امریکی کرنسی۔

امریکہ عجیب ملک ہے۔ لوگ بےوقوف ترین ہیں۔ میڈیا پر آنکھ بند کر کے “ایمان لے آتے ہیں” ان کو بے وقوف بنانے والوں کو تعداد بھی کم نہیں۔ ہر کمپنی اور ہر بندہ ان کو بےوقوف بناتا ہے۔ پیسا کمانے کے جو ڈھنگ اور طریقے یہاں میں نے دیکھے اور کہیں نہیں دیکھے۔ ان میں سے ایک طریقہ ہے us-mint کا وضع کردہ۔ یہ سکوں کی شکلیں اور ساخت تبدیل کرتی رہتی ہے۔ اور پیسہ بنانے والے لوگ، عام عوام کو مختلف ترغیبات دے کر فروخت کرتے ہیں اور مزے کی بات ہے بہت سے لوگ اس کو خریدتے ہیں۔ کیونکہ کچھ ہی عرصے میں یہ غائب ہو جاتے ہیں۔

خود میرے پاس بہت سے سکے جمع ہیں۔ وجہ ہے میری ہمیشہ سے چینج دراز میں جمع کرنے اور اس کو خرچ نہ کرنا۔ کیوں کہ مجھے سکوں کی جبب میں چھن چھن نہیں پسند۔ جینز کی پینٹ میں تھوڑی دیر برداشت کر لیتا ہوں لیکن اگر کہیں charity bowl نظر آ جائے تو فٹ اس میں ڈال دیتا ہوں۔ میں نے ایک بھی سکہ خریدا نہیں جبکہ سکوں کی خریدوفروخت یہاں بہت نفع بخش کاروبار ہے۔ میرا کزن تو ان کا دیوانہ ہے۔ مجھے اس پر ہنسی آتی ہے جو چیز وہ خرید کر حاصل کرتا ہے وہ مجھے ایسے ہی مل جاتی ہے۔ جیسے اس کے پاس 98 سال پرانا liberty head V nickle ہے اور مجھے بقایا پیسے لیتے وقت 104 سال پرانا بالکل ویسا ہی nickel مل گیا تھا۔ اسی طرح اس کو ایک Indian head nickel اتنا پسند آیا کہ اس نے خریدا میں نے اس کو بھی ابھی ہفتہ پہلے بقایا پیسوں میں لے لیا۔

اوہ امریکی کرنسی کا تو بتایا ہی نہیں۔ پاکستان میں ہم نے پیسوں کو صفایا کر دیا ہوا ہے۔ میں نے کچھ پانچ اور دس پیسے کے سکے اور باقی ڈھیر سارے 25 اور 50 پیسے کے سکے جمع کر کے پاکستان میں ایک صندوق میں رکھے ہوئے تھے۔ وجہ تھی کہ چھوٹے ہوتے ملتے تھے اور دکاندار لیتے نہیں تھے۔ یہاں ایک پیسہ کا متبادل ہے penny اور یقین مانئے یہ ابھی تک چلتی ہیں۔ جولائی میں کچھ باتیں ہو رہی تھیں کہ اس کو ختم کر دینا چاہئے لیکن پھر معاملہ سرد پڑ گیا۔ پانچ پیسے کے سکے کو nickel کہا جاتا ہے۔ دس پیسے کے سکے کو dime اور 25 پیسے کے سکے کو ہم چونی کہتے تھے یہاں quarter dollar کہا جاتا ہے۔ 50 پیسے کے سکے کو half dollar کہا جاتا ہے۔

Us-mint نے پہلے ایک پروگرام شروع کیا ہوا ہے جس کی رو سے ہر سال quarter dollar کے پانچ سکے جاری کئے جاتے ہیں۔ یہ سکے امریکہ کی 50 ریاستوں کے الحاق کے لحاظ سے جاری کئے جاتے ہیں۔ یعنی جس ترتیب سے یہ ریاستیں امریکہ کا حصہ بنتی گئیں اسی لحاظ سے یہ سکے جاری کئے جائیں گے۔ یہ پروگرام دس سالہ ہے اور 1999 میں شروع کیا گیا تھا۔ اور 2008 اس کا آخری سال ہوگا۔

