کریڈٹ کارڈ

امریکہ پہنج کر جب ہم سوشل سیکیورٹی کے دفتر سے ہو آئے تو اس کے چند دن بعد ہی سے ہمارے نام خطوط کا تانتا بندھ گیا۔ فلاں ایکسپریس یا فلاں ون یا فلاں یہ تو فلاں وہ۔ الغرض ہمیں اس خوش فہمی میں مبتلا کر دیا گیا کہ امریکہ بھر کے تمام ادارے ہمیں کریڈٹ دینے کے لئے مرے جا رہے ہیں۔ اب یہ ہم پر ہے کسے شرف قبولیت بخشیں اور کسے حقارت سے ٹھکرا دیں۔

کریڈٹ کارڈ کے حصول میں دو بڑی رکاوٹیں تھیں۔ ایک لاعلمی اور دوسرے ماموں جان۔ ہماری حرکات سے نالاں افراد میں ان کا نام بھی شامل ہے۔ ان کے خیال سے ہم حد درجہ فضول انسان ہیں اور impulse buying کی اصطلاح مجھ جیسے معصوم لوگوں کے لئے ہوتی ہے۔ (انہوں نے فضول لفظ استعمال کیا تھا )

میں ان سے اتفاق کرتا ہوں۔ کچھ چیزیں ایسی ہیں جن کے حصول کے لئے میں impulse buy کر سکتا ہوں۔ جیسے مثال کے طور پر میں کیمرہ لینے کے چکروں میں ہوں۔ ابھی مجھے digital camera کا تو علم ہے لیکن digital slr کا بالکل بھی نہیں۔ وکی پیڈیا سے پڑھا لیکن یہ سمجھ نہیں لگی کہ اس کا سٹوریج میڈیم کیا ہے؟ آج میں 550 ڈالر کا ایک digital slr کیمرہ خریدتا خریدتا رہ گیا۔ وجہ یہ خوف تھا کہ کہیں یہ digital camera کی بجائے فلم والا نہ نکل آئے۔ اسی سے میری معصومیت کا اندازہ لگائیے۔ جبکہ 350 ڈالر کے کیمرے پر میں 250  والے کیمرے کو لینا چاہ رہا تھا کہ کچھ پیسے بچ جائیں۔ تو اس سے اندازہ لگائیے ماموں جان کی عقابی نظروں کا۔

خیر ہم واپس کریڈٹ کارڈ کے ذکر پر آتے ہیں۔ ہفتہ قبل ہم نے ان کو سرسری انداز میں پوچھنے کی بجائے اطلاع دی کہ ہم کریڈٹ کارڈ لینے لگے ہیں۔ انہوں نے کہا ہاں لے لیں۔ میں نے اب مزے سے بینک آف امریکہ اپلائی کیا تو جواب نہ میں تھا کہ میاں جاؤ تم پر اعتبار نہیں کر سکتے۔ پھر امریکن ایکسپریس کے لئے کیا تو وہاں سے بھی ٹکا سا جواب۔ پھر ہم نے ڈسکور پر کیا تو انہوں نے اگلے دن فون کر کے پوچھ گچھ کی اور کہا کہ ہم آپکو ہفتے دس دن تک بتاتے ہیں۔ اپنے بینک سے اپلائی کیا تو ان کمبختوں نے بھی کوئی لحاظ نہیں کیا کہ بچے کا ہمارے ساتھ 10 ماہ کا ساتھ ہے انہوں نے بھی انکار کر دیا کہ آپ کی کریڈٹ ہسٹری ہی نہیں۔

پاکستان میں جیسے تجربہ نہ ہونے کی وجہ سے نوکری نہیں ملتی تھی اب کوئی نوکری دے گا تو تجربہ حاصل ہو گا نہ۔ یہی حال میرا ہے کہ کوئی کریڈٹ دینے کی غلطی کرے گا تو کریڈٹ ہسٹری بنے گی نہ۔  ابھی تک بینک ہسٹری نامعلوم کس منحوس مقصد کے لئے بنی ہے۔ میرا نہیں خیال بینک ہسٹری کسی کام کی ہو گی یہاں۔

