اردو انگلش

یہ علی ہے۔ عرب ہے۔ انڈین لوگوں سے نفرت کرتا ہے۔ انگلش میں صرف ابتدائی طور پر اپنا مدعا بیان کر سکتا ہے۔ اس سے جب میں نے پوچھا کہ انڈین لوگوں کو ناپسند کرنے کی وجہ تو اس کا جواب تھا کہ اس کو جس امیگریشن کورٹ میں پیش کیا گیا تھا وہاں کی جج ایک ہندو عورت تھی۔ اس نے تعصب پر مبنی اس کے خلاف فیصلہ دیا تھا جس پر اس کے وکیل ہی کو نہیں امیگریشن آفیسرز میں سے ایک افریقن امریکن خاتون کو بھی حیرانی ہوئی تھی۔ فاضل خاتون جج نے کہا تھا کہ علی کو یہ ثابت کرنے کے لئے کہ وہ واقعی سیاسی پناہ کا مستحق ہے اپنے ملک واپس جا کر اپلائی کرنا چاہئے۔ :D

یہ پیپسی کمپنی ہے۔ دنیا بھر میں کوک کے بعد سب سے زیادہ استعمال ہونے والا مشروب۔ اس کمپنی کے معمولی گورے rep تک چالاکیاں مارنے سے باز نہیں آتے اور پھر منہ کی کھاتے ہیں۔ اس کی چئیرمین اگست 2006 میں ایک انڈین خاتون کو بنایا گیا ہے۔ ان کی سربراہی کی تقریبات مجھے ابھی تک یاد ہیں۔ اس کے برعکس پاکستانی چھوڑ مسلمان ایک نہیں ملا مجھے ایسے کسی عہدے پر۔

یہ ایک صاحب چائنا سے۔ بدقسمتی سے ان کے نام ایسے ہوتے ہیں کہ مجھ سے یاد نہیں ہوتے۔ میں کبھی کسی کو تیسری دفعہ نام دہرانے کا نہیں کہتا کہ کہیں وہ برا نہ مان جائے۔ یہاں تو بات ہی الگ تھی۔ یہ صاحب پی ایچ ڈی ہیں۔ انتہائی ذہین اور زبردست۔ نرم اور شفیق۔ انہوں نے ایک بات کہی جو مجھے حیران کر گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ انڈیا کو ہم (چین) پر صرف ایک سبقت حاصل ہے۔ وہ یہ کہ ان کی قوم کو انگلش آتی ہے اور ہم انگلش وقت پر رائج کرنے سے رہ گئے۔ ان کے مطابق حکومت اب انگلش رائج کرنے کی پوری کوشش کر رہی ہے۔ لیکن پھر بھی جو دیر ہونی تھی ہو چکی ہے۔

یہ صدر ضیا ہیں۔ اگر کسی نے وہ مشہور پبلیکیشن پڑھ رکھی ہو بدقسمتی سے مجھے اس کا نام نہیں معلوم لیکن اس کے مطابق عوام کو کسی نہ کسی چیز میں الجھائے رکھنا بہت ضروری ہے۔ پاکستان اس کی سب سے کامیاب مثال ہے۔ صدر ضیا نے اپنے طویل دور حکومت میں عوام کو بہت الجھایا۔ اس امیر المومنین اسلامی صدر نے اردو نافذ کرنے کی جو احمقانہ کوشش کی تھی اس کا نتیجہ بے حد بھیانک نکلا ہے۔ کرنے کو تو اس نے اپنی عوام کی توجہ ہٹائی تھی لیکن اس کا نتیجہ کچھ اور ہی نکلا۔

