay bna kar hanstay hain or kabhi kabhi lateefay aankhon kay smnay hi ban jatay hain!



Some HTML is OK

or, reply to this post via trackback.

CommentLuv Enabled