ابھی  میں ریاست مونٹانا کے سکے کے انتظار میں ہوں یہ جنوری کے آخر تک دستیاب ہو گا۔ اس سے پہلے نومبر 2006 میں south Dakota کا سکہ جاری کیا گیا تھا۔ ان سکوں کے سیٹ کی مقبولیت کا عالم دیکھئیے کہ ابھی تک جاری کئے گئے تمام سکے عام بازار میں دستیاب ہیں پھر بھی ان کے سیٹ کی قیمت مارکیٹ میں 315 ڈالر تک لگ چکی ہے۔ خود میں نے ایک فولڈر خرید کر اپنے سکوں سے ایک سیٹ مکمل کر لیا ہوا ہے۔ اور اگر امریکہ کی دونوں ٹیکسالوں کے سکوں کا سیٹ ہو تو قیمت تو ہزاروں میں چلی جاتی ہے۔ امریکہ میں دو ٹکسال ہیں ایک Denver میں اور دوسری Pennsylvania میں۔

2007 سے ایک نیا پروگرام شروع کیا جا رہا ہے جو کہ امریکی صدور کو خراج تحسین پیش کرنے کی کوشش ہے۔ اس خراج تحسین کو پانے کے لئے مرنا ضروری ہے۔ باقی تو مر کھپ چکے۔ بش سینئیر اور جونئیر کے بارے میں قیاس آرائیاں جاری ہیں۔ بل کلنٹن کی کوئی اتنی خاص حرکات نہیں کہ لوگ ان کے مرنے کی دعائیں کریں۔ بش سینئر کے بارے میں امید کی جاتی ہے کہ وہ یہ خراج تحسین ضرور حاصل کر لیں گے۔ صدر بش نے چونکہ ہمیشہ وختہ ہی پائے رکھا ہے لہذا امید ہے کہ ان سے پیچھا چھڑانے کے لئے کوئی ترمیم کی جائے گی۔ ویسے دل جلوں کا خیال ہے ان کو صدر کینیڈی کی طرح زبردستی خراج تحسین پیش کیا جانا چاہئے۔

پہلے صدارتی ڈالر کے لئے issue date 16 فروری کی دی گئی ہے۔ لہذا اب انتظار کرنا ہو گا کہ کب ہم اس نئے ڈالر پر ہاتھ صاف کر سکیں۔ کچھ ہی عرصے میں اس سارے سیٹ کی قیمت بھی بہت بڑھ جائے گی۔ اور تب لوگ اس کو فروخت کرتے نظر آئیں گے۔ ابھی بھی میرے کزن کے خیال میں اس کو کم از کم تین فولڈر سیٹ تیار کرنے چاہیئے۔ جبکہ میری کوشش ہو گی کہ جتنے بھی حاصل کر سکوں کر لوں کیوں کہ مجھے سکوں کا ڈھیر جمع کرنا پسند ہے۔ لیکن صرف دراز میں۔

 

 

 

 

 

 

 

 

Liberty Head V Nickle

 

 

 

 

 

 

 

 

 Indian Head Nickle

 

 

 

 

 

 

 

 

Sout Dakota Quarter

 

 

 

 

 

 

 

 

Montana Quarter

 

 

 

 

 

 

 

Washington Dollar

Popularity: 11% [?]

Share and Enjoy:
  • Print
  • Digg
  • Sphinn
  • del.icio.us
  • Facebook
  • Mixx
  • Google Bookmarks
  • Blogplay
  • Reddit
  • RSS
  • StumbleUpon
  • Technorati
  • FriendFeed
  • LinkedIn
  • Live
  • MySpace
  • Twitter
  • Yahoo! Bookmarks
  • Yahoo! Buzz

Popularity: 11% [?]

