عید میلادالنبی کے لئے ایک عام سی تحریر
248 views 12 Comments Published April 2nd, 2007 in اردو, میں ME.
مجھ جیسے مادہ پرست انسان کو محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کیوں انسیت ہے اس کا جواب میں کبھی نہیں ڈھونڈ سکتا۔ میں ان صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے پیار کا دعویٰ نہیں کر سکتا کیونکہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ تم میں سے کسی کا ایمان تب تک مکمل نہیں ہو سکتا جب تک میں تمکو ہر شے سے زیادہ عزیز نہ ہو جاؤں۔ بدقسمتی ہماری ہمیں ہر چیز عزیز ہے سوائے ان کے۔
میں ان سے کبھی ملا نہیں۔ نہ ایسے کام ہیں کہ مل سکوں۔ جب کبھی خدا سے ناراض ہوا بھاگ کر محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس پناہ لی۔ اللہ کو دھمکیاں دیں کہ محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نہ ہوتے تو تم سے ہمیشہ کے لئے ناراض ہو جاتا۔ خدا بھی مسکرا دیتا کہ یار تم کیا اور تمہاری مجال کیا۔ جان لو محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نہ ہوتے تو تمکو بچانے والا کوئی نہ ہوتا۔ ابھی اتنی ہمت نہیں، میرے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی پناہ میں ہو اور اپنی باتیں دیکھو۔
میں نے ایک دفعہ خدا سے ناراض ہو کر کہا تھا کہ دیکھ لینا جب کبھی عرب آیا تمہارے شہر مکہ سے سیدھا گزر جاؤں گا اور مدینہ جا کر ہی دم لونگا۔ تمکو بالکل لفٹ نہیں کراؤنگا۔ اب شائد سب کچھ ہی ختم ہو گیا ہے۔
محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محبت کیا ہر انسان ایسے ہی محسوس کرتا ہے؟ یہ مجھ جیسے انسانوں تک میں ہے تو اللہ کے بندوں میں کیسی ہو گی؟ کیا محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مجھے معاف کر سکیں گیں؟ کیا میرا ٹوٹے پھوٹے پیار کے دعویٰ کا ان کے سامنے کچھ مرتبہ ہوگا؟
اے محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میرے پاس کچھ نہیں لیکن آپ صلی اللہ علیہ واآلہ وسلم کے پاس سب کچھ ہے۔ میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو کچھ نہیں دے سکتا۔ لیکن آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کبھی ہاتھ مت روکنا۔ ہمیشہ کی طرح بچا لینا۔ میری سرکشی کو درگزر کر دیں۔
Popularity: 6% [?]
Popularity: 6% [?]
248 views
Related Posts
- None Found



























بہت اچھا لکھا ہے ، یہ عام نہیں خاص تحریر ہے اللہ ہمیں اور آپکو رسول(ص) سے ایسی ہی محبت دے کیونکہ
کی محمد سے وفا تو نے تو ہم تیرے ہیں
یہ جہاں چیز ہے کیا لوح و قلم تیرے ہیں
مگر وفا سے مراد یہاں صرف ان سے محبت ہی نہیں بلکے ان کے بتائے ہوئے راستے پر چلنا بھی ہے ۔ ۔ اللہ ہم سب کو ہدایت دے (آمین)
اگر انہوں نے تمہاری اس سرکشی کو معاف نہ کرنا چاہیں تو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اگر وہ تم کو تمہاری اس سرکشی کی وجہ سے معاف نہ کرنا چا ہیں تو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تو پھر تمہارا کیا خیال ہے تم کیا کرنا پسند کرو گے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اگر ہم آج کے مسلمان اپنے گریبان میں جھانک کر دیکھیں تو ہماری اکثریت نبی پاک صلعم کی اکثر حدیثوں کی نفی کرتی ملے گی۔ باقیوں کا تو ہمیں علم نہیں لیکن اپنا ہمیں پتہ ہے کہ اگر خدا نے قرآنی آیات اور اپنے نبی کی احادیث کے حوالے سے ہمارا حساب کتاب کیا تو جہنم منہ کھولے ہمارا انتظار کررہی ہوگی۔ اگر کسی نے بچایا تو وہ خدا کی رحمت اور نبی کا وسیلہ ہوگا۔ لیکن ہمیں یہ بھی معلوم ہے کہ ہم چونکہ جان بوجھ کر حکم عدولی کرتےآرہے ہیں اسیے خدا کو ہمارے یے اپنی رحمت کے در کھولنے کیلیے دل پر بہت بڑا پتھر رکھنا پڑے گا وگرنہ اپنی بخشش کی تو کوئی صورت نظر نہیں آتی۔
