سوا لات

مجھے سوالات سے چڑ ہے۔ اگر موڈ اچھا نہ ہو تب تو زہر لگتے ہیں۔ میری عادت خاموشی سے کام کرنے کی ہے۔ اکثر لوگ مجھ سے پوچھتے ہیں تم بولتے ہو کہ نہیں؟ اس کے برعکس امی کا کہنا ہے کہ تم بولتے بہت ہو۔ دوسرے لوگوں کا پوچھنا ہوتا ہے تم کبھی مسکراتے بھی ہو؟ امی اس معاملے پر متفق ہیں کہ بچے کا موڈ خراب ہی رہتا ہے۔ جبکہ میرے خیال سے میری اکثر ہی دندیاں نکلی ہوئی ہوتی ہیں۔

اکثر لوگ عجیب عجیب سوال کرتے ہیں۔ بچپن سے اتنے بڑے رقبے پر پھیلے ہوئے خاندان کو جواب دے دے کر تنگ آ گیا ہوا ہوں۔ وے کاکا کنے پین پراہ ہو؟ اوئے ایہہ تحصیلدارنی دا پوتا ہے؟ ایسے بزرگان کا اگلا کام عمر پوچھنا ہوتا ہے۔ ہر فنکشن پر لڑکے اتنا لڑکیوں کو نہیں تاڑتے جتنا یہ بزرگ ہم معصوموں کو تاڑتے ہیں باقاعدہ تبصرہ ہوتا ہے فلاں نے آ کر سلام کیا تھا؟ ابا جی سے ملا تھا وہ؟ اب ہمارے قریبی بزرگان ہمیں پکڑ پکڑ کر پوچھ رہے ہیں فلاں کس سلام کیا تھا؟ ابو چاچو اور پھپھو یہ تین شائد مجھے پبلک ریلیشن آفیسر کی پوسٹ پر لگوانے کا تہیہ کئے ہوئے تھے۔

ہمارے ابو کے ایک عزیز اپنے بچوں کے ہمراہ افطاری پر مدعو تھے۔ دعا ہو رہی تھی۔ اتنے میں ان کے ایک صاحبزادے دوسرے سے پوچھتے ہیں اس نے ابا جان کو سلام کیا؟ اس نے کہاں معلوم نہیں لیکن مجھے نہیں کیا۔ میرا تو دل چاہا سامنے پڑے سموسے پر سلام پڑھ کر اس کو کھینچ ماروں لیکن سموسہ اس سے زیادہ کام کا تھا۔

ایسے بزرگ آپ کی شادی کے بڑے متمنی ہوتے ہیں۔ ذرا موقع محل کا خیال نہیں کرتے۔ شادی ہے تو نکاح سے پہلے آپ کے نکاح کے لئے پریشان ہو رہے ہوتے ہیں۔ آپ نے دور سے سلام مارا اور نکلنے کی کی لیکن وہ آپ کو آواز دے رہے ہیں آپ ایسا ظاہر کر کے کہ شور میں آواز نہیں آ رہی کھسکنے کی کرتے ہیں لیکن ابو، چاچو یا پھپھو پیچے سے بغیر کسی ناغے کے آوازیں دینی شروع کر دیتے ہیں۔ اب جائے بنا چارہ نہیں ہوتا۔

اب یہ بزرگ ادھر ادھر کا انٹرویو کر کے کہتے ہیں بس دو کو سال رہ گئے ہیں پھر تمہاری باری ہو گی۔ اس کے بعد ایک قہقہہ جس کی بالکل ضرورت نہیں ہوتی لگاتے ہیں اور آپ کی خاموشی کو وہ شرمانا سمجھتے ہیں۔

اس سے زیادہ بے بسی تب محسوس ہوتی ہے جب کسی کے مرنے پر تماشہ دیکھنے سب جمع ہو جاتے ہیں اور پڑھنے کی بجائے سیر حاصل گفتگو کرتے ہیں اور کھانے کے بعد شائد مرنے والے کا دکھ ختم ہو جاتا ہے۔ لہذا وہ پھر کہتے ہیں کہ دو کو سال ہیں پھر تمہاری شادی ہو جائے گی۔ ایسے میں بڑا دل کرتا ہے کہ فوتگی کی مناسبت سے کہا جائے کہ دو کو سال ہیں اس کے بعد آپ کی باری ہے۔ لیکن کہہ نہیں سکتے۔

قدیر کا کہنا ہے کہ تمہیں بیوی ایسی ملے گی جو کہ تمہیں رج کے اگنور کرے۔ میں نے کہہ دیا ایسی ہی ملی ہے۔ اس کی حالت ٹائٹ ہو گئی۔ اس کو بڑی مشکل سے سمجھایا کہ ملنی لکھنا تھا ملی لکھ گیا۔