پاکستان میں دو صاحبان بیٹھے ہیں۔ دونوں کریڈٹ کارڈ فراڈ میں ملوث ہیں۔ 911 کے بعد کریڈٹ پر ڈھیر سارا خرچہ کر کے یہ لوگ پاکستان بھاگ گئے۔ اس طرح نہ جانے کتنے ہونگے لہذا ان کی سزا اب ہمیں مل رہی ہے کہ کریڈٹ کارڈ کمپنیاں کسی پر اعتبار نہیں کرتیں۔  ان میں سے ایک صاحب کے بارے میں سنا تھا کہ انہوں نے ابھی کچھ عرصہ قبل امریکہ آنے کے لئے اپلائی کیا تو ان کی کریڈٹ ہسٹری کی بنا پر ان کو ویزہ دینے سے انکار کر دیا گیا کہ یہ اب وہاں جا کر پھر وہی حرکت کریں گے۔

آج ہمیں بینک آف امریکہ کی جانب سے ایک love letter موصول ہوا۔ جس میں انہوں نے معافی مانگی کہ وہ ہمیں کریڈٹ کارڈ نہیں دے سکتا لیکن اگر ہم چاہیں تو secure credit card بنوا لیں یعنی پہلے ان کو کچھ رقم دیں جو کہ اس پر لمٹ بن جائے گی۔ اس کے بعد ہم خرچ کریں اور وہ ماہانہ بل بھیجیں گے جو ہم ادا کیا کریں۔ یعنی پہلی دفعہ جو رقم دیں گے وہ سیکیورٹی کے طور پر ہو گی۔ ہمیں یہاں سبھی نے یہی مشورہ دیا ہے لہذا ہم اس پر غور کر رہے ہیں۔

اپڈیٹ: آج کی ڈاک میں ڈسکور نے بھی معذرت کر لی ہے۔ :D میرا پاکستان نے اس حوالے سے بےحد اہم معلومات اس لنک پر دی ہیں۔

Popularity: 17% [?]

Share and Enjoy:
  • Print
  • Digg
  • Sphinn
  • del.icio.us
  • Facebook
  • Mixx
  • Google Bookmarks
  • Blogplay
  • Reddit
  • RSS
  • StumbleUpon
  • Technorati
  • FriendFeed
  • LinkedIn
  • Live
  • MySpace
  • Twitter
  • Yahoo! Bookmarks
  • Yahoo! Buzz

Popularity: 17% [?]

372 views

 

 