آج جب کوئی کہتا ہے کہ اردو پر انگلش نے اتنے پنجے مارے کہ اس کا حلئیہ بدل ڈالا تو میں سوائے افسوس کے کیا کر سکتا ہوں۔ یہ پنجے جو کہ اردو میں گھسے ہیں یہ صدر صاحب نے ہی گھسائے تھے۔ صدر صاحب چلے گئے ہماری عوام ابھی تک ان کے کارنامے سے فیض یاب ہو رہی ہے۔ پہلے اردو اور انگلش میں ایک واضح فرق موجود تھا۔ صدر صاحب نے ایک حکم نامے کے تحت سائنس کو اردو میں تبدیل کرنے کا حکم دیا۔

میرے ماموں پی ایچ ڈی ہیں۔ وہ اس زمانے میں پنجاب یونیورسٹی میں لیکچرار تھے۔ یہ جو نیوکلئیسں کو مرکزہ اور اور cell کو خلئیہ کہا جاتا ہے یہ انہی کی ٹیم کو ایجاد کرنے پڑے تھے۔ اس وقت وہ مقابلے کی تیاری کر رہے تھے۔ صدر صاحب کی حرکات سے مجبور ہو کر انہوں نے اپنے استاد کی امریکہ آنے کی آفر قبول کر لی۔ ان کا قول ہے کہ مسلمان اس قدر بےوقوف ہیں کہ جو کام ان کو نقصان دیتا ہے وہ وہی کرتے رہتے ہیں۔

ان سے میں نے ذکر کیا کہ کچھ لوگ بہت زور و شور سے یہاں سائنس اور کمپیوٹر کے اردو ترجمے میں لگے ہوئے ہیں اور ایسی ایسی اصطلاحات سامنے لا رہے ہیں کہ کیا بتاؤں۔ انہوں نے اس کے جواب میں ایک دلچسپ بات بتائی کہ صدر ضیا کے زمانے میں اردو میں انگریزی کا ٹانکا نہیں لگتا تھا۔ لیکن جب صدر ضیا نے حکمنامہ دے دیا تو مال روڈ پر اس کے حق میں سرشار لوگوں نے ان دوکانوں پر حملہ کرنا چاہا جس نے ابھی تک فرنگی زبان آویزاں کر رکھی تھی تو ان لوگوں نے سر جوڑ کر فیصلہ کیا کہ چونکہ صدر صاحب کا فیصلہ ہے لہذا ماننا تو پڑے گا اور روزی روٹی بھی چلانی ہے۔ کسی سیانے کے مشورے پر انہوں نے liberty کو لبرٹی اور food کو فوڈ میں تبدیل کر لیا۔ تو یہ کہانی ہے اس انگلش کی جس کو صدر صاحب نے ایجاد کیا۔

مرکزہ اور خلئے ایسی اصطالاحات کا کیا بنا؟ دو سال پڑھیں اور پھر انگلش میں واپس۔ اگر اعتراض ہو کہ جی نہیں یہ درست نہیں تو پھر جناب بات یہ ہے کہ سائنس پڑھ کر اگر آپ نے پاکستان کی چار دیواری میں رہنا ہو بچے پڑھانے ہوں یا محنت مزدوری کرنی ہو تب تو ٹھیک ہے اردو میں پڑھ لیں لیکن اگر باہر نکلنا ہے ٹیکنالوجی لانی ہے اور اس کی مسلسل اپڈیٹ بھی لانی ہے تب تو آپکو سائنس اور کمپیوٹر میں اردو گھسانے کی ضرورت نہیں۔ جاپان کی مثال دیتے ہیں لیکن وہاں سائنس اور ٹیکنالوجی کا گڑھ بنا ہے۔ وہاں لوگ خود سے ایڈوانسمینٹ کرتے ہیں نہ کہ باہر کے منتظر رہتے ہیں۔ چائنا کا میں پہلے بتا چکا ہوں کہ وہاں کیا ہو رہا ہے۔ انڈیا کی مثال دی جاتی ہے تو یہ نہیں دیکھا جاتا کہ انڈیا نے سنسکرت صرف زباندانی، ٹی وی اور اخبارات کی حد تک رائج کر رکھی ہے پڑھائی ساری کی ساری انگلش میں ہے۔

