ایک سال اور کم ہوا

آج سے بائیس تئیس سال پہلے 21 جنوری کو دوپہر بارہ بجے زمین پر ہمارا نزول ہوا۔ عالم بالا اور دوسرے تمام عالم اس وقت ذہن میں گڈ مڈ ہیں لہذا بتانے سے قاصر ہوں کہ کس عالم سے نکل کر کس عالم میں شفٹ ہوا تھا۔ چونکہ عقلمند سب سوئے پڑے ہیں اور میرے جیسے بےوقوف سب جاگ رہے ہیں لہذا عقلمندوں سے پوچھ نہیں سکتا اور اپنے جیسوں سے پوچھنے سے بہتر ہے کہ چپ کر کے بیٹھا جائے۔ ہاں بتانے میں بتایا جا سکتا ہے کہ یہاں سے کوچ کر کے کدھر کا ارادہ ہے اور ماشاأاللہ کچھ تو ایسے سمجھدار ہونگے کہ ہمارے بتانے سے پہلے سمجھ چکے ہونگے کہ ہمارا زاد و راہ کس مقام کے لئے ہے۔

آج جب مڑ کر پیچھے دیکھتا ہوں تو غلطیوں اور کوتاہیوں کے ایک بڑے سے ڈھیر کو دیکھ کر شرمندگی ہوتی ہے۔ میرے گناہوں کی ایک طویل فہرست ہے جسمیں دن بدن کمی کے بجائے اضافہ ہی ہوتا جاتا ہے۔ نہ چاہتے ہوئے بھی ایسی ایسی غلطیاں مجھ سے سرزد ہوتی ہیں جن کا تصور ایک عام معصوم آدمی کے لئے روح فرسا ثابت ہو۔ ایسے میں بہکاوے کہ تم ایک انسان ہو اور غلطی نہیں کرو گے تو کیا کرو گے؟ تنہائی انسان کے ضمیر کو جگا دیتی ہے لیکن ایسے میں جب اسی ڈھیر کے پیچھے چھپے نیکیوں اور اچھائیوں کے چھوٹے سے ڈھیر پر نظر پڑتی ہے تو حیرانی ہوتی ہے کہ چلو مخلوق خدا کی نظر تو پہلے ڈھیر پر ہو گی کیا خدا بھی اس چھوٹے ڈھیر کو نظر انداز کر دے گا؟

زندگی، بے بندگی، شرمندگی کی تفسیر میری زندگی باعث حیرت بھی اور اور باعث شرم بھی۔ نوازنے والے نے کمی بالکل نہ کی لیکن احسان فراموشی اور نافرمانیوں کا جو ریکارڈ میں نے بنا ڈالا اس پر مخلوق کی طرف سے معافی تو کیا خالق کے غضب کے آ پہنچنے کا یقین ہو چلا ہے۔ ابھی تک میرا یقین اس کی رحمت سے ڈانواں ڈول تو نہیں ہوا لیکن میرے  جیسے گمراہ اس کی رسی کو ڈھیل دینے پر بھی حماقت کی انتہا کرتے ہوئے اس کی رحمت گردانتے ہیں۔

امریکہ میں چھوٹے بچوں کا playground مختص کرنے کے لئے ایک رسی سی ملتی ہے جو ان کی کمر کے گرد باندھ دی جاتی ہے۔ والدین نے جہان تک ان کو جانے کی اجازت دینی ہوتی ہے وہاں تک رسی چھوڑتے ہیں اور جیسے ہی کوئی پاس سے گزرنا چاہے یا رش ہو جیسے ائر پورٹ کا لاؤنج وغیرہ یا پبلک پارک تو وہ آرام آرام سے رسی کھینچ لیتے ہیں۔ دعا کریں کہ میری رسی بھی اسی طرح دراز اور کھینچی جائے نہیں تو منہ کے بل گرنا مجھے نہیں پسند۔

 

Popularity: 18%

Popularity: 18%

156 views

 

 

Related Posts

  • GPS On September 21, 2007, 5 Comments
  • Amazon.com: TomTom One Portable GPS Automobile Navigator (Refurbished): Electronics I wanted to expand my playground so I was looking for a GPS. the one above is $159. I found another with a value of $199 that’s TomTom ONE Portable GPS Vehicle Navigation System, I don’t know what’s the difference between automobile navigator and vehicle navigation system

 

Random Posts


12 Responses to “ایک سال اور کم ہوا”

  1. 1 Shoiab Safdar(15)

    سال گرہ مبارک ہو!!! صدا خوش رہو

  2. 2 بدتمیز(431)

    سلام
    وش کرنے کے لئے شکریہ۔ دعا تو اچھی دی ہے پر کوئی رہنے دے تب نہ۔ :D

  3. 3 بدتمیزیاں(2)

    مبارکاں۔۔

    اللہ آپ کو سدھرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین۔

    آخر آپ کی طرح کا ایک آدمی بھی جاگ رہا ہے۔۔

  4. 4 منیراحمدطاہر(6)

    سالگرہ مبارک!!!

  5. 5 میرا پاکستان(44)

    آپ نے اپنی سالگرہ کو اس انداز میں پیش کرکے ہمیں مخمصے میں ڈال دیا ہے کہ آپ کی سالگرہ پر مبارک بار دیں یا پھر آپ کی عمر ایک اور سال گھٹنے پر افسوس کا اظہار کریں۔ آپ نے کسی کا بہت پرانا شعر سنا ہوگا جو کبھی نصاب کی کتاب میں پڑھا تھا۔
    گھڑیال یہ دیتا ہے ہر آن منادی
    گردوں نے گھڑی عمر کی ایک اور گھٹا دی
    اچھی بات یہی ہے کہ آپ کو مبارکباد ہی دی جاۓ۔

  6. 6 بدتمیز(431)

    سلام
    تمام دوستوں کی مبارکباد کا بہت بہت شکریہ۔
    بدتمیزیاں کہاں گم ہو گئیں ہیں؟ کچھ تو میدان میں آؤ بھائی۔

  7. 7 Nabeel(5)

    Happy birthday and many happy returns.