Related Posts

  • whats next? On February 28, 2007, 0 Comments
  • I bought ViewSonic Q19WB Monitor a month ago. Now I wasnt allowed to buy anythin else. Then I bought windows vista. I didnt like the graphics at first when I used the beta and rcs but I liked the security features. it works perfect with the wide screen monitor. Now mom wud be fuming when she
  • amazon credit card On March 21, 2007, 0 Comments
  • I applied almost every where for a credit card . and Every body denied. Even my own bank. Today in my mail I found an envelop, amazon issued me the credit card and I think its a good idea to purchase the first thing with the new card at amazon.com.
  • Digital Camera On November 13, 2006, 0 Comments
  • Well I am lookin for camera now a days and I want a real good camera but I dont have much money or in other words I am not allowed to spend huge money though its the only hobby  I love the most and my whole family hate the most. so I think I better stick
  • my camera On March 4, 2007, 1 Comments
  • Ok so I wrote back in november that I want a camera. I wrote a few days back that I want one and I bought one. finally it was here. its a Panasonic DMC-FZ7 6MP Digital Camera with 12x Optical Image Stabilized Zoom (Black) I am loving it but havent got the chance to go somewhere
  • مزید کارڈز پلیز On March 16, 2008, 7 Comments
  • میں نے کریڈٹ کارڈ کیسے لیا یہ ایک درد بھری کہانی ہے۔ سارے درد سہہ کر مرہم ملا تھا۔ اب سال ہو چلا ہے اور دل پھر سے کریڈٹ کارڈ اپلائی کرنے کے لئے مچل رہا ہے۔ اصل میں میرے سر پر جس چیز کا خناص سوار ہو جائے وہ ہر صورت پورا کرکے چھوڑنا
  • Sony Cybershot 7.2MP Digital Camera On November 13, 2007, 0 Comments
  • Sony Cybershot DSCW55 7.2MP Digital Camera with 3x Optical Zoom (Black)  AKPC_IDS += "83,";Popularity: 17% [?] Share and Enjoy:
  • Unappreciated On January 6, 2007, 0 Comments
  • I’m feeling really unappreciated. You takin` my love for granted, babe. I don’t know how much more, I can take from you. You don’t do the things you use to do. You don’t even say I love you too. And lately I’ve been feeling, Feeling unappreciated. Woke up this morning and saw your face And you didn’t look the same as
  • بیک اپ On April 20, 2007, 4 Comments
  • اس تصویر کو غور سے دیکھیں۔ آپ کہیں گے کہ اس میں ایسی کیا خاص بات ہے۔ یہ تو پہلے بھی لگائی تھی۔ اس میں یہ نیچے ایک کوکیز کا سفید ڈبہ نظر آ رہا ہے؟ اس کو کہتے ہیں بیک اپ۔ ٹی وی پر اکثر ایک اشتہار دیکھاتے ہیں کہ اسٹور
  • Setting up a Wireless Network On August 12, 2007, 0 Comments
  • Setting up a home network is a breeze now a days. thanks to linksys (a branch of cisco) routers. all you have to do is to follow the instructions, sit back and relax. they ask you to insert the cd first since windows is preloaded with drivers so you may end up having a completely
  • یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ، آپکا بینک میرا بینک ہم سب کا بینک On July 25, 2007, 4 Comments
  • 2001-2002 میں جب بینکوں کو جوش چڑھا تو انہوں نے اپنے ورکرز کی چھوٹی چھوٹی میزوں سے فائلیں اٹھا کر فائل کیبنٹس میں رکھیں اور بڑے بڑے مانیٹر اور ساتھ میں انتہائی تھکے ہوئے کمپیوٹرز رکھ دئیے۔ مجھے اس وقت بہت ہنسی آیا کرتی تھی کہ کام تو بیچاروں نے سارے کا سارا انہی رجسٹرز


14 Responses to “کریڈٹ کارڈ”

  1. 1 اظہرالحق

    اگر اوپر کی منزل بالکل خالی نہیں ہوئی تو کبھی بھی کریڈت کارڈ نہ لینا ، ایک تجربے کار آدمی (یعنی میرا بقلم خود) کا مفت مشورہ ہے ۔ ۔ ۔

  2. 2 Shoiab Safdar

    کریڈٹ کارڈ پر فراڈ کرنے والے دو تین افراد کو تو ہم بھی جانتے ہیں!!!!! قریب 70 لاکھ روپے تک ایک بندے نے امریکی بنکوں کو نقصان دیا!!! ایک تو نام بدل کر پھر امریکہ میں چلے گئے ہیں!!!

  3. 3 میرا پاکستان

    ہم اظہر صاحب کی بات سے متفق نہیں ہیں۔ آپ کا کریڈٹ کریڈٹ کارڈ سے یا پھر قرض لے کر واپس کرنے سے اسٹیبلش ہوتا ہے۔ اسلئے کریڈٹ کارڈ ضرور بنوانا چاہئے اور جتنی جلدی ہو بنوانا چاہئے۔ ہاں البتہ اگر آپ انتہائی فضول خرچ اور لاپرواہ واقع ہوئے ہیں یعنی آپ وقت پر اپنے بل ادا نہیں کرتے تو پھر آپ کریڈٹ کارڈ سے تب تک پرہیز کریں جب تک آپ ایک سمجھدار اور ضمہ دار شخص نہیں بن جاتے۔ بات لمبی ہوجائے گی اسلئے ہم نے سوچا ہے کہ اپنے بلاگ پر اس بارے میں ایک پوسٹ لکھ دیتے ہیں جو ہمارے تجربے کا نچوڑ ہوگی۔