اگر بات کی جائے کہ ان لوگوں نے مسلمانوں کی سائنس اپنی طرف ٹرانسلیٹ کر لی تو یہ دیکھئے کہ چنگیز خان مسلمانوں پر چڑھ دوڑا تھا۔ مسلمان خود جس قسم کے علم میں کمال حاصل کر رہے تھے اس کا نمونہ سوائے گانے بجانے کے کچھ نہیں تھا۔ ایسے میں ان لوگوں نے علم کو بچایا۔ اس کو محفوظ کر لیا۔ ہماری یہ کوشش کسی صورت ان کی حرکت کے مقابل نہیں ہے۔ ایک اور مثال 1932 کے آس پاس مسلمانوں کے پاس توڑے دار بندوقیں تھیں۔ لیکن جرمنی ان دنوں B2 راکٹ بنا رہا تھا۔ جب ہمارا یہ حال ہو تو اگر اس وقت مسلمان توڑے دار بندوق پر ایک جامع مضمون اردو میں لکھ بھی لیتے تو کیا کمال تھا؟

اس سے پہلے میں پوسٹ کے شروع میں تین مختلف واقعات لکھ چکا ہوں۔ عقلمند کے لیے وہ کافی ہیں۔ خاص طور پر وہ لوگ جو کہ دنیا کو فوجی نقظہ نظر سے دیکھنے کی بجائے معاشی نقطہ نظر سے دیکھتے ہیں۔ میرے ماموں du-pont کمپنی میں کام کرتے تھے۔ du-pont کی چند دنوں پہلے ایک announcement کے ذریعے پتہ چلا کہ اس نے اپنا ریسرچ اینڈ ڈیولیپمینٹ ڈیپارٹمنٹ انڈیا منتقل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ریسرچ اینڈ ڈیولیپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کا مطلب ہے کہ تمام تر ٹیکنالوجی ادھر منتقل ہو رہی ہے تا کہ جدید ترین ٹیکنالوجی ایجاد کی جا سکے۔ اس کے علاوہ ایک اور خبر بھی قابل توجہ تھی کہ امریکہ سالانہ 7000 انجنئیر پیدا کر رہا ہے جبکہ چین اور بھارت 700 ہزار۔ کاش مسلمان زمانے کی چالوں پر بھی غور کریں۔

 

Popularity: 6% [?]

Share and Enjoy:
  • Print
  • Digg
  • Sphinn
  • del.icio.us
  • Facebook
  • Mixx
  • Google Bookmarks
  • Blogplay
  • Reddit
  • RSS
  • StumbleUpon
  • Technorati
  • FriendFeed
  • LinkedIn
  • Live
  • MySpace
  • Twitter
  • Yahoo! Bookmarks
  • Yahoo! Buzz

Popularity: 6% [?]

260 views

 

 