جہانزیب کا کہنا ہے تم شادی کر لو شادی کے بعد انسان ذرا ریسپانسبل ہو جاتا ہے۔ اب ان کو کیسے بتاؤں کہ شادی 50 فیصد پکی ہے۔ میں مان گیا ہوں وہ نہیں مانتی :P ویسے میرے خیال سے میں کافی ریسپانسیبل ہوں۔ شائد جہانزیب کو میں پرلے درجے کا نکما لگتا ہوں۔ اگر ایسا ہے تو جہانزیب ضرور میری امی کے پڑھائے ہوئے ہیں۔

بات سوالات سے چلی تھی شادی پر جا پہنچی۔ یہ بک بک لکھنے کی ضرورت اس لئے پیش آئی کہ مجھے سوالات سے چڑ ہے۔ ہوتے ہوتے یہ ہر قسم کے سوال سے چڑ بن گئی ہے۔ اگر میرا موڈ نہیں تو آپ سوالات مت کریں۔ سوال کرتے ہیں تو پھر میرے جواب سے ناراض مت ہوں۔ ابھی قدیر احمد رانا صاحب مجھے چند دنوں سے برداشت کرتے کرتے ہمت ہار گئے ہیں۔ ہر سوال پر الٹے جواب سے وہ اتنے تنگ آئے ہیں کہ ابھی کھری کھری سنا کر گئے ہیں۔ کھری کھری تو میں اکثر ہی سن لیتا ہوں لہذا سوچا کہ اگر آئندہ کوئی قدیر کی غلطی کرے کے مجھ سے الٹے جوابات ملنے کی وجہ سے اختلاج کا مریض ہو جائے میرے سے سوال مت کریں۔

Popularity: 18% [?]

Share and Enjoy:
  • Print
  • Digg
  • Sphinn
  • del.icio.us
  • Facebook
  • Mixx
  • Google Bookmarks
  • Blogplay
  • Reddit
  • RSS
  • StumbleUpon
  • Technorati
  • FriendFeed
  • LinkedIn
  • Live
  • MySpace
  • Twitter
  • Yahoo! Bookmarks
  • Yahoo! Buzz

Popularity: 18% [?]

251 views

 

 

Related Posts

    None Found


9 Responses to “سوا لات”

  1. 1 Qadeer Ahmad

    بیٹا تمہارے بڑے ہار مان جائیں گے پر میں نہیں ہارنے والا ۔ بڑے بڑوں کو سیدھا کر دیا ہے ، تم کس کھیت کی مولی گاجر کدو ٹینڈا ہو؟
    دراصل تین دن سے میری طبیعت سخت خراب ہے ، سر ہے کہ پھٹنے کو بے قرار ۔ غم غلط کرنے کے لیے کمپیوٹر پر بیٹھا تو تمہاری بکواس شروع ۔ دل چاہا کہ تمہیں بھی الو کے پٹھوں کی فہرست میں شامل کر دوں چنانچہ کچھ بول گیا ۔
    مگر فکر نہ کرو ۔ میری طبیعت ذرا درست ہو جائے تو تمہیں بھی درست کر دوں گا لیکن ایک بات ہے ، تم دوسروں کی ٹوننگ
    کرتے ہو تو اپنے میں بھی برداشت پیدا کرو

    مقابلہ ہو تو ٹکر کا ہو ، یہ کیا کہ اپنی باری لے لی اور دوسرے کی بار پہ کہا میں نہیں کھیلتا :P

  2. 2 Qadeer Ahmad

    چلو تم نے مجھے عزت سے تو پکارا :D
    اور ہاں میرے نام کے ساتھ رانا مت لگایا کرو ، مجھے پسند نہیں ہے
    میرا نام ہے قدیر احمد

  3. 3 SELF

    Pakistani Bloggers Category on Wiki;

    (http://en.wikipedia.org/wiki/Category:Pakistani_Bloggers)

    Feel free to add someone.

  4. 4 اجمل

    دل میں تو لڈو پھوٹ رہے ہوں گے اوپر سے بناوٹ ۔ آپ کی تحریر پڑھتے ہوئے مجھے آپ جیسے سارے جوان یاد آئے ۔ خیر یہ کوئی نئی بات نہیں ۔ سب لڑکے بھالے ایسی ہی باتیں کرتے ہیں ۔ ویسے دیکھا گیا ہے کہ شادی کر کے آپ جیسے بچےعام طور پر ایسے دبک جاتے ہیں کہ جیسے منہ میں زبان ہی نہ ہو ۔

  5. 5 اجمل

    برائے مہربانی لکھنا تو سیکھ لیجئے ۔ سال لات نہیں ہوتا ۔ ہوتا ہے سوا ۔ لات ۔ یعنی ایک لات جمع چوتھائی لات ۔ مطلب ہوا کہ غلط سوالات کرنا ایک لات مانے کے برابر نہیں بلکہ سوا لات مارنے کے برابر ہے ۔

