امیتابھ یا شاہ رخ؟

انڈیا کی فلم انڈسٹری بہت بڑی ہے۔ اب تو جیو کی مہربانی سے ہمارے پاکستان ٹیلی ویژن تک پر انڈین گانے چل چکے ہیں۔ مقابلے میں سب کچھ جائز ہوتا ہے۔ لیکن یہ شاید حکومت کا حکم تھا۔ خیر صدر ہمارے بہت سے اچھے کام کر رہے ہیں ہماری کم عقلی ہم ان کی بات سمجھ نہیں سکتے۔

پردیس میں سب لوگ اپنے اپنے ملک کے سفیر ہوتے ہیں۔ امریکہ تو ہے ہی پردیسیوں کا ملک۔ لہذا یہاں اگر اینٹ بھی اٹھائیں تو نیچے سے ایک امیگرینٹ نکل آتا ہے۔ ایسے ہی ایک امیگرینٹ سے آج میری بات ہوئی۔ پاکستان نام سنتے ہی اس نے کافی اشتیاق کا مظاہرہ کیا۔ اس کو کشمیر سے لے کر کراچی تک اکثر چیزوں کا علم تھا۔ حیرانی تب ہوئی جب اس کو قائداعظم تک کا پتہ تھا۔ میرے ایک جاننے والے صاحب پاکستانی ہیں۔ ان کے تینوں بچوں کو قائداعظم کا نہیں پتہ تھا کہ وہ کون ہیں جبکہ تینوں آنرز رول میں ہیں۔ لہذا میری حیرانی بجا تھی۔

بات ہوتی رہی اس کو چند ایک دریاؤں کے نام بھی معلوم تھے۔ شہروں کا بھی علم تھا۔ ہے چٹا ان پڑھ لہذا میں بہت متاثر تھا۔ دل ہی دل میں خوش بھی کہ پاکستان کے بارے میں لوگوں کو جاننے کا شوق ہے۔ اس کو مشرف کی چھوڑئے وزیراعظم صاحب تک کا معلوم تھا۔ بات ذرا تب بگڑی جب اس نے بتایا کہ اس کو فلموں کا شوق ہے۔ اب فلموں کے ذکر پر اس نے مجھ سے پہلے پہل تو پوچھا کہ فلمیں کونسی پسند ہیں اور ان پر تبصرے۔ پھر اچانک اس نے پوچھ لیا کہ پاکستان کا سپر اسٹار کون ہے؟ اب میرے پاس کوئی نام نہیں تھا۔ اس نے پوچھا کیا امیتابھ بچن ہے؟ میں نے کہا نہیں اس نے کہا لیکن پاکستانی چینل پر تو یہی دیکھا تھا۔ پھر اس کو شاہ رخ خان کا نام نہیں آتا تھا لیکن اس کی فلم کل ہو نا ہو کے گانے اس نے پاکستانی چینل پر دیکھے تھے۔ لہذا اس نے اس فلم کے ذریعے مجھے شاہ رخ خان کے بارے میں اشارہ دے کر پوچھا کہ کہیں وہ تو نہیں۔ کیونکہ وہ امیتابھ سے کم مشہور ہے۔ میرا جواب پھر نہیں تھا۔

اب وہ حیران اور میں پریشان کہ یہ ہوا کیا ہے۔ میں اس کو پاکستانی فلمی صنعت کیا کیا بتاؤں کہ وہاں فلموں کے نام پر کیا بنتا ہے؟ میں اس کو کس پاکستانی فلمی “پری” کا تعارف دوں؟ اس کو کس ہیرو کی تصویر دیکھاؤں؟ اگر دیکھا بھی دوں تو کیا وہ مجھ سے پوچھ نہیں سکتا کہ اچھا تو یہ ہیں تمہارے ہیرو جن کے امریکہ ڈھونڈتا پھرتا ہے؟ جناب صدر ذرا روشن خیالی فلمی صنعت پر بھی ڈال دیں کہ ہم گھر سے ہی وہ “مسالہ” پیدا کر سکیں جو پڑوسی ملک سے اپنی لڑکی (میرا) بھیج کر برآمد کیا جا رہا ہے۔ اور ہم جیسے معصوم لوگ باہر سرخرو ہو سکیں کہ نہیں ہمارے چینل پر تم ہمیں ہی دیکھ سکتے ہوں۔ تب تک ہم منہ چھپا کر پھرنے کی پریکٹس کرتے ہیں۔

Popularity: 31%

Popularity: 31%

181 views

 

 

Related Posts

    None Found

 

Random Posts


4 Responses to “امیتابھ یا شاہ رخ؟”

  1. 1 Qadeer Ahmad(64)

    SPAM SPAM THIS IS SPAM :P
    checko, clicko !
    http://www.orkut.com/Community.aspx?cmm=6971079

  2. 2 اظہرالحق(17)