Related Posts

  • افریقن امریکن On January 13, 2007, 17 Comments
  • افریقن امریکن اچھے لوگ ہیں۔ بقول ایک صاحب ان کی عزت کرنی چاہئے نہیں تو یہ کرا لیتے ہیں۔ ان کی سب سے دلچسپ بات یہ ہے کہ اگر آپ ان کو show کروا دیں کہ آپ ان سے خوفزدہ ہیں تو یہ آپ کے سر چڑھنے کی کوشش کریں گے۔ اگر آپ ان پر
  • امریکی کرنسی۔ On January 8, 2007, 4 Comments
  • امریکہ عجیب ملک ہے۔ لوگ بےوقوف ترین ہیں۔ میڈیا پر آنکھ بند کر کے “ایمان لے آتے ہیں” ان کو بے وقوف بنانے والوں کو تعداد بھی کم نہیں۔ ہر کمپنی اور ہر بندہ ان کو بےوقوف بناتا ہے۔ پیسا کمانے کے جو ڈھنگ اور طریقے یہاں میں نے دیکھے اور کہیں نہیں دیکھے۔ ان
  • انتظار فرمائیے On March 27, 2008, 5 Comments
  • میرا سامان کہیں تھا اور میں کہیں تھا نتیجتا سیل فون جو کہ سارے رستے چیٹ اور فون سننے گانے بجانے کے کام آتا رہا اگلے دن لو بیٹری پر تھا۔ چارجر گاڑی میں اور میں بڑی بڑی بلڈنگز میں۔ اب اگر فون ڈیڈ ہو جاتا تو میں جہانزیب کو فون کیسے کرتا؟ گیدڑ کی جب
  • امریکی انصاف On June 9, 2007, 1 Comments
  • میں امریکہ کے east coast  پر رہتا ہوں۔ یعنی مشرقی ساحل پر۔ اگر آپ سیدھا چلتے جائیں تو دوسری طرف مغربی ساحل ہے۔ پچھلے دنوں امریکہ کے دونوں ساحلوں پر ایسے واقعے ہوئے جو کہ پاکستان میں چیف جسٹس والے واقعے پر ذمہ داران کے منہ پر پرزور طمانچہ ہے۔ پہلا واقعہ تھا کہ کہ
  • خنزیر On June 13, 2008, 4 Comments
  • جس طرح پاکستانیوں کو بکرے سے پیار ہے ویسے امریکیوں کو سور سے پیار ہے۔ یہودی خدا کی رحمتوں میں سے ایک ہیں یہ سور نہیں کھاتے اور شراب نہیں پیتے۔ اگر یہودی نہ ہوتے تو امریکہ میں رہنا کچھ دشوار ہوتا۔ یہودی امریکہ کا صرف 2 سے 3 فیصد ہیں لیکن بے حد منظم
  • Windows Live OneCare Family Safety Beta Refresh On December 6, 2006, 0 Comments
  • Hello xyz, We’re very excited to announce that December 11th will be the Windows Live OneCare Family Safety Beta Refresh! Over the next few days, you may see a preview of the refreshed Family Safety website as we update our servers and transition them over to the new content and functionality. The website update will
  • Xdrive On November 10, 2006, 1 Comments
  • xdrive had been bought by aol and now its open to general public as the plan surfaced in september. xdrive gives you 5gb of free storage to store your data, pictures, music and videos for easy access. similiar services are yet to be announced from micrososft and google as livedrive and gdrive. AKPC_IDS += "81,";Popularity: 6% [?] Share and
  • ٹیکس On March 22, 2008, 2 Comments
  • آجکل ٹیکس سیزن ہے۔ ہر سال جنوری سے لے کر 14 اپریل تک ٹیکس سیزن ہوتا ہے۔ سیزن کا سٹارٹ مصروف ہوتا ہے یا پھر اختتام۔ عام طور پر بڑی کمپنیاں بلو کالر جاب والوں کو دسمبر کے اختتام میں ہی w2 پکڑا دیتی ہیں۔ جبکہ وائیٹ کالر جاب والوں کو جنوری تک ملتا ہے۔
  • Harry Potter and the Deathly Hallows On July 22, 2007, 0 Comments
  • Muggles beware, dark lord is at large, roaming through countries killing peoples and he has killed the 2nd best after dumbledor, none other than mad eye moody. well atleast upto page 105, moody is dead with the dead body missing. I ordered harry potter and the deathly hallows back in march. during the time amazon contacted
  • میری نظر میں On November 10, 2007, 3 Comments
  • صدر؟ مملکت پاکستان جناب؟ جنرل؟ پرویز مشرف نے ایمرجنسی کے بعد قوم؟ سے خطاب فرمایا۔ اس خطاب کی اکثریت کو سمجھ نہیں لگ سکی۔ اس میں صدر کا قصور نہیں۔ اکثریت کو اردو نہیں آتی۔ آئیے میں کوشش کرتا ہوں مجھے جیسے صدر کے خطاب کی سمجھ لگی ویسے آپ کو بھی سمجھانے کی کوشش