  4. 4 Rashid Kamran

    میں‌ اظہر صاحب کے تبصرے سے مودبانہ اختلاف کروں‌ گا کہ امریکہ میں بغیر کریڈٹ کارڈ گزارا ذرا مشکل ہے۔۔ گاڑی رینٹ کرنی ہو یا کسی دوسرے شہر میں موٹل روم کرائے پر لینا ہو یہاں نہ کیش قابل قبول ہے اور کئی جگہوں پر ڈیبٹ کارڈ تک قبول نہیں کیا جاتا۔۔ یہ ضرور ہے کہ جب تک کریڈٹ ہسٹری ایک خاص سطح‌ تک نہ آجائے کریڈٹ اکاؤنٹ کے سلسلے میں عجیب سی صورت حال رہتی ہے۔۔ لیکن ایک اچھی کریڈٹ ہسٹری کے حامل افراد کو یہ ادارے انتہائی آسانی سے اور غیر معمولی تعداد میں صفر فیصد پر قرضے تک دے دیتے ہیں۔۔ جہاں‌ تک فضول خرچی کا تعلق ہے۔۔ یہ شوق تو آدمی ہرے ہرے نوٹ سے بھی پورا کر لیتا ہے۔۔ کریڈٹ کارڈ تو صرف ایک بہانہ ہے :)

  5. 5 بدتمیز

    سلام
    اظہرالحق: یہ ایک اور بڑی حقیقت ہے کہ دنیا میں کہیں انسان بستے ہیں تو وہ ہے امریکہ۔ یا یورپ۔ باقی ہر جگہ انسانوں کا استحصال جاری ہے۔ کریڈٹ کارڈ کے نام پر وہاں جو کچھ ہو رہے ہے وہ خوفناک ہے لیکن یہاں ایسی کوئی حرکت نہیں ہوتی۔

    شعئب صفدر: ان صاحب سے لڑائی ہوتے ہے امریکہ کو اطلاع کر دیں ان کا اچھا برا حال ہو گا

    میرا پاکستان: میں فضول خرچ ہوں لیکن ہر چیز پر نہیں صرف کمپیوٹر اور کمیرہ میرا شوق ہے۔ ہاں خرچ کرنے سے پہلے اپنے ریسورسز کا جائزہ لے کر کرتا ہوں۔ لہذا انتظار کرنا کہ میں سمجھدار ہو جاؤں تب تک تو بہت دیر ہو جائے گی

    راشد: جی اس کا مجھے بےحد اچھی طرح پتہ ہے کہ امریکہ بغیر کریڈٹ کارڈ کے رہنے والوں کے ساتھ ایسے برتاؤ کرتا ہے جیسے ہم پاکستان میں ادھار مانگنے والوں کے ساتھ کرتے ہیں۔

  6. 6 Faisal

    You should have a credit card, as its an exchange medium, esp for shopping on internet. However its use should be sensible. I have worked in a bank and I know we as bankers only loved those people who wouldn’t pay back in time.
    Re the DSLR cameras, I would suggest two options. Sony Alpha and Canon 400D though Canon 350D might be a good option too. Sony Alpha has anti shake technology while Canon only offers this in its lens and not the camera body. Sony seems to stay in this race for long, and wont be a bad choice. Canon has anyway an established history, though not in DSLRs but SLRs, and have a good range of lens, though expensive ones. You can read many online reviews and choose the one you want. One important thing to note is that most of the cameras offer more or less the same technology and its up to the photographer to make the most of it. Also, not necessarily all expesnive cameras are good ones.
    Regards,

  7. 7 Qadeer Ahmad

    your blog is not user friendly, massive amount of javascript and huge data in sidebar is quite mouthful for making a user annoyed.