    یار ، ندیم کا نام لے لیتے ، شبنم یا بابرہ کا نام لے لیتے ، غلام محی الدین کا نام لیتے ، ساقی کا نام لیتے ، جو انٹرنیشنل لیول پر جانے جاتے ہیں نہیں جانتے تو ہم نہیں جانتے ۔ ۔ ہاں بات ٹھیک ہے کہ ہماری فلموں کا معیار اچھا نہیں رہا مگر جب اچھا تھا تب ہم کہاں دیکھتے تھے ، تب بھی ہمیں امتو اور جتندر اور راجیش کھنہ ہی یاد تھے ۔ ۔ ۔ اور ہماری فلموں والے ہنس کی چال چلنے کے چکر میں اپنی چال بھی بھول بھیٹھے ہیں ۔ ۔ نور صاحب سے جب میری ملاقات ہوئی تو بے چارے کچھ نہ کہ سکے کہ بھائی اب میں فلم انڈسٹری نہیں چھوڑ سکتا ، جاوید شیخ صاحب فرماتے ہیں ، کہ میری آنے والی فلم دیکھنا کیسی ہوتی ہے ۔ ۔ اتنی منت کر کہ ادھر ایک فلم لگائی (دبئی میں) اور بہت لوگ آئے ہال فل تھا ، اور ہوا کیا ، آدھی فلم کے بعد ہی تصویر الٹ گئی ، آواز ایسی کہ لو اسٹوری ہارر فلم بن گئی ۔ ۔ ۔ اچھی خاصی فلم کا ستیا ناس کر دیا ۔ ۔۔ خیر کہنے کو بہت کچھ ہے مگر صرف اتنا کہوں گا کہ جب ہم خود ہی اپنی انڈسٹری کو نہیں دیکھیں گے تو ظاہر ہے اس گیپ کو فل تو کسی نے کرنا ہی ہے ۔ ۔ چاہے وہ بدمعاش ہو یا بد قماش ۔ ۔

  3. 3 قیصرانی(1)

    السلام علیکم پیارے بھائی۔ کاش آپ سلطان راہی صاحب کا نام لے لیتے۔ یہاں فن لینڈ میں لوگوں کو سلطان راہی صاحب بہت پسند ہیں۔ وجہ صرف اتنی سی ہے کہ ایک بار میں یو ٹیوب پر ایک وڈیو کلپ دیکھ رہا تھا۔ سلطان راہی صاحب دشمنوں کی بھیڑ میں گھرے تھے اور کسی بھی دشمن کے ہاتھ کلاشن کوف سے کم ہتھیار نہ تھا۔ سلطان راہی صاحب نے ایک چھوٹا سا چاقو نکالا۔ سر کے اپر ایک ہلکا سا چکر دیا۔ ڈیڑھ دو سو بندے کھڑے کھڑے پیٹ پکڑ کر مر گئے۔ پتہ نہیں چاقو کی دہشت سے ان کے پیٹ کھل گئے یا پھر ہنستے ہنستے ان کے پیٹ میں درد ہوا اور مرے۔ بہرحال یہ سین میرے دوستوں نے دیکھا اور بہت پسند کیا۔ ہالی وڈ بھی ایسا شاہکار سین لانے سے قاصر ہے۔

  4. 4 i love pakistan(3)

    پاکستان میں رہتے ہوے عمر بیت گئ لیکن آج تک ایک بھی لالی وڈ فلم نہیں دیکھ سکا۔

Leave a Reply







Free Clipart

Obama for 08

الٹی سیدھی

Asides

  • just a test post for the movie, 10,000 bc with sabre toothed cat and mamoth and evalot :P

    - #
  •  

    Recent Comments:

    • بدتمیز: آپ نے کہاں‌ پڑھی یہ خبر؟ اسمائیلیز یہی ہیں۔
    • بدتمیز: کچھ بار گراں اتنے بھی بار گراں نہیں ہوتے :D
    • راشد کامران: کیا یاد دلادیا جناب ۔۔ میں‌ بھی ہر سال رمضان میں‌...
    • شگفتہ: سب سے پہلی خبر پر تو میں بھی بلاگ لکھنا تھا ، اب بچت ہو گئی...
    • بدتمیز: سوری اس کی لائسنس کی نہیں ہے۔ آپ اس کا فری روژن استعمال کر...
    • ڈفر: بڑی حقیقی تصویر کشی کی ہے افطاری اور بچوں کے رمضان کی۔ جو...
    • بدتمیز: راشد کامران: آنٹی سارہ جان مکین کے تابوت میں آخری کیل نہ...
    • ساجداقبال: تو یہ وجہ ہے امریکن ڈی ایس ایل کے معاملات میں جاپان...
    • محمد وارث: ‘باجی’ سارا والی خبر مزیدار ہے، میں نے انکی...
    • ڈفر: کیوں 8-6 میگا بٹ کے کنکشن کی بات کر کے پاکستانیوں کی دکھتی رگ...

     

    Recent Trackbacks:

    Most Viewed

  • Runaway Love - 1,716 views
  • Honda Accord 2008 - 1,625 views
  • urdu bloggin plugin tidbits - 1,326 views
  • aitzaz ahsan interview - 999 views
  • میں رہ گیا کنوارہ - 881 views
  • Ramadan Mubarik - 876 views
  • جہیز - 847 views
  • میرا تعارف - 684 views
  • عورت کہیں جسے - 663 views
  • talk - 648 views
  • About - 630 views
  • jextr - 629 views
  • کارٹون - 609 views
  • Toyota Camry - 596 views
  • افسوس - 589 views
  • میں پاگل میرا دل وی پاگل - 584 views
  • @live.com.pk - 573 views
  • ہم اس لئے گھورتے ہیں۔ - 555 views
  • Contact - 550 views
  • ڈومز ڈے - 530 views
    • Users Online: 0
    • Registered Users: 2
    • Posts: 579
    • Links to posts: 59
    • Links per post: 0.10
    • Top3 commented posts: جہیز (41) سب سے پہلے پاکستان (33) جامعہ حفصہ (20)
    • Comments: 1680
    • Comments per post: 2.90
    • Top3 commenters: -بدتمیز (437) -راہبر (84) -اجمل (64)
    • Pagerank:
    • Alexarank: 0

     

    اردو بلاگرز

    Powered by SideRSS Plugin

    Subscribe

    Subscribe to my RSS Feeds

    -->