9 Responses to “اردو انگلش”

  1. 1 Me

    JInab germany ka rocket V2 tha, B2 nahain. Aap nain bhee science kay maamlay main Musalman honay ka saboot day dia. :)

  2. 2 Rashid

    بہت ہي با مقصد اور بہترين پوسٹ لكھي ہے اور يہ حقيقت بھي ہے كہ جب تك عرب علم كا منبہ تھے تو دنيا عربي اصطلاحات استعمال كرتي تھي جب ہم ٹيكنالوجي كے پروڈيوسر سے كمزيومر بن گئے تو اب ايل جي كو ايل جي ہي كہنا ہوگا لام جيم تو كہہ نہيں سكتے ۔۔ ابھي ايك پروگرام ميں جاويد غامدي صاحب نے يہي بتانے كي كوشش كي تھي كے جب بھي كوئي تہذيب عروج پر پہنچتي ہے تو سكہ اسي كا چلتا ہے۔۔ چاہے ہميں پسند ہو يا نہ ہو۔۔ اور آج كي زبان انگريزي ہي ہے۔۔۔ ہميں انگريزي كو ايك ٹول سمجھنا چاہيے نہ كے غير كي زبان اور اس ميں مہارت ضروري ہے۔۔ اب يہ صرف زبان فرنگي نہيں رہي يہ انسانيت كي زبان بن چكي ہے۔۔ بلكہ فرنگي انگريزي كا تو مزاق ہي بنايا جاتا ہے (ويسے يہ جملہ متعرضہ سمجھيے)

  3. 3 بدتمیز

    سلام

    راشد:پسندیدگی کا شکریہ۔ ٓپکے کے تبصرے چند اور بلاگز پر بھی پڑھے۔ ٓپ بہت اچھا لکھتے ہیں۔ باقی تبصرہ کرنے والوں کو ٓپ کو دیکھ کر تھوڑی شرم کرنی چاہئے۔

    می: ٓپکے تبصرے بھی چند بلاگز پر پڑھے۔۔ بات تو ٓپکی ایسی ہوتی ہے کہ بہت ٓسانی سے کوئی بھی اس پر ٓپکو ٓئینہ دیکھا سکے۔ لیکن میں چاہوں گا کہ ٓپ بزدلی کے لبادے سے باہر نکل کر سامنے ٓ کر بات کریں۔۔ چونکہ میں بزدل نہیں لہذا ٓپکا تبصرہ شائع کر رہا ہوں۔
    ویسے ہی بتاتا چلوں کہ یہ میری عادت ہے۔ میں کبھی بھول جاتا ہوں اور کبھی جان کر کوئی غلطی کر دیتا ہوں۔ جان کر خوشی ہوئی کہ ٓپکے پاس دماغ بھی ہے اور کام بھی کرتا ہے۔ امید ہے مزید متاثر کریں گے۔

    وسلام

  4. 4 Me

    Jinab Badtamees sahib, pehlee baat app tabsara shaya karain na karain mujhay kia faraq paray ga? Agar itnee chootee patoon ko itnee ahmiat day rahain hain to amreeeca ja kay bhee aap abhee upnay gaoon say nahain niklay. Baqee aayna dekhanay kee baat to baray shoq say dekhaian, mujay hurgis kisi kay baat kurnay pay koi iteraz nahian, chahay jo bhee baat ho. Albetta mera ittefaq karan zarooree nahain. :)

    Buzadalee ka taana aik say ziada ashab mujay dey chukay hain. Akhar yah macho style kia mutlab? Kia meray ghar aakay mujh say laernay ka irada hai ya mujhay ghar aanay kee dawat day rahain hain? Aghar main upna naam tahir bataoon to app ko kia bata kay yeah asal naam hai? Meray andazay main to yah aik dehatee sa iteras hai. Aaagay aapkee murzee.