  8. 8 بدتمیز(431)

    Thanks Nabeel and where is my gift? :P

  9. 9 قدیر احمد(22)

    جیس تم نے تحریر لکھی ہے ، مبارک دینے کی بجائے تعزیت کرنے کو دل چاہ رہا ہے ۔
    میںاں! کہتے ہیں کہ نام شخصیت کا آئینہ دار ہوتا ہے ۔اس نام کو بدل ڈالو ، حرکتیں بھی درست ہو جائیں گی ۔
    اور ماشاءاللہ آج کل تو خوفِ خدا بھی یاد آرہا ہے ۔ شاید اسی لیے مذہبی ماحول بنانے کے لیے نعتیں سنی جارہی ہیں ۔

  10. 10 بدتمیز(431)

    قدیر احمد رانا تم مبارکباد دو یا تعزیت کرو بات تو ایک ہی ہے
    نام بدلنا بڑا مشکل ہے یار کون بلدیہ کے دھکے کھائے۔
    اور خوف خدا مجھے ہمیشہ سے ہی رہا ہے

  11. 11 شارق(1)

    اس روز اس بات پر غور کریے کہ انسان کو اس کی تمام تر کوتاہیوں کے باوجود فرشتوں نے سجدہ کیوں کیا تھا ۔ ۔ ۔

  12. 12 بدتمیز(431)

    سلام
    ظاہری سی بات ہے انسان میں اتنا حوصلہ ہے کہ نافرمانی کر سکے۔ اتنی طاقت ہے کہ احکامات سے روگردانی کر سکے اتنی عقل ہے کہ خالق کو پہچان سکے اور سب سے بڑی بات اس کے پاس دل اور دماغ ہے جو احکامات بجا لانے کے لیے پیدا نہیں ہوا بلکہ اس سب کو جو اس کے خالق نے تیار کر چھوڑا ہے اپنے قبضے مین کرنے کے لئے پیدا ہوا ہے۔

Leave a Reply







Free Clipart

Obama for 08

الٹی سیدھی

Asides

  • just a test post for the movie, 10,000 bc with sabre toothed cat and mamoth and evalot :P

    - #
  •  

    Recent Comments:

    • بدتمیز: فیصل: جی ابھی دنیا میں‌ کم و بیش 70 فیصد لوگ موجود ہیں۔...
    • بدتمیز: میں‌ ذرا خاتون کی کوالیفیکیشن دیکھ کر لکھتا ہوں۔
    • راشد کامران: بل کلنٹن کی تقریر سب سے متاثر کن تھی۔۔ ویسے جان مکین...
    • راشد کامران: زیادہ تر فیچرز تو وہی ملے ہیں‌ جو فائر فاکس 3 میں...
    • فیصل: واہ ابھی دنیا میں‌انٹر نیٹ ایکسپلورر والے لوگ بھی ہیں :laugh:
    • ڈفر: زرداری کو نہیں بنوا سکتے ہم کسی طرح امریکہ کا صدر؟ اور پیجے...
    • ڈفر: متاثرکرتا ہے؟ ہمیں تو ہر امریکی صدر ڈستا ہی ہے :D ڈفر’s last...
    • راہبر: یہاں کے اخبارات میں اوباما کی کوریج کافی منفی انداز میں...
    • خاور: میں اب بھی اس بات پر یقین رکھتا هوں که اوبامه ایک کالا هونے...
    • بدتمیز: ڈفر: امریکہ کا صدر سادی دنیا کا صدر ہوتا ہے۔ یہ آپ کو کسی...

     

    Recent Trackbacks:

    • جہیز: آپ کو جہیز کی حسرت دل میں ہو تو شادی سے پہلے جہیز سلسلے کی...
    • بدتمیز: پھر بچ گیا۔
    • بدتمیز: yet another oil story
    • ترقی یافتہ: امریکہ میں درخت کاٹنا جرم ہے ، جبکہ یہاں انسانوں تک...
    • بدتمیز: شہد کی مکھی

    Most Viewed

  • Honda Accord 2008 - 1,597 views
  • Runaway Love - 1,563 views
  • urdu bloggin plugin tidbits - 1,315 views
  • aitzaz ahsan interview - 986 views
  • میں رہ گیا کنوارہ - 877 views
  • جہیز - 834 views
  • میرا تعارف - 678 views
  • عورت کہیں جسے - 656 views
  • talk - 638 views
  • jextr - 619 views
  • About - 618 views
  • کارٹون - 607 views
  • Toyota Camry - 592 views
  • افسوس - 585 views
  • میں پاگل میرا دل وی پاگل - 579 views
  • @live.com.pk - 564 views
  • ہم اس لئے گھورتے ہیں۔ - 550 views
  • Contact - 536 views
  • ڈومز ڈے - 523 views
  • جامعہ حفصہ - 517 views
    • Users Online: 0
    • Registered Users: 2
    • Posts: 573
    • Links to posts: 56
    • Links per post: 0.10
    • Top3 commented posts: جہیز (41) سب سے پہلے پاکستان (33) جامعہ حفصہ (20)
    • Comments: 1661
    • Comments per post: 2.90
    • Top3 commenters: -بدتمیز (431) -راہبر (84) -اجمل (64)
    • Pagerank:
    • Alexarank: 0

     

    اردو بلاگرز

    Powered by SideRSS Plugin

    Subscribe

    Subscribe to my RSS Feeds

    -->