نجات دہندہ
159 views Published March 26th, 2007 in امریکہ نامہ, پاکستان نامہ.مسلمان عجیب لوگ ہیں۔ ان کے لطیفے بڑے مزے کے ہیں۔ اگر کسی کو اکتوبر 2006 یاد ہو تو کیسا شور مچا ہوا تھا کہ بس ڈیموکریٹس آ گئے تو سارے مسئلے ختم ہو جائیں گیں۔ یہ ریپبلیکنز ہمارے دشمن ہیں۔ یعنی مسلمانوں کا نجات دہندہ بھی کوئی تھا تو وہ تھی ڈیموکریٹ پارٹی۔ نومبر میں یہ شور اپنے عروج پر پہنچ گیا۔
ہمارا میڈیا تک ایسے بتلا رہا تھا کہ بس ڈیموکریٹس آتے ہی سارے مسئلے ختم ہو جائیں گیں۔ یہ جتنی مصیبتیں ہیں غائب ہو جائیں گیں۔ ٹی وی پر اتنے بڑے بڑے نام بیٹھے گپیں مار رہے تھے۔ کہ جی بس ڈیموکریٹس آ جانے دیں پھر دیکھیں کیا ہوتا ہے۔
ہوا کیا؟ ڈیمو کریٹس آئے اور ہوا کچھ بھی نہیں۔ دل کو تسلی دی گئی کہ ابھی تو انہوں نے جنوری سے کام شروع کرنا ہے۔ جنوری آ کر ختم ہو گیا۔ پھر دل کو تسلی دی کہ پہلے وہ اپنے ملک کے معاملات دیکھ لیں پھر ہمارے طرف نظر کرم کریں گیں۔ اب تیسرا ماہ شروع ہو گیا لیکن ڈیموکریٹس ہیں کہ ان کو رحم آ ہی نہیں رہا۔
ہمارے سارے کے سارے دانشور ٹی وی سے غائب، حالانکہ ان سب کو لائن میں کھڑے کر کرے جوتے لگانے چاہئے کہ عقل کے دشمنوں نجات دہندہ کن کو بنا رہے تھے؟
پاکستان کے اخبارات میں ایک چھوٹی سی خبر شائع ہوئی ہو گی اور اس کو کسی ہدایت پر ایسے شائع کیا گیا ہو گا کہ ڈیموکریٹس امریکی افواج کو واپس بلا رہی ہے اور اس کے لئے صدر بش کے فنڈز کی درخواست کو افواج کی واپسی سے مشروط کر کے منظور کر لیا گیا ہے۔ صدر بش کے اعلان کا کہ وہ اس کو ویٹو کر دیں گے نامعلوم بتایا گیا ہو گا کہ نہیں۔ یعنی یہ تاثر دیا گیا ہو گا کہ فوری واپسی تو کبھی بھی ممکن نہیں ہوتی لہذا بالاخر اس کے لئے ایک لائحہ عمل طے کر لیا گیا اور اب اس پر عمل ہونا ہے۔
اب یہ قوم کو گمراہ کرنے والے دانشور حضرات کبھی منہ سے نہیں بکیں گے کہ یہ کیا ہوا ہے؟ مسئلہ کا صیح حل بتانے کے بجائے یہ لوگ نجات دہندہ بھی اور قوم کا ہی چنتے ہیں۔
2008 صدارتی انتخابات کا سال ہے۔ 2006 کے مڈ ٹرم الیکشن افواج کے مسئلے پر جیتے گئے ہیں۔ لہذا ڈیمو کریٹس کی کوشش ہے کہ اس مسئلے کو جوں کا توں رہنے دیا جائے اور آہستہ آہستہ کر کے اس طرح پکایا جائے کہ اگست 2008 سے اس پر دھواں دھار مباحثے کروا کر صدارتی انتخابات میں جیت حاصل کی جائے۔ اس سے پہلے اس کا حل ان کے فیور میں کیوں کر ہو؟
صدر بش نے کانگریس سے اپنی جنگوں کے شوق کو پورا کرنے کے لئے 100 بلین ڈالر مانگے تھے۔ ساتھ میں disaster fund کے طور پر 3 بلین کی رقم مانگی گئی۔ کانگریس نے حاتم طائی کی قبر کو لات مارتے ہوئے 126 بلین کی رقم عنایت کی۔ ساتھ میں اگست 2008 تک افواج کی واپسی کی شرط لگا دی۔ ویسے حساب میں تیز دماغ سوچ سکتا ہے کہ صدر نے مانگے کل ملا کر 103 بلین اور دئے گئے 126 بلین۔ یہ ماجرا کیا ہے؟ میں اس کا جواب لوگوں پر چھوڑتا ہوں کہ وہ اس کے بارے میں کیا خیال رکھتے ہیں۔