  5. 5 محمد شاکر عزیز

    پھر ایسا کرتے ہیں کام کاج چھوڑ کر انگریزی ہی سکھنے پر لگ جاتے ہیں چونکہ یہ انسانیت کی زبان ہے اب۔
    چین والے اور جاپان والے بے وقوف ہیں۔ چین کا صدر اپنی زبان میں ماؤں چاؤں کررہا ہوتا ہےا ور ساری دنیا اس کے طرف ہاتھ باندھے کھڑی ہوتی ہے ہمارا صدر انگریزی میں چیخ رہا ہوتا ہے اورکسی کو کوئی ٹینشن ہی نہیں ہوتی۔
    آخر ہماری سمجھ میں یہ کیوں نہیں آتا کہ ایک بچہ جو ارد گرد سے پنجابی اردو سندھی پشتو اور بلوچی براہوی سیکھ کر سائنس پڑھتا ہے وہ انگریزی کی بجائے اردو میں اسے زیادہ آسانی سے سمجھ سکتا ہے۔

  6. 6 Me

    PS: Rashid sahib aur aapka air doosary kay baray main tabsara phar kay wo farsi sher yaad aa gia jis ka matlab hai “to mujay haaji kahay or main tujay haaji kahoon”. Wa ma aliana illall balag.

  7. 7 Me

    Aik baat main kenha chahta hoon kay uksar pakistani urdu blogger jesay aap, ajmal sahib, mera paksiatn sahib or chund aik aur, hur waqat gusay main kion bharay rehtay hain?

  8. 8 Rashid Kamran

    پہلي چيز تو شاكر صاحب ۔۔ جب يہ كہا جائے كے انسانيت كي زبان تو مطلب يہ تھا كے آپ اپني بات تمام انسانوں تك آساني سے اور جلدي پہنچا سكتے ہيں۔

    چيني اور جاپاني صدر كا اپني زبان بولنا ايك علحيدہ مسئلہ ہے ہم شايد جس چيز پر بات كر رہے ہيں وہ يو اين او كي تقرير تك محدود نہيں بلكہ بات يہ ہے اس وقت دستياب علم انگريزي زبان ميں ہي موجود ہے اور ترجمہ كرنے كي رفتار انگريزي سيكھنے كي رفتار سے كہيں سست ہوگي لہٰذا اردو زبان كي محبت ميں كہيں علم سيكھنے كي رفتار سست نہ ہوجائے۔اسي ليے ميں نے اسے ٹول كہا تھا ۔۔ ويسے جہاز چين ميں اترے يا جاپان ميں كنٹرول ٹاور صرف انگريزي سمجھتا ہے۔۔

    مي صاحب ميرا خيال ہے بلاگ پر ہم مسلم ليگ (ق) ہيں نہ آپ ايم ايم اے ۔۔ لہذا ايم ايم اے كي طرح اختلاف برائے اختلاف چھوڑيے اور دلائل كے ساتھ اپنا موقف بيان كريں۔۔ يہ كيا چھوٹے چھوٹے لڑكوں كي طرح لڑائي جگھڑے كي بات كر رہے ہيں۔۔۔ ميرے حساب سے جو چيز درست ہے اسے ميں درست ہي كہوں گا۔۔ اور جو غلط اسے غلط مگر تہذيب كے ساتھ۔۔