اسلام و علیکم
میں ابھی تک محو حیرت ہوں کہ یہ اُس شخص کی تحریر ہے جس کے بارے میں میں یہ سوچتی تھی کہ کبھی کبھی یہ بدتمیزی میں انتہا تک پہنچ جاتے ہیں۔۔ان کو میں نے جب جب پڑھا تو یوں لگا کہ جیسے یہ صرف خود سے محبت کرنا جانتے ہیں۔۔انہیں کسی کے احساسات کی پرواہ نہیں ہے۔۔۔۔میں شاید بہت دیر تک اب کے بارے میں یہی سوچتی۔۔۔مگر شاید اللہ کو ان کا ایک دوسرا روپ بھی دیکھانا تھا۔۔۔جو کہ شاید حقیقی ہے۔۔۔ان کی اس پوسٹ کے بعد اب ان کی بدتمیزی دیکھ کر یوں لگتا ہے کہ جیسے “بدتمیز صاحب“ نے خود پر ایک خول چڑھا رکھا ہے۔
اللہ جی پلیزز مجھے معاف کردیں۔۔۔میری توبہ اب میں کبھی کسی کے بارے میں جلدی رائے قائم نہیں کروں گی۔۔۔ہم جیسے برا سمجھ رہے ہوتے ہیں کیا پتہ وہ آپ کی بارگاہ میں کس قدر مقبول ہو۔
پیارے اللہ جی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صدقے ہم پر اپنا کرم کردیں۔
بدتمیز ۔۔جزاک اللہ ۔۔۔اور آپ سے ایک درخواست میرے اس کھلے اعتراف کے بدلے ہوسکے تو مجھے معاف کردیجیئے گا۔
اور ہاںںںں یہ تحریر عام نہیں بہت بہت خاص ہے۔
سلام
اظہر: اسی بات کا تو افسوس ہے۔ وفا نہ کر سکے۔
چوہدری صاحب: یہ تو آپ کو اچھی طرح معلوم ہونا چاہءے کہ اگر درگزر نہ ہوا تو میرا ٹھکانہ کیا ہو گا؟
میرا پاکستان: اللہ اور اس کے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو واقعی بہت صبر سے ہماری خرافات دیکھنی پڑیں گیں۔
امن: کوشش کریں یہ چھوٹی سی تھڑیر میری خامیوں سے آپ کی نظر نہ ہٹا دے۔
میری انکہوں مین انسو اگے
امن و امان: ماشاءاللہ۔ اس کا مطلب ہے کہ میں بھی ایک ایسی ہی جذباتی اور ادبی قسم کی تقریر لکھوں تو آپ میری بھی مداح ہو جائیں گی؟ اچھا ابھی لکھتا ہوں ، کل دیکھنا
aur yeh jo mohtarma Good ki ankhon mein ansoo aaey hayin, yeh bhi mera dil jala rahay hain, dekhna ab mein Wasi Shah aur Ashfaq Ahmad ki kitabon se chori kar ke aisi jazbati tehreer banaon ga kay……………….
aur aankh khul gai
اے بدتمیز بھاءی
میں نے تم سے یہ تو نہیں پوچھا کہ اگر آپ نے تم کو معاف نہ کیا تو تم سیدھے کے سیدھے جہنم میں چھلانگ لگا کر خود کشی کر لو گے۔ تم نے یہ فرض کرنا ہے کہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اگر معافی نہیں ملتی تمہارا ردعمل کیا ہوگا۔
یہ بونگیاں مارنی چھوڑو
اور سیدھے سیدھے جواب دو
بدتمیز کہیں کا۔
میں انتظار کر رہا ہوں
جلدی ۔
Allah ki rahmat ki umeed us kay khof kay sath yah bkhshwaay gi Insha Allah,kion kay Aap sal Allah o alihay wasalam nay yhi fermaya hay,Aap nay io bhi frmaya kay Allah say her waqt us ka fazal mangtay raha kero kion kay banday ko uska amal nheen balkay Allah ka fazal bakhshwaay ga Sahaba(RZA) nay poocha kia Rasool Allah Aap ko bhi Aap nay fermaya haan mujhay bhi,
قدیر صاحب!
پہلے سوچا کچھ لکھوں۔۔پھر سوچا نہ لکھوں۔۔۔اور پھر کچھ نہیں لکھا
بدتمیز!
آپ نے شاید محفل پر میرے دستخط میں لکھی تحریر پڑھ لی ہو۔۔۔کہ “پہلے کسی کو سمجھنا چاہیے“۔۔اس لیے میں اب یہ غلطی نہیں کروں گی کہ آپ کی ظاہری غلطیوں پر نظر رکھوں۔