297 views

 

 

Related Posts

  • New Presidential coins On January 7, 2007, 0 Comments
  • A new presidential dollar coin will be appearing in circulation beginning February 16, 2007.  United States Mint officials for the first time revealed designs for the presidential dollar coin series at a November 20, 2006 ceremony held at the Smithsonian Institution’s National Portrait Gallery.The dollars are to be produced because of the Presidential $1 Coin
  • دوسرا تھپڑ On January 9, 2008, 1 Comments
  • بزرگوں کا قول ہے کہ اگر کوئی ایک تھپڑ مارے تو دوسرا گال آگے کر دو۔ میرا خیال ہے یہ قول کسی بزرگ کا اپنے فرزند کے لئے ہو گا کہ جان عزیز روتا کیوں ہے تجھے تو ایک تھپڑ کھا کر دوسرا گال آگے کر دینا چاہئے۔ میں نے ایسی غلطی کبھی نہیں کی
  • یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ، آپکا بینک میرا بینک ہم سب کا بینک On July 25, 2007, 4 Comments
  • 2001-2002 میں جب بینکوں کو جوش چڑھا تو انہوں نے اپنے ورکرز کی چھوٹی چھوٹی میزوں سے فائلیں اٹھا کر فائل کیبنٹس میں رکھیں اور بڑے بڑے مانیٹر اور ساتھ میں انتہائی تھکے ہوئے کمپیوٹرز رکھ دئیے۔ مجھے اس وقت بہت ہنسی آیا کرتی تھی کہ کام تو بیچاروں نے سارے کا سارا انہی رجسٹرز
  • بھگوڑا کون؟َ On June 19, 2009, 35 Comments
  • http://express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1100651146&Issue=NP_LHE&Date=20090619 بہت سے لوگ آجکل بحث کر رہے ہیں کہ نواز شریف کا ملک چھوڑنا اس کو قومی لیڈر ثابت نہیں کرتا۔ کرے نہ کرے سانوں کی؟ لیکن جان بچانے کو اگر بی بی اتنے سالوں باہر رہ سکتی ہے اور گارنٹی ملنے پر ہی ملک واپس آتی ہے تو اس کو کیوں بھلا دیا جاتا
  • خادم اعلیٰ On September 13, 2008, 0 Comments
  • http://express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1100482112&Issue=NP_LHE&Date=20080913 :taye: :thinkin/ جدہ کی گرمی لگ گئی یا لندن کی ٹھنڈ؟ AKPC_IDS += "61,";Popularity: 11% [?] Share and Enjoy:
  • New Presidential Coins On December 15, 2006, 0 Comments
  • On December 22, 2005, George W. Bush endorsed one of the most dramatic U.S. coinage leislation ever. With the stroke of a pen, the highly anticipated Presidental $1 Coin Act was signed into law. Begining in 2007, and continuing for about a decade, the U.S. Mint will be striking four new coins annually – each depicting
  • 911 On January 18, 2009, 6 Comments
  • آجکل نیویارک میں رج کے ٹھنڈ پڑ رہی ہے۔ درجہ حرارت single digit میں ہوتا ہےاور real feel تو اس سے بھی کم۔ پرسوں AAA کو 1200 کے قریب کالز موصول ہوئیں صرف نیوجرسی سے اور 35 فیصد کی پرابلم صرف اتنی تھی کہ ان کا ڈور لاک سردی سے فریز ہو گیا تھا۔ ویسے
  • Last Breath On July 28, 2007, 0 Comments
  • Simply awesome. From those around ,I hear a Cry A mouthful sob,a Hopeless Sigh. I hear their Footsteps leaving slow, And then I know my Soul must Fly. A chilly wind begins to blow, Within my Soul from Head to Toe. And then ,Last Breath escapes my Lips, Its time to leave and I must go. So it’s true,(But it’s
  • Harry Potter and the Deathly Hallows On July 22, 2007, 0 Comments
  • Muggles beware, dark lord is at large, roaming through countries killing peoples and he has killed the 2nd best after dumbledor, none other than mad eye moody. well atleast upto page 105, moody is dead with the dead body missing. I ordered harry potter and the deathly hallows back in march. during the time amazon contacted
  • اردو انگلش On February 18, 2007, 9 Comments
  • یہ علی ہے۔ عرب ہے۔ انڈین لوگوں سے نفرت کرتا ہے۔ انگلش میں صرف ابتدائی طور پر اپنا مدعا بیان کر سکتا ہے۔ اس سے جب میں نے پوچھا کہ انڈین لوگوں کو ناپسند کرنے کی وجہ تو اس کا جواب تھا کہ اس کو جس امیگریشن کورٹ میں پیش کیا گیا تھا وہاں کی