  9. 9 بدتمیز

    جناب میں صاحب
    گاؤں سے تو میں واقعی نہیں نکل سکوں گا۔ شاید ساری عمر۔ وجہ اس کی یہ ہے کہ میں گاؤں کبھی گیا ہی نہیں
    دیکھیں بزدلی کا طعنہ تو نہیں دیا لیکن چھپ کر بات کرنا مردانگی بھی نہیں۔ آپ کا کہنا کہ اگر ٓپکا نام طاہر ہو تو کیا فرق پڑتا ہے یا کیسے پتہ چلے گا کہ صیح ہے کہ نہیں۔ تو جناب جو آپکا طرز عمل ہے وہ ظاہر کرتا ہے کہ آپ خود اس خوف میں مبتلا ہیں کہ آپ جو کہہ رہے ہیں وہ صیح نہیں اور اس پر آپ کو آئینہ دیکھایا جا سکتا ہے۔ یعنی آپ جن باتوں پر اعتراض کرتے ہیں ان میں آپ خود بھی ملوث ہو سکتے ہیں۔
    دیہاتی پر بڑا زور دے رہے ہیں۔ دیہات کے قائدے قوانین ذرا مختلف ہوتے ہیں۔ لہذا احتیاط کیجئے گا۔
    ہاہاہہا ٓپکو فارسی کا شعر یاد ہے لیکن یہ بھول گیا کہ ٓپ کا بات کرنے کا انداز ذرا مختلف ہے۔ اس پر کوئی قول یا شعر یاد آئے تو؟
    باقیوں کا مجھے علم نہیں۔ نہ میں نے ان کو کبھی غصے میں دیکھا ہے۔ ٓپ کو شائد لگا ہو۔ میں اپنی بات کروں تو مجھے تو کوئی غصہ نہیں اور اگر ہوتا تو خاموشی سے ٓپکا تبصرہ کاٹ دیتا۔ جہاں تک بات ہے کہ ٓپکو لگا کہ ہم غصے میں ہیں تو میری آپ سے گزارش ہو گی کہ آپ اپنی اداؤں پر غور کریں ہم کچھ کہیں گے تو شکوہ ہو گا۔
    ویسے آپکا بار بار لکھنا اس بات کی نفی کرتا ہے کہ آپ کو کوئی فرق نہیں پڑتا :P

Leave a Reply




CommentLuv Enabled



Free Clipart

Obama for 08

الٹی سیدھی

Asides

  • just a test post for the movie, 10,000 bc with sabre toothed cat and mamoth and evalot :P

    - #
  •  

    Recent Comments:

    • بدتمیز: گندم کی اسٹوریج کا مسئلہ؟
    • عبداللہ: :lol: :oops:
    • محمد ریاض شاہد: یار ادھر جو گندم پیدا ہو رہی ہے اس کے لئے سٹوریج...
    • عبداللہ: در حقیقت یہ ہوتے ہیں گھڑے کے مینڈک :oops:
    • عبداللہ: نہیں ہم امام مہدی اور حضرت عیسی کا انتظار کررہے!
    • اسماء پيرس: ہميں بيچوں کی کيا ضرورت ہمارے پاس گندے انڈوں کا سٹاک...
    • بدتمیز: فراست یہ میں نے پہلے پی پڑھ لیا تھا اور آخری لائن بہت...
    • فراست: http://www.slate.com/id/206422 7/
    • عمار ابنِ ضیاء: مسئلہ یہ نہیں‌ہے کہ میرے امی ابو میری کزنز لے کر...
    • بدتمیز: خاور: اسلام میں‌ بھی حکم نہیں ہے بلکہ وضاحت تھی اس حکم کی...

     

    Recent Trackbacks:

    Most Viewed

    • Users Online: 0
    • Registered Users: 2
    • Posts: 815
    • Links to posts: 82
    • Links per post: 0.10
    • Top3 commented posts: مہاجر (51) جہیز (42) بھگوڑا کون؟َ (35)
    • Comments: 2860
    • Comments per post: 3.51
    • Top3 commenters: -بدتمیز (659) -راشد کامران (104) -راہبر (87)
    • Pagerank:
    • Alexarank: 367965

     

    SideRSS Error: Something bad happened! Try again later.

    Subscribe

    Subscribe to my RSS Feeds

    -->