قیمت

بچپن میں ہم لوگ روزانہ نہیں تو ہر دوسرے دن گھر کے پاس مارکیٹ سے آئس کریم کھانے جاتے تھے۔ حتی کہ سردیوں میں بھی ضد کر کے کھا ہی لیا کرتے تھے۔ ان دنوں ہم ریواز گارڈن رہا کرتے تھے۔ یہ جگہ کافی چھوٹی تھی۔ لہذا جب چچا امریکہ چلے گئے اور تیسرے بھی جانے کے لئے پر تولنے لگے تو ہم لوگ دادی کے گھر آ گئے۔ یہ گھر بڑا تھا۔ اور پہلے سے دوگنا تھا۔یہاں آنے کی قیمت آئسکریم سے ہاتھ دھونا تھی۔ کیونکہ نئے جگہ پر دادا چچا اور سب کی کڑی نگرانی ہوتی تھی لہذا آئس کریم کا جو قائدہ تھا وہ دن کے وقت کا تھا وہ بھی صبح جب ہم سکول ہوتے تھے۔

میں نے پہلے ایک پوسٹ میں لکھا تھا کہ جب کوئی پردیسی کہتا ہے کہ تم لوگ اچھے ہو جو پاکستان میں بستے ہو تو اس پر سبھی لوگ کہتے ہیں کہ خود چلا گیا اور ہمیں ایسا کہتا ہے۔ یا ہمارا راستہ روکنا چاہتا ہے۔ ذاتی طور پر میں اس چیز کا حامی ہوں کہ اگر آپکا وہاں کھلا گزارہ ہو رہا ہے تو مت آئیں۔ اگر نہیں ہو رہا تو ضرور آئیں۔ لیکن تب بھی اسی صورت میں اگر آپ اس کی قیمت چکا سکیں۔

یہ امتیاز ہے۔ یہ اقبال ٹاؤن میرے دادا کے گھر کے پاس رہتا تھا۔ اس کو باہر جانے کا بہت شوق تھا۔ پاکستان میں چھوٹی موٹی نوکری کرتا تو گزارہ ہو سکتا تھا لیکن اس کا اور اس کے دوست دونوں کا الگ الگ اپلائی کرنے پر کبھی کام نہیں ہو سکا۔ دونوں نے مل کر باہر جانے کا فیصلہ کر لیا۔ اس کی کہانی بڑی دلچسپ ہے وہ پھر کبھی صیح۔ ابھی صرف اتنا کہ دونوں نے مل کر ٹرائی کی تو ویزے لگ گئے۔ اب یہ لوگ امریکہ پہنچ گئے۔ اس کی امی نے اس کی بہن کے جہیز کا زیور بیچ کر اس کا ویزہ اور ٹکٹ کے پیسے کا بندوبست کیا۔ اب سے دو سال قبل اس کے بارے میں اطلاعات ملی تھیں کہ یہ وہاں شراب اور کباب دونوں میں مبتلا ہے۔ اس کی امی اس کو فون کر کر کے تھک گئی ہے یہ یہی کہتا تھا کہ پیسے نہیں ہیں جبکہ سب کے سب اس نے beer اور ایک لڑکی پر خرچ کر ڈالے۔

یہ یوسف ہے۔ یہ ہمارے گھر کے بالکل سامنے رہا کرتا تھا۔ اس کے  بیٹے کے جسم میں خون نہیں بنتا تھا۔ اس کی پیدائیش کے بعد جیسے ہی اس بات کا علم ہوا یہ ہمارے گھر ریواز گارڈن رات 11 بجے آیا۔ پھر ٹائپ رائٹر لے کر رات 12 بجے اس کی ویزہ اپلیکیشن مکمل کی۔ اس کے ساتھ ہی چند دنوں میں اس کا ویزہ آ گیا۔ یہ باہر چلا گیا ابھی تک باہر ہے۔ امریکہ میں اس نے ایک عورت سے شادی کر لی اور اس کے ساتھ رہنے لگا۔ ایک بچہ ہو گیا۔ لیکن کسی کو  اس کی اور اس کے خاندان کی خوشی اچھی نہ لگی۔ اس نے امریکی حکام کو لکھ ڈالا کہ اس نے شادی نہیں کی اور بچہ ناجائز ہے۔ یوسف سمجھا کہ اس کو گرفتار کر لیں گے کیونکہ گیارہ ستمبر کے بعد مسلمانوں پر کڑا وقت آیا ہوا تھا تو وہ کینیڈا چلا گیا۔ ابھی تک وہیں کہیں ہوگا۔ لیکن پردیس نے پہلے اس سے وہ سارے سال چھینے جو وہ اپنے معصوم بیٹے کے ساتھ گزار سکتا تھا اور ابھی سال پہلے اس سے اس کا بیٹا چھین لیا۔