4 Responses to “امریکی کرنسی۔”

  1. 1 قدیر احمد

    اوئے جب پہلے ہی وہاں اتنے بے وقوف موجود ہیں تو تم وہاں کیا کرنے گئے ہو ، بیوقوف!

  2. 2 Arif Anjum

    The correct word for paying homage to someone after his/her death is “khiraj-e-aqedat” not “khiraj-e-tehseen” in urdu. You should be alive to get a “khiraj-e-tehseen”.

  3. 3 بدتمیز

    سلام
    غلط قدیر میں بے وقوف نہیں بدتمیز ہوں ۔ بےوقوف تو ایک ریم کے ساتھ ملتان میں بیٹھا ہے۔

    عارف انجم، شکرئیہ میں نے دراصل امریکی صدور کے حرکات کی مناسبت سے ظنزیہ لہجے میں خراج تحسین لکھا ہے۔

  1. 1 سکے | بدتمیز

Leave a Reply




CommentLuv Enabled



Free Clipart

Obama for 08

الٹی سیدھی

Asides

  • just a test post for the movie, 10,000 bc with sabre toothed cat and mamoth and evalot :P

    - #
  •  

    Recent Comments:

    • بدتمیز: گندم کی اسٹوریج کا مسئلہ؟
    • عبداللہ: :lol: :oops:
    • محمد ریاض شاہد: یار ادھر جو گندم پیدا ہو رہی ہے اس کے لئے سٹوریج...
    • عبداللہ: در حقیقت یہ ہوتے ہیں گھڑے کے مینڈک :oops:
    • عبداللہ: نہیں ہم امام مہدی اور حضرت عیسی کا انتظار کررہے!
    • اسماء پيرس: ہميں بيچوں کی کيا ضرورت ہمارے پاس گندے انڈوں کا سٹاک...
    • بدتمیز: فراست یہ میں نے پہلے پی پڑھ لیا تھا اور آخری لائن بہت...
    • فراست: http://www.slate.com/id/206422 7/
    • عمار ابنِ ضیاء: مسئلہ یہ نہیں‌ہے کہ میرے امی ابو میری کزنز لے کر...
    • بدتمیز: خاور: اسلام میں‌ بھی حکم نہیں ہے بلکہ وضاحت تھی اس حکم کی...

     

    Recent Trackbacks:

    Most Viewed

    • Users Online: 0
    • Registered Users: 2
    • Posts: 815
    • Links to posts: 82
    • Links per post: 0.10
    • Top3 commented posts: مہاجر (51) جہیز (42) بھگوڑا کون؟َ (35)
    • Comments: 2860
    • Comments per post: 3.51
    • Top3 commenters: -بدتمیز (659) -راشد کامران (104) -راہبر (87)
    • Pagerank:
    • Alexarank: 368124

     

    SideRSS Error: Something bad happened! Try again later.

    Subscribe

    Subscribe to my RSS Feeds

    -->