مسلمان ہیں تو سب کے سب بےوقوف (بشمول میرے) لیکن ان کے دانشور حضرات کو اس قدر مرمت کی ضرورت ہے کہ ان کا سویا ہوا دماغ بیدار ہو سکے۔ قوم کو گمراہ کرنے کا کام حکومت سے انہوں نے ٹھیکے پر لیا گیا ہے چونکہ ابھی تک مجھے کوئی بریف کیس موصول نہیں ہوا لہذا میں قوم کو صیح صورتحال سے مطلع کرتا رہونگا۔ جیسے ہی کوپلاٹ الاٹ ہوا میں بھی قلا بازی کھا لونگا۔
Popularity: 10%
Popularity: 10%
159 views
Related Posts
- Presidential Election 2008 On May 6, 2007, 5 Comments
- امریکہ میں آج کل صدر بش پیچھے ہو گئے ہیں۔ اور ساری توجہ 2008 کے صدارتی الیکشن کے امیدوار لے رہے ہیں۔ اس سلسلے میں ابتدائی speeches ہو چکی ہیں۔ امریکہ میں عہدے کسی کے باپ کی جاگیر نہیں ہوتی۔ اور پاکستان کے برعکس لوگ بھی خوامخواہ کسی کی مخالفت یا حق میں جذباتی نہیں
- سن تو سہی On January 7, 2008, 0 Comments
- خدا کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ ہمیں اور کچھ دیا نہ دیا ایک ٹیپو سلطان ضرور دے دیا۔ ٹیپو سلطان کا لاکھ لاکھ شکر ہے وہ غداروں کا قلع قمع تو نہ کر سکا لیکن غداروں کو اپنا ایک قول دے گیا۔ اگر ٹیپو نہ ہوتا تو ہمارے سارے مرنے والے لیڈران اور چمچان
- Am i weird? On December 27, 2006, 0 Comments
- I have been tagged by Zikria Ajmal for the meme where I have to write down 6 weird things about me. What I believe and most would agree is that I my self am weird. I can’t sit back and relax. I need something to do all the time even if its doesn’t worth at all and
Random Posts









I agree with you completely,before proclaiming democrats as heroes we should have known that no matter who comes to power their main commitment will be service to AMERICA NOT MUSLIMS!
BHAI AMRICA KA KHAIN GAY TO USI KA BJAIN GAY BHI,TUMHAIN KION AITRAZ HAY,
TUM TO 126 BILLION KI KAHANI SUNAO APNI SAMAJH MAIN TO YAHI AAYA HAY KAY SANP BHI MAR GAYA OR LATHI BHI NA TOTI,BUSH KO JITNA MANGA THA US SAY ZIADA MILGAYA OR BAQI KI KAHANI KO TO US NAY VITO KER HI DENA HAY,UON AMRICA KAY BAY WAQOOF AWAM MAZEED BAY WAQOOF BAN GAAY,
PATA NAHEEN KAM AQLI OR BAY WAQOOFI KAY ILZAAM SIRF HUM PAKISTANION PER HI KION LAGTAY HAIN,
salam
Muhammad ali zia: AWAM agree on this but our so called tv jurnalists cant. coz they are paid. still i hope for anyone to stand out.
عبداللہ: ہاہاہا یار یہ بجانے والی تم نے خوب کہی۔ نہیں باقی سب رشوت ہے ان لا میکرز کے لئے جو ابھی تک ڈیموکریٹس کا ساتھ دینے سے ہچکچا رہے ہیں۔ کرپشن ہر جگہ پر ہے۔
پاکستانیوں پر کب الزام لگایا یار؟ میں نے تو مسلمانوں پر الزام لگایا۔ تم دیکھنا ہم سب کے سب سوءے پڑے ہیں۔
soay peray hain !!!!!?
naheen bhai murray peray hain,