  6. 6 بدتمیز

    سلام

    قدیر احمد رانا: مجبوری تھی ورنہ آپ کو وہ عزت بھی دی جا سکتی تھی جس کے آپ عادی ہیں۔ اور آپ کو کس حکیم نے کہا تھ تڑکے بھینسوں کے باڑے کے گرد چکر لگا کر نزلہ زکام کراءیں؟

    اجمل انکل: لیں بناوٹ کہاں؟ کہہ تو رہا ہوں کہ میں مان گیا ہوں لڑکی نہیں مانتی۔
    ویسے یہ تو سچ ہے دل میں بڑے لڈو پھوٹتے ہیں لیکن کوءی نہ کوئی بیقرار ہوتا ہے ان کو پھوڑنے میں۔
    لکھنا کیوں کر سیکھوں؟ سارے بزرگ اور کاموں میں مصروف ہیں اب ٓآپ نے سیکھایا ہے تو سیکھ لیتے ہیں۔

  7. 7 Qadeer Ahmad

    بدتمیز: محترم عرفان رشید صاحب اب میں آپ کو دھمکی دے رہا ہوں کہ میرے نام کے ساتھ رانا مت لگائیے ورنہ اپنے نام کا حشر تو آپ دیکھ ہی چکے ہیں :P
    اور یہ بھینسوں والا قصہ بھی تم ہی کہہ سکتے ہو ، تمہارے جیسے دودھیوں پر نظر رکھنے کے لیے سویرے تڑکے ہی باڑے میں پہنچنا پڑتا ہے ، سب کو پتہ ہے کہ تم بدتمیز ہو اور دودھ میں پانی ملانے میں تم نے کوئی تمیز نہیں دکھانی

    چلو تم نے بزرگوں کی کوئی بات تو مانی ، ٹائٹل تبدیل کر لیا
    hahahah

  8. 8 Abdullah

    do saal ko hain is kay baad aap ki bari hay,ha,ha, ha,
    magar kia kia jaay yeh to seeng kata ker bachron main shamil honay ki tayari main hotay hain,
    is liay unhain yeh kahan yaad rahay ga,
    tum bhi dil bara kerlo woh is bahany apni jawani yaad kerlaitay hain tumhara kia bigarta hay meray bhai!

  9. 9 بدتمیز

    سلام
    عبداللہ:یہ راز کی بات تمہیں کس نے بتائی؟ میں تو واقعی اپنی عمر کم کرنے کے چکروں میں ہوں کم بخت بڑھتی ہی چلی جا رہی ہے۔ ہمیں بزرگوں کا اپنی جوانی یاد کرنے پر کوئی اعتراض نہیں لیکن جب وہ ہمیں یاد کر لیتے ہیں تب ذرا پریشانی ہو جاتی ہے :P

Leave a Reply




CommentLuv Enabled



Free Clipart

Obama for 08

الٹی سیدھی

Asides

  • just a test post for the movie, 10,000 bc with sabre toothed cat and mamoth and evalot :P

    - #
  •  

    Recent Comments:

    • بدتمیز: گندم کی اسٹوریج کا مسئلہ؟
    • عبداللہ: :lol: :oops:
    • محمد ریاض شاہد: یار ادھر جو گندم پیدا ہو رہی ہے اس کے لئے سٹوریج...
    • عبداللہ: در حقیقت یہ ہوتے ہیں گھڑے کے مینڈک :oops:
    • عبداللہ: نہیں ہم امام مہدی اور حضرت عیسی کا انتظار کررہے!
    • اسماء پيرس: ہميں بيچوں کی کيا ضرورت ہمارے پاس گندے انڈوں کا سٹاک...
    • بدتمیز: فراست یہ میں نے پہلے پی پڑھ لیا تھا اور آخری لائن بہت...
    • فراست: http://www.slate.com/id/206422 7/
    • عمار ابنِ ضیاء: مسئلہ یہ نہیں‌ہے کہ میرے امی ابو میری کزنز لے کر...
    • بدتمیز: خاور: اسلام میں‌ بھی حکم نہیں ہے بلکہ وضاحت تھی اس حکم کی...

     

    Recent Trackbacks:

    Most Viewed

    • Users Online: 0
    • Registered Users: 2
    • Posts: 815
    • Links to posts: 82
    • Links per post: 0.10
    • Top3 commented posts: مہاجر (51) جہیز (42) بھگوڑا کون؟َ (35)
    • Comments: 2860
    • Comments per post: 3.51
    • Top3 commenters: -بدتمیز (659) -راشد کامران (104) -راہبر (87)
    • Pagerank: 0
    • Alexarank: 367965

     

    SideRSS Error: Something bad happened! Try again later.

    Subscribe

    Subscribe to my RSS Feeds

    -->