یہ ظہیر ہے۔ یہ میرے ایک رشتہ دار کے گھر کے ساتھ رہا کرتا تھا۔ اس کو باہر جانے کا بڑا شوق تھا۔ اس کے بارے میں پتہ چلا تھا کہ اس نے ایجنٹ کو پیسے دے کر باہر جانے کا راستہ پکڑا۔ وہاں یہ پکا نمازی تھا اور ہری پگڑی والے طوطوں میں اس کا شمار تھا۔ یہاں یہ حلال حرام کی پروا نہیں کرتا۔ خالص خنزیر سے پرہیز کر لیتا ہے لیکن باقیوں کی طرح خاص طور پر ہر چیز کو دیکھنے کی زحمت نہیں کرتا۔ beer سے بات اب شراب پر پہنچ چکی ہے۔ اب تک دو گرل فرینڈز تبدیل کر چکا ہے اس کے بارے میں قیاس کیا گیا تھا کہ یہ بھی کسی ناجائز بچے کا باپ ہے۔ لیکن یہ میں یقین سے نہیں کہہ سکتا۔

یہاں آنے کی ایک قیمت ہے۔ زندگی میں ہر چیز کی ایک قیمت ہے۔ ہر انسان کو مختلف قیمت ادا کرنی پڑتی ہے۔ فیصلے سوچ سمجھ کر کرنے کی عادت اچھی ہوتی ہے۔

Popularity: 3% [?]

Share and Enjoy:
  • Print
  • Digg
  • Sphinn
  • del.icio.us
  • Facebook
  • Mixx
  • Google Bookmarks
  • Blogplay
  • Reddit
  • RSS
  • StumbleUpon
  • Technorati
  • FriendFeed
  • LinkedIn
  • Live
  • MySpace
  • Twitter
  • Yahoo! Bookmarks
  • Yahoo! Buzz

Popularity: 3% [?]

234 views

 

 

Related Posts

  • harley On December 30, 2006, 2 Comments
  • موت ایک ایسی عجیب چیز ہے جس سے میں ڈرتا نہیں لیکن اس کو پسند بھی نہیں کرتا۔ کسی کے مرنے پر مجھے بالکل سمجھ نہیں آتی کے کیا کہوں۔ ایسے میں آپ اگلے بندے کو جو مرضی کہہ لیں آپکے الفاظ بالکل کھوکھلے ہوتے ہیں۔ جتنا مرضی صبر صبر کی رٹ لگائیں اگلے بندے


7 Responses to “قیمت”

  1. 1 ميرا پاکستان

    يہاں ميں آپ کي منطق سے اختلاف کروں گا۔ قيمت کا ان لوگوں کے بگڑنے سے کوئي تعلق نہيں ہے۔ يقنين کريں اگر يہ لوگ پاکستان ميں بھي ہوتے تو ہيرا منڈي کے چکروں ميں ساري کمائي لٹ ابيٹھتے۔ قيمت وہ ہوتي ہے جو آپ نہ چاہتے ہوئے ادا کرتے ہيں۔ اگر آپ اپني مرضي سے غلط راہ پر چل پڑے ہيں تو اس کا يہ مطلب نہيں کہ آپ کو اس غلط راہ پر چلنے کي قيمت اددا کرني پڑي۔ ہاں اگر آدمي باہر آيا اور اسے نہ چاہتے ہوئے بھي برے ہالات ميں گزارہ کرنا پڑا تو اس نے باہر انے کي قيمت چکائي۔
    آپ يقنين کريں باہر آکر اپني پاکستاني ريملي کيلۓ دن رات ايک کرکے رقم اکٹھے کرنے والوں کي تعداد بگڑنے والوں سے بہت زيادہ ہے۔
    آپ اگر اپنے ارد گرد نظر دوڑائيں تو آپ کو سينکٹروں پاکستاني مليں گے جو روزي روٹي کے چکر ميں بھاگ دوڑ کررہے ہہوں گے اور اپنے پيچھے پاکستان چھوڑ کر آنے والوں کو روزانہ فون بھي کرتے ہوں گے۔
    ہم نے اپنے ارد گرد جتنے بھي لوگ ديکھے ہيں ان ميں سے اب صرف دو بھٹکے باقي سب آسودہ ہال ہيں اور فيملي کے ساتھ رہ رہے ہيں۔
    اميد ہے آپ اگلي پوسٹ ميں کچھ ان لوگوں کا بھي ذکر کريں گے جنہوں نے پاکستان کي جدائي کي قيمت تو ادا کي مگر اس جدائي کے بدلے پاکستان کو ديا بھي کچھ۔

  2. 2 Ahmad

    بے راہ روی میں ایک بات مشترکہ نظر آے گی کہ اکثر لوگ ان میں سے ان پڑھ ملیں گے۔ پاکستان میں گزارے کے حوالے سے بات کریں تو آپ یقین کریں مہنگائی کا سن کر ہاتھوں کے طوطے اڑ جاتے ہیں۔ مثلا آئل ۹۵ روپے کلو ہے یعنی ۱ ڈبہ تقریبا ۵۰۰ روپے کا۔ کینو ۱۱۰ روپے کلو جبکہ دنیا میں سب سے زیادہ کینو پاکستان میں پیدا ھوتا ہے۔ اب عام ادمی کو بھاگنے کی ہی سوجتی ہے۔

  3. 3 ME

    Badtameez sahib, aap intehai baat kur rahay hain. Buhut say logon ko main bhee janta hoon aur aap bhee jantay hongay kay wo tekh hain aur aamtor say upnee iqdaar kay mutabiq rehtay hain. Agur chund nay shroo may idhur udhar moon maar bhee lia to phir teakh ho gai. Pakistan main bhee wo cheezain ub bohat hain jin ka aap nay zikr kia lekan baaz dafa kuch ziada hee kion kay yahan over/under 18/21 ka koi tasawar ya enforcement bhee nahain.

