کمرہ

کمرے کئی اقسام کے ہوتے ہیں۔ ہوٹل موٹل کے کمرے بھی ہوتے ہیں اور گھر کے بھی۔ کچھ کمرے ایسے ہوتے ہیں جو اپنی مثال آپ ہوتے ہیں جیسے گودام۔ لیکن میں جس کمرے کے بات کر رہا ہوں یہ کچھ عرصہ قبل تک میری کمر تھی جو کہ اب پھیل کر کمرہ بن چکی ہے۔

میں نے پہلے تو اس پر توجہ نہیں دی لیکن اب یہ کچھ زیادہ ہی کمرہ پن پر اتر آئی ہے۔ اس حد تک کے مجھے شرمندگی ہونے لگی ہے۔ اب تو بچوں نے بھی کہنا شروع کر دیا ہے کہ دیکھو تمہاری توند نکل آئی ہے۔ ایسے میں اگر اجمل انکل بھی اپنی کمر کا حال بیان کر دیں تو شرم کے مارے ڈوب مرنے کا مقام ہے۔

اس کے بارے میں ایک مشورہ تو ملا کہ بیٹا صبح اٹھ کر دوڑ لگایا کرو۔ میں نے عرض کی کہ انکل اگر رات 12 بجے تک کام کروائیں گے تو صبح مت اٹھائیں پھر سوچ کر بولے تم دوپہر کو دوڑ لگا لیا کرو۔ میں نے عرض کی کہ دوپہر کو دوڑ لگائی تو لوگ پاگل ہی سمجھیں گے۔ ساتھ میں لیٹ ہو جاؤں گا۔ انہوں نے تجویز واپس لے لی۔

تھک ہار کر میں نے دن میں چار روٹیوں سے دو روٹیاں کر دی۔ اس پر بھی توند کمبخت وہیں کی وہیں۔ میں نے سوچا کہ چلو ایسے کرتے ہیں کہ کسی دوائی پر ہاتھ صاف کریں۔ ٹی وی پر hydroxycut کا اشتہار چل رہا تھا۔ اس پر دماغ نے کہا کہ اس چنگل میں مت آنا یہ لوگ اس دوا کو استعمال کر کے سلم نہیں ہوئے۔ پہلے سے ہی سلم ہیں۔ لیکن دل تھا کہ صدا دئیے جائے کہ ” پوچھا موج صبا نے تو میں نے کہا۔ دل نہیں مانتا”

اس میں صبا کی طرف قطعا توجہ مت کریں کسی انگریز کا نام صبا نہیں ہوتا smile_tongue

دماغ نے پہلے تو تھوڑا وقت میری پھٹی آواز کو برداشت کیا پھر جھٹ پٹ دو ہاتھ رسید کئے۔ صوفے سے اٹھا کر کمپیوٹر ٹیبل پر پٹخا اور بولا چلو اب جلدی سے اس کا ری ویو ڈھونڈو۔ ڈھونڈا تو بڑا ہی حوصلہ شکن ملا۔ پہلے کو ہی پڑھ کر طبعیت ایسی ہری ہوءی کہ مزید ریویو ڈھونڈنے سے پرہیز شروع کر دیا۔

مسئلہ اس لئے بھی گھمبیر ہے کہ میں باہر کا  کھانا نہیں کھا رہا۔ کیونکہ دور دور تک کوئی دیسی ریسٹورنٹ نہیں۔ لہذا اگر گھر کا کھا کھا کر یہ حال ہے تو نیویارک جا کر تو میں بھالو بن جاؤں گا۔ ویسے امریکہ کو کسنے کہا تھا کہ ہم دیسی لوگوں کے لئے بھی غذا خالص رکھیں؟ ڈائٹنگ کا مشورہ بالکل مت دیں۔ اس سے زیادہ ڈائٹنگ کس کو کہتے ہیں؟ ویسے میں ذرا کچن کا چکر لگا کر آیا تھوڑی بھوک لگ رہی ہے اور رات کے دو بجے ہیں۔ smile_wink

 

Popularity: 9% [?]

Share and Enjoy:
  • Print
  • Digg
  • Sphinn
  • del.icio.us
  • Facebook
  • Mixx
  • Google Bookmarks
  • Blogplay
  • Reddit
  • RSS
  • StumbleUpon
  • Technorati
  • FriendFeed
  • LinkedIn
  • Live
  • MySpace
  • Twitter
  • Yahoo! Bookmarks
  • Yahoo! Buzz

Popularity: 9% [?]

240 views

 

 

Related Posts

    None Found


3 Responses to “کمرہ”

  1. 1 Shoiab Safdar

    کمر کی کمرے تک کی تشکیل کا معاملہ تو ہر ایک کے ساتھ ہے!!!

  2. 2 Qadeer Ahmad

    محترم یہ خالص غذا کا نہیں ، جنک فوڈ کا کرشمہ لگتا ہے
    ویسے میں ابھی تک نہیں سمجھا کہ کس بیوقوف نے آپ کو دعوت دی ہے نیوہارک وغیہر جانے کی؟

  3. 3 بدتمیز

    شعیب: باقیوں کا علم نہیں میں تو ابھی بچہ ہوں

    قدیر: ماموں جان کسی نے نہیں دی دعوت آپ کیوں بے چین ہیں؟ میرا خود کا فیصلہ ہے کہ اب چل کر نیویارک دیکھ لیں۔

Leave a Reply




CommentLuv Enabled



Free Clipart

Obama for 08

الٹی سیدھی

Asides

  • just a test post for the movie, 10,000 bc with sabre toothed cat and mamoth and evalot :P

    - #
  •  

    Recent Comments:

    • بدتمیز: گندم کی اسٹوریج کا مسئلہ؟
    • عبداللہ: :lol: :oops:
    • محمد ریاض شاہد: یار ادھر جو گندم پیدا ہو رہی ہے اس کے لئے سٹوریج...
    • عبداللہ: در حقیقت یہ ہوتے ہیں گھڑے کے مینڈک :oops:
    • عبداللہ: نہیں ہم امام مہدی اور حضرت عیسی کا انتظار کررہے!
    • اسماء پيرس: ہميں بيچوں کی کيا ضرورت ہمارے پاس گندے انڈوں کا سٹاک...
    • بدتمیز: فراست یہ میں نے پہلے پی پڑھ لیا تھا اور آخری لائن بہت...
    • فراست: http://www.slate.com/id/206422 7/
    • عمار ابنِ ضیاء: مسئلہ یہ نہیں‌ہے کہ میرے امی ابو میری کزنز لے کر...
    • بدتمیز: خاور: اسلام میں‌ بھی حکم نہیں ہے بلکہ وضاحت تھی اس حکم کی...

     

    Recent Trackbacks:

    Most Viewed

    • Users Online: 0
    • Registered Users: 2
    • Posts: 815
    • Links to posts: 82
    • Links per post: 0.10
    • Top3 commented posts: مہاجر (51) جہیز (42) بھگوڑا کون؟َ (35)
    • Comments: 2860
    • Comments per post: 3.51
    • Top3 commenters: -بدتمیز (659) -راشد کامران (104) -راہبر (87)
    • Pagerank: 0
    • Alexarank: 367965

     

    SideRSS Error: Something bad happened! Try again later.

    Subscribe

    Subscribe to my RSS Feeds

    -->