  8. 8 بدتمیز

    salam

    faisal: yeah I have got one. hope fully will arrive in 2 weeks. acutally i wanted to kno the difference between dslr and digital camera. which one is better? your favorite review site? nah my mom wudnt let me buy a 100 dollar worth camera but anyways i ended up buyin the 250 one while i still have to pay for an ipod next month for my cousin’s birthday.

    qadeer: i didnt put any java script other than ads and tracking stuff. data in side bar was the experiment which failed. :(

  9. 9 Faisal

    Well a DSLR is more professional than a simple digital camera. It allows to you change lens with different focal lengths, e.g tele, wide or zoom. It also allows you to control light and other effects, e.g. shutter speed, aperture and hence depth of field and so on. If you are a beginner, I would suggest you to buy a simple digital camera as DSLRs are expensive (a Canon 400D can cost you around a 1000 $ if you buy lens and extra stuff). besides you wont be able to use all the functions provided and hence your money goes in waste. first try with a digtial cam and then go for a DSLR. if you are more into photography and want to learn it (and of course have no money), buy a film DSLR (will cost you around 300 $ I guess) and then experiment. However the costs of using it will of course be more as you will have to buy film rolls as well as get them developed/ printed in a lab.
    Best of luck,
    Faisal
    ps: you may delete this after reading, if you feel it doesn’t match with the blog :-)

  10. 10 Faisal

    and here’s a basic site, just came after the first hit so you can search for better:http://www.dpreview.com/

  11. 11 بدتمیز

    salam
    no I dont mind the comments as long as they are not spam, :D
    you gave quite informative stuff. i hope somebody lookin for digital camer could come across ur comments and get some information.
    thanks a lot for providin such valueable information. :)
    I ended up buyin the Panasonic DMC-FZ7 6MP Digital Camera with 12x Optical Image Stabilized Zoom (Black)
    as i am a beginner to digital photography :D on the other hand mom wudnt let me buy anythin :d

  12. 12 Faisal

    Its a good choice. It has anti shake, manual focus and you can even play with the lens, if you are not satisfied with the 12x zoom, which is very powerful though. And believe me, you will rarely shoot at 6MP as the file sizes gets too big, 3MP is quite enough for normal photos.
    best of luck with your new toy,

  13. 13 بدتمیز

    I frogot to mention that the camera comes with a 16mb memory card. but I didnt like it so i bought a 1gb memory stick :D

  1. 1 مزید کارڈز پلیز at بدتمیز

Leave a Reply




CommentLuv Enabled



Free Clipart

Obama for 08

الٹی سیدھی

Asides

  • just a test post for the movie, 10,000 bc with sabre toothed cat and mamoth and evalot :P

    - #
  •  

    Recent Comments:

    • بدتمیز: گندم کی اسٹوریج کا مسئلہ؟
    • عبداللہ: :lol: :oops:
    • محمد ریاض شاہد: یار ادھر جو گندم پیدا ہو رہی ہے اس کے لئے سٹوریج...
    • عبداللہ: در حقیقت یہ ہوتے ہیں گھڑے کے مینڈک :oops:
    • عبداللہ: نہیں ہم امام مہدی اور حضرت عیسی کا انتظار کررہے!
    • اسماء پيرس: ہميں بيچوں کی کيا ضرورت ہمارے پاس گندے انڈوں کا سٹاک...
    • بدتمیز: فراست یہ میں نے پہلے پی پڑھ لیا تھا اور آخری لائن بہت...
    • فراست: http://www.slate.com/id/206422 7/
    • عمار ابنِ ضیاء: مسئلہ یہ نہیں‌ہے کہ میرے امی ابو میری کزنز لے کر...
    • بدتمیز: خاور: اسلام میں‌ بھی حکم نہیں ہے بلکہ وضاحت تھی اس حکم کی...

     

    Recent Trackbacks:

    Most Viewed

    • Users Online: 0
    • Registered Users: 2
    • Posts: 815
    • Links to posts: 82
    • Links per post: 0.10
    • Top3 commented posts: مہاجر (51) جہیز (42) بھگوڑا کون؟َ (35)
    • Comments: 2860
    • Comments per post: 3.51
    • Top3 commenters: -بدتمیز (659) -راشد کامران (104) -راہبر (87)
    • Pagerank:
    • Alexarank: 367965

     

    SideRSS Error: Something bad happened! Try again later.

    Subscribe

    Subscribe to my RSS Feeds

    -->