    Baqee main to kahoon ga kay aaj kal kisee jaga bhee aap masaail say bhaag nahain suktay. Bus jahan hain guzara kee jeeay aur jitnay din achaay guzur jaeen shukur kee jeaay.

  4. 4 ME

    Mera Pakistanb sahib meree postain delete kurnay ka shukria. Lagta hai ub aap aur Qadeer sahib kee delete kurda mere postoon ko hur dafa yahan post kerna paray ga. Badtameez sahib ka hosla hai kay wo in postoon ko bhee bardasht kur rahay hain jinka na siraf inkee post bulkay inkay blog say bhee koi talauq nahain. Shaed yeah Lahore ka asar hai. :)

  5. 5 فیصل

    بیر سے شراب؟؟؟ کوئی فرق ہے کیا بیر اور شراب میں؟ :-)
    ویسے میرے خیال میں پاکستان سے یا تو بہت اچھے یعنی پڑھے لکھے لوگ آتے ہیں اور یا پھر بہت ہی بھیڑے یعنی گئے گزرے۔

  6. 6 بدتمیز

    سلام
    میرا پاکستان: یہاں بگڑنے میں اور وہاں بگڑنے میں ذرا فرق ہے۔ یہاں آزادی کے ساتھ ساتھ آسانی بھی مہیا ہوتی ہے۔ میں کوشش کروں گا کہ ان لوگوں کو بھی ذکر کروں جو یہاں رہ کر بھی حلال حرام کے چکر میں ہیں۔

    احمد: بے راہ روی میں یا تو جاہل اجڈ ملتے ہیں یا بہت پڑھے لکھے۔ یہ میرا مشاہدہ ہے۔

    می: ہاں بہت سے اچھے بھی لوگ ہیں لیکن میرا مقصد اچھائی برائی نہیں بیان کرتا تھا۔ میرا مقصد قیمت کا بتانا تھا کہ باہر آنے کی کوئی قیمت ہے۔

    فیصل: باقی امریکہ کا پتہ نہیں۔ میری سٹیٹ میں شراب صرف حکومتی اسٹورز پر ملتی ہے۔ اس کا بھی قاعدہ ہے کہ رات ۹ بجے اسٹور بند ہو جاتا ہے اور اتوار کو دوپہر ایک بجے تک کی پابندی ہے کہ اس سے پہلے نہیں خرد سکتے۔
    لوگ تو ہر جگہ کے ہر طرح کے ہوتے ہیں۔

  7. 7 فیصل

    میرا مطلب یہ تھا کہ بیر بھی چونکہ الکحل ہے اسلئے حرام ہے اور عام قاعدے کے مطابق ہم ہر ایسے مشروب کو شراب ہی گنتے ہیں۔

Leave a Reply




CommentLuv Enabled



Free Clipart

Obama for 08

الٹی سیدھی

Asides

  • just a test post for the movie, 10,000 bc with sabre toothed cat and mamoth and evalot :P

    - #
  •  

    Recent Comments:

    • بدتمیز: گندم کی اسٹوریج کا مسئلہ؟
    • عبداللہ: :lol: :oops:
    • محمد ریاض شاہد: یار ادھر جو گندم پیدا ہو رہی ہے اس کے لئے سٹوریج...
    • عبداللہ: در حقیقت یہ ہوتے ہیں گھڑے کے مینڈک :oops:
    • عبداللہ: نہیں ہم امام مہدی اور حضرت عیسی کا انتظار کررہے!
    • اسماء پيرس: ہميں بيچوں کی کيا ضرورت ہمارے پاس گندے انڈوں کا سٹاک...
    • بدتمیز: فراست یہ میں نے پہلے پی پڑھ لیا تھا اور آخری لائن بہت...
    • فراست: http://www.slate.com/id/206422 7/
    • عمار ابنِ ضیاء: مسئلہ یہ نہیں‌ہے کہ میرے امی ابو میری کزنز لے کر...
    • بدتمیز: خاور: اسلام میں‌ بھی حکم نہیں ہے بلکہ وضاحت تھی اس حکم کی...

     

    Recent Trackbacks:

    Most Viewed

    • Users Online: 0
    • Registered Users: 2
    • Posts: 815
    • Links to posts: 82
    • Links per post: 0.10
    • Top3 commented posts: مہاجر (51) جہیز (42) بھگوڑا کون؟َ (35)
    • Comments: 2860
    • Comments per post: 3.51
    • Top3 commenters: -بدتمیز (659) -راشد کامران (104) -راہبر (87)
    • Pagerank:
    • Alexarank: 377368

     

    SideRSS Error: Something bad happened! Try again later.

    Subscribe

    Subscribe to my RSS Feeds

    -->